Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایران: میراتھن میں بغیر حجاب کے خواتین کی دوڑ، منتظمین گرفتار

    ایران: میراتھن میں بغیر حجاب کے خواتین کی دوڑ، منتظمین گرفتار

    ایران کے جزیرۂ کیش میں ہونے والی سالانہ میراتھن کے دو منتظمین کو ملک میں بے حیائی کے فروغ اور مملکت کے اقدار کے منافی کام کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوبصوت سیاحتی جزیرے میں چھٹی کیش میراتھن میں علی الصبح تقریباً 5 ہزار افراد نے شرکت کی،خواتین کی دوڑ صبح 5:30 بجے ہوئی جب کہ مردوں کی ریس کا آغاز ساڑھے 8 کے بعد ہوا، خواتین نے روایت کے برعکس ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا،خواتین کی اکثریت نے اس یونیفارم کے ساتھ حجاب نہیں پہنا جو کہ اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کے لازمی ہے۔

    ایران کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ میراتھن ملک کے قانونی اور مذہبی معیارات پر پوری نہیں اترتی.اس کے باوجود منتظمین نے اس پر توجہ نہ دی اور جب میراتھن کی وڈیوز وائرل ہوئیں توپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو منتظمین کو حراست میں لے لیا جن پر شرعی قوانین سمیت ملکی قانونی اور مذہبی تقاضوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

    انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

    گرفتار ہونے والوں میں کیش فری زون آرگنائزیشن کا سرکاری عہدیدار اور ایک نجی کمپنی کا نمائندہ جو میراتھن کے انعقاد کا ذمہ دار تھا، شامل ہے ان دونوں افراد کو عدالت نے پوچھ گچھ کے بعد ضمانت پر رہا کردیا مگر ان پر عدالتی نگرانی عائد کر دی گئی ہے،علاوہ ازیں سرکاری عہدیدار کو ملازمت سے بھی معطل کردیا گیا جب کہ نجی کمپنی کے منتظم پر کسی بھی اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد یا انتظام پر پابندی لگا دی گئی۔

    ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے،بلوم برگ

  • پیٹرول  مہنگا ہونےکا امکان

    پیٹرول مہنگا ہونےکا امکان

    پیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونےکا امکان ہے۔

    آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کا منافع بڑھانےکی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کردی گئی ہے، ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع سے متعلق فیصلہ کرےگی او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع پرپیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونےکا امکان ہے او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ایک روپے 10 پیسے سے ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر بڑھانےکی تجویز ہے۔

    اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87 پیسے ہے، ڈیزل پر بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87 پیسے فی لیٹر ہے، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے ہے ڈیزل پر بھی ڈیلرز کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، عوام فی لیٹر پیٹرول پر اوایم سیز اور ڈیلرز کا منافع 16روپے 51 پیسے ادا کر رہے ہیں،عوام ڈیزل پر بھی 16 روپے 51 پیسے او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ادا کر رہے ہیں ای سی سی سے منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد اطلاق ہوگا۔

    انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

    عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم سیاسی رہنماؤں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری

    ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے،بلوم برگ

  • انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

    انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد:انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے-

    انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں،وزیراعظم نے گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے، دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے،انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا، جومختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ملاقاتیں کرے گا۔

    عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم سیاسی رہنماؤں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری

    انڈونیشین صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے، مہمان صدر کی عسکری قیادت سے ملاقات کا بھی قوی امکان ہے،دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارت (Free Trade Agreement) کے معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، فریقین تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بھی جامع بات چیت کریں گے۔

    ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے،بلوم برگ

  • عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم سیاسی رہنماؤں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری

    عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم سیاسی رہنماؤں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری

    وفاقی حکومت نے سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس فہرست میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فواد چوہدری اور شبلی فراز کے نام شامل ہیں، علاوہ ازیں علی امین گنڈاپور، شہریارآفریدی اورعثمان ڈار کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،جبکہ شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوذب کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ شیخ رشید، طاہر صادق، راجہ بشارت اور واثق قیوم بھی بیرون ملک سفرنہیں کرسکیں گے،یہ تمام نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں اور کابینہ کمیٹی کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

    وفاقی حکومت کو یہ سفارش پنجاب کی جانب سے موصول ہوئی تھی، جس میں 132 سیاسی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز دی گئی تھی، یہ اقدام ملک میں سیاسی سرگرمیوں اور ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کیا گیا ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام گزشتہ تین سال سے ای سی ایل میں شامل ہے –

  • ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے،بلوم برگ

    ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے،بلوم برگ

    بلوم برگ کے مطابق ترکیے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینےکے منصوبےکے تحت پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے۔

    امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنےکی فیکٹری بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہےمعاملے سے باخبر ترک حکام کا کہنا ہےکہ اکتوبرکے بعد سے اس منصوبے پر ہونے والی بات چیت نمایاں طور پر آگے بڑھ چکی ہے۔

    نام نہ بتانےکی شرط پر حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں جوڑا جائےگا تاہم ترکیے اور پاکستانی حکام نے اس خبر پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    بلوم برگ کا کہناہےکہ ترکیے مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاکستانی بحریہ کے لیے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہےترکیے نے پاکستان کے درجنوں ایف-16 طیاروں کو اپ گریڈ بھی کیا ہے اور اب وہ چاہتا ہےکہ پاکستان اس کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل ہو۔

    کراچی میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی

    رپورٹ کے مطابق ترکیے نے رواں سال کئی ممالک سے دفاعی معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں انڈونیشیا کی جانب سے لڑاکا طیاروں کا آرڈر بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ترکیے کے سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فراہم کرنےکے منصوبے بھی موجود ہیں،ترک دفاعی صنعت کے حکومتی ادارے ایس ایس بی کے سربراہ ہالوک گورگن کے مطابق ترکیے کی دفاعی برآمدات اس سال کے پہلے 11 مہینوں میں 30 فیصد بڑھ کر 7.5 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    بھارت کا کراچی سے 200 سمندری میل دور بھارتی فضائیہ کی مشق کا اعلان

  • کراچی میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی

    کراچی میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 8 دسمبر سے قدرے سرد ہوائیں چلنے کے نتیجے میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان پر اثرانداز ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب منگل سے شہرکے درجہ حرارت میں دوبارہ ایک تا 2 ڈگری کمی متوقع ہے، جس کی وجہ سےموسم خنک ہوسکتا ہے، کراچی میں 8 دسمبر سے قدرے سرد ہوائیں چلنے کے نتیجے میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے کہا کہ مغربی سلسلے کی وجہ سے بلوچستان میں سرد موسم کراچی پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور شہر میں بیشتر اوقات شمال مشرقی بلوچستان کی ہوائیں خنکی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، کراچی میں دسمبر کے وسط تک سردی کی انتہائی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم کم سے درجہ حرارت 12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 27 تا 29 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں فی الوقت بارش کا امکان نہیں ہے۔

  • کراچی : 35 ویں نیشنل گیمز  کی افتتاحی تقریب،ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت

    کراچی : 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب،ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت

    کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے آئے ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی، نیشنل گیمز 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف وینیوز پرجاری رہیں گے-

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ عارف سعید نے کہا کہ نیشنل گیمز میں شرکت کرنا ہر ایتھلیٹ کیلئے فخر کی بات ہوتی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں ہونیوالے نیشنل گیمز کو مثالی اور یادگار ایونٹ بنائے گی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل گیمز میں آج حصہ لینے والے ایتھلیٹس کل پاکستان کیلئے اسٹار میڈل ونرز بنیں گے ۔

    مہمانان کے خطاب کے بعد کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، سب سے پہلے دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی اور سب سے آخر میں میزبان سندھ کے ایتھلیٹس سلامی کے چبوتر کے سامنے سے گزرے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل گیمز میں نمایاں پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں۔

    محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے

    نیشنل گیمز کے باضابطہ آغاز کے اعلان سے قبل اولمپیئن قمر ابراہیم گیمز کی ٹارچ لے کر اسٹیڈیم پہنچے جو سمیر حسین، نسیم حمید، سعدی عباس اور اصلاح الدین سے ہوتی ہوئی ارشد ندیم تک پہنچی اور ارشد ندیم نے گراونڈ کا چکر لگاکر نیشنل گیمز کی معشل کو روشن کیا،مشعل روشن کیے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے باضابطہ طور پر گیمز کے آغاز کا اعلان کیا نیشنل گیمز 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف وینیوز پرجاری رہیں گے۔

    خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی دل چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے

    محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے

    لندن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے –

    محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے جہاں وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی, محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے بھی ملاقات طے ہے، محسن نقوی کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کےمعاملے پربات چیت بھی متوقع ہے-

    ذرائع کا کہنا ہےکہ محسن نقوی ان پاکستانیوں سے متعلق شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنرکے حوالےکرچکے ہیں,دوسری جانب برطانوی فارن آفس کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ہائی کمشنر کو دیے گئے ڈوزئیر اب تک برطانیہ نہیں پہنچے ہیں۔

    قطر کا پاکستان کیساتھ نئی تجارتی شراکت داری کا اعلان

    خیال رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی, اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاداکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کےکاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے,محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائےوزیر داخلہ نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیےمحسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔

    9 مئی کےکیسز منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں,فیصل واوڈا

    اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملےگا تو یہ ممکن نہیں,سوشل میڈیا پر کسی کی تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کر رہا ہےکہ اداروں میں یہ مسئلہ چل رہا ہے، اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو ضرور سامنے لائیں,باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں ہے، جو لوگ باہر بیٹھے ہیں انہیں بتا دوں کہ آپ لوگ بہت جلد واپس آرہے ہیں، بہت جلد آپ کو یہاں لائیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔

    شارجہ: جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے والے 5 پاکستانی ملک بدر

  • قطر کا پاکستان کیساتھ نئی تجارتی شراکت داری کا اعلان

    قطر کا پاکستان کیساتھ نئی تجارتی شراکت داری کا اعلان

    اسلام آباد: قطر نے پاکستان کو “برادر ملک” قرار دے دیا-

    قطر نے پاکستان کو “برادر ملک” قرار دے کر نئی تجارتی شراکت داری کا اعلان کر دیا ،قطر اور پاکستان نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا، جبکہ دونوں ممالک کا دوطرفہ ملاقات میں ایف ٹی اے پر پیشرفت تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے توانائی، ایل این جی اور ٹیکنالوجی تعاون کے فروغ کا عزم بھی کیا۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوحہ فورم میں پاکستان کی معاشی استحکام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ موجود ہے، اور خلیج کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی برآمدات 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، امریکا سے 19 فیصد ٹیکسٹائل ٹیرف میں ریلیف حاصل کیا گیا، جبکہ پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 0.5 فیصد کمی کی توقع ہے، اور پاکستان کو ہنگامی کلائمیٹ فنانسنگ کی ضرورت ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان درست معاشی اصلاحاتی راستے پر گامزن ہے، اور پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 13 ارب ڈالر کا ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی پروگرام مل چکا ہے،سی پیک فیز 2.0 میں حکومتی تعاون سے بی ٹو بی سرمایہ کاری کی طرف منتقلی کی جا رہی ہے، اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے اے آئی، بلاک چین اور ایڈوانس ڈیجیٹل اسکلز میں عالمی مواقع موجود ہیں۔

  • خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی دل چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی دل چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مکہ مکرمہ، خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا دیکھا گیا-

    مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے، خانہ کعبہ اس کی دلکش تصویر کو خلا سے بنایا گیا ہے، اس تصویر میں مقدس مقام انتہائی روشن نقطے کی طرح نظر آرہا ہے، یہ تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی پر لی گئی۔

    https://x.com/astro_Pettit/status/1995634887584612841?s=20

    یہ نادر منظر رواں سال خلا کے 220 دن کے دورے سے واپس آنے والے NASA کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرشیئر کیا ہےڈونلڈ پیٹٹ نے تصویرکے ساتھ لکھا کہ مکہ مکرمہ کی مدار سے لی گئی تصاویر میں مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے، یہ مقام خلا سے بھی واضح طور پر نظر آتا ہے اور اس کی روشنی اور چمک دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔

    ڈونلڈ پیٹٹ اپنے چوتھے آئی ایس ایس مشن کے دوران خلائی فوٹوگرافی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں, انہوں نے یہ دلکش منظر اسٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کے ذریعے قید کیا۔

    nasa

    سوشل میڈیا صارفین نے بھی خانہ کعبہ کی روشنی کو ایک حیرت انگیز منظر قرار دیا،ماہرین نے بھی تصدیق کی کہ یہ تصویر جدید سیٹلائٹ اور خلا میں لی گئی فوٹوگرافی کے ذریعے ممکن ہوئی ہے، جو مذہبی اور سائنسی دلچسپی دونوں کا محور بن گئی،یہ تصویر نہ صرف مسلمانوں کے لیے روحانی اہمیت رکھتی ہے بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کو اسلامی مقدس مقامات کی عظمت اور روشنی کی حقیقت دکھانے والا ایک منفرد منظر بھی ہے۔