Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر کو فون، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر کو فون، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ، وزیر اعظم نے ترک صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ملاقاتوں میں کیے گئے اہم فیصلوں پرتیزی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا جبکہ غزہ کی صورتحال، علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ترک صدر اردوان نے بھی پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر عمان کے سلطان ھیثم بن طارق کو بھی عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم نے سلطنت عمان کےساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران میں عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا-

  • دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا  ، فیصل کریم کنڈی

    دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا ، فیصل کریم کنڈی

    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا صوبے میں 13 سال سے فنڈ کہاں جا رہا ہے ؟ اس کا جواب کون دے گا؟

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں 78 گھنٹوں کے دوران بھارت کو سبق سکھایا، اور سبق سکھانے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، آرمی چیف نے کہا اگر عوام سپورٹ کریں تو 3 ماہ میں دہشت گردی ختم ہو جائے، اورجو فوج بھارت کو سبق سکھا سکتی ہے اس کے لیے دہشت گرد کیا چیز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صرف اجتماعی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاط کی جا رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کو ملنے والے 700 ارب کہاں گئے ؟ صوبائی وزراء نے اسپتالوں کو لوٹا اور گندم کی لوٹ مار کی۔ ایک ضلع سے 50 ارب لوٹے گئے۔ اور لوٹی ہوئی رقم دھڑا دھڑ فرانس جا رہی ہےعلی بابا چالیس چور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، کی منظوری میں مخصوص لابی سے ڈیل کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 26 مئی کو پشاور میں ہمارے احتجاج پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ جرات کریں اور اسلام آباد میں مارچ کر کے دکھائیں جبکہ ان کے خانہ بدوش خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھپے ہوئے ہیں ان خانہ بدوش کا بتائیں کس تاریخ کو میدان میں نکل رہے ہیں اسلام آباد میں ان کے سہولت کار واپسی کا روٹ دیتے تھے۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسلام آباد میں ان کے سہولتکار الگ ہوں گے تو لگ پتہ جائے گا جبکہ کوہستان میں چوری صوبائی حکومت کے افسران نے کی اس لیے وزیر اعظم صوبائی حکومت کے بجائے براہ راست ضم اضلاع کو فنڈز دیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں ایک میگا پراجیکٹ کا بتا دیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے ہیں ڈی آئی خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا جلد افتتاح ہو گا جبکہ صوبائی حکومت ڈی آئی خان ائیر پورٹ کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے کیا وزیر اعلیٰ نے کبھی امن و امان کی بات پر ایکشن لیا، اور امید ہے کہ سپہ سالار جلد ہی امن یقینی بنائیں گے بانی پی ٹی آئی پہلے اپنے کرتوتوں کی سزا بھگتیں جبکہ دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا صوبے میں 13 سال سے فنڈ کہاں جا رہا ہے ؟ اس کا جواب کون دے گا؟ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کو فنڈز نہیں مل رہے جبکہ صوبے میں کمیشن دینے والے ممبران کو فنڈز ملتے ہیں، صدر مملکت سے خیبرپختونخوا کے مالیاتی اسکینڈل پر بات ہوئی۔

  • بنوں: جرگے میں فتںہ الخوارج کے حامیوں کو قانون کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    بنوں میں منعقد جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔

    بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی، جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق جرگے میں اہم نکات پر فیصلہ کیا گیا کہ "کم چشمی علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل ایک مقامی کمیٹی بنائی جائے گی” اور کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے ساتھ تعاون فراہم کیا جائے گا۔

    امریکا کا دورہ مکمل ، پاکستان کا سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

    ذرائع کے مطابق جرگہ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ’’مقامی بزرگ ان گھروں کا دورہ کریں گے جہاں فتنہ الخوراج گروہوں سے تعلق رکھنے یا ان کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کا شبہ ہے، ایسے افراد کو سختی کے ساتھ خبردار کیا جائے گا کہ وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائےگا، اگر فتنہ الخوارج یا ان کے گروہ کو کم چشمی کے علاقے میں دیکھا گیا تو لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کیا جائے گا۔

    جرگہ نے فیصلہ کیا کہ مقامی افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان عناصر کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کریں، مقامی افراد نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گےمقامی افراد کے مطابق دہشت گردی یا غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جرگے کا یہ متفقہ لائحہ عمل علاقائی امن کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم کاعمان کے سلطان کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت دی

  • امریکا کا دورہ مکمل ، پاکستان کا سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

    امریکا کا دورہ مکمل ، پاکستان کا سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستانی سفارتی وفد امریکا کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچ گیا۔

    وفد نے دورہ امریکا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیالندن روانگی سے قبل واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتوں کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت دہشتگردی کے خلاف یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہےبھارت بات چیت اور تحقیقات کی ہر کوشش سے پیچھے ہٹ رہا ہے، پاکستان تمام مسائل پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔

  • حج کے دوران 436 جعلی حج مہمات بند ، 462 افراد گرفتار

    حج کے دوران 436 جعلی حج مہمات بند ، 462 افراد گرفتار

    سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں سال حج کے دوران 436 جعلی حج مہمات بند کر دیں اور 462 افراد کو قوانین کی خلاف ورزی میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

    وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان کرنل طلال الشلہوب نے بتایا کہ یہ اقدامات ان سیکیورٹی و تنظیمی کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد حجاج کرام کی سلامتی اور مناسک حج کی ادائیگی کو منظم انداز میں یقینی بنانا ہے گرفتار کیے گئے افراد میں وہ لوگ شامل ہیں جو غیر مجاز حج مہمات کی تشہیر کر رہے تھے یا ایسے افراد کی مدد کر رہے تھے جو بغیر اجازت نامے کے مقدس مقامات میں داخل ہو رہے تھے 49 دیگر خلاف ورزیوں میں 18 غیر ملکی اور 31 سعودی شہری شامل تھے جو 197 افراد کو بغیر حج پرمٹ مکہ مکرمہ لے جا رہے تھے۔

    ایسے افراد کو بھاری سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں 1 لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ، قید، غیر ملکیوں کی ملک بدری اور 10 سال کے لیے دوبارہ داخلے پر پابندی شامل ہیں اس کے علاوہ، استعمال کی گئی گاڑیاں بھی ضبط کی جا سکتی ہیں بغیر اجازت حج کرنے والے افراد پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

    ایک اور واقعے میں 58 افراد کو بغیر پرمٹ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ان تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم کاعمان کے سلطان کو فون،  دورہ پاکستان کی دعوت دی

    وزیراعظم کاعمان کے سلطان کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت دی

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے آج سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کیلئے ٹیلیفون کیا، دوران گفتگو وزیر اعظم نے سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی، رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کےدرمیان اتحاد اور ہم آہنگی کےلیے دعا کی، غزہ کے عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

    وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ بحران کے دوران عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیااور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کیلئے ان کی حمایت کو سراہا، وزیراعظم نےسلطنت عمان کےساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا جس پر سلطان ھیثم نے دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کو بھی عمان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی، دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔

  • ٹک ٹاکر ثناء قتل کیس: ملزم عمر حیات کے والد کا بیان سامنے آگیا

    ٹک ٹاکر ثناء قتل کیس: ملزم عمر حیات کے والد کا بیان سامنے آگیا

    معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا کے والد نےبیٹے کے قتل میں ملوث ہونے پر راضی ہونے سے انکار کردیا۔

    2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمر حیات کو 3 جون کو گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش ٹک ٹاکر کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا تھا، بعد ازاں ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر عمر حیات عرف ’ کاکا‘ کے والد امجد کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بیٹے کے قتل میں ملوث ہونے پر راضی ہونے سے انکار کردیا وائرل ویڈیو کلپ میں عمر حیات کے والد نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، دونوں بیٹیوں کی شادی ہوگئی ہے جبکہ بڑا بیٹا فوت ہوگیا ہے۔

    مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر مریم نواز کا اطمینان کا اظہار

    ملزم کے والد کے مطابق ’مجھے قتل کے بارے میں کچھ نہیں پتہ حتیٰ کہ مجھے بیٹے کے ثناء یوسف سے تعلق اور دوستی کا علم تک نہیں تھا، میں نے بھی ویڈیو میں دیکھا ہے کہ میرا بیٹا ثناء یوسف کے گھر سے باہر نکلتا ہے لیکن اس نے فائرنگ کی، ثناءسے اس کا کیا تعلق تھا وہ ثنا ء کے گھر کیوں گیا؟ اور ثناء کو قتل کیا، میرا دل نہیں مانتا، اصل صورتحال اللہ ہی جانتا ہے، ویڈیو بہت چھوٹی سی ہے اس میں نہیں دیکھا گیا کہ میرے بیٹے نے قتل کیا بھی ہے یا نہیں، میں نہیں مانتا کہ میرے بیٹے نے ثناء کا قتل کیا ہے۔

    ایک دوسرے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر میرا بیٹا قتل میں ملوث ہے تو اس کو قانون کے مطابق ضرور سزا ملنی چاہیے لیکن مجھے انصاف چاہیے، اپنے بیٹے کیلئے نہیں بلکہ اس معصوم لڑکی کیلئے بھی جس کا قتل ہوا ہے، پھر چاہے وہ قتل میرے بیٹے نے یا کسی نے بھی کیا ہو میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

    وزیراعظم کی چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون پہ عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

  • مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر مریم نواز کا  اطمینان  کا اظہار

    مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر مریم نواز کا اطمینان کا اظہار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے دنوں میں صوبے میں جاری صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جاری صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے عمل پر مثبت رد عمل آنے پر متعلقہ اداروں کو شاباش پیش کرتی ہوں،مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہیں، عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔

    مریم نواز نے کہا کہ عید کے پہلے روز ایک لاکھ 11ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کی 85 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا، بہاولپور اور سرگودھا ٹارگٹ سے 100فیصد زائد ویسٹ کلیکشن کے ساتھ سرفہرست رہے، اسی طرح ڈی جی خان، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور ساہیوال میں 80 فیصد تک ویسٹ کلیکشن کی گئی۔

  • وزیراعظم  کی  چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون پہ عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

    وزیراعظم کی چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون پہ عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

    پی ایم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی تھی، اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔

  • بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق پاورڈویژن کی وضاحت

    بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق پاورڈویژن کی وضاحت

    ایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق وزارت پاورڈویژن نےبیان میں بجلی کے2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔

    رپورٹ کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی” کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں، ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہےواضح رہے کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    نیپرا کنزیومر سروسز مینول 2021 کے مطابق ایسی رہائشی جگہ جو علیحدہ پورشن، علیحدہ سرکٹ، علیحدہ داخلی راستہ اور علیحدہ کچن پر مشتمل ہو، وہاں علیحدہ میٹر کی تنصیب کی اجازت موجود ہے البتہ، بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط فائدے کو روکنے کے لیے قانون پہلے بھی موجود تھا اور اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

    عوام سے گزارش ہے کہ اس قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور بجلی کے میٹرز کے درست اور شفاف استعمال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے تعاون کریں تاکہ اصل حقدار کو اس کا حق بروقت اور صحیح طریقے سے ملتا رہے۔