Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بنوں: دہشتگردوں کا تھانے پرحملہ  ناکام بنا دیا گیا

    بنوں: دہشتگردوں کا تھانے پرحملہ ناکام بنا دیا گیا

    دہشتگردوں کا تھانے پر بڑا حملہ پولیس کی بہادری سے ناکام بنا دیا گیا۔

    ڈی پی او بنوں سلیم کلاچی کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے تھانہ میریان پر حملہ کیا تاہم پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث دہشت گردوں کو پسپا ہونا پڑا حملہ 3 اطراف سے کیا گیا، جس میں 70 سے زائد دہشتگرد شامل تھے اور انہوں نے کارروائی میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ چوکس پولیس اہل کاروں نے دہشت گردوں کو فوری اور مؤثر جواب دیا، جس کے باعث فائرنگ کا سلسلہ اگرچہ 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا مگر پولیس کی نفری مکمل طور پر محفوظ رہی،دہشتگرد کمانڈروں قاری نیاز، سفیر اور رسول کی قیادت میں حملہ آور ہوئے تھے لیکن پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تربیت نے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ تھانے پر حملے کو ناکام بنانا پولیس کے عزم، تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے۔

    مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی رہا

    قصور شہر کو زیر آب آنے کا خدشہ،انتظامیہ جلد سے جلد اقدمات کرے

    سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش، شاہراہیں اور گلیاں دوبارہ ڈوب گئیں

  • مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی رہا

    مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی رہا

    ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر ملزمان کے خلاف تشدد اور دھمکیوں کا مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو تھانے سے رہا کردیا۔

    ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینےسے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہوئی،دوران سماعت ملزمان کے وکیل وقار عالم عباسی نے عدالت کو بتایا کہ مدعی سہیل نے مقدمہ واپس لے لیا ہے، فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو تھانے سے رہا کر دیا گیا ہے۔

    وکیلِ ملزمان کے مطابق مقدمے کے مدعی سہیل نے تحریری درخواست تفتیشی افسر کو جمع کرائی ہے، جس میں مقدمہ واپس لینے کا مؤقف اختیار کیا گیا، مدعی کی جانب سے مقدمہ واپس لیے جانے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں رہی، صرف تفتیشی افسر رہائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔

    واضح رہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت نے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کا 30 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

  • ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے

    ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے

    ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے، ترک فضائی حدود بھی،اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی-

    ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے جمعے کے روز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر نہایت سخت اور دوٹوک مؤقف پیش کیا،اپنے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں، ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ترک فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ 2 برس سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور بنیادی انسانی اقدار کو دنیا کی آنکھوں کے سامنے پامال کر رہا ہےغزہ میں ہونے والے مظالم انسانی تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں شمار ہوں گے اسرائیل کو بے لگام حملے جاری رکھنے کی اجازت دینا نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے سکتا ہےفلسطینی عوام کی مزاحمت تاریخ کا دھارا بدلنے کی طاقت رکھتی ہے، یہ مظلوموں کے لیے ایک علامت بنے گی اور موجودہ بوسیدہ عالمی نظام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گی۔

    پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    ترک وزیرِ خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ترکی کسی بھی ایسے منصوبے کو قبول نہیں کرے گا جس کا مقصد فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنا ہو ، ترکی کسی کو شام کی قدیم اور قیمتی کمیونٹیز کو مسخ شدہ عزائم کے لیے استعمال کرنے یا اس کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا، انہوں نے اسرائیل کے غزہ، لبنان، یمن، شام اور ایران پر حملوں کو ’دہشت گرد ریاست‘ کی ذہنیت قرار دیا اور کہا کہ یہ رویہ عالمی نظام کے خلاف کھلی بغاوت ہے حکان فیدان کا یہ خطاب خطے کی صورتحال کے تناظر میں ترکی کے سخت اور واضح مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔

    شانگلہ سیلاب: 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچاتےہوئے چرواہے کا ہاتھ کٹ گیا

  • پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    پولینڈ کی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا-

    حادثہ وسطی پولینڈ کے شہر ریڈوم میں پیش آیا جہاں فضائی شو کی تیاری جاری تھی،پولینڈ کے وزیر دفاع وادسلاف کوسینیاک کامیش نے جائے حادثہ پر گفتگو میں کہا کہ اس حادثے میں ایک پولش آرمی پائلٹ جاں بحق ہوگیا وہ ایک ایسا افسر تھا جو ہمیشہ اپنے ملک کی خدمت بہادری اور لگن کے ساتھ کرتا رہا میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    جنرل کمانڈ آف آرمڈ فورسز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پوزنان کے قریب 31ویں ٹیکٹیکل ایئر بیس سے اڑا تھا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شہری یا راہ گیر زخمی نہیں ہوا،جائے وقوعہ پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے،مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ گر کر رن وے سے ٹکرا گیا جس کے باعث رن وے کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد ریڈوم ایئر شو منسوخ کردیا گیا ہے-

    https://x.com/anadoluagency/status/1961135725270687917

    شانگلہ سیلاب: 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچاتےہوئے چرواہے کا ہاتھ کٹ گیا

    دریائے راوی میں سیلاب کا الرٹ جاری

    پاکستانی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ،اسحاق ڈار

  • اگلے ماہ ’بلڈ مون‘ کا نظارہ کیا جا سکے گا

    اگلے ماہ ’بلڈ مون‘ کا نظارہ کیا جا سکے گا

    دنیا کے بیشتر ممالک میں اگلے ماہ سرخ چاند (بلڈ مون) کا خوبصورت نظارہ کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نظارہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کیا جائے گا جس دوران چاند کا رنگ سرخ ہوجائے گا اور اسے ‘ بلڈ مون کہا جاتا ہے دنیا کی تقریباً 88 فیصد آبادی بلڈ مون کو دیکھے گی،یہ گرہن 7 ستمبر کی شب 8 بج کر 28 منٹ پر شروع ہوگا اور رات ایک بج کر 55 منٹ تک برقرار رہے گا جس دوران 82 منٹ تک مکمل گرہن ہوگا۔

    پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، وسطی ایشیا، روس کے مختلف علاقوں، جاپان اور مشرقی افریقا میں اس چاند کا مکمل نظارہ کیا جاسکے گااس کے علاوہ یورپ، ایشیا، مشرقی آسٹریلیا، افریقا اور نیوزی لینڈ میں بیشتر مکمل چاند گرہن کی بجائے جزوی گرہن کو دیکھیں گے جبکہ امریکا میں رہنے والے لوگ اس چاند کا نظارہ نہیں کرسکے گے۔

    شانگلہ سیلاب: 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچاتےہوئے چرواہے کا ہاتھ کٹ گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ستمبر 2025 کا گرہن اس دہائی کے سب سے زیادہ نظر آنے والے مکمل چاند گرہن میں سے ایک ہوگا جو دیکھنے والوں کیلئے ایک نادر موقع ہوگااس سے قبل 2025 کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوا تھامگر اس موقع پر پاکستان میں اسے دیکھا نہیں جاسکا تھا کیونکہ گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب ہوا اور اختتام سہ پہر 3 بجے ہوا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    بلڈ مون یا سرخ چاند دراصل چاند گرہن کی ایک قسم ہے، جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے تو زمین کی گردش میں روشنی کا کچھ حصہ سرخ رنگ میں چاند کی سطح پر پڑتا ہے، جس سے چاند سرخ نظر آتا ہےگرہن کے دوران چاند کی رنگت اس وقت سرخ ہوتی ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے اور اس موقع پر چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے جس سے سورج کی روشنی اس تک براہ راست نہیں پہنچتی۔-

    پاکستانی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ،اسحاق ڈار

    سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

  • شانگلہ سیلاب: 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچاتےہوئے چرواہے کا ہاتھ کٹ گیا

    شانگلہ سیلاب: 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچاتےہوئے چرواہے کا ہاتھ کٹ گیا

    شانگلہ: دراد علاقے کے 57 سالہ چرواہے شیر ملک نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچایا-

    شانگلہ کا ضلع حالیہ بارشوں اور طوفانی سیلاب سے بدترین متاثر ہوا ہے جہاں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔صرف پورن تحصیل میں اب تک 31 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے مطابق خواڑ بانڈہ اور شاتی درہ میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے دراد علاقے کے 57 سالہ چرواہے شیر ملک نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچایا۔

    یہ واقعہ 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب ان کے قریبی ہمسایہ گھر میں خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار سنائی دی اس گھر میں کوئی مرد موجود نہ تھا اور مکان چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھرا ہوا تھاشیر ملک کا کہنا ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے بچوں کو نکالا اور پھر خواتین کو اپنے گھر منتقل کیا،اسی دوران ہمسایوں نے ان سے مویشیوں کو بچانے کی درخواست کی، جس پر وہ دوبارہ پانی میں گیا لیکن ایک بکری کو نکالتے وقت مکان کی چھت گر گئی اور چرواہا ملبے تلے دب گیا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    چھت لوہے کی چادروں کی بنی ہوئی تھی جس سے ان کا ہاتھ کٹ گیا وہ تقریباً 3 گھنٹے تک پانی کے بیچ ملبے میں پھنسے رہے مگر بالآخر بڑی جدوجہد کے بعد نکلنے میں کامیاب ہوگئے بعدازاں مقامی لوگ اور رشتہ دار انہیں پشاور اسپتال لے گئے جہاں سرجری کے بعد ان کا ہاتھ کاٹنا پڑا ان کا کٹا ہوا ہاتھ بعد میں ملبے سے برآمد ہوا۔</strong

    پاکستانی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ،اسحاق ڈار

    شیر ملک نے کہا کہ ایک مسلمان اور انسان ہونے کے ناطے وہ ہمسایوں کی جانیں بچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں، ورنہ وہ بھی ان لوگوں کی طرح سیلاب کی نذر ہوجاتے جو پانی میں بہہ گئےحادثے کے بعد مقامی افراد ان کی مدد فراہم کر رہے ہیں، جبکہ ان کی بہادری کو سراہنے والے شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ مشکل وقت میں انہیں مالی امداد دی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی دوبارہ سنبھال سکیں۔

    لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    برینٹ کروڈ 0.68 فیصد گر کر 68.15 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 0.7 فیصد کم ہو کر 64.14 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہےدوسری جانب تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2026کے آخر تک خام تیل (cruid oil)کی قیمتیں کم ہو کر 50ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2026کے آخرتک خام تیل کی فراہمی میں یومیہ اٹھارہ لاکھ بیرل اضافہ ہوگا،یہ پیشگوئی خام تیل کی منڈی کے لیے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازوں کے مطابق ہےآئی ای اے نے تیل کی فراہمی میں21 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جو یومیہ 7 لاکھ بیرل یومیہ کی طلب سے کافی زیادہ ہےاس طرح 14 لاکھ بیرل خام تیل اضافی دستیاب ہوگا، فی الحال بین الاقوامی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 67 ڈالر 32 سینٹس جبکہ امریکی خام تیل کا بھاؤ 63 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل ہے۔

    دریائے راوی میں سیلاب کا الرٹ جاری

    پاکستانی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ،اسحاق ڈار

    لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی

  • دریائے راوی میں سیلاب کا الرٹ جاری

    دریائے راوی میں سیلاب کا الرٹ جاری

    این ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کی صورت میں دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کی شدت کا الرٹ جاری کردیا۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق 30 اگست تا 3 ستمبر دریائے راوی کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بارشیں اور تھین ڈیم سے پانی کا اخراج متوقع ہے اور سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوجائے گادریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اس وقت تقریباً 1لاکھ47 ہزار کیوسک کا بہاؤ موجود ہے، 2 سے 3 ستمبر کے دوران یہ سیلابی ریلا سدھنائی پہنچے گا جہاں 1لاکھ 25 ہزار سے1لاکھ 50ہزار کیوسک تک بہاؤ متوقع ہے، سدھنائی کے مقام پر یہ سیلابی ریلا شدید سیلابی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

    دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے باعث لاہور کے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں لاہور سٹی اور رائیونڈ شامل ہیں، قصور، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، ڈیپالپور، گوگرا، تانڈیانوالہ، کمالیہ، پیر محل، اڈا حکیم اور سدھنائی کے علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں،دریائے چناب میں اس وقت چنیوٹ پل پر 8لاکھ 55ہزار کیوسک کے بہاؤ کے ساتھ شدید سیلابی صورتحال ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہا ہے، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لئے مکمل فعال ہے این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

    پاکستانی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ،اسحاق ڈار

    این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں، سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں، ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں، مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں۔

    لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی

  • پاکستانی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ،اسحاق ڈار

    پاکستانی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ،اسحاق ڈار

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ہے اور میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا، اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو وہ سیکھ لے۔

    وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کے پاس اقوام متحدہ کی صدارت تھی، جس دوران مسئلہ فلسطین پر بھرپور موقف اپنایا گیا کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی، جبکہ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات ہوئی جو بہت کامیاب رہی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران 3 اہم میٹنگز ہوئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں اور پاکستان کے دور صدارت میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی،کئی سالوں بعد فلسطین کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی جسے اب مختلف فورمز پر بطور حوالہ پیش کیا جارہا ہے،فلسطین کانفرنس میں غزہ کے مسئلے پر بھی بھرپور آواز اٹھائی گئی اپنے دورے کے دوران پاکستانی برادری، تاجروں اور صحافیوں سے بھی ملاقات کی گئی جبکہ مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    نائب وزیر اعظم کے مطابق کابل اور ڈھاکہ کے دورے بھی کامیاب رہے، برطانیہ میں سندھ طاس معاہدے کے ماہرین اور کشمیری رہنماؤں سے بھی ملاقات کی گئی، قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے براہ راست پرواز رواں سال ستمبر تک شروع ہو جائے گی جبکہ برطانیہ میں پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کا ون ونڈو آپریشن بھی شروع کیا گیا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ہے، اور عدلیہ سے متعلق ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو وہ سیکھ لے۔

    فیلڈ مارشل کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو کابل کا دورہ کیا، کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس ہوا، افغان وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی، اپریل میں دورہ افغانستان کے دوران جو اعلانات کیے گئے تھے اس پر عمل درآمد ہوا، افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی اس بات کو سرہا، پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کیا ہے پاکستان اپنی پالیسی پر قائم ہےفغان قیادت سے ملاقات میں چین اور پاکستان دونوں کو سیکیورٹی تحفظات تھے، ہمارے تحفظ ٹی ٹی پی سے متعلق تھے، ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔

    نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، چینی وزیر نے پاکستان میں مختلف ملاقاتیں کی، چینی وزیر خارجہ سے سی پیک ٹو پر بات ہوئی، ایم ایل ون اور قراقرم ہائی وے اس میں سر فہرست منصوبے ہیں۔

  • لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی

    لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی

    برطانوی حکومت نے اگلے ماہ لندن میں ہونے والے ہتھیاروں کی نمائش ‘ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوئپمنٹ انٹرنیشنل’ میں اسرائیلی حکام کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    برطانوی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ اسرائیلی سرکاری وفد کو ڈی ایس ای آئی یو کے 2025 میں مدعو نہیں کیا جائے گا، اسرائیلی حکومت کا غزہ میں فوجی کارروائی کو مزید بڑھانے کا فیصلہ غلط ہے اس جنگ کا فوری خاتمہ، یرغمالیوں کی واپسی اور انسانی ہمدردی کی امداد میں اضافہ ناگزیر ہے،وزارتِ دفاع نے واضح کیا کہ اگرچہ اسرائیلی دفاعی کمپنیاں میلے میں شریک ہو سکیں گی لیکن کسی سرکاری سطح پر شرکت یا سرکاری اسٹال کی اجازت نہیں ہو گی۔

    اسرائیلی وزارتِ دفاع نے اس فیصلے کو جان بوجھ کر کیا گیا افسوسناک امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ مکمل طور پر اس نمائش سے دستبردار ہو رہی ہےاسرائیلی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے تو پابندی کا فیصلہ واپس لیا جا سکتا ہے۔

    یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ نے اسرائیل کو بعض ہتھیاروں کی برآمد پر لائسنس معطل کر دیے ہیں، آزاد تجارتی مذاکرات منجمد کر دیے ہیں اور غزہ پر حملوں کے باعث دائیں بازو کے 2 اسرائیلی وزراء پر پابندیاں عائد کی ہیں،یہ نمائش 9 سے 12 ستمبر تک لندن میں منعقد ہو گی اور دنیا کی سب سے بڑی اسلحہ نمائشوں میں شمار ہوتی ہے۔

    فیلڈ مارشل کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ