Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سانحہ سوات: ڈپٹی کمشنر سوات معطل،نئے ڈی سی تعینات

    سانحہ سوات: ڈپٹی کمشنر سوات معطل،نئے ڈی سی تعینات

    خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں سیلاب کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ریسکیو آپریشن میں تاخیر اور غفلت برتنے پر پر ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کو معطل کرکے سلیم جان کو نیا ڈی سی سوات تعینات کر دیا گیا۔

    خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سوات شہزاد محبوب کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق، گریڈ 18 کے افسر سلیم جان کو نیا ڈپٹی کمشنر سوات تعینات کر دیا گیا ہے اس اقدام کو سانحہ سوات میں انتظامی ناکامی کا براہ راست ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

    صوبائی حکومت نے سیلابی صورتحال میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہےصوبے میں گذشتہ روز بھی 2 اسسٹنٹ کمشنرز، ایک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو کے ضلعی انچارج کو معطل کیا گیا تھا،جن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مینگورہ (ADC) اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی (AC) شامل ہیں-

    شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکہ ، 8 افراد شہید

    ادھر، ریسیکو 1122 کا سوات کے قریبی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے سرچ آپریشن جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کے مطابق دریائے سوات میں ڈوبنے والے 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ لاپتا 3 افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے تھے، جن میں سے 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور 55 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

    مخصوص نشستوں کا کیس:سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر

  • ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پرجنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات

    ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پرجنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات

    ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11 خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے اہم کھلاڑی پر متعدد خواتین نے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات عائد کیے ہیں،یریبین کے اسپورٹس میکس ٹی وی کی ایک ویڈیو رپورٹ کے مطابق اس کرکٹر کا تعلق گیانا سے ہے اور موجودہ قومی ٹیم کا حصہ ہے، تاہم 11 خواتین کی جانب سے الزامات کے باوجود اب تک کرکٹر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ کھلاڑی جنوری 2024 میں برسبین میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی ٹیم کا بھی حصہ تھا اور وطن واپس پہنچنے پر مذکورہ کھلاڑی کا شاندار استقبال کیا گیا تھا میں نے کم از کم 11 خواتین کے بیانات سنے ہیں، جن میں سے ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے، جنہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھ اس کھلاڑی نے جنسی زیادتی، ریپ یا ناپسندیدہ جنسی حرکات کیں۔

    سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت کے فیصلہ سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی، وزیراعظم

    اسپورٹس میکس ٹی وی نے کرکٹ ویسٹ انڈیز سے اس بارے میں رابطہ کیا کہ آیا وہ اس معاملے سے واقف ہیں، کیا کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور کیا حقائق کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    اس پر کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر کشور شالو نے کہا کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کو ان حالات کا علم نہیں، لہٰذا اس وقت ہم کوئی تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، وکیل نائیجل ہیوز کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین نے ابھی تک کھلاڑی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا، آسٹریلیا کے دورے کے بعد جب کھلاڑی واپس گیانا آیا تو اس کے خلاف باتیں بھی دب گئی تھیں۔

    سوات میں سیاحوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دینے کا ذمہ دار کون ہے؟حافظ خالد نیک

  • سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت کے فیصلہ سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی، وزیراعظم

    سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت کے فیصلہ سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے –

    وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور قانونی کامیابی ہے پاکستان آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام پر کام کر رہا ہے کیونکہ پانی ہماری معیشت اور زرعی پیداوار کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بین الاقوامی قانونی محاذ پر کی گئی کاوشوں کو سراہا اور ان کی خدمات کی تعریف کی، وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی روح کے مطابق اپنے آبی حقوق کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنائے گا اور کسی بھی یکطرفہ اقدام کو تسلیم نہیں کرے گا۔

    مخصوص نشستوں کا کیس:سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر

    سوات میں سیاحوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دینے کا ذمہ دار کون ہے؟حافظ خالد نیک

    سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

  • مخصوص نشستوں کا کیس:سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر

    مخصوص نشستوں کا کیس:سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن اور ناانصافی قرار دے دیا۔

    چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، 39 امیدواروں کے نوٹفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا ہمیں امید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی، ہمارے سے نشستیں لے کر مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا، سپریم کورٹ فل بینچ بیٹھ کر ریوو کرتا تو ہمیں اعتراض نہ ہوتا۔

    سوات میں سیاحوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دینے کا ذمہ دار کون ہے؟حافظ خالد نیک

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنا دیا، 7 ججز کی اکثریت کے ساتھ نظرِ ثانی درخواستیں منظور کر لی گئیں، تمام سول نظرِ ثانی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، 12جولائی 2024ء کا اکثریتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا گیا 2 ججوں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے پہلے دن ہی ان درخواستوں کو مسترد کیا تھا، جسٹس صلاح الدین پنھور نے آج بینچ سے علیحدگی اختیار کی۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں حکومت کو دو تہائی اکثریت مل جائے گی-

    بھارت کو ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے ،شازیہ مری

  • سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

    سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سانحہ سوات میں سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جاں بحق ہونے پر شدید دکھ اور افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت مدد ملتی تو قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں۔

    مریم نواز شریف نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے ساتھ کھڑی ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات پر انتظامیہ اور ریسکیو سروسز کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے، حالیہ بارشو ں کے پیش نظر پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے مزید الرٹ رہیں ریسکیو و ریلیف آپریشنز میں ذرا سی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    فیصلے اب قانون کے بجائے طاقتوروں کی مرضی سے ہو رہے ہیں،مفتاح اسماعیل

    قبل ازیں وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایئرایمبولینس کا اجرا ابھی تک سوالیہ نشان ہے، لائف بوٹس کیوں نہیں موجود تھیں،غوطہ خور کہاں تھے؟ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتی ہےاس طر ح کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا، خیبرپختونخوا میں 12،13 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، جاں بحق افراد ریت کے ٹیلے پر کھڑے ہو کرمدد کا انتظار کرتے رہے، قدرتی آفا ت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ دریائے سوات جیسے سانحات کو روکنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے؟ ریسکیو ٹیمیں کیوں دیر سے پہنچیں، خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر بروقت امداد کے لیے کیوں نہیں پہنچے، مقامی لوگوں اور پاک فوج نے ہمیشہ ایسے سانحات میں مدد کی، خیبرپختونخوا ریسکیو اور دیگر امدادی محکموں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، بلال خان نامی مقامی نوجوان نے اپنی کشتی کے ذریعے لاشوں کو نکالنے میں میں مدد کی، گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔

    بھارت کو ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے ،شازیہ مری

  • فیصلے اب قانون کے بجائے طاقتوروں کی مرضی سے ہو رہے ہیں،مفتاح اسماعیل

    فیصلے اب قانون کے بجائے طاقتوروں کی مرضی سے ہو رہے ہیں،مفتاح اسماعیل

    عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فیصلے اب قانون کے بجائے طاقتوروں کی مرضی سے ہو رہے ہیں-

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے سوات سانحے پر خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے 18 افراد کی اموات پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اگر یہ لوگ کسی سیاسی جماعت یا اشرافیہ سے تعلق رکھتے تو شاید ان کی جانیں یوں ضائع نہ ہوتیں،یہ وقت ہے سوچنے کا، غریب عوام کی جان سستی اور طاقتور کی قیمتی کیوں سمجھی جاتی ہے؟ فیصلے اب قانون کے بجائے طاقتوروں کی مرضی سے ہو رہے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پرکہا کہ چند ماہ قبل جو مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی گئیں، آج ان میں سے ایک بھی سیٹ ان کے پاس نہیں یہ فیصلے کہاں ہو رہے ہیں اور کیسے؟ قانون سے بالاتر ہوکر فیصلے کیے جا رہے ہیں ہم نے مسلم لیگ ن سے اس وقت علیحدگی اختیار کی جب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑا گیا انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

    بھارت کو ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے ،شازیہ مری

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی سمیت سندھ بھر میں کام نہیں کر رہی، نہ شہری علاقوں میں اور نہ ہی دیہی علاقوں میں، صرف سندھی بولنے والوں کو ملازمتیں دی جاتی ہیں، یہ کھلا تعصب ہے 17 سالہ حکمرانی میں تعلیم کی شرح 58 فیصد سے گر کر صرف 17.5 فیصد رہ گئی ہے،40 فیصد بچے میٹرک سے پہلے اسکول چھوڑ دیتے ہیں،69 فیصد اسکول بجلی سے محروم ہیں،42 فیصد اسکولوں میں پانی دستیاب نہیں اور 40 فیصد میں ٹوائلٹ نہیں ہے۔

    بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کیلئے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیئے،بھارتی اخبار

    انہوں نے کہا کہ تعلیم پر 4 ہزار ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود سندھ میں شرح خواندگی کم ہو رہی ہے، جب کہ باقی تمام صوبوں میں یہ شرح بڑھی ہےآج بھی شہر کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں پینے کا پانی میسر نہیں عوام سے ٹیکس تو لیا جاتا ہے، مگر جواب میں سہولتیں نہیں ملتیں کراچی اور سندھ کا مقدمہ ہم عوام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑ رہے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اشرافیہ کے خلاف کھڑے ہوں اور اپنے حقوق کا مطالبہ کریں۔

    بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو کپتانی سے دستبردار

  • بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کیلئے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیئے،بھارتی اخبار

    بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کیلئے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیئے،بھارتی اخبار

    کرپٹو سے متعلق پاکستانی اقدامات پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بھارتی پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہوگیا۔

    بھارتی اخبار“دی پرنٹ “ نے بھارت کی کرپٹو پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا،بائنینس کے بانی کی پاکستان آمد، کرپٹو تعاون کے امکانات پر بات چیت کے بعد بھارت میں سخت ٹیکس سے کرپٹو مارکیٹ بیٹھ گئی، بھارت کی ناکام کرپٹو حکمت عملی کے بعد پاکستان کی موثر کرپٹو پالیسی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    بھارتی اخبار دی پرنٹ کے مطابق 30 فیصد کرپٹو ٹیکس سے بھارت میں 97 فیصد کرپٹو مارکیٹ ختم ہوچکی جس کے باعث نوجوان سرمایہ کار ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کے لیے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیے پاکستان نے 2000 میگاواٹ مائننگ اور بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اہم اعلان کیا۔

    طلاق سے غصہ شخص نے چلتی ٹرین کو آگ لگا دی

    دی پرنٹ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بڑا قدم اٹھایا، امریکہ کے بعد ”بٹ کوائن ریزرو“ قائم کر کے ڈیجیٹل دنیا میں بھارت پر سبقت حاصل کی پاکستان نے بھارت کی کرپٹو حکمت عملی کی ناکامیوں کو موثر سفارتی پالیسی کے طور پر استعمال کیا ناکام کرپٹو پالیسی کے باعث بھارت کو60 بلین روپے ٹیکس کا نقصا ن پہنچا، کرپٹو پر سخت پابندیوں کے باعث بھارتی سٹارٹ اپس اور ماہرین ترقی یافتہ ممالک کا رُخ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ معروف امریکی ماہر بٹ کوائن ”ما ئیکل سیلر“ نے بھی پاکستان کی موثر حکمت عملی کی کھل کر تائید کی، اور بٹ کوائن ریزرو بنانے میں مدد کی پیشکش بھی کی۔

    بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو کپتانی سے دستبردار

    بھارتی اخبار نے کہا لکہ کرپٹو حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کے لیے بائننس کے شریک بانی “چانگ پینگ ژاؤ “ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر ہوئے۔ پاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی میں بڑا قدم اٹھایا۔ بلال بن ثاقب کی واشنگٹن میں سینیٹرز سے ملاقاتیں ہوئیں، جبکہ بھارت عالمی مکالمے سے باہر نظر آیا پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کا بھارتی ناکام کرپٹو پالیسی کے مقابلے میں کامیاب فریم ورک دینے کا اعلان کیا اور پاکستان کی کامیاب کرپٹو حکمت عملی سفارتی، معاشی اور تکنیکی محاذ پر جیت کی علامت بن گئی۔

    جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم کا کونسا نمبر؟

  • بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو کپتانی سے دستبردار

    بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو کپتانی سے دستبردار

    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دی، ذرائع کے مطابق نجم الحسن ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔

    نجم الحسن کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، ٹیم کی بہتری کے لئے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے میرے خیال میں تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتانوں کا فیصلہ سمجھداری نہیں،تین مختلف کپتانوں کے ساتھ کام کرنا ٹیم کے لیے مشکل ہوگا۔

  • طلاق سے غصہ شخص نے چلتی ٹرین کو آگ لگا دی

    طلاق سے غصہ شخص نے چلتی ٹرین کو آگ لگا دی

    ایک شخص نے طلاق کے فیصلے پر غصے میں آ کر میٹرو ٹرین میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے ٹرین میں بھگدڑ مچ گئی اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔

    یہ افسوسناک واقعہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں پیش آیا،67 سالہ ملزم جس کی شناخت ”وون“ کے نام سے ہوئی ہے، اس پر الزام ہے کہ اس نے 31 مئی کو صبح کے اوقات میں چلتی ٹرین میں آگ لگا کر مسافروں کی جان خطرے میں ڈالی، واقعے کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سفید ٹوپی پہنے شخص نے مصروف میٹرو کوچ میں اچانک فرش پر پٹرول چھڑک دیا جس سے مسافروں میں کھلبلی مچ گئی۔

    جیسے ہی پٹرول زمین پر پھیلا مسافر گھبرا کر بھاگنے لگے۔ ایک خاتون جلدی میں پھسل کر گر گئیں اور اس کے جوتے وہیں رہ گئے۔ چند لمحوں بعد مذکورہ شخص کو گھٹنے ٹیک کر آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ملزم کو گرفتار کر کے اس پر قتل کی کوشش اور آتشزدگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس کے مطابق وون نے تفتیش میں بتایا کہ وہ طلاق کے فیصلے سے شدید دلبرداشتہ تھا اور اس نے کئی ہفتے قبل ہی پٹرول خرید لیا تھاابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس کی سابقہ بیوی بھی ٹرین میں موجود تھی یا نہیں۔

    استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس فعل کے ذریعے نہ صرف آگ بھڑکائی گئی بلکہ زہریلی گیسوں کے اخراج سے مسافروں کی جانیں بھی خطرے میں پڑ گئیں جو ایک دہشت گردی کے مترادف جرم ہے۔ اگر انخلاء میں دیر ہو جاتی تو جانی نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا،حکام کے مطابق چھ افراد زخمی ہوئے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کو جلنے کی چوٹیں آئیں یا نہیں۔

  • جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم کا کونسا نمبر؟

    جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم کا کونسا نمبر؟

    ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری کردی۔

    جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود ہیں ارشد ندیم کی 1370 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے، انہوں نے پیرس اولمپکس کے بعد رواں برس صرف ایک ایونٹ میں شرکت کی،بھارت کے نیرج چوپڑا نے گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر سے پہلی پوزیشن چھین لی اور نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں،گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر 1431 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جرمنی کے جولین ویبر 1407 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجو ہیں۔

    اداکارہ شیفالی کی اچانک موت،رہائشی سوسائٹی کے گارڈ کا بیان سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ارشد ندیم کی رینکنگ بہتر نہ ہوئی، اس کے علاوہ ستمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل ارشد ندیم نے 2 سے 3 ایونٹس میں شرکت کرنا ہے، رواں برس ارشد کے رینکنگ پوائنٹس سے بہتری کی امید ہے۔

    سانحہ سوات روکا جا سکتا تھا، لیکن نااہلی اور غفلت نے قیمتی جانیں لے لیں، عظمیٰ بخاری