Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا

    ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا

    ڈیفنس تشدد کیس میں متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا-

    کراچی کی جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے نامزد ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت متاثرہ نوجوان نے ملزم کو معاف کردیا، نوجو ان کے بیان کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    آئی ایم ایف کا صنعتی و ٹیکنالوجی زونز کی مراعات مرحلہ وار ختم کر نے کا مطالبہ

    سماعت کے دوران متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا، جس نے عدالت کے روبرو ملزم کی شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ عدالت نے بلایا ہے، آج وکیل کے کہنے پر پیش ہوا ہوں۔

    عدالت نے سدھیر سے دریافت کیا کہ کیا اسے کسی قسم کے دباؤ یا خطرے کا سامنا ہے؟ جس پر نوجوان نے جواب دیا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، میں نے ملزم کو معاف کر دیا ہے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال

    تاہم، سرکاری وکیل عرفانہ قادری نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، یہ دفعات قابل ضمانت نہیں ہیں، ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار مقامی کمپنی کا سربراہ سلمان فارو قی طیش میں آگیا تھا اور موٹر سائیکل سوار شہری کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا نوجوان کے ساتھ موجود اس کی بہنیں بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں لیکن روتی لڑکیوں کے آنسوؤں پر بھی بااثر شخص کو ترس نہیں آیا تھا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے منظر عام پر آیا تھا۔

    علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • آئی ایم ایف کا صنعتی و ٹیکنالوجی زونز کی مراعات مرحلہ وار ختم کر نے کا  مطالبہ

    آئی ایم ایف کا صنعتی و ٹیکنالوجی زونز کی مراعات مرحلہ وار ختم کر نے کا مطالبہ

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے زور دیا ہے کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اور صنعتی زونز کو دی گئی مراعات کو مرحلہ وار ختم کیا جائے۔

    آئی ایم ایف حکام کے مطابق پاکستان کو 2035 تک تمام مراعات کے خاتمے کا ایک جامع پلان تیار کرنا ہوگا، جو رواں سال کے آخرتک مکمل کرکے پیش کیا جانا لازمی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ پلان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ جاری معاہدے کے تحت مرتب کرنا ہوگا، تاکہ مالیاتی نظم و ضبط اور محصو لات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے تحت ترتیب دیا جا رہا ہے، جس کے باعث حکومت کو تمام مالیاتی اہداف ہر صورت حاصل کرنا ہوں گے-

    بھارتی اخبارات نے مودی کی انتخابی چالوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

    وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کسی بڑے ترقیاتی منصوبے کو شامل کرنا اور اس کی تکمیل یقینی بنانا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ بجٹ خسارے اور مالیاتی پابندیوں کے باعث حکومت کو کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا پڑے گی۔

    علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے لاہور بار ایسوسی ایشن کو پانچ کروڑ روپے فنڈ دینے کے فیصلے پر الیکشن کمیشن میں ان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نااہلی کے لیے یہ درخواست آئینی درخواست پشاور سے تعلق رکھنے والے وکیل ارسلان آفریدی ایڈووکیٹ نے جمع کرائی ہے-

    درخواست گزار کے مطابق علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ سے منظوری حاصل کر کے پنجاب کے ایک نجی ادارے یعنی لاہور بار ایسوسی ایشن کو پانچ کروڑ روپے کا فنڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا، جو آئین، قانون، اور عدالتی فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسرے صوبے کے بار ایسوسی ایشن کو فنڈ دینا رشوت اور سیاسی فائدے حاصل کرنے کی کوشش کے زمرے میں آتا ہے، اس عمل کو صوبے کی امانت میں خیانت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں صوبائی خزانے کو کسی اور صوبے میں سیاسی بنیادوں پر استعمال کرنا غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔

    درخواست گزار نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ این ایف سی ایوارڈ اور آئین کے تحت صوبائی وسائل کا استعمال صرف متعلقہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہو سکتا ہے، سوائے ہنگامی صورتحال یا کسی قدرتی آفت کے، لاہور بار کو دیا گیا فنڈ ان تمام تقاضوں سے متصادم ہے۔

    ٹرمپ نے ایران سمیت کئی ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر لگائی پابندی

    درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ان کے اقدام پر فوری طور پر نااہل قرار دیا جائے، صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے، اور ان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    درخواست میں سپریم کورٹ کے ماضی کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عوامی نمائندوں کا فنڈز کا غیرقانونی استعمال نہ صرف ان کی نااہلی کا سبب بن سکتا ہے بلکہ یہ عوام کے اعتماد اور ریاستی نظام پر بھی کاری ضرب ہے۔

    برطانیہ کو ٹرمپ کے 50 فیصد اسٹیل ٹیرف سے وقتی ریلیف

  • پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

    پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ملے گی۔

    ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جولائی کے لیے ہم نے کثیر الجہتی کے ذریعے عالمی امن کا فروغ اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل موضوع چنا ہے۔ اس میں ہم اپنا پرامن کردار ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان یکم جنوری 2025 سے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھا رہا ہے-

    بھارتی میڈیا بھرپور طریقے سے فیک نیوز کا سہارا لیتا ہے،عطا تارڑ

    گزشتہ برس جون میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 182 نے پاکستان کو اگلے دو برس کے لیے سلامتی کونسل میں ایشیا بحرالکاہل کی دو نشستوں میں سے ایک کے لیے منتخب کیا تھاپاکستان کو یہ اعزاز آٹھویں بار حاصل ہو رہا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکن ممالک کو ویٹو پاور حاصل ہےتاہم غیر مستقل رکن کی بھی اپنی ایک حیثیت ہوتی ہے کیوں کہ کونسل میں اتفاق رائے سے کام کیا جاتا ہے،پاکستان اپنی غیر مستقل رکنیت سے غزہ، افغانستان، شام، اور لبنان کی موجودہ صورت حال میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا

  • بھارتی میڈیا بھرپور طریقے سے فیک نیوز کا سہارا  لیتا ہے،عطا تارڑ

    بھارتی میڈیا بھرپور طریقے سے فیک نیوز کا سہارا لیتا ہے،عطا تارڑ

    اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جس طرح ہندوستان کو شکست ہوئی اسی طرح بلوچستان میں بھارت کی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی اور بلوچستان میں امن واپس لوٹے گا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت فرسٹریشن کا شکار ہے، اسے جنگ میں اور بیانیے دونوں میں شکست ہوگئی، فیلڈ مارشل نے انہیں جو مار کھلائی ہے اور جو انہیں بری شکست ہوئی ہے تو ان کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں، ان کے اپنے لوگ ان سے سوال کررہے ہیں اور وہ اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کو اپنی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز بنایا ہوا ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اس کا ثبوت ہے، اسی طرح بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان موجود ہے، کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس آفیسر ہے جو خود کو کاروباری شخص ظاہر کرکے پاکستان میں دہشت گردی کرارہا تھا، کلبھوشن اسی خارجہ پالیسی کے تحت یہاں دہشت گردی کررہا تھا، ان کے وزرا اور مودی ہمیشہ اپنی تقاریر میں ہمیشہ بلوچستان کا ذکر کرتے ہیں کیوں کہ ان کے ہینڈلر یہاں کارروائیاں کرتے ہیں، فتنۃ ہندوستان سے ہماری فورسز بڑے طریقے سے نمٹ رہے ہیں۔

    بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور یوٹیوبرگرفتار

    عطا تارڑ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں پٹڑی کو اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہ فوٹیج پاکستان میں موجود نہیں تھی بھارتی میڈیا پر پہلے آگئی، جعفر ایکسپریس حملے پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں، چند بلوچ دہشتگردوں کو بھارتی میڈیا خوب نمایاں کرتا ہے، بھارتی میڈیا بھرپور طریقے سے فیک نیوز کا سہارا لیتا ہے نور ولی دہشتگرد کے لیے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ نہیں چلنا چاہیے تھا وہ دہشتگرد ہے، انڈین میڈیا انہیں سیلیبریٹ کرتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا

    وزیر اطلاعات اس موقع پر ایک ویڈیو پیش کی جس میں بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے حقائق پیش کیے گئے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت متعدد بھارتی وزرا کے بلوچستان سے متعلق بیانات، میڈیا کی خبریں دکھائیں گئیں عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن بُنیان المرصوص کے دوران بلوچستان پر 32 حملے کیے گئے، جس طرح ہندوستان کو شکست ہوئی پاکستان ان کی پراکسیز کو بھی شکست دے گا اور بلوچستان میں امن واپس لوٹے گا۔

    بھارت کے 3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرائے، اسحاق ڈار

  • بھارت میں  پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور  یوٹیوبرگرفتار

    بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور یوٹیوبرگرفتار

    بھارتی پولیس نے معروف سکھ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے ڈی جی پی پنجاب گوراو یادو نے الزام عائد کیا ہے کہ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کا تعلق پاکستانی نیٹ ورک سے تھا، جو کہ جسبیر سنگھ، جوتی ملہوترا اور شاکر عرف جٹ نندوا کے رابطے میں تھا۔

    گودی میڈیا بھی پاکستان اور سکھ برادری سے متعلق پروپیگنڈا کرنے سے باز نہ آیا بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جسبیر سنگھ نے 2020، 2021 اور 2024 میں پاکستان کے دورے کیے اور اس کے موبائل سے پاکستان سے جڑے نمبرز برآمد ہوئے ہیں، بھارتی میڈ یا نے جان محل یوٹیوب چینل کے خالق جسبیر سنگھ پر خفیہ نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جسبیر سنگھ کا احسان الرحیم عرف دانش سے بھی رابطہ تھا۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے سکھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کارکنان کو نگرانی میں لے لیا ہے، یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر سکھ شنا خت کے اظہار پر اکاؤنٹس بند اور پوسٹس ڈیلیٹ کیے جارہے ہیں جبکہ ‘سکھ فار جسٹس’ کے حامیوں پر UAPA جیسے سخت قوانین کا اطلا ق کیا جارہا ہے خالصتان کا لفظ بولنے پر غداری کے مقدمات درج کئے جارہے ہیں اور بھارتی پنجاب میں عام سکھ شہریوں کو انٹیلیجنس واچ لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

  • بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا

    بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا-

    رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈیڑھ ارب لوگوں کی قسمت نان اسٹیٹ ایکٹرز یا شرپسندوں کے ہاتھ میں نہیں دی جاسکتی، پاکستان اب بھی دہشت گردی کےخلاف انڈیا سے تعاون کرنا چاہتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا اور کہا کہ بھارت اسرائیلی حکومت کے نقش قدم پر چل رہا ہے، بدقسمتی سے بھارت ہر غلط چیز سے متاثر ہوتا ہے پاکستان اور بھارت دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں، آئی ایس آئی اور "را” ساتھ بیٹھیں تو دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

    وزیراعظم سے بیلا روس کے وزیر دفاع کی ملاقات

    ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا

    سیالکوٹ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ملزم ہلاک

  • وزیراعظم  سے  بیلا روس کے وزیر دفاع کی ملاقات

    وزیراعظم سے بیلا روس کے وزیر دفاع کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن (Lt General Victor Khrenin) کی زیر قیادت سات رکنی وفد نے ملاقات کی-

    وفد میں پاکستان میں تعینات بیلا روس کے سفیر عزت مآب آندرے میٹیلسٹا (H.E. Andrei Metelista) ، بیلا روس کے کمانڈر ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفینس میجر جنرل آندرے لکیانووچ (Major General Andrei Lukyanovich) اور بیلا روسی وزارت دفاع کے حکام شامل تھے.

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ، ہم بیلا روس کے ساتھ معاشی شراکت داری کی مزید ترویج کے خواہاں ہیں ،زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے بیلاروس کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں بیلاروس کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں بھی تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا –

    وزیراعظم نے کہا کہ اس سال میرے دورہء بیلاروس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے جن کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی ،وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیراعظم نے بیلا روس کے وفد کو جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا –

    پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی جس کا مثبت جواب دینے کی بجائے بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئےپاکستان پر حملہ کیا، شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بے گناہ معصوم شہری شہید ہوئے 10 مئی کو پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا

    بیلاروس کے وزیر دفاع نے وزیراعظم کو بیلاروسی صدر کے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا.

    بیلاروسی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں میرے اور میرے وفد کے دورہء پاکستان کا مقصد بیلاروس اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر پیشرفت کو مزید آگے بڑھانا ہے پاکستان-بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہیں ،بیلا روسی وزیر دفاع نے پاکستان میں شاندار استقبال اور پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

  • ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا

    ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا۔

    آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے یورینیم کی افزودگی پر قدغن 100 فیصد قومی مفاد کے خلاف ہےایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کی جانب سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ قومی آزادی کا مطلب یہ ہےکہ ملک امریکا کی گرین لائٹ کا انتظار نہ کرے۔

    آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی ہمارے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہے اور دشمن نے اس پر نظر رکھی ہوئی ہے، بدتمیز اور مغرور امریکی لیڈر ایران سے جوہری پروگرام روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ ہوتے کون ہیں یہ فیصلہ کرنے والے کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی ہونی چاہیے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ جوہری پروگرام پر امریکی تجویز اومان نے ہفتے کے روز ایران تک پہنچائی تھی جس نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا-

    دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک نئی عبوری تجویز پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ایران کو کم سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت دی جا سکتی ہےیہ تجویز امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو ایک "سفارتی پُل” کہا جا رہا ہے، تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے اس تجویز کے تحت امریکا، ایران میں ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لیے پاور ری ایکٹرز کی تعمیر میں مدد دے گا ایران کو جیسے ہی ان سہولیات سے فائدہ حاصل ہونا شروع ہوگا، اسے اپنے ملک میں ہر قسم کی یورینیم افزودگی بند کرنا ہوگی۔

    یہ خفیہ تجویز گزشتہ ہفتے ایران کو پیش کی گئی، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا اور اپنے جوہری حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔

  • بھارت کے  3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرائے، اسحاق ڈار

    بھارت کے 3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرائے، اسحاق ڈار

    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ فوجی تصاد میں بھارت کے 3 نہیں 4 رافیل طیارے گرئے،وقت نے ثابت کیا کہ جو ہم کہہ رہے تھے سچ تھا اور بھارت نے جو کہا جھوٹ تھا، پاکستان کی سفارتی کامیابی کو پوری دنیا نے سراہا۔

    اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم نے پلوامہ واقعے کے وقت کہا تھا اگر ہمارے پاس رافیل ہوتے تو پتہ نہیں میں کیا کر دیتا، رافیل تو تھے 4 گروا بھی لیے، تصدیق ہوئی ہے کہ بھارت کے 6 لڑاکا طیارے گرے، 3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرے۔

    چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری: وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت

    انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی بھارتی بالادستی کا تاثر بھی ختم ہو گیا، وقت نے ثابت کیا کہ جو ہم کہہ رہے تھے سچ تھا اور بھارت نے جو کہا جھوٹ تھا، پاکستان کی سفارتی کامیابی کو پوری دنیا نے سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے میں بالادستی کا دعویٰ زمین بوس ہو چکا ہے، اور اب دہلی میں سیاسی حلقوں میں ماتم کی کیفیت ہے، جہاں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے، اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے، اور یہی اتحاد دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے۔

    لاہور : عید الاضحیٰ پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری