Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے

    خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے

    خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبائی اور موسمی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پیٹ و آنتوں کی بیماریوں، ہیضہ، ملیریا، ڈینگی، جلدی امراض اور سانس کی بیماریوں کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،خیبرپختونخوا میں مختلف انفیکشنز کے مزید 5 ہزار 111 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق سیلاب کے بعد اب تک مختلف انفیکشنز کے 12 ہزار 313 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سانس کی بیماریوں کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 668 ہو گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں اسکیبیز کے 381 نئے کیس رپورٹ ہوئے، اسکیبیز کے کیسز کی مجموعی تعداد 1200 ہو گئی ہےپشاور میں مجموعی طور پر آنکھوں کے انفیکشنز سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 224 ہو گئی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لشمینیا کے بھی 7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    باجوڑ آپریشن، فتنتہ الخوارج کا ایک اور عوام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

    دستاویز کے مطابق صرف ڈائریا کے 11 اضلاع سے 2 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں دیر لوئر سے سب سے زیادہ 823، سوات سے 591، بونیر سے 319 اور باجوڑ سے 262 کیسز شامل ہیں دیگر اضلاع میں بھی درجنوں کیسز سامنے آئے ہیں رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خونی پیچش کے 116 مریض جبکہ ملیریا کے 123 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے بھی 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں صوابی میں 8، دیر لوئر میں 6 اور باجوڑ میں ایک کیس شامل ہے متاثرہ علاقوں میں خارش اور دیگر جلدی امراض کے سینکڑوں مریض بھی سامنے آئے ہیں دستاویز کے مطابق تورغر میں 172، دیر لوئر میں 125 اور شانگلہ میں 128 جلدی امراض کے مریض رجسٹرڈ ہوئے۔

    سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو ،ماریہ بی سائبر کرائم ایجنسی میں طلب

    سیکریٹری صحت شاہد اللہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں اور موبائل اسپتال موجود ہیں اور ایک لاکھ 64 ہزار سے زیادہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے،سانپ اور کتوں کے کاٹنے کی ویکسین متاثرہ اضلاع میں بھیج دی گئی ہیں جبکہ نفسیاتی امراض میں اضافے کے باعث ماہرینِ نفسیات پر مشتمل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں-

  • سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو ،ماریہ بی سائبر کرائم ایجنسی میں طلب

    سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو ،ماریہ بی سائبر کرائم ایجنسی میں طلب

    لاہور: معروف ڈیزائنر ماریہ بی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں انکوائری شروع ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ماریہ بی کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو کرنے پر نعیم بٹ عرف سیما بٹ نے این سی سی آئی اے میں درخواست دی،درخواست گزار کے مطابق ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیخلاف پراپیگنڈا کیا ماریہ بی کے پراپیگنڈا کی وجہ سے ٹرانس جینڈرز کی دل آزاری ہوئی۔

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ماریہ بی کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں 26 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

    نواز شریف نےسعد رفیق کواہم ذمہ داری سونپ دی

    واضح رہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے لاہور میں ایک ٹرانس جینڈر پارٹی منعقد ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کی ایک ویڈیو بھی ان کے بیان میں شامل تھی ڈیزائنر نے پنجاب حکومت سے اس کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    خواجہ سرا کمیونٹی کے حقوق کے لیے سرگرم نایاب علی نے اس معاملے کو خواجہ سرا کمیونٹی سے جوڑنے پر تنقید کی تھی،’ایکس‘ پر جاری کیے گئے بیان میں نایاب علی کا کہنا تھا کہ ’کسی کو بھی اس ایونٹ کا علم نہیں تھا جب تک کہ اسے وائرل نہیں کیا گیا اور اس کے بعد پھر یہ لاکھوں لوگوں تک پہنچی تو کیا یہ فحاشی یا عریانی کی تشہیر نہیں ہے؟

    بھارت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملا،شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی

    سوشل میڈیا صارف ماہین غنی نے کہا کہ ’یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ اجازت کے بغیر نجی ویڈیوز پوسٹ کرنا کتنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے،تاہم دوسری جانب چند صارفین نے حکومت پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں ملک کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں جو ’نوجوانوں کو خراب کر رہی ہیں۔

  • نواز شریف نےسعد رفیق کواہم   ذمہ داری سونپ دی

    نواز شریف نےسعد رفیق کواہم ذمہ داری سونپ دی

    نواز شریف نےسعد رفیق کواہم ذمہ داری سونپ دی-

    ذرائع نے کہا کہ،لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے بڑے سیاسی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو سونپ دی خواجہ سعد رفیق کو این اے 129 کے چاروں دھڑوں میں مصالحت کرانے کی بھی ہدایت کی گئی، خواجہ سعد رفیق قیادت کی ہدایت پر حافظ میاں نعمان، رانا مشہود، مہر اشتیاق اور چوہدری باقر سے ملاقات بھی کرچکے ہیں

    ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے لیگی رہنماوں کو میاں نواز شریف کا پیغام پہنچایا، نواز شریف نے ہدایت دی کہ تمام رہنما اختلافات بالائے طاق رکھ کر ٹکٹ ہولڈر امیدوار میاں نعمان کی حمایت کریں،میاں نواز شریف کی ہدایت پر خواجہ سعد رفیق کمپین کے معاملات کی نگرانی بھی کرینگے، خواجہ سعد رفیق آج مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کریں گے۔

    بھارت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملا،شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی

    گلگت،گلیشیئر پگھلنے سے لینڈ سلائیڈنگ کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار

    پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئےامدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ

  • بھارت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملا،شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی

    بھارت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملا،شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے ایک شہری نے بھارت کے یوم آزادی سے متعلق تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملنے پر براہِ راست وزیر اعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تقریبات کے دوران گرام پنچایت بھون میں ایک تقریب کے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی، جب گاؤں کے رہائشی کملیش کشواہا کی باری آئی تو اِنہیں ایک ہی لڈو دیا گیا، کشواہا نے فوراً دوسرے لڈو کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ بیٹھے شخص کو دو لڈو ملے ہیں لیکن انہیں منع کر دیا گیادوسرا لڈو نہ ملنے پر کملیش کشواہا ناراض ہوگئے اور پنچایت بھون کے باہر سے ہی وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن نمبر پر کال کر کے شکایت درج کروا دی،کشواہا نے موقف اپنایا کہ آزادی کے موقع پر مٹھائیوں کی تقسیم درست طریقے سے نہیں ہوئی اور اس معاملے پر کارروائی کی جانی چاہیے۔

    رپورٹس کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد پنچایت نے معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے غیر معمولی قدم اٹھایااور فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹ سے ایک کلو مٹھائی خرید کر شکایت کنندہ کو دے کر اس سے معافی مانگی جائے گی۔

  • وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنے کی ضرورت ہے،وزیر خزانہ

    وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنے کی ضرورت ہے،وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی آبادی کا 10 سے 15 فیصد طبقہ پہلے ہی ڈیجیٹل کاروبار سے مستفید ہورہا ہے اور مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کی طرف رجحان مزید بڑھے گا،تاجر اور سر
    اری ہے۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنے کی ضرورت ہے،ڈیجیٹل سرمایہ کاری سستی، برق رفتار اور شفاف ہے، اس لیے اس شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانا اور ریگولیشنز کو مزید بہتر بنانا ناگزیر ہےانہوں نے اعتراف کیا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کا بینکنگ نظام پیچیدہ ہے، جسے جدید تقاضوں کے مطابق آسان اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئےامدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ

    دشمن کے کسی بھی غلط قدم کو طاقت اور عزم کے ساتھ کچلنے کیلئے تیار ہے،سربراہ ایرانی فوج

    اداکار سلطان راہی کا بھی مزار بن گیا،ویڈیو

  • پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئےامدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ

    پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئےامدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ

    وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر غزہ کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی 19 ویں کھیپ روانہ کردی ہےلاہور سے روانہ ہونے والی کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان شامل ہے، جس میں آٹے کے تھیلے، تیار کھانا، کوکنگ آئل اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں، پاکستان اب تک 19 امدادی کھیپوں کے ذریعےمجموعی طور پر 1915 ٹن امدادی سامان غزہ بھیج چکا ہے۔

    واضح،رہےکہ،انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (IPC) نے جمعہ کے روز شمالی غزہ، بشمول غزہ شہر، میں قحط کی باضابطہ تصدیق کر دی، اس اعلان کے مطابق علاقے کی آدھی سے زیادہ آبادی یعنی تقریباً 5 لاکھ 14 ہزار افرادشدید غذائی قلت کا شکار ہیں یہ تعداد ستمبر کے آخر تک بڑھ کر 6 لاکھ 41 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    IPC کے مطابق قحط اس وقت قرار دیا جاتا ہے جب:م از کم 20 فیصد گھرانے کھانے کی شدید کمی کا شکار ہوں،30 فیصد بچے شدید غذائی قلت میں مبتلا ہوں،اور بھوک سے مرنے والوں کی یومیہ شرح ہر 10 ہزار میں 2 بالغ یا 4 بچے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ میں براہِ راست ڈیٹا جمع کرنا ممکن نہ ہونے کے باعث متبادل پیمانہ استعمال کیا گیا۔ اس کے تحت بچوں کی اوپری بازو کی گولائی سے غذائی قلت کا اندازہ لگایا گیا، جس نے شدید بحران کی تصدیق کی۔

    IPC نے خبردار کیا کہ اگر انسانی بنیادوں پر امدادی اقدامات نہ بڑھے تو موجودہ ’ہولناک حالات‘ جنوب کی طرف دیر البلح اور خان یونس تک پھیل سکتے ہیں،وقت تیزی سے گزر رہا ہے فوری جنگ بندی اور رکاوٹ سے پاک بڑے پیمانے پر امدادی رسائی ناگزیر ہے،یہ اعلان گزشتہ 2 دہائیوں میں IPC کی جانب سے صرف چوتھی مرتبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ، عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی اس فیصلے کی پیش گوئی کی تھی۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاکہ،یہ قحط کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ انسانوں کے ہاتھوں بنائی گئی تباہی ہے، ایک اخلاقی ناکامی۔ لوگ بھوکے مر رہے ہیں، بچے دم توڑ رہے ہیں، اور وہ لوگ جو مدد کر سکتے ہیں، خاموش ہیں۔‘

    عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہاکہ’جنگ بندی فوری ضرورت ہی نہیں بلکہ اخلاقی فرض ہے۔ دنیا بہت دیر تک دیکھتی رہی، اور اب یہ قحط معصوم جانیں نگل رہا ہے۔‘

    ورلڈ پیس فاؤنڈیشن نے بی بی سی کو بتایا کہ IPC نے جو طریقہ کار استعمال کیا وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور کسی قسم کی ‘نئی یا کمزور شرط‘ نہیں اپنائی گئی۔
    فاؤنڈیشن کے سربراہ ایلیکس ڈی وال نے کہاکہ،اسرائیل انسانی بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور پھر شواہد کی کمی پر تنقید کرتا ہے۔‘

  • دشمن کے کسی بھی غلط قدم کو طاقت اور عزم کے ساتھ کچلنے کیلئے تیار ہے،سربراہ ایرانی فوج

    دشمن کے کسی بھی غلط قدم کو طاقت اور عزم کے ساتھ کچلنے کیلئے تیار ہے،سربراہ ایرانی فوج

    ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عامر حاتمی نے کہا ہے کہ مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

    ایران میں یومِ دفاعی صنعت کے موقع پر وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصرزادہ کو مبارکباد دیتے ہوئے جنرل حاتمی نے فوج اور وزارتِ دفاع کے قریبی تعاون کو سراہا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے مغربی پابندیوں کے باوجود دفاعی ٹیکنالوجی میں نمایاں اور تیز رفتار ترقی حاصل کی ہے،انہوں نے قرآن کریم کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے بیرونی منظوری کا منتظر نہیں بلکہ ملکی وسائل اور مقامی دفاعی پیداوار پر انحصار کرتا ہے۔

    ایرانی فوجی سربراہ نے کہا کہ 8 سالہ مقدس دفاع اور حالیہ صیہونی حکومت کے 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں ایران نے ثابت کیا کہ قومی یکجہتی، افواج کی قربانیاں اور عوام کی مزاحمت دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضامن ہیں،آج بھی ایران کی فوج دشمن کے کسی بھی غلط قدم کو طاقت اور عزم کے ساتھ کچلنے کے لیے تیار ہے اور ہر حملہ آور کو اس سے زیادہ سخت اور پشیمان کن جواب ملے گا۔

    ملک ریاض اور فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز

    انہوں،نے دفاعی صنعت کے شہداء، ایٹمی سائنسدانوں اور شہید کمانڈرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی دفاعی صنعت، جو پابندیوں اور دباؤ کے سائے میں پروان چڑھی، آج دشمنوں کے خلاف خودمختاری کی علامت ہے، فوج اور وزارتِ دفاع آئندہ بھی ایران کی پیشرفت اور قومی طاقت میں اضافے کے لیے بڑے اقدامات جاری رکھیں گے اور کہا کہ خدائی نصرت کے ساتھ فتح بالآخر ایران ہی کی ہوگی۔

    مودی سرکار کی ووٹ چوری کی سیاست کیخلاف "ووٹر ادھیکار یاترا”کو عوام میں بھر پور مقبولیت

  • اداکار سلطان راہی کا بھی مزار بن گیا،ویڈیو

    اداکار سلطان راہی کا بھی مزار بن گیا،ویڈیو

    اداکار سلطان راہی کا بھی مزار بن گیا-

    اداکار سلطان راہی کا بھی مزار بن گیا، کرامات کی کہانیاں پھیلنا شروع،ہوگئیں مرید آنے لگے اور نذرانے و چڑھاوے چڑھانے لگےمگر زائرین کے لیے ضروری ہدایت یہ ہے کہ اگر وہ "راہی بابا” کے گیٹ اپ میں آئیں گے تو انکی مرادیں جلدی قبول ہونگیں۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چند افراد کوسلطان راہی کے گیٹ اپ میں سلطان راہی کے مزار سے فاتحہ خوانی کر تے دیکھا جاسکتا ہے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد یہ افراد کو ہاتھ باندھ کر عقیدت سے مزار کے احاطے سے باہر نکلے-

    https://x.com/BaaghiTV/status/1959160082383741154

    سلطان راہی 24 جون 1938 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور 1959 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کے فلمی سفر نے پنجابی سینما کو نئی بلندیوں پر پہنچایاان کی فلمیں باکس آفس پر بے مثال کامیابی حاصل کرتی رہیں اور ان کے ڈائیلاگز کا ہر جگہ چرچا رہامصطفیٰ قریشی کے ساتھ سلطان راہی کی جوڑی نے فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی فلم "مولا جٹ” کی کامیابی آج بھی یاد کی جاتی ہے۔

    انہوں نے آسیہ، بابرہ شریف، اور دیگر معروف اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، لیکن انجمن کے ساتھ ان کی جوڑی نے سلور اور گولڈن جوبلی کے ریکارڈ قائم کیے،یادگار فلموں میں "شعلے”، "چن وریام”، "شیر خان”، "وحشی جٹ”، اور "سالا صاحب” شامل ہیں جو آج بھی فلمی دنیا کی میراث سمجھی جاتی ہیں۔ حیدر سلطان راہی اپنے والد کو ایک عظیم فنکار کے ساتھ ایک عظیم انسان بھی مانتے ہیں۔

    سلطان راہی نے 800 سے زائد فلموں میں کام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہیں صدارتی ایوارڈ سمیت 150 سے زائد ملکی اور غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا،9 جنوری 1996 کو گوجرانوالہ کے قریب ڈاکوؤں نے ان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا، لیکن ان کی یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

  • پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

    پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سال مکمل ہونے پر خصوصی دستاویزی فلم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    دستاویزی فلم پی ایس ایل کے 2016 سے 2025 تک کے دس سالہ سفر پر مبنی ہوگی، جس میں ٹورنامنٹ کے اتار چڑھاؤ اور اہم سنگ میل کو دکھایا جائے گا،ڈاکیومینٹری میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے مشکل مرحلے اور ایونٹ کو درپیش بڑے چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی،فلم میں کورونا وائرس کے دوران پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز، ملتوی میچز، بائیو سکیور ببلز اور اس مشکل دور میں لیگ کو جاری رکھنے کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

    دستاویزی فلم میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ کس طرح پاکستان سپر لیگ دنیا کی نمایاں کرکٹ لیگز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی اور آج اسے دنیا کی سب سے پرکشش فرنچائز لیگز میں شمار کیا جاتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اس پروجیکٹ کیلئے شہرت یافتہ اور تجربہ کار فلم ساز کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ اس تاریخی سفر کو عالمی معیار کے مطابق محفوظ کیا جا سکے،اس پروجیکٹ کی نگرانی اور تیاری کیلئے بورڈ کی جانب سے ابتدائی مشاورت کا عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی فلم کی تیاری کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

  • گووندا اور سنیتا آہوجا کے مابین طلاق کی خبریں، وکیل کابیان سامنےآگیا

    گووندا اور سنیتا آہوجا کے مابین طلاق کی خبریں، وکیل کابیان سامنےآگیا

    خبریں ایک بار پھر شہ سرخیوں میں بدل چکی ہیں،کہ،بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سُنیتا آہوجانے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے، جس سے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے، تاہم اداکار کے وکیل نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، سُنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی شق 13(1)(i)، (ia)، (ib) کے تحت طلاق کی درخواست دی ہے، جس میں زنا، ذہنی ظلم اور ترکِ تعلقات کو بنیاد بنایا گیا ہے عدالت نے 25 مئی 2025 کو گووندا کو طلب کیا تھا، لیکن وہ کسی بھی سماعت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔

    حال ہی میں جاری کیے گئے ایک وِلاگ میں طلاق سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے سُنیتا آہوجا نے انکشاف کیا کہ ، کوئی ان کے گھر کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے اسی دوران میڈیا میں دعویٰ سامنے آیا کہ سنیتا آہوجا نے 5 دسمبر 2024 کو باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھاسنیتا آہوجا نے ماضی میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ گزشتہ 12 سال سے اپنی سالگرہ اکیلے مناتی ہیں اور شوہر سے الگ رہتی ہیں، جس کی وجہ گووانداکا مصروف شیڈول اورباتونی مزاج ہے۔

    اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ

    رواں سال فروری 2025 میں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گووندا اور سُنیتا کے درمیان مسلسل اختلافات اور زندگی کے الگ رجحانات کے باعث دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب گووندا کے ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ سے تعلقات کی باتیں سامنے آئیں۔

    بعدازاں، جوڑے کے وکیل نے وضاحت کی کہ اگرچہ سُنیتا نے طلاق کے لیے چھ ماہ قبل درخواست دی تھی، تاہم دونوں کے درمیان مفاہمت کی کوششیں جاری ہیں گووندا کے قریبی دوست لالت بندل نے بھی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ”یہ جوڑا مضبوط ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گا۔“جون 2025 سے جوڑا عدالت کے حکم پر کاؤنسلنگ سیشنز میں شرکت کر رہا ہے سنیتا آہوجا ہر پیشی پر خود موجود رہیں، البتہ یہ واضح نہیں کہ گووندا ذاتی طور پر شریک ہوئے یا آن لائن۔

    چین میں زیر تعمیر پل گرنے سے 12 افراد ہلاک، 4 لاپتہ

    دوسری جانب گووندا کے وکیل نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے،بھارتی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ سے بات کرتے ہوئے گووندا کے وکیل للت بندرا نے کہا کہ کوئی کیس نہیں ہے، سب کچھ سیٹل ہو رہا ہے، یہ سب لوگ پرانی چیزیں اٹھا کے ڈال رہے ہیں،ابھی گنیش چترتھی آئے گا، آپ سب کو ایک ساتھ دیکھیں گے، آپ گھر آئیے گا۔