Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ستمبر تک قیام کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گےوزیراعظم کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی،ان ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جو کہ عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر دیگر عالمی رہنما بھی موجود ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کریں گے، جہاں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے فروغ پر خصوصی بات چیت ہوگی،وہ پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

  • ایران میں موساد کے 8 ایجنٹ گرفتار

    ایران میں موساد کے 8 ایجنٹ گرفتار

    ایران میں حساس مقامات اور اعلیٰ فوجی قیادت کی تفصیلات اسرائیل بھیجنے کی کوشش میں خفیہ ایجنسی موساد کے 8 اریجٹ گرفتار کر لیے گئے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب،کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا کہ اس نے 8 ایسے ایجنٹ پکڑے ہیں جن پر شبہ ہے کہ وہ حساس مقامات اور اعلیٰ فوجی قیادت کے بارے میں تفصیلات اسرائیل کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایران اسرائیل جنگ کے دوران موساد کو حساس معلومات فراہم کیں جنگ میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں و سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    صدر مملکت نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد نے موساد سے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے خصوصی تربیت حاصل کی تھی۔ ان کو شمال مشرقی ایران سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنا منصوبہ عملی جامہ پہنانے والے تھے۔ گارڈز کے مطابق ان کے قبضے سے لانچر، بم، بارودی مواد اور بوبی ٹریپس بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

    ایرانی ریاستی میڈیا کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں پولیس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران کم از کم 21 ہزار افراد کو گرفتار کیا تھا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان پر کس نوعیت کے شبہات تھے۔

    کراچی میں 11 اور 12ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

    ایران نے حالیہ مہینوں میں کم از کم 8 افراد کو پھانسی دی ہے جن میں ایک جوہری سائنسدان روزبہ وادی بھی شامل ہیں جنہیں 9 اگست کو اسرائیل کو ایک اور سائنسدان کے بارے میں معلومات دینے کے الزام میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

  • صدر مملکت  نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

    اس نئے قانون کے تحت اسمگلنگ اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی مزید مؤثر اور سخت بنائی گئی ہےترمیمی بل کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئے ہیں قانون کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں۔

    یہ قانون پٹرولیم شعبے کی ریگولیشن کو جدید بنانے اور شفافیت بڑھانے میں مدد گار ہوگا، قانون سے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سرکاری اقدامات مزید مؤثر ہوں گے۔

    https://x.com/MediaCellPPP/status/1961738160104153252

  • بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج

    بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج

    بھارت کی جنوبی رہاست کیرالہ کے شہر کوچین میں کینرا بینک کے ملازمین نے انوکھا احتجاج کیا۔

    ریجنل منیجر کی جانب سے دفتر کی کینٹین میں بیف پر پابندی لگانے کے بعد ملازمین نے بینک کے باہر ’بیف پارٹی‘ منعقد کی، جہاں بیف اور پراٹھے پیش کیے گئے،یہ احتجاج اصل میں مبینہ ہراسانی کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، لیکن بیف پر پابندی کی خبر سامنے آنے پر اس نے نیا رخ اختیار کر لیا۔

    CanaraBank میں علاقائی دفتر میں ایک تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب Bihar سے ایک نئے تعینات مینیجر نے مبینہ طور پر دفتر کی کینٹین میں گائے کا گوشت پیش کرنے پر پابندی لگا دی اس کے جواب میں، ملازمین نے برانچ کے باہر "بیف فیسٹیول” کا انعقاد کر کے ایک ڈرامائی احتجاج منظم کیا، جس میں بیف اور پروٹہ پیش کیا گیا تاکہ کھانے کے انتخاب کے اپنے حق پر زور دیا جا سکے-

    عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے

    https://x.com/News9Tweets/status/1961705203658326181

    بینک ایمپلائز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی پسند ہر شخص کا ذاتی اور آئینی حق ہے،ریاستی سیاسی رہنماؤں نے بھی ملازمین کی حمایت کی، آزاد رکن اسمبلی کے ٹی جلیل نے کہا کہ یہ فیصلہ افسروں کا نہیں کہ لوگ کیا پہنیں یا کھائیں-

    واضح رہے کہ کیرالہ میں بیف عام طور پر استعمال ہوتا ہے اور 2017 میں بھی وفاقی حکومت کی جانب سے مویشیوں کے ذبح پر پابندی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج دیکھنے میں آیا تھا۔

    کراچی میں 11 اور 12ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

  • سرکاری ملازم پر تشدد کیس: ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کی عدم پیشی،عدالت  برہم

    سرکاری ملازم پر تشدد کیس: ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کی عدم پیشی،عدالت برہم

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان کہاں ہیں؟ کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ تفتیشی افسر کو قانون کی سمجھ بوجھ ہوتی تو ضامن کی آج زر ضمانت ضبط ہوجاتی۔

    کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،پراسیکیوٹر، ملزمان اور مدعی کے وکیل اور تفتیشی افسر پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے ملزمان کی رہائی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کہاں ہیں؟ مدعی کہاں ہیں؟ وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ مدعی کے وکیل موجود ہیں،عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے ملزمان کو ریلیف دے دیا، دیکھنا ہے کہ 497 اس کیس میں بنتا ہے یا نہیں، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمان سے مچلکے لئے ہیں یا ایسے ہی چھوڑ دیا؟

    کراچی میں 11 اور 12ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

    تفتیشی افسر نے کہا کہ جی 10 لاکھ روپے کے مچلکے لیے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں مچلکے؟ تفتیشی افسر نے مچلکے سے متعلق رپورٹ پیش کی،عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ ضامن ملزمان کو 30 تاریخ کو پیش کرے گا۔

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان کہاں ہیں؟ کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ تفتیشی افسر کو قانون کی سمجھ بوجھ ہوتی تو ضامن کی آج زر ضمانت ضبط ہوجاتی،عدالت یہ دیکھے گی کہ تفتیشی افسر نے جو اختیارات کا استعمال کیا ہے وہ قانون کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔

    سیلاب کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ

    عدالت ملزمان کی رہائی سے متعلق زیر دفعہ 497 رپورٹ پر ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق اس رپورٹ پر فیصلہ کیا جائے گا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان اور ضامن کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • کراچی میں 11 اور 12ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

    کراچی میں 11 اور 12ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

    کراچی میں 11 اور 12ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کردی گئی۔

    میلاد النبیؐ کے حوالے سے تقریبات کے سلسلے میں شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دو دن پابندی ہو گی،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور لنک روڈ پر جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد ہوگا، شہریوں کی حفاظت کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ نے شہر قائد میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپر اور دیگر ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، تمام ڈمپر مالکان کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈمپرز اور دیگر ہیوی ٹریفک کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    سیلاب کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ

    واضح رہے کہ شہر قائد میں 11 اور 12 ربیع الاول کو جشن میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں، جلسے اور جلوسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، ان تقریبات میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوتی ہے،12 ربیع الاوّل 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

    محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

  • سیلاب کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ

    سیلاب کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ

    ملک میں سیلاب کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    چنیوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے چنیوٹ میں مرکزی شاہرائیں،گلیاں اورمحلے زیرآب آ گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر آفس،سی او بلدیہ،اسسٹنٹ کمشنرکے دفاتر بھی پانی میں ڈوب گئے، محلہ مشکی شاہ،گڑھا محلہ اورمعظم شاہ میں ہرطرف پانی ہی پانی ہے، فرنیچر مارکیٹ سمیت اندرون شہر کی تمام سڑکیں زیرآب آ چکی ہیں،، بارش کے باعث متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے،شیخوپورہ اور گرد و نواح میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جہلم اور گرد و نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    لاہورکے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، راوی روڈ، بند روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ اور چوہنگ کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ڈسکہ میں بھی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

    محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

    ننکانہ صاحب میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں، متعدد سڑکیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، شادباغ کالونی اورہاؤسنگ کالونی زیر آب ہے، بارش کی وجہ سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے مختلف علاقوں کو بجلی منقطع ہو گئی۔

    مالاکنڈ، بٹ خیلہ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے بعد مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، بٹ خیلہ خوڑ میں طغیانی کے باعث سڑکیں زیرآب آ گئیں، سیلابی صورتحال کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے، ہیروشاہ کے برساتی نالے میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

    فیلڈ مارشل کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے سر فخر سے بلند ہوگیا۔سکھ رہنما

    خیبر، لنڈی کوتل میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جمرود میں بارش کے باعث سیلابی ریلے سے آبادی متاثرہونے کا خدشہ ہے، مختلف بازاروں میں سیلابی پانی جمع ہے،ریسکیوآپریشن جاری ہے، بونیر میں بارش سے پیر بابا بازار کی ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیالنڈی کوتل کے مقام پر گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس گئیں۔

  • محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر  کی ملاقات

    محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی ہےوزیر داخلہ نے پاک، بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کی حکومت کے مؤثر کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر حکومتِ سعودی عرب اور سفیر کا شکریہ ادا کیا،کہاکہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں،سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

    علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد

    سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر دوست ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ صورتحال کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں، شرجیل میمن

  • علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد

    علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد

    لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی جس دوران بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کو پیش کیا گیا،شاہ ریز کو جسمانی ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ صورتحال کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں، شرجیل میمن

    سندھ حکومت کا دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب پر ہائی الرٹ

    ایشیا کپ: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا

  • بلاول بھٹو  اور وزیر اعلیٰ سندھ صورتحال کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں، شرجیل میمن

    بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ صورتحال کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں، شرجیل میمن

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ،بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ صورتحال کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں، ہر 3 گھنٹے بعد ہینڈ آؤٹ جاری ہوگا –

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو 24 گھنٹے فعال ہے اور تمام اداروں کے نمائندے وہاں موجود ہیں،تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے اور 2 یا 3 ستمبر کو سیلابی ریلا پنجاب سے سندھ میں داخل ہوگا ان کے مطابق سندھ کے 15 اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہیں، 192 ریسکیو بوٹس اور دیگر انتظامات مکمل ہیں ایمرجنسی کی صورت میں شہری 04199222962، 02199222902 اور 02199222758 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    سندھ حکومت کا دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب پر ہائی الرٹ

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ صورتحال کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں، ہر 3 گھنٹے بعد ہینڈ آؤٹ جاری ہوگا جبکہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی بروقت منتقلی یقینی بنا رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان کا کاربن ریشو صرف ایک فیصد ہے لیکن سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

    ایشیا کپ: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا