Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکا میں بھارتی تارکین وطن کیساتھ غیر انسانی سلوک  پرمودی سرکار  خاموش تماشائی

    امریکا میں بھارتی تارکین وطن کیساتھ غیر انسانی سلوک پرمودی سرکار خاموش تماشائی

    امریکا کی ریاست فلوریڈا میں بھارتی تارکین وطن کے ساتھ جانوروں جیسا غیر انسانی سلوک سامنے آنے کے بعد نریندر مودی کی حکومت شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔

    دی گارڈین کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلوریڈا کے میامی، کروم نارتھ سروس پروسیسنگ سینٹر، اور براوارڈ ٹرانزیشنل سینٹر میں بھارتی تارکین وطن کو زمین پر جانوروں کی طرح کھانا کھانے پر مجبور کیا گیا، انہیں 12 دن تک بغیر بستر کے سرد فرش پر سونے کے لیے چھوڑ دیا گیا، اور عورتوں کو مردوں کے سامنے بیت الخلا استعمال کرنے پر مجبور کیا گیا۔

    تشدد، بدبو زدہ بسوں میں دن رات قید، اور طبی سہولیات سے محرومی جیسے دل دہلا دینے والے واقعات کے باوجود بھارتی حکومت نے تاحال نہ کوئی احتجاج کیا ہے، نہ ہی امریکی حکام سے کسی قسم کا سفارتی رابطہ کیا ہے مودی حکومت جو بیرون ملک بھارتیوں کی حفاظت کا دعویٰ کرتی ہے، اس شرمناک خاموشی پر دنیا بھر میں تنقید کی زد میں ہے۔

    آئی ٰ ایف کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نےعہدے سے استعفیٰ دیدیا

    ماہرین کے مطابق، یہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ نریندر مودی کی حکومت صرف ملک کے اندر اقلیتوں اور مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے، جبکہ بیرون ملک بسنے والے بھارتی شہریوں کی بنیادی انسانی عزت اور سلامتی کو مکمل طور پر نظر انداز کر چکی ہے۔

    سینیئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی تارکین وطن کی یہ تذلیل نریندر مودی کی غیر ذمہ دار خارجہ پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، جس نے بھارت کو دنیا بھر میں ایک کمزور اور تماشائی ریاست بنا دیا ہےامریکا جیسے ممالک میں بھارتیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک خود بھارت کی منافقانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جہاں وہ اقلیتوں کے حقوق سلب کرتا ہے، اور دنیا سے انصاف کی امید رکھتا ہے۔

    بھارتی سکیورٹی فورسز میں بڑی تعداد میں اہلکاروں کی خودکشیوں کا انکشاف

  • آئی ٰ ایف کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر   نےعہدے سے استعفیٰ دیدیا

    آئی ٰ ایف کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نےعہدے سے استعفیٰ دیدیا

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے-

    آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ فنڈ کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ آئندہ ماہ(اگست )کے اختتام پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی،وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں بطورگریگوری اینڈ اینیا کافی پروفیسر آف اکنامکس اپنی نئی تعلیمی ذمہ داریاں سنبھالیں گی

    آئی ایم ایف کے مطابق گیتا گوپیناتھ نے جنوری 2019 میں آئی ایم ایف میں بطور چیف اکانومسٹ شمولیت اختیار کی تھی اور جنوری 2022 میں انہیں فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے اہم عہدے پر ترقی دی گئی ان کے دور میں عالمی معیشت کوکورونا وبا، مہنگائی کا بحران، جنگیں اور تجارتی نظام کی ازسرنو ترتیب جیسے درپیش کئی غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا رہا ان چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے میں آئی ایم ایف نے کلیدی کردار ادا کیا، گیتا گوپیناتھ کے جانشین کے تقرر کا اعلان منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا جلد کریں گی۔

    ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے گیتا گوپیناتھ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گیتا ایک شاندار رفیق کار اور غیرمعمولی فکری رہنما رہیں انہوں نے فنڈ کے مشن اور اس کے رکن ممالک سے اپنی بھرپور وابستگی کا مظاہرہ کیا وہ نہ صرف ایک مایہ ناز ماہرِ معاشیات ہیں بلکہ ایک اعلیٰ منتظم بھی ثابت ہوئیں جنہوں نے ہر موقع پر اپنے ساتھیوں کی پیشہ ورانہ ترقی اور فلاح کا خاص خیال رکھا، اپنے تجزیاتی وقار کے ساتھ ساتھ گیتا نے پالیسی سازی میں عملی رہنمائی فراہم کی انہو ں نے آئی ایم ایف کے ملٹی لیٹرل سرویلنس، مالی و زری پالیسی، قرضوں اور بین الاقوامی تجارت پر کام کی نگرانی کی اور ارجنٹائن و یوکرین جیسے ممالک کے پروگراموں میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

    آئی ایم ایف کی تاریخ میں پہلی خاتون چیف اکانومسٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی گیتا گوپیناتھ کی دانشمندی کو عالمی سطح پر سراہا گیاانہوں نے عالمی معیشت پر جاری ہونے والی آئی ایم ایف کی سب سے اہم رپورٹ ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک کے معیار کو بلند رکھا بالخصوص کورونا وبا کے دوران جب عالمی معیشت غیرمعمولی بحران سے دوچار تھی گیتا گوپیناتھ نےانٹیگریٹڈ پالیسی فریم ورک پر بھی اہم کام کیا جو ممالک کو مالی و اقتصادی استحکام کے لیے موزوں پالیسیاں اپنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    انہوں نے کورونا وبا کے دوران عالمی سطح پر ویکسینیشن کے لیے واضح ہدف اور اخراجات کا تعین کرنے والی پینڈیمک پلان کی مشترکہ تیاری میں بھی نمایاں کردار ادا کیاجسے عالمی سطح پر ایک فکری سنگِ میل قرار دیا گیا اپنے الوداعی بیان میں گیتا گوپیناتھ نے کہا کہ آئی ایم ایف میں بطور چیف اکانومسٹ اور فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر میری خدمات کا دور میرے لیے باعثِ فخر رہا میں نے فنڈ کے غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل عملے، منیجمنٹ، ایگزیکٹو بورڈ اور دنیا بھر کے ممالک کے حکام کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    میں کرسٹالینا جارجیوا اور ان کی پیش رو کرسٹین لاگارڈ کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عالمی سطح پر خدمات انجام دینے کا یہ نایاب موقع فراہم کیا اب میں تعلیمی میدان میں واپسی کے ساتھ بین الاقوامی معیشت اور مالیات پر تحقیق کو مزید وسعت دوں گی تاکہ نئی نسل کے ماہرینِ اقتصادیات کی تربیت کر سکوں۔

  • بھارتی سکیورٹی فورسز میں  بڑی تعداد میں اہلکاروں کی خودکشیوں کا انکشاف

    بھارتی سکیورٹی فورسز میں بڑی تعداد میں اہلکاروں کی خودکشیوں کا انکشاف

    نائب وزیراعلیٰ چھتیس گڑھ وجے شرما نے بھارتی سکیورٹی فورسز میں بڑی تعداد میں اہلکاروں کی خودکشیوں کا انکشاف کیا ہے۔

    وجے شرما کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز بدترین ذہنی دباؤ اور مسائل کا شکار ہو چکی ہیں مقبوضہ کشمیر، چھتیس گڑھ اور منی پور جیسے شورش زدہ علاقوں میں تعینات اہلکاروں میں خودکشیوں اور ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں، 2019ء سے اب تک 177 بھارتی سکیورٹی اہل کار خودکشی کر چکے ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وزیراعلیٰ وجے شرما نے صوبائی اسمبلی میں بتایا کہ 2019ء کے بعد سے محض چھتیس گڑھ میں 177 بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا پے در پے خودکشیاں اور ساتھیوں پر حملے، نہ صرف بھارتی فوج کی ادارہ جاتی ناکامی ظاہر کرتے ہیں بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بنیاد بھی یہی نفسیاتی ٹوٹ پھوٹ ہے۔

    مودی کا چوتھی بڑی معیشت کا فریب بے نقاب، عوام بھوک اور قرض سے خودکشیوں پر مجبور

    2019ء سے جون 2025ء تک، چھتیس گڑھ میں 177 بھارتی پولیس و پیراملٹری اہلکار خودکشی کر چکے ہیں ان میں سینٹرل ریزروڈ پولیس فورس کے 26، بارڈر سکیورٹی فورس کے 5، انڈو تبتن بارڈر پولیس کے 3 و دیگر دستوں کے اہلکار شامل ہیں یہ اعداد و شمار بھارتی فوج میں ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں

    اسی مدت میں 18 اہلکار ساتھیوں کے قتل میں ملوث پائے گئے، جنہوں نے شدید ذہنی دباؤ کے تحت ساتھی اہلکاروں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ صرف جرائم نہیں بلکہ ان اہلکاروں کی ذہنی صحت کی تباہ کن صورتحال کا عکس ہیں،یہ سرکاری اعداد و شمار چھتیس گڑھ کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ وجے شرما نے صوبائی اسمبلی میں بی جے پی کے ایم ایل اے اجے چندرکار کے سوال کے جواب میں تحریری طور پر پیش کیے ہیں۔

    پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ،دیوسائی روڈ کھول دیا گیا،آمدورفت جاری

    نفسیاتی ماہرین کے مطابق ان بھارتی اہلکاروں کے لیے ذہنی صحت کے مراکز یا کوئی کاؤنسلنگ سسٹمز موجود نہیں روزانہ کا جان لیوا گشت، ہائی ٹینشن ایریاز میں تعیناتی،افسران کے ناروا سلوک اور ذاتی مسائل نے انہیں خود کشی یا پرتشدد اقدامات کی طرف دھکیل دیا ہے۔

    سیاسی مبصرین کی جانب سے سوال اٹھایا گیا ہے کہ اگر بھارتی فورسز خود اتنی غیر مستحکم ہیں تو وہ کیسے ایک حساس خطے میں امن قائم کر سکتی ہیں؟ ان کی موجودہ حالت خود ایک سکیورٹی رسک بن چکی ہے، جس کا خمیازہ عام بھارتی عوام اور خاص طور پر قبائلی باشندے بھگت رہے ہیں بھارتی فوج پر نفسیاتی دباؤ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہونے کے بعد پیدا ہونے والا احساسِ جرم ہے۔

    سابق کھلاڑی سرفراز نواز شدید علالت کے باعث لندن اسپتال میں داخل

  • سابق کھلاڑی سرفراز نواز شدید علالت کے  باعث لندن اسپتال  میں داخل

    سابق کھلاڑی سرفراز نواز شدید علالت کے باعث لندن اسپتال میں داخل

    پاکستان کرکٹ کے سابق کھلاڑی سرفراز نواز شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل ہیں-

    رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر شدید معذوری کی حالت میں لندن کے اسپتال میں داخل ہیں،وہ ہلنے جلنے سے قاصر ہیں 73 سالہ سرفراز نواز اپنے خاندان کے ساتھ لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں کئی سالوں سے مقیم ہیں 2019ء میں انھیں دل کی تکلیف کے باعث لندن کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سرفراز نواز پاکستان کے اب تک کے بہترین پیسروں میں سے ایک رہے ہیں۔

    پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے وابستہ ایک معروف کھلاڑی رہے ہیں فرسٹ کلاس میچوں میں انھوں نے 24750 رنز دے کر 1005 وکٹیں حاصل کیں انھوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 177 اور 45 ون ڈے میچوں میں 63 وکٹیں حاصل کیں- ان کی کسی ایک اننگ میں بہترین کارکردگی 86 رنز کے عوض 9 وکٹوں کا حصول تھا جبکہ ان کی اوسط 24.62 رہی انھوں نے 46 مرتبہ ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کیے جبکہ 4 مرتبہ انھیں ایک میچ میں 10 وکٹ حاصل ہوئے جبکہ 45 ایک روزہ بین الاقوامی ایک روزہ میچز بھی کھیلے کرکٹ کے علاوہ انھوں نے ایک سیاستدان کے طور پر بھی قسمت آزمائی کی،1985ء میں سرفراز نے کرکٹ چھوڑ دی اور سیاست میں آ گئے۔ وہ 1985ء کے پاکستانی عام انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

    سابق کھلاڑی سرفراز نواز شدید علالت کے باعث لندن اسپتال میں داخل

    انھوں نے 1985ء میں پاکستانی فلم اداکارہ رانی سے دوسری شادی کی اس سے قبل انھوں نے سابق کرکٹ کھلاڑی میاں سعید احمد کی بیٹی سے شادی کی تھی اداکار رانی سے شادی کے بعد انھیں خود بھی 70ء کی دہائی کے دوران کئی بااثر پاکستانی فلم ڈائریکٹرز کی جانب سے فلموں میں اداکاری کی پیشکشیں ہوئیں مگر انھوں یہ سمجھ کر انکار کر دیا کہ اداکاری ان کی طاقت نہیں ہے۔-

    مودی راج میں بھارت کے بڑے شہر منشیات اور سنگین جرائم کا گڑھ

  • مودی راج میں بھارت کے بڑے شہر منشیات اور  سنگین جرائم  کا گڑھ

    مودی راج میں بھارت کے بڑے شہر منشیات اور سنگین جرائم کا گڑھ

    مودی کے ترقی کے نعرے کے پیچھے چھپا منشیات کا دھندہ جاری ،بھارت کے بڑے شہر منشیات اور سنگین جرائم کا گڑھ بنتے جا رہے ہیں۔

    تازہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون کی سربراہی میں منشیات کا بازار گرم ہے،مودی سرکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات مافیا کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں، مودی سرکار کے نااہل عدالتی و تفتیشی نظام کی بدولت 12 مقدمات کے باوجود منشیات فروش خاتون کا راج قائم ہے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون کی سرپرستی میں منشیات کا منظم نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے، نئی دہلی میں ’ڈرگ کوئین‘ کوسم کی 2 کروڑ روپے بینک رقم اور منی مینشن کا انکشاف ہوا ہے،کوسم کے گھر سے 550 ہیروئن کے پیکٹ، نشہ آور گولیاں، 14 لاکھ نقدی اور گاڑی برآمد ہوئی ہے، کوسم کی بیٹیوں کے اکاؤنٹس میں ہزاروں مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، جس کی وضاحت دینے میں ملزمان ناکام ہوئے ہیں۔

    ملک بھر میں بارشوں سے 221 اموات، 800 سے زائد مکانات تباہ، 200 مویشی جاں بحق

    ملزمہ کی جانب سے سلطان پوری میں 4 رہائشی یونٹس جوڑ کر غیر قانونی 4 منزلہ عمارت بھی تیار کی گئی ہے،بھارتی شہروں میں غربت اور بے روزگاری کو مافیا اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کا دفاعی بجٹ اربوں روپے کا اور دوسری جانب دارالحکومت میں خواتین سے منشیا ت فروشی کرائی جارہی ہے،بچوں اور خواتین کا منشیات نیٹ ورک میں استعمال بھارت میں شہری معاشرے کی گراوٹ کا ثبوت ہے مودی سرکار کا وِکست بھارت کا نام نہاد ترقی کا نعرہ ہے لیکن زمینی حقائق منشیات، غربت اور بدامنی سے جڑے ہوئے ہیں۔

    اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت: تحقیقات آخری مراحل میں

  • ملک بھر میں بارشوں سے 221 اموات، 800 سے زائد مکانات تباہ، 200 مویشی جاں بحق

    ملک بھر میں بارشوں سے 221 اموات، 800 سے زائد مکانات تباہ، 200 مویشی جاں بحق

    این ڈی ایم اےنے ملک بھر میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے-

    رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 221 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں 804 سے زائد مکانا ت مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں طوفانی بارشوں سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں بارشوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ 135 افراد جان بحق ہوئے، جبکہ 470 افراد زخمی ہو گئے، بارشوں سے 168 مکانات جزوی طور پر جبکہ 24 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

    خیبرپختونخوا میں بارشوں کی وجہ سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 69 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 142 مکانات جزوی طور پر اور 78 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے جبکہ سندھ میں بارشوں کے نتیجے میں 22 افراد جان بحق ہوئے اور 40 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 54 مکانات جزوی طور پر اور 33 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

    اسی طرح بلوچستان میں بھی بارشوں کی شدت نے 16 افراد کی جان لے لی، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، یہاں 56 مکانات جزوی طور پر اور 8 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے،گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے 3 افراد زخمی ہوئے، جب کہ یہاں 71 مکانات جزوی طور پر اور 66 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، آزاد کشمیر میں بارشوں کے سبب 1 شخص کی جان گئی اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ یہاں 75 مکانات جزوی طور پر اور 17 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اسلام آباد میں بھی بارشوں کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوا، جب کہ 35 مکانات جزوی طور پر اور ایک مکان مکمل طور پر منہدم ہوا۔

    این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد کی جان گئی جس میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 25 مکانات منہدم ہوئے اور 5 مویشی ہلاک ہوئے اب تک 804 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور 200 مویشیوں کی اموات ہوئی ہیں۔

  • مریم نواز نے  بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کو انسانیت کے ضمیر پر حملہ قرار دیدیا

    مریم نواز نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کو انسانیت کے ضمیر پر حملہ قرار دیدیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کو انسانیت کے ضمیر پر حملہ قرار دے دیا۔

    بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سخت ردعمل دیا ہے مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے، اس لرزہ خیز واقعے نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، یہ ظلم ناقابلِ معافی ہے، ریاستی قانون سے بالاتر کوئی رسم، روایت یا سوچ قابلِ قبول نہیں ہے، قاتلوں کو قانون کے شکنجے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔

    https://x.com/MaryamNSharif/status/1947266592963706969

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھےترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھاغیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔

    کوئٹہ میں مقتول مرد اور خاتون کی قبرکشائی، باقیات کے نمونے لے لیے گئے

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم بشیر احمد اور ستکزئی قبیلے کے سربراہ سردار شیر باز ستکزئی، ان کے 4 بھائی اور 2 محافظ بھی شامل ہیں، کوئٹہ پولیس نے کیس کو مزید تحقیقات کے لیے سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

    دریں اثنا، کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد مبین نے مقدمہ قتل میں نامزد قبائلی سردار شیرباز ستکزئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، شیربازستکزئی کوسخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیاگیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق مقتولین احسان سمالانی اور بانو ستکزئی نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی جس پر ان کے خاندان ناراض تھے، معاملہ علاقے کے ’بزرگوں‘ کے پاس لے جایا گیا جنہوں نے موت کی سزا سنائی جوڑے کو عید سے قبل ایک دیہی علاقے ڈگری میں کھانے کی دعوت پر بلایا گیا اور بعد میں انہیں ایک ویران مقام پر لے جایا گیا جہاں انہیں بزرگوں کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم نےڈیجیٹل ڈریپ سسٹم کا افتتاح کر دیا

    قتل سے قبل مقتولہ نے قاتلوں سے براہوی زبان میں کہا کہ ’تمہیں مجھے گولی مارنے کی اجازت ہے، لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں‘اس نے یہ بھی کہا کہ اسے 7 قدم چلنے دیا جائے، جس کے بعد اسے مبینہ طور پر اس کے بھائی نے 3 گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر اس کے شوہر کو بھی قتل کر دیا گیا-

  • کوئٹہ میں مقتول مرد اور خاتون کی قبرکشائی، باقیات کے نمونے لے لیے گئے

    کوئٹہ میں مقتول مرد اور خاتون کی قبرکشائی، باقیات کے نمونے لے لیے گئے

    کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں قتل ہونے والے مرد اور خاتون کی قبرکشائی ہوگئی، دونوں افراد کے باقیات کے نمونے لے لیے گئے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے کے حکم بعد کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں قتل ہونے والے مرد اور خاتون کی قبرکشائی کی گئی، دونوں افراد کے باقیات کے نمونے لے لیے گئے نمونے ڈی این اے اور نادرا سے تصدیق کروائے جائیں گے، قبرکشائی میں علاقہ مجسٹریٹ، ایس ایچ او، پولیس سرجن اور دیگر عملہ موجود تھا۔

    علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں اب تک 20 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی ہنہ اوڑک تھانے میں درج کیا جا چکا ہے،کوئٹہ پولیس نے ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ زیر دفعہ 302 ت پ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہےایس ایچ او نوید اختر تھانہ ہنہ اوڑک کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مدعی نے تھانہ میں تحریری درخواست دی کہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون اور مرد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہو گا کہ خاتون اور مرد کو کتنی کتنی گولیاں ماری گئیں، معلوم ہو گا کہ واقعہ کتنے دن پرانا ہے۔

    وزیراعظم نےڈیجیٹل ڈریپ سسٹم کا افتتاح کر دیا

    جبکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کرلیا ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھےترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھاغیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔

    حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی،ریلوے حکام

  • وزیراعظم نےڈیجیٹل ڈریپ سسٹم کا افتتاح کر دیا

    وزیراعظم نےڈیجیٹل ڈریپ سسٹم کا افتتاح کر دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز کے تحت’’ڈیجیٹل ڈریپ سسٹم‘‘ کا افتتاح کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن، لائسنسنگ کے عمل کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے اب پاکستان کا ہر شہری میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے لیے آن لائن درخواست دے سکے گا ہر وہ چیز جو میڈیکل ڈیوائسز کے زمرے میں آتی ہے، اب اس کی رجسٹریشن کے لیے تخلیق کاروں کو برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وہیل چیئر سے لے کر ایم آر آئی مشین تک سب کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ آن لائن ہو گی یہ عمل پہلے برسوں میں انجام پاتا تھا اب تقریباً 20 دن میں مکمل ہو گا جس کی وجہ اب عوام کو میڈیکل ڈیوائسز کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    یہ نظام ناقص یا غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کے خلاف فوری کارروائی کے لیے ٹریکنگ اور الرٹ کے ذریعے عوامی تحفظ کو بھی یقینی بنائے گا اس سے درخوا ست گزار اپنی درخواست کو آن لائن، رئیل ٹائم ٹریک کر سکیں گےجس کی درخواست پہلے آئے گی، اُس کا رجسٹریشن اور لائسنسگ کا عمل جلد مکمل ہوگا، یہ ایک خاموش انقلاب ثابت ہوگا پہلی بار، مینوفیکچررز اور امپورٹرز اپنی درخواستیں، دستاویزات، اور فیس مکمل طور پر آن لائن جمع کروا سکیں گےجس سے دفتر آنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

    حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی،ریلوے حکام

    انسانی مداخلت ختم ہونے سے کرپشن کا امکان تک ختم ہو جائے گا، جس سے نظام میں شفافیت اور جوابدہی بڑھے گی بین الاقوامی معیار کو یقینی بنایا جائے گا اور ڈیجیٹل ویریفیکیشن اور بلٹ اِن چیکس کی مدد سے درخواستوں میں غلطیوں کی شرح کم ہو گی۔ دیگر سرکاری ڈیٹا بیسز سے انضمام (integration) کے ذریعے معیار اور حفاظت کے اصولوں کو بہتر انداز میں نافذ کیا جا سکے گا یہ اقدام کاروبار میں آسانی کو فروغ دے گا اور میڈیکل ڈیوائسز کے شعبے میں سرمایہ کاری کو بڑھائے گا، اس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھی پاکستانی میڈیکل ڈیوائسز پر اعتماد بڑھے گا۔

    سی ٹی ڈی کاآپریشن:بچے مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

    یہ اقدام وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل گورننس اور سرکاری نظام میں اصلاحات کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے ہسپتالوں، امپورٹرز، اور مینوفیکچررز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو انتظامی بوجھ میں کمی اور مارکیٹ تک تیز رسائی کا فائدہ ہوگا، اس نظام میں آئندہ دنوں میں خودکار تجدید، ایس ایم ایس/ای میل نوٹیفکیشنز، اور آڈٹ ٹریلز جیسے فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے تاکہ ریگولیٹری کنٹرول مزید بہتر ہوں گےوزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے کیا، آسانیوں، سہولتوں اور شفافیت کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔

  • حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی،ریلوے حکام

    حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی،ریلوے حکام

    ریلوے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی-

    جام سیف اللہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا،سیکریٹری ریلویز نے قائمہ کمیٹی ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی پیک کا سارا ڈیزائن جوائنٹ ہے، ٹیکنیکل سائڈ کا کام ہوچکا ہے، لاہور سے راولپنڈی تک نئی ٹرین کا آغاز کررہے ہیں اس کا اپ گریڈڈ ٹریک ہوگا، بس فنانسنگ کا انتظار کررہے ہیں، کراچی سے روہڑی تک کے لیے ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

    سینیٹر اسد قاسم نے استفسار کیا کہ دس سال پہلے کوئٹہ سے 10 ٹرینیں ملک بھر کے لیے چلتی تھیں،اب کوئٹہ سے دو ٹرینیں ملک بھر کے لیے چلتی ہیں، بلوچستان کے ساتھ کیوں ناانصافی ہورہی ہے سیکریٹری ریلویز نے کہا کہ اس سال ہمارا پی ایس ڈی پی محدود ہے،گزشتہ کئی سالوں سے ریلوے میں ریلوے محکمہ میں حکومت نے سرمایہ کاری نہیں کی،ایک وقت میں 244 گاڑیاں چلاتے تھے، اب 100 سے زائد ریلوے کی گاڑیاں چلا رہے ہیں،جب تک نئی کوچز نہیں آتیں، ریلوے محکمہ منافع میں نہیں آئے گا،کراچی اور لاہور کے علاوہ ریلوے کو کہیں سے منافع نہیں آرہا۔

    سی ٹی ڈی کاآپریشن:بچے مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آسٹریا میں ہمارے سفیر نے بتایا کہ آسٹرین ریل کمپنی ایم ایل ون میں دلچسپی رکھتی ہے، ایم ایل ون کے لیے متبادل انویسٹمنٹ کے ساتھ آسٹریا کو بھی دیکھ لیں،ہم لوگ ہر ایک کو ویلکم کریں گے جو بھی آکر سرمایہ کاری کرے ایم ایل ون ،سی پیک میں شامل ہے اور چین سرمایہ کاری کے لیے پہلے نمبر پر ہے،چین کے علاوہ کوئی اور سرمایہ کاری کرتا ہے تو اس ایم ایل ون پر بین الاقوامی بڈنگ ہوگی۔

    سیکریٹری ریلویز نے بتایا کہ ریلوے کی دو سے تین قسم کی زمینیں ہیں، زرعی، کمرشل اور ہائی ویلیو لینڈ ہے، ریلوے کی سرکاری زمین ہے، اسے فروخت نہیں کیا جاسکتا، اسے لیز پر دیا جاسکتا ہے۔

    سینیٹر شہادت اعوان نے استفسار کیا کہ کرپشن میں ملوث ریلوے پولیس کے اہلکاروں و افسران کی تفصیلات دی جائیں، ریلوے پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں کے بارے میں بریفنگ دیں، ریلوے پولیس حکام نے بتایا کہ 500 کانسٹیبل کی بھرتیوں میں سے 26 رہ گئے ہیں، 26 وہ ہیں جن کا تعلق اقلیتوں سے ہے اور ان میں خواتین بھی ہیں، 476 ریلوے پولیس کانسٹیبلز کی ٹریننگ جاری ہے۔

    جنوبی کوریا :جیجو ایئر کے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شواہد سامنے آگئے

    چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے اور نیب ریلوے کے کیسز پر تفصیلات طلب کرلی۔