Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مومنہ اقبال نے جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر  خاموشی توڑ دی

    مومنہ اقبال نے جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ مومنہ اقبال نے جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی لڑکی سے اس کے لڑکی ہونے کا ثبوت مانگنا ایک انتہائی دردناک لمحہ ہوتا ہے۔

    مومنہ اقبال نے حال ہی میں ’سمتھنگ ہاٹ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ ایسا کردار کچھ بھی کہہ سکتا ہے اور کچھ بھی کر سکتا ہے، جو کہ نہایت دلچسپ اور چیلنجنگ ہوتا ہےہوہ منفی کرداروں کے اسکرپٹس شوق سے پڑھتی ہیں اور اسی وقت یہ بھی طے کر لیتی ہیں کہ جملوں کو کس انداز میں ادا کرنا ہے۔

    انٹرویو میں مومنہ اقبال نے اس جعلی ویڈیو کا بھی ذکر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں انہیں اپنی جنس سے متعلق بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ آیا وہ مکمل طور پر لڑکی ہیں یا نہیں، یہ ویڈیو اگست 2022 میں دیے گئے انٹرویو کے ایک کلپ کو ایڈٹ کرکے جعلی انداز میں وائرل کی گئی تھی، جسے 45 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

    ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کا الزام ،ڈپٹی کمشنر صوابی طلب

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے پاس رپورٹرز کے فون آ رہے تھے اور وہ حیران تھیں کہ سب کو کیا جواب دیں اردگرد کے لوگ انہیں مشورہ دے رہے تھے کہ وہ وضاحت جاری کریں، لیکن انہوں نے سوچا کہ کیا ڈاکٹر کا نمبر دے دوں؟ یہ سب صورتحال بہت عجیب تھی÷اگر وہ واقعی ویسی ہوتیں تو قبول کر لیتیں، لیکن جب وہ ہیں ہی نہیں تو اس جھوٹ پر کیا ردعمل دیں؟ کسی لڑکی سے اس کے لڑکی ہونے کا ثبوت مانگنا ایک نہایت دردناک لمحہ ہوتا ہے۔

    جنوبی کوریا کے سابق صدر دوسری بار گرفتار

  • ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کا الزام ،ڈپٹی کمشنر صوابی طلب

    ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کا الزام ،ڈپٹی کمشنر صوابی طلب

    ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے الزام میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر صوابی کو طلب کرلیا۔

    پشاور ہائیکورٹ میں ویمن یونیورسٹی صوابی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی،سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر صوابی اور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر صوابی نے بغیر اجازت ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس سے طالبات کی پرائیویسی متاثر ہوئی ہے، نہ صرف طالبات بلکہ مقامی افراد نے بھی اس اقدام پر اعتراض کیا ہے۔

    ہمیں علم ہے صدر ،وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ مہم کے پیچھے کون عناصر ہیں،محسن نقوی

    عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا ہو رہا ہے؟ جس پر اے اے جی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جواب جمع کرایا جا چکا ہے عدالت نے استفسار کیا کہ ویمن یونیورسٹی کا اس معاملے پر مؤقف کیا ہے اور وائس چانسلر کیوں پیش نہیں ہوئے؟-

    وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری افسران کو صرف ایکس اور فیس بک کے استعمال کی اجازت ہے، جب کہ یہ نوٹیفکیشن 2018 میں جاری ہوا تھا،جبکہ ڈپٹی کمشنر نے 2025 میں اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر یونیورسٹی کی ویڈیوز اپلوڈ کیں، جو سراسر خلاف ضابطہ اقدام ہے۔

    جنوبی کوریا کے سابق صدر دوسری بار گرفتار

    عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 23 جولائی مقرر کرتے ہوئے وی سی ویمن یونیورسٹی صوابی اور ڈپٹی کمشنر صوابی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

  • ہمیں علم ہے صدر ،وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ مہم کے پیچھے کون عناصر ہیں،محسن نقوی

    ہمیں علم ہے صدر ،وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ مہم کے پیچھے کون عناصر ہیں،محسن نقوی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر دخالہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا افواج پاکستان کی قیادت سے انتہائی مضبوط اور باعزت تعلق ہے-

    محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ مہم کے پیچھے کون عناصر ہیں،اس مہم کا مقصد ریاستی اداروں کے درمیان بداعتما د ی پیدا کرنا اور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا ہے،صدر مملکت سے استعفیٰ لینے یا آرمی چیف کے صدر بننے کے کسی بھی قسم کے خیال یا تجویز پر نہ تو کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ موجود ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر مملکت کا افواج پاکستان کی قیادت سے انتہائی مضبوط اور باعزت تعلق ہے، اور خود صدر زرداری نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ’مجھے بخوبی معلوم ہے یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، کیوں پھیلا رہا ہے اور کس کو اس مہم سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔‘

    جنوبی کوریا کے سابق صدر دوسری بار گرفتار

    محسن نقوی نے کہا کہ کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تمام تر توجہ پاکستان کی طاقت، سلامتی اور استحکام پر مرکوز ہے، اور وہ صرف ملکی مفاد میں سوچتے اور عمل کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اس بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں، وہ جو چاہیں کرلیں، ہم اپنا فرض نبھائیں گے، اور انشاءاللہ پاکستان کو ایک بار پھر مضبوط بنائیں گے۔

    ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ پر بھارت کا اعتراض

  • جنوبی کوریا کے سابق صدر دوسری بار گرفتار

    جنوبی کوریا کے سابق صدر دوسری بار گرفتار

    سئیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، جس کے بعد انہیں دوسری مرتبہ حراست میں لے لیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقگزشتہ برس مارشل لاء کی ناکام کوشش پر سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ (Seoul Central District Court) کی عدالت نے سابق صدر یون سک یول کے خلاف وارنٹ گرفتاری آج جمعرات کے زور جاری کیے،جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ روز وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے دائر درخواست پر 7 گھنٹے طویل سماعت ہوئی، جس کے بعد انہیں عدالت کا فیصلہ آنے تک حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

    یون سوک یول نے گزشتہ سال دسمبر میں اچانک مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس نے جنوبی کوریا کو ایک آئینی بحران میں مبتلا کر دیا تھا اس اقدام کو ملکی جمہوریت پر شدید حملہ قرار دیا گیا تھا، تاہم صرف چھ گھنٹوں بعد، جب اراکینِ پارلیمان نے عمارت میں داخل ہو کر متفقہ طور پر اس فیصلے کو روکا، تو یون نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا،اپریل میں جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے یون کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا، اور ان کے اقدام کو سنگین غداری قرار دیا تھا۔

    ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ پر بھارت کا اعتراض

    سیف کا تاجر پر تشدد کیس،گواہ ملائیکہ اروڑا کے وارنٹ منسوخ

    حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش

  • ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ پر بھارت کا اعتراض

    ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ پر بھارت کا اعتراض

    بھارت نے اے سی سی میٹنگ ڈھاکا میں رکھنے پر اعتراض کردیا-

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں شیڈول کی گئی ہے جسے بھارتی بورڈ کسی اور مقام پر منتقل کرنے کا خواہاں ہیں، ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ کسی دوسرے وینیو پر منتقل نہ کی گئی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہونے پر غور کرسکتا ہے جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے میٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے کا بھی کہہ دیا ہےموجودہ سیاسی صورتحال کے باعث بنگلا دیش جانا مناسب نہیں ہے لہٰذا بھارتی بورڈ نے اے سی سی میٹنگ کے وینیو کو شفٹ کرنے سے متعلق باضابطہ بتادیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کا کہا ہے ایشیا کپ کے لیے 3 وینیوز کو متبادل پلان کے طور پر رکھ لیا گیا ہے بس بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے ہدایت کا انتظار ہے دبئی، ابو ظبی اور شارجہ کے وینیو ز کو ایشیا کپ کے لیے رکھا گیا ہے اور اگر بھارتی بورڈ کو حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملتی تو بورڈ اس ونڈو میں ملٹی نیشن ٹورنامنٹ کا انعقاد کر سکتا ہے۔

    بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے کا حادثہ،دو پائلٹ ہلاک

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے حوالے سے کلئیر نس کے لیے حکومت سے رابطہ کیا ہوا ہے، ایشیا کپ کے انعقاد کے لیے یو اے ای بھی بیک اپ پلان ہے،مجوزہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا میزبان یو اے ای ہو سکتا ہے ایونٹ کا آغاز 5 ستمبر سے ہو گا اور مجوزہ شیڈول میں پاک بھارت میچ 7ستمبر کو رکھا گیا ہے۔

    حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش

  • یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ میگا کرپشن کے 9 مقدمات سے بری

    یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ میگا کرپشن کے 9 مقدمات سے بری

    کراچی میں واقع انسداد بدعنوانی کی وفاقی عدالت نے چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ میگا کرپشن سے متعلق 9 مقدمات میں بری کردیا ہے۔

    یوسف رضا گیلانی دیگر شریک ملزمان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے میگا کرپشن کے نو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا،استغاثہ کی جانب سے الزامات ثابت نہیں کیے جاسکے،، مجموعی طور پر ایف آئی اے نے ٹڈاپ کیس میں مقدمات درج کیے تھےم26 میں سے 13 مقدمات سے یوسف رضاگیلانی بری ہوچکے ہیں، ملزمان کے خلاف جعلی کمپنیاں بناکر فریٹ سبسڈی کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے-

    یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، ٹڈاپ کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا،ایف آئی اے نے مقدمات کا اندراج 2013 میں کیا تھا، یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں مقدمات کے حتمی چالان میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

    برطانوی میڈیکل ایسوسی ایشن کا صیہونی طبی تنظیم سے تعلقات معطل کرنےکا باضابطہ فیصٌلہ

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ پہلے بھی پیپلز پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے کیا تھا اور اب بھی یہی فورم فیصلہ کرے گا،اس سوال پر کہ پہلے چینی برآمد کی جاتی ہے پھر درآمد، انہوں نے جواب دیا کہ اس وقت ہم حکومت کا حصہ نہیں، نہ ہی میں حکومت کا ترجمان ہوں۔

    سانحہ سوات کی انکوائری کمیٹی مقررہ وقت تک رپورٹ پیش کرنے میں ناکام

  • برطانوی میڈیکل ایسوسی ایشن کا صیہونی طبی تنظیم سے تعلقات  معطل کرنےکا باضابطہ فیصٌلہ

    برطانوی میڈیکل ایسوسی ایشن کا صیہونی طبی تنظیم سے تعلقات معطل کرنےکا باضابطہ فیصٌلہ

    برطانیہ کی سب سے بڑی ڈاکٹروں کی تنظیم برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن ( بی ایم اے ) نے اسرائیل کی طبی تنظیم اسرائیل میڈیکل ایسوسی ایشن ( آئی ایم اے ) سے اپنے تمام تعلقات معطل کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بی ایم اے کی سالانہ کانفرنس میں بھاری اکثریت (80 فیصد سے زائد) سے منظور کیا گیا، جس کے تحت اسرائیلی طبی ادارے کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں اور طبی نظام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت نہ کرنے پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے،برطانیہ میں ہونے والے اس اقدام سے اسرائیل میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ دیگر ممالک بھی اب اسی راستے پر چل سکتے ہیں۔

    بی ایم اے کی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی ایم اے جب تک طبی غیرجانبداری کا اصول تسلیم نہیں کرتی اور غزہ کے اسپتالوں پر حملوں کی مذمت نہیں کرتی، اس سے روابط معطل رہیں گے۔ یہاں تک کہ بعض اراکین نے اسرائیل کو ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن سے مکمل طور پر نکالنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش

    کانفرنس میں شامل اردنی نژاد برطانوی ڈاکٹر فرید القصوص نےکہ ہماری بطور ڈاکٹر یہ ذمہ داری ہےکہ مریضوں اور طبی اداروں کی حفاظت کریں چاہےوہ فلسطینی ہوں یا اسرائیلی، جب آئی ایم اے نے ایران کے ایک میزائل حملے کی مذمت کی لیکن غزہ پر اسرائیلی بمباری پر خاموش رہی تو یہ دوغلا پن ناقابل قبول ہے، یہ فیصلہ یہود دشمنی نہیں بلکہ انسانیت نوازی پر مبنی ہےیہ صرف ایک معطلی ہے، مستقل بائیکاٹ نہیں، اگر اسرائیلی تنظیم طبی غیرجانبداری تسلیم کرے تو تعلقات بحال ہو سکتے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی میڈیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر زیون ہاگائی نے تصدیق کی کہ وہ اس فیصلے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، کیونکہ اس کے نتیجے میں اسرائیلی ڈاکٹروں کو برطانیہ میں سائنسی کانفرنسز، تعلیمی تبادلوں اور پروفیشنل تعاون سے باہر نکالا جا سکتا ہے،7 اکتوبر کے بعد سے دنیا بھر میں اسرائیلیوں، خاص طور پر اسرائیلی ڈاکٹروں کے خلاف منفی جذبات میں اضافہ ہوا ہے، اور کئی بار اسرائیلی ماہرین کو کانفرنسوں سے خارج کر دیا گیا ہے-

    حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش

    ان کا کہنا تھا کہ وہ پس پردہ منتظمین سے بات کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ کو روکا جا سکے،پروفیسر ہاگائی نے عالمی طبی تنظیموں سے رابطے جاری رکھنے اور برطانوی ڈاکٹروں سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تاکہ غیرواپس پذیر فیصلے سے پہلے اپنا موقف پیش کیا جا سکے، لیکن انہوں نے ساتھ ہی الزام لگایا کہ بعض افراد طبی اخلاقیات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

  • حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش

    حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے بدلے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے-

    حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جاری امن کوششوں کے تحت 10 قیدیوں کو رہا کرے گی جبکہ معاہدے میں اب بھی کئی اہم نکات پر اختلاف موجود ہے، جن میں امداد کی آزادانہ رسائی، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کا انخلا اور مستقل جنگ بندی کے لیے حقیقی ضمانتیں شامل ہیں اگرچہ اب تک ان معاملات پر مذاکرات اسرائیلی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مشکل رہے ہیں، ہم ثالثوں کے ساتھ سنجیدگی اور مثبت جذبے کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ رکاوٹوں پر قابو پایا جا سکے، اپنے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو، اور ان کی آزادی، تحفظ اور باوقار زندگی کی خواہشات پوری کی جا سکیں، غزہ ہتھیار نہیں ڈالے گا، جنگ بندی مذاکرات سے وابستہ ایک فلسطینی عہدیدار نے اشارہ دیا کہ اسرائیل اب بھی امداد کے آزادانہ داخلے کی اجازت نہ دے کر معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ اعلان قطر کی ثالثی میں 4 دن کے بالواسطہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔

    اداکارہ حمیرا اصغر علی کی موت اکتوبر 2024 میں واقع ہوئی،فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر تصدیق

    حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ مذاکرات میں بڑی لچک دکھا رہی ہے، حماس کے رہنما طاہر النونو نے پریس بیان میں تصدیق کی کہ موجودہ مذاکرات کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، طے پانے والے کسی بھی معاہدے کے نفاذ کے لیے واضح بین الاقوامی ضمانتوں کی اہمیت ہے امریکا کے پاس دباؤ کے حقیقی لیور موجود ہیں جو زمین پر فرق پیدا کر سکتے ہیں، حماس کی پوزیشن مستحکم ہے اور اس میں مکمل انخلا اور دشمنی کا خاتمہ شامل ہے۔

    اسلام آبادپولیس پر حملہ کیس،عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

    دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی پر خطاب میں اسرائیلی چیف آف سٹاف ایال زامیر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے معاہدے کے لیے حالات سازگار ہیں ہم نے حماس کی حکمرانی اور فوجی صلاحیتوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے، آپریشنل طاقت کی بدولت یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے حالات اب سازگار ہیں۔

  • اداکارہ حمیرا اصغر علی کی موت اکتوبر 2024 میں واقع ہوئی،فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر تصدیق

    اداکارہ حمیرا اصغر علی کی موت اکتوبر 2024 میں واقع ہوئی،فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر تصدیق

    حکام نے فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر علی کی موت اکتوبر 2024 میں واقع ہوئی تھی۔

    گزشتہ دنوں حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اُس وقت ملی جب پولیس عدالتی حکم پر مکان مالک کی شکایت پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی،ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا کے مطابق، پولیس ٹیم نے جب فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔

    پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق، لاش گلنے سڑنے کے انتہائی مرحلے میں داخل ہو چکی تھی اور اس قدر مسخ ہو گئی تھی کہ فوری طور پر موت کی وجہ بیان کرنا ممکن نہیں،لاش کی حالت دیکھ کر بظاہر اندازہ ہوتا ہے کہ موت ایک ماہ قبل واقع ہوئی ہوگی جبکہ پولیس کی جانب سے حمیرا اصغر کے فون ریکارڈز، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور پڑوسیوں سے کی گئی تفتیش میں کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا، جس سے ثابت ہو کہ وہ اکتوبر 2024 کے بعد زندہ تھیں۔

    حمیرا کی لاش چھ ماہ پرانی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ

    تفتیش سے معلوم ہوا کہ اداکارہ نے آخری فیس بک پوسٹ 11 ستمبر 2024 کو، جب کہ انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024 کو کی تھی، پولیس اور صحافیوں سے بات کرنے والے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو ستمبر یا اکتوبر 2024 کے بعد دوبارہ نہیں دیکھا۔

    ڈی آئی جی پولیس سید اسد رضا نے تصدیق کی کہ حمیرا اصغر کا فون آخری بار اکتوبر 2024 میں استعمال ہوا اور آخری کال بھی اسی ماہ کی گئی تھی، کالنگ ریکارڈ کے مطابق آخری کال اکتوبر 2024 میں کی گئی، تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں،کیس کی تفتیش کرنے والے دو افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اداکارہ کی موت کا اندازاً وقت اکتوبر 2024 ہے۔

    اسلام آبادپولیس پر حملہ کیس،عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

    ایک افسر کے مطابق، حمیرا کی لاش تقریباً نو ماہ پرانی ہے، ممکنہ طور پر وہ فلیٹ کا آخری یوٹیلیٹی بل ادا کرنے اور بجلی بند ہونے کے درمیانی عرصے میں وفات پا گئی ہوں، ممکنہ طور پر بل کی عدم ادائیگی کے باعث فلیٹ کی بجلی کاٹی گئی ہواداکارہ نے آخری بار مئی 2024 میں کرایہ ادا کیا تھا اور اکتوبر کے آخر میں کے الیکٹرک نے بجلی منقطع کر دی تھی۔

    دوسرے افسر نے بتایا کہ کچن میں موجود اشیا کی ایکسپائری تاریخ 2024 تھی اور برتنوں پر زنگ بھی واضح تھا،اسی منزل پر صرف ایک اور اپارٹمنٹ تھا جو اس وقت خالی تھا، جس کی وجہ سے لاش کے پتا چلنے میں تاخیر ہوئی،اس منزل کے دوسرے اپارٹمنٹ کے مکین فروری 2025 میں واپس آئے، تب تک بدبو کافی حد تک ختم ہو چکی تھی، عام طور پر دس سے پندرہ دن میں بدبو کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور فلیٹ کی بالکونی کا دروازہ بھی کھلا ہوا تھا،فلیٹ میں پانی کی پائپ لائنیں خشک اور زنگ آلود تھیں، نہ ہی کوئی متبادل بجلی کا ذریعہ تھا اور نہ ہی گھر میں موم بتیاں موجود تھیں۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید، جنہوں نے منگل کو پوسٹ مارٹم کیا، بدھ کے روز سینئر افسران کے ہمراہ دوبارہ جائے وقوعہ پر گئیں انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے مختلف سطحوں سے نمونے حاصل کیے گئے ہیں جو لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں، تاہم انہوں نے مزید تبصرے سے گریز کیا۔

    دوسری جانب اداکارہ حمیرا اصغر کے بہنوئی نے ان کی میت وصول کرنے کے لیے حکام سے رابطہ کر لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مرحومہ کے والد اچانک انتقا ل کی خبر سن کر ڈپریشن میں چلے گئے تھے، اس لیے انہوں نے ابتدائی طور پر میت لینے سے انکار کیا، تاہم اب وہ رضامند ہو گئے ہیں اور جلد میت وصول کر نے آ رہے ہیں، پولیس نے بہنوئی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی خونی رشتہ دار کے ہمراہ آئیں، کیونکہ متوفیہ کی لاش صرف خونی رشتہ دار کو ہی دی جائے گی۔

  • افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب،سابق جنرل  کے ہوشربا انکشافات

    افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب،سابق جنرل کے ہوشربا انکشافات

    افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

    افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈرجنرل سید سمیع سادات کے مطابق افغان طالبان بھارت سےمالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں،یہ بات بالکل صحیح ہے کہ افغان طالبان کی کوشش ہے کہ وہ پاکستان میں ہر گروپ کی حمایت کریں جو پاکستا کے خلاف ہے، طالبان اُن گروہوں کوفنڈنگ کر تے ہیں جو پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کوسپورٹ کرتے ہیں افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں، یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ طالبان کے بھارت کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں ،طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے تاکہ وہ پاکستان میں حملے کریں-

    افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب،سابق جنرل کے ہوشربا انکشافات

    سابق افغان جنرل کایہ اعتراف وزیر دفاع خواجہ آصف بیان کی تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، افغان جنرل کا بیان پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے کہ خطے میں دہشتگردی افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔

    ٹیکساس میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 119 افراد ہلاک، 173 لاپتہ