Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ

    اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ

    اسلام آباد:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ ہو گئے۔

    اسحاق ڈار کا یہ دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے دورے کے دوران ڈھاکا میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی بنگلا دیشی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں طے ہیں جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی،ان کا دورہ پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستانی وزیر خارجہ تقریباً 13 سال کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہیں۔

    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1959095990692061393

    اسحاق ڈار بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ان کی نشست ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر غور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گایہ دورہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیاسی و سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ

    اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے 4-5 یادداشت ہائے مفاہمت (MoUs) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہےسرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح اسحاق ڈار کی ملاقات بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ریاستی مہمان خانے ’پدما‘ میں ہوگی مذاکرات اور معاہدوں پر دستخط کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

    پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سمیت سینئر فوجی کمانڈرز برطرف

    یاد رہے کہ نومبر 2012 میں اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا حالیہ برس میں بنگلہ دیش میں سیاسی تبدیلی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی سفارتی سرگرمیاں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں،دونوں ممالک نے براہ راست شپنگ کا آغاز کر دیا ہے، ویزا اور تجارتی قوانین میں نرمی کی ہے، جبکہ براہ راست پروازیں بھی شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہےپاکستانی ایئرلائن ’فلائی جناح‘ کو ڈھاکہ-کراچی روٹ پر پرواز کی اجازت مل چکی ہے جبکہ ’ایئر سیال‘ نے بھی اجازت کے لیے درخواست دے دی ہے۔

    ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • چین میں زیر تعمیر پل گرنے سے 12 افراد ہلاک، 4 لاپتہ

    چین میں زیر تعمیر پل گرنے سے 12 افراد ہلاک، 4 لاپتہ

    چین کے صوبے چنھگائی میں زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ اچانک گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ییلو ریورپرتعمیرکئے جا رہے پل پر پیش آیا، جب تعمیرکے دوران ایک اسٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی حصہ دریا میں جا گرا،حادثے کے وقت مقام پر15 مزدوراورایک پروجیکٹ مینیجر موجود تھے، ابتدائی طورپر7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی تاہم امدادی کام کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 12 تک جا پہنچی جبکہ 4 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پرموجود ہیں اورلاپتہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

    پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سمیت سینئر فوجی کمانڈرز برطرف

    چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی جاری کی گئی ایک ویڈیو میں پل کے محرابی حصے کو اچانک ٹوٹتے ہوئے اور نیچے دریا میں گرتے ہوئے دکھایا گیا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ علاقے کے چھ ہسپتالوں کو زخمیوں کے علاج کے لیے الرٹ کر دیا گیا۔

    ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سمیت  سینئر فوجی کمانڈرز برطرف

    پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سمیت سینئر فوجی کمانڈرز برطرف

    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور دو دیگر سینئر فوجی افسران کو عہدے سے برطرف کردیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کو اعتماد کھو دینے کے سبب عہدے سے ہٹایا ہے،اپریل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر دفاع کے قریبی حلقوں میں اختیارات کی جنگ کے سبب پینٹاگون ہلچل اور افراتفری کا شکار ہے،وزیر دفاع نے ایسے افراد کو مشیر بنایا ہے جو ایک دوسرے کے حریف بن گئے ہیں جس کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے اور لوگوں کو غیر متوقع طور پر نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق یہ ٹرمپ انتظامیہ کی پینٹاگون میں اعلیٰ عہدیداروں کی برطرفیوں کی تازہ ترین کارروائی ہے، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جنرل جیفری کروز کو برطرف کیوں کیا گیاایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جیفری کروز کے علاوہ یو ایس نیول ریزرو کے چیف اور نیول اسپیشل وارفیئر کمانڈ کے کمانڈر کو بھی برطرف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل

    ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    امریکی سینیٹر مارک وارنر نے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے ایک اور سینئر اہلکار کی برطرفی ٹرمپ انتظامیہ کی اس خطرناک روش کو ظاہر کرتی ہے جس میں انٹیلی جنس کو ملک کے تحفظ کے بجائے وفاداری کے پیمانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہو۔

    یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی اس پالیسی کا حصہ معلوم ہوتی ہے، جس کے تحت وہ ان موجودہ اور سابق فوجی، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو سزا دے رہے ہیں جن کے نظریات یا رپورٹس ان کے مؤقف سے متصادم سمجھے جاتے ہیں۔

    رواں برس ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (NSA) کے ڈائریکٹر جنرل ٹموتھی ہاف کو ان کے عہدے سے برطرف کیا تھا، جو وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں درجنوں افراد کی برطرفیوں کا حصہ تھاامریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اس سے قبل بھی پینٹاگون میں امریکی فوجی افسران کو ہدف بنا چکے ہیں۔

    فروری میں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایئر فورس جنرل سی کیو براون کو پانچ دیگر ایڈمرلز اور جنرلز کے ساتھ برطرف کیا جو امریکی فوجی قیادت میں ایک غیر معمولی تبدیلی تھیاس کے علاوہ رواں ہفتے امریکی ایئر فورس کے چیف نے اپنی مدتِ ملازمت کے درمیان ہی ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان کیا۔

    کھیت میں داخل ہونے پر گدھے کی ٹانگ کاٹ دی،سخت غم و غصہ

    اگرچہ یہ واضح نہیں کہ جنرل جیفری کروز کو کیوں ہٹایا گیا، لیکن یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) کی ایک ابتدائی رپورٹ میڈیا میں لیک ہوئی، جس میں کہا گیا تھا کہ 22 جون کو ایران کے تین نیوکلیئر مراکز پر امریکی فضائی حملوں سے تہران کے پروگرام کو صرف چند مہینے کی تاخیر ہوئی ہے جو صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی نفی تھی کہ اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہےاس رپورٹ کے لیک ہونے پر صدر ٹرمپ ناراض ہو گئے تھے،وائٹ ہاؤس نے اس خفیہ رپورٹ کو بالکل غلط قرار دیا تھا، جبکہ ٹرمپ نے سی این این، نیو یارک ٹائمز اور دیگر میڈیا اداروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں فضول لوگ اور فیک نیوز قرار دیا تھا-

  • ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

    بلوچستان کے ضلع ژوب اور قریبی علاقوں میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 150 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھازلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل

    کھیت میں داخل ہونے پر گدھے کی ٹانگ کاٹ دی،سخت غم و غصہ

    سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

  • بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل

    بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا ،تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھےجنرل عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور خطے میں قیام امن کیلئے فوجی جوانوں کے کردار کی تعریف کی، دورے کا مقصد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، فیلڈ مارشل کو فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر بریفنگ دی گئی فیلڈ مارشل نے تربت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا،کہاکہ،پاک فوج بلوچ عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں۔

    بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل

    وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اچھی حکمرانی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول و ملٹری اداروں کی مشترکہ کاوشیں نہایت اہم ہیں۔ آرمی چیف نے جنوبی بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کو دہرایا۔

    سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

  • وفاقی کابینہ کی یوٹیلٹی اسٹورز کو تحلیل کرنے  کی منظوری ،تمام ملازمین بھی فارغ ہوں گے

    وفاقی کابینہ کی یوٹیلٹی اسٹورز کو تحلیل کرنے کی منظوری ،تمام ملازمین بھی فارغ ہوں گے

    وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کو تحلیل کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز قانون 2012 میں ترمیم کی منظوری دے دی،جس کے تحت کارپوریشن کے تمام ملازمین بھی فارغ ہوں گے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم و وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں بارشوں و سیلابی صورتحال میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی،وہ کابینہ ارکان جنہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو و ریلیف کے اقدامات کی نگرانی کی وزیراعظم نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا،اجلاس کے دوران وزرات قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر کابینہ میں یوریا کی قیمتوں میں توازن کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ کسانوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے ان کی پیداواری لاگت کو کم کرنا ہوگا، وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی، ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی اور معاون خصوصی صنعت ہارون اختر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی،وفاقی کابینہ کو وزرات صنعت و پیداوار کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تحلیل کی سمری منظوری کیلئے پیش کی گئی جسے کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ 31 جولائی سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کا آپریشن ختم کر دیا گیا ہے، تحلیل کے دوران وزیراعظم کی ہدایت پر ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا، وزیرِ اعظم کی اس عمل کو شفاف طریقے سے حتمی شکل دینے اور ملازمین کے حقوق کے حوالے سے تمام تر قانونی و دیگر ضابطوں کو مد نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے ملکی صنعتی ترقی اور نئی صنعتوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قانون 2012ء میں ترمیم کی اصولی منظوری دے دی، نئی ترامیم کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کو مزید کاروبار و سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیا جائے گا جس سے صنعتوں کی تعمیر کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ملکی صنعتی ترقی کے لیے کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، صنعتوں کی تعمیر سے ملکی برآمدات اور روزگار میں اضافہ ہوگا،وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں کے تعین کی سمری واپس کردی۔

    وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر قومی اقتصادی کونسل کی مالی سال 2023-24 کی سالانہ رپورٹ کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے 19 اگست 2025 کو منعقدہ اجلاس اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز (CCLC) کے 18 اگست 2025 کو منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

    یاد رہے کہ وزارت صنعت و پیداوار نے 31 جولائی کو ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز وزیراعظم شہباز شریف اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بند کیے گئے تھےوزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 31 جولائی 2025 سے یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام خرید و فروخت ختم کردی جائے جبکہ کرائے پر حاصل کیے گئے اسٹورز کو یکم اگست سے خالی کرنے کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھےوزیراعظم شہباز شریف نے ملازمین کے لیے رضاکارانہ علیحدگی (وی ایس ایس) پیکج کی فراہمی کی ہدایت بھی کی تھی۔

  • سونے کی قیمت میں  کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔

    گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2000 کا اضافہ ہوا تھا، ایک روز قیمت میں اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہو گیا ہےسونے کے فی تولہ نرخ میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے ہو گیا ہےدس گرام سونے کے نرخ میں 1286 روپے کمی ہونے سے سونا 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے کی سطح پر آ گیا ہےبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے ریٹ میں 15 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونا 3330 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

    اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 013روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 440روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے،عظمیٰ بخاری

    خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ :پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

  • 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ 9 مئی کو حملہ کرنے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں،سیاست کی آڑ میں ریاست پر چڑھائی کرکے قوم کی کون سی خدمت کی گئی؟-

    عظمیٰ بخاری نےعلیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی گرفتاری پر جاری بیان میں کہا کہ 9 مئی ایک ناکام بغاوت تھی جس کے تمام شواہد منظر عام پر آچکے، ناکام بغاوت اور سازش کے مرتکب کردار سیاسی لبادے میں نہیں چھپ سکتے، 9 مئی حملہ کرنے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں،سیاست کی آڑ میں ریاست پر چڑھائی کرکے قوم کی کون سی خدمت کی گئی؟ قوم 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے، 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان نے د عویٰ کیا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے اغوا کرکے لےگئے ہیں جس کے بعد لاہورپولیس نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی تھی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بتایا تھا کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، شاہ ریز 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب تھابعد ازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں شاہ ریز خان کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

  • خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو  پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    پشاور: خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

    پورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایری گیشن انفراسٹرکچرکو 10ارب سے زائد کا نقصان پہنچا، چارسدہ میں آبپاشی نظام کو سب سے زیادہ ایک ارب 71 کروڑ روپےکانقصان پہنچا،چارسدہ میں سیلاب کے باعث آبپاشی نظام اور واٹر کورسز متاثر ہوئے اور چارسدہ میں دریائے سوات اور دریائےکابل کےکنارے بندھ ٹوٹ گئے جس کے باعث تقریباً 6 کلومیٹرحفاظتی بندھ اور ریٹیننگ والز سیلابی ریلےمیں بہہ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بٹگرام میں سیلاب کے باعث ایک ارب 68 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، کئی حفاظتی پشتے سیلاب کی نذر ہوگئے، کھیتوں کو پانی دینے والا نظام بھی متاثر ہوا جبکہ سول ایری گیشن نہریں بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئیں، مانسہرہ میں ایری گیشن انفرا اسٹرکچرکو ایک ارب 42 کروڑ روپےکا نقصان ہوا، شانگلہ میں کئی نہریں اور حفاظتی پشتے متاثر ہوئے اور مجموعی طور پر ایک ارب 12 کروڑ روپےکانقصان ، ایبٹ آباد میں سیلاب کےباعث فلد پروٹیکشن وال بہہ جانے سے ساڑھے 43 کروڑ روپےکا نقصان ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا،100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

    رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں سیلابی ریلے میں کئی حفاظتی پشتے بہہ گئے، آبپاشی نظام بھی متاثر ہوا اور ایری گیشن انفرا اسٹرکچر کو 39 کروڑ 90 لاکھ روپےکا نقصان پہنچا،بونیر میں فلڈ پروٹیکشن وال اور نہریں متاثر ہونے سے 9 کروڑ 30 لاکھ روپےکا نقصان ہوا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سےآبپاشی نظام کو 60 کروڑ 90 لاکھ روپےکا نقصان پہنچا، اسی طرح بنوں میں بھی سیلاب کےباعث ایری گیشن انفرا اسٹرکچرکو 3 کروڑ روپےکا نقصان پہنچا۔

    ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،علیمہ خان

  • ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ :پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ :پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

    یاسر سلطان نے کوریا میں جاری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں 77.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل اپنے نام کیا،جیولن تھرو مقابلے میں یاسر سلطان کی پہلی تھرو اور پانچویں تھرو فاؤل ہوئی، تاہم دوسری تھرو 75.79، تیسری 72.57 اور چوتھی تھرو 72.88 میٹر تک پھینکی، جبکہ اپنی چھٹی اور آخری تھرو میں 77.43 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کیلئے میڈل جیت لیا۔

    واضع رہے کہ یاسر سلطان پاکستان کے دوسرے نمبر کے جیولن تھرو کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں اور قومی سطح پر دو مرتبہ چیمپیئن رہ چکے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا،100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

    ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،علیمہ خان

    مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری