Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

    محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے موقع پر ہیڈکوارٹر ایف سی کے پی (ساؤتھ) ، وانا کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی، دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، انہوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں امن، استحکام و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی، بعدازاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کی جرات، قربانی اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی قربانیاں اور ثابت قدمی وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، اور یہی جذبہ پاکستان کی اصل طاقت ہے،انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام کے تعاون اور قربانیوں کو بھی سراہا، اور ان کے جذبے کو قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

  • انسداد دہشت گردی پر جامع ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    انسداد دہشت گردی پر جامع ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    واشنگٹن: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی تھنک ٹیکنس اور ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسائل کو جڑوں سے حل کرنا ہو گا جموں و کشمیر تنازع اور آبی جارحیت امن کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں، انسداد دہشت گردی پر جامع ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

    بلاول بھٹو نے امریکی صدر کو پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکہ کا کردار قابل ستائش ہے اور بات چیت ہی دیرپا امن کی ضمانت ہے پاکستان پر عزم ہے کہ انصاف ، قانون اور سفارتکاری سے امن قائم کیا جائے، بلاول بھٹو نے پاکستان کی امن، مذاکرات اور سفارتکاری پر مبنی مستقل پالیسی پر زور دیا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ

    امریکہ کی 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں پر پابندیاں عائد

    قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک فریز کرکے استعمال کرنا نقصان دہ

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کرکے عیدالاضحیٰ جوانوں کےساتھ منائی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے افسروں اورجوانوں کیساتھ نماز عید ادا کی ، اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کےعزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی،فیلڈ مارشل نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مورچوں پر اپنے اہلخانہ کے بغیر عید سب سے بڑاقومی فریضہ ہے۔

    آرمی چیف نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فارمیشن کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور شہدا اور غازیوں کی قربانیوں اور جذبےکو خراج تحسین پیش کیا،جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آپ نے معصوم پاکستانی شہریوں کے نقصان پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر بچوں ، خواتین اور بزرگوں کےخون کا بھرپور بدلہ لیا۔

    جنرل عاصم نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو فوری جواب دینے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا موثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں، کشمیریوں کی بھارتی قبضے کیخلاف جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

  • امریکہ کی 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں  پر  پابندیاں عائد

    امریکہ کی 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں پر پابندیاں عائد

    امریکہ نے ایران سے متعلق نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں-

    امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے پابندیوں کی زد میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ہانگ کانگ میں موجود کچھ کمپنیاں بھی آئی ہیں، دو اماراتی کمپنیاں — Ace Petrochem FZE اور Moderate General Trading LLC — کو اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ نیشنلز لسٹ (SDN) میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد امریکہ میں ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کی سرکاری نیشنل آئل ٹینکر کمپنی سے منسلک ہیں، جو ایران کی تیل برآمد کرنے والی اہم کمپنیوں میں شامل ہے اور پہلے سے امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔

    یہ پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر دوبارہ بات چیت جاری ہے، لیکن یورینیم کی افزودگی پر اختلافات کے باعث یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

  • قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک فریز کرکے استعمال   کرنا نقصان دہ

    قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک فریز کرکے استعمال کرنا نقصان دہ

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے جانور قربان کرتے ہیں، اور اس گوشت کو خود کھانے کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں، پڑوسیوں اور مستحقین میں بانٹتے ہیں۔ تاہم، ایک عام رجحان یہ ہے کہ بہت سے لوگ قربانی کا گوشت بڑی مقدار میں فریز کر لیتے ہیں اور مہینوں بعد تک اسے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ یہ عمل کئی پہلوؤں سے غیر مناسب، غیر صحت بخش اور روحِ قربانی کے منافی ہے۔

    جب ہم قربانی کا سارا یا زیادہ تر گوشت فریز کر لیتے ہیں، تو غریب اور نادار افراد تک وہ نعمت نہیں پہنچتی جس کے وہ مستحق ہیں قربانی کے دنوں میں بہت سے گھرانے ایسے ہوتے ہیں جنہیں سال میں شاید ایک بار گوشت کھانے کا موقع ملتا ہے، اور اگر ہم گوشت فریز کر لیں تو ان کا حق مارا جاتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق، گوشت کو طویل عرصے تک فریز کرنا اس کے غذائی اجزاء کو متاثر کر سکتا ہے اگر گوشت کو مناسب درجہ حرارت پر نہ رکھا جائے یا دوبار ہ ڈیفروسٹ اور فریز کیا جائے تو اس میں بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ گوشت کی ساخت اور ذائقہ متاثر ہو جاتا ہے، دوسرے یہ کہ بعض اوقات گوشت سے بو آنے لگتی ہے اور لمبے عرصے تک فریز شدہ گوشت ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

    گرمیوں کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ یا خرابی کی صورت میں گوشت خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اس لیے گوشت کو طویل عرصے تک ذخیرہ کرنے سے بہتر ہے کہ اسے جلد از جلد استعمال یا تقسیم کیا جائے۔

  • قربانی کا گوشت جانور ذبح ہونے کے کتنی دیر بعد پکانا چاہیے؟

    قربانی کا گوشت جانور ذبح ہونے کے کتنی دیر بعد پکانا چاہیے؟

    عید الاضحیٰ کی خوشیاں عید کے مخصوص کھانوں کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں، ایسے موقعے پربہت سے لوگ گوشت کے ذائقوں میں محو ہو جاتے ہیں۔

    اس دوران اپنے نظام ہاضمہ کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، کیونکہ زیادہ گوشت اور معمولات سے ہٹ کر غذا کا استعمال معدے کی شکایتیں اور ہاضمے کے مسائل پیدا کرسکتا ہے ایک فرد کو دن کے24 گھنٹوں میں صرف آدھا سے ایک پاؤ گوشت ہی کھانا چاہیے، زیادہ گوشت کھانے سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو فوری نہیں پکانا چاہیے گوشت کو ایک دو گھنٹے رکھیں پھر ہنڈیا چڑھائیں جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو اسے خوب چبا چبا کر کھائیں،طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عیدالاضحیٰ پر گوشت ضرور کھائیں لیکن ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔

    ماہرینِ کا گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھنے کا مشورہ

    قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں گلی محلے میں نہیں بلکہ کچراکنڈی میں پہنچائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ورنہ متعدد امراض پھوٹ سکتے ہیں ماہرین کے مطابق قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس،ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ گوشت پروٹین کا اہم ذریعہ ہے، لیکن اس میں موجود چربی کی زیادتی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے لہذا عید کے دوران معتدل اور متوازن غذا کھانا ضروری ہے،عید کے دسترخوان پر کچی سبزیاں، دہی، پودینہ اور ہری مرچ کا رائتہ شامل کریں یہ ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور معدے کی صحت کے لیے مفید ہے،کھانے کے درمیان کم از کم 8 گھنٹے کا وقفہ رکھیں تاکہ ہاضمہ آرام سے کام کرے۔

    قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

    یاد رکھیں عید کی خوشیاں گوشت اور ذائقے کے ساتھ مکمل ہوتی ہیں، لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں گوشت کے ساتھ سبزیوں، دالوں اور پانی کا استعمال کریں تاکہ نظام ہاضمہ متوازن اور صحت مند رہے۔

  • ماہرینِ کا  گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھنے کا مشورہ

    ماہرینِ کا گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھنے کا مشورہ

    آج ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

    ایسے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کی دعوتیں اُڑائیں ، لیکن اعتدال کا دامن نہ چھوڑیں، گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں، گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے فوراً بعد گیسٹرو کے کیسز میں بےحد اضافہ دیکھا جاتا ہے، اگر گوشت صحیح طریقے سے پکا ہوا نہ ہو تو پیٹ اور آنتوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں، ماہرین نے امراضِ قلب، ذیابطیس اور دیگر امراض کے شکار لوگوں کو خاص احتیاط کی ہدایت دیتے ہوئے ہاضمے کو بہتر بنانے کےلیے پھل، ادرک اور گُڑ کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

    قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

    غزہ پر عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،مزید 42 فلسطینی شہید

    بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا

  • قربانی کے جانوروں کی  70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

    قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

    ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قربانی کی کھالوں کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، گائے بیل بچھیا کی 30 لاکھ کھالیں حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بھینس کی 1700، بکروں کی 34 لاکھ 65 ہزار کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔

    اس کے علاوہ بھیڑ کی قربانی سے چار لاکھ اور اونٹ کی قربانی سے ایک لاکھ کے قریب کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے، گائے بیل بچھیا کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، بھینس کی کھال کی قیمت 1680 روپے ہوگی،ٹینڑیز اس سال بکرے کی کھال 450 اور اونٹ کی کھالیں 580 روپے میں خریدیں گی۔

  • غزہ پر عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،مزید 42 فلسطینی شہید

    غزہ پر عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،مزید 42 فلسطینی شہید

    غزہ پر عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری جاری رہی ، فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 42 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 11 افراد شمالی علاقے جبالیا پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی دھماکہ خیز مواد اور سرنگوں کا پتہ لگانے کے لیے ایک عمارت میں داخل ہوئے تھے جہاں پہلے سے نصب بارودی مواد پھٹنے سے عمارت اسرائیلی فوجیوں پر آ گری، ادھر امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے غزہ پٹی میں تمام امدادی مراکز ایک روز سے زائد بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، فلسطینی حکام کے مطابق تنظیم کے امدادی مرکز پر اب تک اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر 110 فلسطینی شہید ہوئے۔

    غزہ میں جاری جنگ کے باعث اب تک 54,418 فلسطینی شہید اور 124,190 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں نسل کشی کا مقدمہ بھی زیرِ سماعت ہے۔

    بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون، پاک بھارت کشیدگی پر حمایت کا شکریہ

    بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا

  • بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل  گیا

    بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔

    اس دعوت کا اعلان مودی نے خود اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا،دعوت اجلاس سے صرف 9 روز قبل موصول ہوئی، جسے عالمی مبصرین نے بھارت کے لیے ایک دیرینہ اور شرمندگی سے بھرپور لمحہ قرار دیا ہے پہلے دعوت نہ ملنے پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کا سامنا تھا،جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں منعقد ہوگااس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات جون 2023 میں اس وقت شدید کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا گیاستمبر 2023 میں اُس وقت کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے باقاعدہ الزام لگایا تھا کہ بھارت اس قتل میں ملوث ہے، اور ایک بھارتی سفارتکار کو ملک بدر بھی کیا گیا تھا۔

    صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں پڑھی

    امریکا نے بھی بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان الزامات کو سنجیدگی سے لے علاوہ ازیں جنوری 2025 میں کینیڈا نے ایک بار پھر بھارت پر انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے،مودی کو اس بار جی 7 میں شرکت کی اجازت ملنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے کہ آیا تعلقات میں بہتری آئی ہے یا یہ محض ایک رسمی دعوت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون، پاک بھارت کشیدگی پر حمایت کا شکریہ