Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب

    خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب

    مسجد الحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔

    مسجدالحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں تقر یب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ سمیت آئمہ کرام سمیت دیگر اہم شخصیات اور غیر ملکی سفرا بھی شریک ہوئے۔

    https://x.com/HaramainInfo/status/1943083956842435038

    اس موقع پر شرکا نے 40 لیٹر آب زم زم اور عرق گلاب سے بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا، نوافل ادا کیے،اور دعاؤں میں امت مسلمہ کے لیے خیر، امن اور اتحاد کی دعائیں مانگیں،غسل کے اختتام پر خالص عود اور دیگر خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیاگیا جب کہ زائرین کی بڑی تعداد نے یہ مسجد الحرام میں یہ روحانی منظر دیکھا اور ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے باعثِ عقیدت بن گئیں۔

    https://x.com/HaramainInfo/status/1943231758889038245

  • امریکا نے اقوام متحدہ کی فلسطین نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر پابندیاں عائد کر دیں

    امریکا نے اقوام متحدہ کی فلسطین نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر پابندیاں عائد کر دیں

    امریکا نے اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر اسرائیل اور امریکی حکام کے خلاف تنقید پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ فرانچیسکا البانیز پر "امریکی و اسرائیلی حکام، کمپنیوں اور ایگزیکٹوز کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں کارروائی کی شرمناک کوشش” کرنے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں،البانیوں کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سیاسی اور اقتصادی جنگ کی مہم کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ہم اپنے شراکت داروں کے اپنے دفاع کے حق میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،قانون کے جواب میں اور اپنی خودمختاری اور اپنے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے امریکہ جو بھی اقدامات ضروری سمجھے وہ کرتا رہے گا۔

    https://x.com/SecRubio/status/1942998936874054046

    فرانچیسکا البانیز، جو ایک اطالوی وکیل اور ماہر قانون ہیں، نے فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کو ’نسل کشی‘ (genocide) قرار دیا تھا اور اقوام متحدہ میں اسلحہ کی پابندی اور اسرائیل سے تجارتی و مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،رواں ماہ کے آغاز میں شائع ہونے والی ان کی رپورٹ میں 60 سے زائد کمپنیوں کو اسرائیلی کارروائیوں میں شراکت دار قرار دیا گیا تھا، جن میں اسلحہ ساز، ٹیکنالوجی اور مالیاتی ادارے شامل ہیں۔

    گزشتہ سال 276 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی،اویس لغاری

    فرانچیسکا البانیز نے ’ایکس‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "میں ہمیشہ کی طرح انصاف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہوں ، جیسا کہ میں نے ہمیشہ کیا ہے میں ایک ایسے ملک سے آئی ہوں جہاں نامور قانونی اسکالرز، باصلاحیت وکلاء اور دلیر ججوں کی روایت ہے جنہوں نے بڑی قیمت پر اور اکثر اپنی جان دے کر انصاف کا دفاع کیا ہے میں اس روایت کا احترام کرنا چاہتی ہوں، اسے ایک وجہ سے روم کا قانون کہا جاتا ہے، اور مجھے اس پر فخر ہے۔

    انہوں نے الجزیرہ کو دیئے گئے پیغام میں امریکی اقدام کو ’مافیا طرز کی دھونس‘ قرار دیا۔

    https://x.com/FranceskAlbs/status/1943091793349796176

    دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل اور متعدد عالمی انسانی حقوق اداروں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کو سزا نہیں بلکہ تحفظ دیا جانا چاہیے،ایمنسٹی کی سیکریٹری جنرل ایگنیس کالامارڈ نے کہا: "ایسے تمام حکومتوں کو جو قانون کی بالادستی اور بین الاقوامی انصاف پر یقین رکھتی ہیں، چاہیے کہ وہ ان پابندیوں کے اثرات کو روکے اور فرانچیسکا البانیز جیسے نمائندوں کی آزادی کا دفاع کریں۔

    بیٹوں کو پاکستان آکروالد سے ملاقات کی کوشش پر گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،جمائمہ کا انکشاف

  • گزشتہ سال 276 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی،اویس لغاری

    گزشتہ سال 276 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی،اویس لغاری

    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ حکومت توانائی کےشعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے-

    اویس لغاری نے کہا ہے کہ ڈسکوز نے سال 2023/24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا، اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی، پوری حکومت اور کابینہ نے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا حکومت توانائی کےشعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میرٹ پر بورڈز ممبران کی تعیناتی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بہتری کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی آئی ہے، حکومتی کوششوں کے باعث شعبہ توانائی میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، نقصانات کو کم کرکے 151 ارب روپے بچائے ہیں،گزشتہ سال 276 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی، ہم نے 100 ارب روپے کے نقصانات کو کم کر نے کا ہدف رکھا تھا، گزشتہ سال تمام ڈسکوز نے 315 ارب روپے ریکور نہیں کئے ، ہم نے ٹیکس ادا کرنے والوں کے 191 ارب روپے بچائے ہم ڈسکوز کی ریکوریوں کو بہترکرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کچھ ڈسکوز بجلی چوری کی مد میں نمایاں کمی لائی ہیں، بجلی چوری میں بڑی بڑی کمپنیاں ملوث ہیں،591 ارب روپے کے نقصان پر وزیراعظم اور کابینہ کو تشویش تھی۔

    بیٹوں کو پاکستان آکروالد سے ملاقات کی کوشش پر گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،جمائمہ کا انکشاف

    غییر ضروری فیسوں کے مطالبات، نجی تعلیمی اداروں کیلئے سخت گائیڈ لائنز جاری

    لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران زیر حراست

  • بیٹوں کو  پاکستان آکروالد سے ملاقات کی کوشش پر گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،جمائمہ کا انکشاف

    بیٹوں کو پاکستان آکروالد سے ملاقات کی کوشش پر گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،جمائمہ کا انکشاف

    بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں جمائمہ نے کہا کہ میرے بیٹوں کو اپنے والد سے رابطے کی اجازت نہیں دی جا رہی عمران خان گزشتہ دو برس سے قیدِ تنہائی میں ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں حکومتی سطح پر ان کے بیٹوں کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے کہ اگر وہ ملاقات کی کوشش کریں گے تو انہیں بھی جیل میں ڈال دیا جائے گا،یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں ذاتی انتقام ہے۔

    https://x.com/Jemima_Khan/status/1943204500405391839

    دوسری جانب عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اظہار خیال کر چکے ہیں، جنہوں نے کہا کہ ان کے والد کو بچوں سے بات چیت اور ذاتی معالج تک رسائی بھی نہیں دی جا رہی۔

    واضح رہے کہ آج سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں،بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا،اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو یہاں کی گرمی ان کے لیے ناقابلِ برداشت ہو گی، لیکن والد کی رہائی کا دروازہ نہیں کھول سکیں گے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ اگر کوئی شخص بیرونِ ملک سے آ کر ہنگامہ آرائی یا سیاسی خلفشار پھیلانے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ن لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے بھی واضح کیا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی شہری یا برطانوی پاسپورٹ رکھنے والا فرد پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں کے ارادے سے ویزا حاصل کرنا چاہے گا تو اسے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

  • غییر ضروری فیسوں کے مطالبات، نجی تعلیمی اداروں کیلئے سخت گائیڈ لائنز جاری

    غییر ضروری فیسوں کے مطالبات، نجی تعلیمی اداروں کیلئے سخت گائیڈ لائنز جاری

    لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین پر مالی دباؤ اور غیر ضروری فیسوں کے مطالبات پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں-

    گائیڈ لائن کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول ٹیوشن فیس سالانہ صرف 5 فیصد تک بڑھا سکتا ہے، اس سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اسکول انتظامیہ کسی بھی سرگرمی یا سمر کیمپ کی مد میں اضافی فیس وصول نہیں کرے گی، اور نہ ہی طلبہ کو مخصوص دکانوں سے کتابیں یا کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جائے گا۔

    گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی نجی اسکول طلبہ سے ایڈوانس فیس نہیں لے گا صرف ماہانہ بنیاد پر فیس وصول کرنے کی اجازت ہوگی، اور فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں کسی بھی طالبعلم کو اسکول سے نکالنے یا تذلیل کا نشانہ بنانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تمام نجی تعلیمی ادارے طلبہ کے لیے ایک محفوظ، دوستانہ اور ہراسگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے پابند ہوں گے اسکول انتظامیہ پر لازم ہوگا کہ وہ تعلیمی ماحول کو خوشگوار بنائے اور طلبہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

    یوٹیوب آمدنی سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی

    ڈسٹرکٹ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام نجی اسکولوں کے مالکان کو مذکورہ نئی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی بھی تنبیہ کی ہے۔

  • یوٹیوب آمدنی سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی

    یوٹیوب آمدنی سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی

    یوٹیوب کی جانب سے 15 جولائی سے monetization پالیسیوں میں نمایاں تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ان تبدیلیوں کا مقصد غیر معیاری مواد، بار بار پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز سے آمدنی کے حصول کو ناممکن بنانا ہے جبکہ اوریجنل اور تخلیقی ویڈیوز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) کو 15 جولائی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور تفصیلی گائیڈلائنز جاری کی جائیں گی، جن میں بتایا جائے گا کہ صارفین کس طرح کے مواد سے پیسے کما سکیں گے اور کونسی ویڈیوز سے آمدنی کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔

    یوٹیوب کی آفیشل اپ ڈیٹ کے مطابق پلیٹ فارم ایسی ویڈیوز کو ہدف بنائے گا جو دوسروں کے مواد کی نقل پر مبنی ہوں یا جن میں معمولی ترمیم کر کے انہیں نئے انداز میں پیش کیا گیا ہو اگرچہ یوٹیوب نے "غیر مستند” یا "بار بار دہرائے گئے” مواد کی واضح تعریف نہیں دی، تاہم ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں خاص طور پر ان چینلز پر اثر انداز ہوں گی جو بغیر چہرے کے گیمنگ ویڈیوز یا AI سے تیار کردہ آوازوں اور کرداروں پر انحصار کرتے ہیں۔

    ابھی نئی پالیسیوں کے بارے میں تو تفصیلات موجود نہیں مگر یوٹیوب پیلپ پیج پر وضاحت کی گئی ہے کہ صارفین کو ہمیشہ اوریجنل اور مصدقہ مواد کو اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی نئی پالیسیوں سے صارفین کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کونسا مواد اب غیر مستند ہوگا۔

    غییر ضروری فیسوں کے مطالبات، نجی تعلیمی اداروں کیلئے سخت گائیڈ لائنز جاری

    کچھ صارفین کو خدشہ ہے کہ اس سے ان کی مختلف اقسام کی ویڈیوز جیسے ری ایکشن ویڈیوز سے ہونے والی آمدنی متاثر ہوسکتی ہے،مگر یوٹیوب کے عہدیدار Rene Ritchie نے بتایا کہ ایسا نہیں ہوگا یہ تبدیلیاں وائے پی پی پالیسیوں میں معمولی اپ ڈیٹس کی طرح ہوں گی اور ان کا مقصد غیر معیاری مواد کی شناخت کرنا ہے،جس طرح کے مواد سے آمدنی ممکن نہیں، وہ برسوں سے وائے پی پی پالیسیوں کے تحت monetization کا اہل نہیں۔

    اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی بدولت یوٹیوب میں اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کمپنی کی جانب سے بنیادی طور پر غیر معیاری کا لیبل اے آئی ویڈیوز کے لیے ہی استعمال کیا جا رہا ہےاس حوالے سے صورتحال 15 جولائی کو واضح ہوگی جب پالیسی گائیڈلائنز کو باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

    لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران زیر حراست

    ایسے میں پاکستانی یوٹیوبرز بھی جو اپنی ویڈیوز میں آے آئی یا گیمنگ ویڈیوز کا استعمال کرتے ہیں اس پالیسی سے خطرے میں پڑگئے ہیں کیونکہ گیمنگ ویڈیوز پر مبنی اور اے آئی سے تیار کردہ آوازوں پر مبنی کئی یوٹیوب چینلز موجود ہیں جو پاکستانی ہیں، جبکہ کئی ایسے یوٹیوب چینلز بھی موجود ہیں جو غیر مستند اور دہرائے گئے مواد پر مبنی ہیں جو اس پالیسی کے باعث اپنی مونیٹائزیشن کھو سکتے ہیں۔

  • لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران  زیر حراست

    لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران زیر حراست

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نےچھاپہ مار کر 6 افسران کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سادہ لباس اہلکاروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پر چھاپہ مارا جہاں سے ادارے کے 6 افسران کو حراست میں لیا گیا ہے جن افسران کو حراست میں لیا گیا ان میں 4 سینئرڈائریکٹرز، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں ایس بی سی اے کے 6 افسران کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا گیا تھا، جہاں انہیں ڈی جی کے سامنے ان کے ناموں کی شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا،کارروائی میں جن افسران کو حراست میں لیا گیا ان میں لیاری ڈویژن اور ساؤتھ زون سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران شامل ہیں-

    کوٹ رادھا کشن:خاتون کے ہاں ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

    ذرائع کے مطابق ان افسران کو لیاری میں غیر قانونی تعمیرات اور حالیہ دنوں میں پیش آنے والے بلڈنگ گرنے کے واقعے کے تناظر میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2021 سے 2025 کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں اضافی تعمیرات اور غیر قانونی پورشنز سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جن میں مذکورہ افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    چھاپے کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مرکزی دفتر کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے تھے، اور کسی بھی شخص کو دفتر کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اس کارروائی میں پولیس کے ہمراہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان بھی شامل تھے گرفتار افسران کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے مزید بتایا کہ چھاپہ اعلیٰ سطح کے احکامات پر مارا گیا اور آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

    دوسری جانب 4 جولائی کو گرنے والی عمارت کا مقدمہ محکمہ بلدیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران نامزد ہیں۔

    واضح رہے کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں 4 جولائی جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی، عمارت گرنے کے اس واقعے میں خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • کوٹ رادھا کشن:خاتون کے ہاں ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

    کوٹ رادھا کشن:خاتون کے ہاں ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

    قصور : کوٹ رادھا کشن میں خاتون کی حالت بگڑنے پر ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروا کر زچہ و چہ دونوں کی جان بچا لی گئی-

    ریسکیو حکام کے مطابق حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ اس دوران خاتون کی حالت بگڑگئی،خاتون کی حالت زیادہ خراب ہونے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی گئی، خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ماں اور بچے دونوں کی جان بچالی گئی،بروقت اور بحفاظت ڈیلیوری ممکن بنانے پر خاتون کے لواحقین نے ریسکیو عملے کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں ہی ایمبولینس میں جڑواں بچوں کی ڈیلیوری کرواکر خاتون اور بچوں کی جان بچالی گئی تھی، نواحی علاقے خانپور بگاشیر سے حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا ، کہ راستے میں ہی خاتون کی حالت بگڑگئی ، تو ریسکیو عملے کو ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کروانا پڑی ،خاتون نے ڈیلیوری کے دوران 2 جڑواں بچوں کو جنم دیا-

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

    ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بروقت رسپانس کے باعث خاتون اور دونوں بچوں کی جان بچ گئی، زچہ و بچہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا،بروقت اور بحفاظت ڈیلیوری ممکن بنانے پر خاتون کے لواحقین نے ریسکیو عملے کا شکریہ ادا کیا۔

    حمیرا اصغر کی تدفین کے لئے کئی شخصیات سامنے آ گئیں

  • سعودی ولی عہد   محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

    سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے-

    خبررساں ادارے اردو نیوز کے ساتھ انٹرویو میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ ’آپ دیکھیں گے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ہو گا، میری رائے میں یہ دورہ اسی سال ہو سکتا ہے، میں تو اسے مثبت دیکھ رہا ہوں،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بڑا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب اس میں آؤٹ کم نکلے، کچھ معاہدوں پر دستخط ہوں اور کوئی بڑی پیش رفت ہو، اس حوالے سے کام جاری ہے، دونوں طرف سے تیاریاں کی جائیں گی کہ اس دورے کے نتائج کیا ہوں گے، باقی جو لاجسٹک چیزیں ہیں وہ تو 10 دن کے نوٹس پر بھی ہو جاتی ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے بتایا کہ 34 میں سے 12 معاہدے جن کی مالیت 800 ملین ڈالر ہے، ان پر مکمل عملدرآمد ہوا ہے جبکہ باقی پر کام جاری ہے آئندہ چند ماہ میں مزید پیشرفت دیکھیں گے اس میں کچھ معاہدے، آئی ٹی، تجارت، مین پاور ایکسپورٹ اور زراعت سے متعلق ہیں سعودی عرب سے ہونے والے معاہدوں کی مجموعی مالیت 2.8 ارب ڈالر تھی اور یہ نجی سیکٹر میں ہیں اس کے علاوہ حکومتی سطح پر کچھ معاملات زیرِ غور ہیں جن کے حوالے سے جلد مثبت خبر ملے گی۔

    احمد فاروق نے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران مملکت نے مثبت کردار ادا کیا اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کی،سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان اور انڈیا کے دورے کیے، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دونوں ملکوں سے رابطے میں رہے،انڈیا کے خلاف جنگ میں ہم نے جس طاقت کا مظاہرہ کیا، سفارتی حلقوں کو اس کا اندازہ تو تھا تاہم اس کا حقیقی مظاہرہ اور فعالیت دیکھنے کے بعد پاکستان کی اہمیت بڑھی ہے۔

    پاکستانی سفیر کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے اس سال سعودی عرب سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی عرب کے لیے برآمدات بھی ایک سال میں 10 فیصد بڑھی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معاشی استحکام میں انتہائی اہم کردار ہے، ترسیلات زر کے ذریعے وہ پاکستان کی معیشت کے استحکام میں مسلسل کردار ادا کر رہے ہیں-

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ، 30 قیدی پاکستان منتقل

    جدہ: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا۔

    پاکستانی سفیر احمد فاروق نے تصدیق کی کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کوپاکستان منتقل کیا جا رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ ’قانونی کارروائی اور طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد قیدیوں کے تین گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے، قیدیوں کے 3 گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اب تک سعودی عرب سے 30 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جب کہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی،سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے مقدمات میں بند ہیں،یہ ایک سنگین معاملہ ہے، اس کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جا ر ہی ہے۔

    کینیڈا میں تربیتی طیاروں میں‌تصادم،بھارتی پائلٹ سمیت دو ہلاک

    واضح رہے کہ دونوں ملکوں نے سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے تھے گزشتہ برس نومبر میں سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود کے دورہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے موقع پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پرعملدرآمد پر اتفاق کیا گیا تھا،سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔

    سعودی عرب کی جیلوں میں سیکڑوں پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں، وہ پاکستانی قیدی جو سنگین جرائم میں ملوث نہیں، انہیں معاہدے کے تحت باقی سزا پوری کرنے کے لیے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہےایسے بھی قیدی جیلوں میں موجود ہیں جو چھوٹے، بڑے جرمانوں کے باعث موجود ہیں، وہ جرمانے ادا کرکے رہا ہو سکتے ہیں-

    ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کا الزام ،ڈپٹی کمشنر صوابی طلب