Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سعودی حکومت کی حج کے دوران نعرے بازی، جھنڈے اور تصویر کشی پر پابندی

    سعودی حکومت کی حج کے دوران نعرے بازی، جھنڈے اور تصویر کشی پر پابندی

    مکہ مکرمہ : سعودی وزارت داخلہ نے حج کے دوران عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقدس مقامات پر تصویر کشی، سیاسی و فرقہ وارانہ جھنڈے لہرانے اور نعرے بازی سے گریز کریں۔

    وزارت نے کہا ہے کہ تمام حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں اور ان کی سلامتی، صحت و سہولیات سعودی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے عازمین مقدس مقامات پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا بدنظمی سے اجتناب برتیں۔

    دوسری جانب سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ نے شدید گرمی کے پیش نظر حجاج سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک زیادہ وقت اپنے خیموں کے اندر گزاریں اور کھلی دھوپ سے بچیں تاکہ وہ مناسک حج بآسانی اور صحتمند انداز میں ادا کر سکیں، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کریں، تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے اور تھکن یا بیماری سے بچا جا سکے۔

    فرانس میں مسجد سے قرآن پاک کا نسخہ چرا کر نذر آتش کر دیا گیا

    واضح ہے کہ مناسکِ حج 1446ھ کا باقاعدہ آغاز آج 8 ذوالحجہ کو ہو رہا ہے،پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں عازمینِ حج منیٰ میں قائم دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی کی جانب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ آج کا دن عبادات، دعا اور استغفار میں گزاریں گے اس سال مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کی شرکت متوقع ہے، جن میں لاکھوں مقامی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔

    مناسکِ حج کے پہلے روز حجاج کرام منیٰ میں قیام کریں گے، جب کہ کل 9 ذوالحجہ کو وہ رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کے لیے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے،میدانِ عرفات میں امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے اور نمازِ ظہر و عصر کی امامت کریں گے۔

    مناسک حج کا آج سے آغاز، لاکھوں عازمین کی منیٰ کیلئے روانگی شروع

    مقامات مقدسہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کرام کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ اسپتال، ڈسپنسریاں اور عارضی کلینکس قائم کیے گئے ہیں، سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے 8 ایئر ایمبولینس بھی فراہم کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان حج مشن نے پاکستانی عازمین کے لیے مخصوص مکاتب میں طبی سہولیات مہیا کی ہیں۔

    سیکیورٹی کے پیشِ نظر 40 ہزار فوجی جوان اور 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اس کے علاوہ رائل سعودی سیکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹرز مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کی فضائی نگرانی بھی کر رہے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رکھی جا سکے۔

    بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    اس سال سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے خلاف سخت اور غیر معمولی اقدامات کیے ہیں اب تک 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو بغیر حج پرمٹ کے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے غیر قانونی حج کی کوشش کرنے والے افراد پر 50 ہزار سے 1 لاکھ ریال تک جرمانے، قید اور ملک بدری جیسی سزائیں عائد کی جا رہی ہیں، سعودی شہریوں پر بھی کارروائی کی گئی ہے جنہو ں نے غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو مکہ مکرمہ لانے کی کوشش کی۔

  • فرانس میں مسجد سے  قرآن پاک کا نسخہ چرا کر نذر آتش کر دیا گیا

    فرانس میں مسجد سے قرآن پاک کا نسخہ چرا کر نذر آتش کر دیا گیا

    فرانس کے شہر لیون میں ایک شخص نے مسجد سے قرآن پاک کا نسخہ چرا کر اسے نذر آتش کر دیا۔

    اے ایف پی کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا رون ریجن کی مساجد کی کونسل کے مطابق ملزم مسجد میں داخل ہوا، قرآن پاک کا ایک نسخہ چرایا، اُسے جلایا اور فرار ہو گیاپولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے یہ واقعہ فرانس میں مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمان کمیونٹی میں شدید غم و غصہ کا باعث بنا ہے۔

    واضح رہے کہ فرانس یورپ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والا ملک ہے، جبکہ یہودی برادری بھی یہاں کثیر تعداد میں آباد ہے۔

    بلال بن ثاقب کی امریکا میں اہم ملاقاتیں

    دوسری جانب لندن میں بھی ایک شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیا گیا ہے، جس پر £240 (تقریباً 325 امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا لندن میں پیش آئے اس واقعے کو ناقدین نے انگلینڈ میں 2008 میں منسوخ کیے گئے توہین مذہب کے قانون کی غیر اعلانیہ بحالی قرار دیا ہے عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کا عمل جان بوجھ کر اشتعال انگیز تھا اور مذہب سے نفرت پر مبنی تھا۔

    فافن رپورٹ، پی پی 52 ضمنی انتخاب میں معمولی بے ضابطگیاں،مجموعی طور پر شفاف قرار

  • بلال بن ثاقب کی امریکا میں اہم ملاقاتیں

    بلال بن ثاقب کی امریکا میں اہم ملاقاتیں

    پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے ملاقات کی۔

    اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا، بلال بن ثاقب نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان گلوبل ساؤتھ میں ڈیجیٹل اثاثوں کا قائد بنے ہم نے نہ صرف اسٹرٹیجک بٹ کوائن ریزرو قائم کی بلکہ کرپٹو مائننگ اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ڈیٹا زونز کےلیے قومی سطح پر بنیادی ڈھانچے کو کھول کر ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کےلیے عملی بنیادیں رکھ دی ہیں۔

    نااہلی ریفرنس: عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت

    ملاقات میں دونوں ممالک نے ڈیجیٹل اثاثہ جات میں اشتراک، ضابطہ جاتی ہم آہنگی اور نئی مالیاتی ٹیکنالوجیز کے فروغ میں تعاون کی خواہش ظاہر کی، اس کے علاوہ ایسے اقدامات پر بھی غور کیا گیا جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور بلاک چین کے ذریعے معیشت میں شمولیت کو تیز کرسکیں۔

    بلال بن ثاقب نے اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے قانونی مشیران کے دفتر سے بھی ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور وہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام، جدید کرپٹو ضوابط اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر امریکی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہیں صدر ٹرمپ نے جنوری 2025 میں اس عہدے پر تعینات کیا تھا، جہاں وہ چیئرمین ڈیوڈ ساکس کے ساتھ مل کر امریکا کو کرپٹو اور بلاک چین حکمتِ عملی میں عالمی رہنما بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

    بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ پاکستان کی نئی ڈیجیٹل حکمت عملی کے تحت 2,000 میگاواٹ بجلی کو بٹ کوائن مائننگ اور AI ڈیٹا زونز کے لیے مختص کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کی اضافی توانائی کو معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں تبدیل کیا جاسکے۔

  • نااہلی ریفرنس: عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت

    نااہلی ریفرنس: عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت

    الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت دیدی۔

    عمر ایوب کیخلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی ، سماعت کے موقع پر عمر ایوب روسٹرم پر آئے اور بتایا کہ مجھے نااہلی ریفرنس کی کاپی مل گئی ہے میں نے ابھی وکیل بھی مقرر کرنا ہےبجٹ اجلاس شروع ہو رہا ہے ، وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت دے دیں، جولائی کے مہینے میں سماعت رکھ لیں۔

    ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ اسپیکر ریفرنس پر 90 دن کا وقت ہوتا ہے،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی استدعا منظور کر لی۔

    بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ اس ریفرنس سے متعلق قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کوئی مشاورت نہیں کی۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے اپنے خلاف دائر ریفرنس اور اسپیکر کے فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔

    عمر ایوب نے خط میں کہا ہے کہ ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کریں۔ الزام، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات،آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کریں انہوں نے اسپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ کاپی اور شواہد مہیا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ خط میں ریفرنس پر فیصلے کےدوران کی اندرونی کارروائی اور فائل نوٹنگز بھی مانگی گئی ہیں۔

    مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی: عید آتے ہی مسلمانوں کے خلاف نفرت کا طوفان

    عمر ایوب نے کہا کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل فراہم کی جائے۔ خط میں عمر ایوب کی طرف سے تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس پر وضاحت مانگی گئی ہے آرٹیکل 63(2) کے تحت اسپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں، قانو نی عمل، شفافیت اور منصفانہ کارروائی کےلیے تفصیلات فراہم کی جائیں، انہوں نے پارلیمانی وقار اور جمہوری اعتماد کی بنیاد پر ریکارڈ فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

  • بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں،ایسا معاشرہ چاہیئے جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک پُرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔

    مریم نواز نے جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا میں تشدد، تنازعات اور جارحیت کا شکار بچوں کے زندگی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنے کا دن ہے، ایسا معاشرہ چاہیئے جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک پُرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔

    نہوں نے کہا کہ غزہ میں دبی ہزاروں لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں، جبکہ کشمیر کی فضائیں اُن بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا، جارحیت کے شکار بچوں کا المیہ انسانی تاریخ کا سیا ہ رخ ہےبچے جنگوں میں ہی نہیں بلکہ حالت امن میں بھی بد قسمتی سے جارحیت کا شکار ہیں، بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، پنجاب کابینہ نے پہلی بار چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی ہے۔ بچوں کا حال اور مستقبل کو سنوارنے اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی: عید آتے ہی مسلمانوں کے خلاف نفرت کا طوفان

    لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں ، میرے فن کو تسلیم نہیں کرتے،چاہت فتح علی خان

    شمالی وزیرستان :خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 14 خوارج ہلاک

  • ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے کٹوتی بل کو مکروہ فعل قرار دیدیا

    ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے کٹوتی بل کو مکروہ فعل قرار دیدیا

    واشنگٹن: ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ٹیکس میں کٹوتی اور حکومتی اخراجات سے متعلق بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک مکروہ اور شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔

    صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی مکمل حمایت کرنے والے مسک کا ایکس پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ یہ بل وفاقی خسارے میں مزید اضافہ کرے گا اور قوم کے مستقبل پر منفی اثرات ڈالے گا، معذرت کے ساتھ، لیکن اب مزید برداشت نہیں ہو رہایہ کانگریس کا ایک بڑا، فضول اور ناقابل قبول اخراجاتی بل ہے، جو ایک مکروہ عمل ہے جو لوگ اس بل کے حق میں ووٹ دے چکے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے، آپ جانتے ہیں کہ آپ نے غلط کیا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 21 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

    مسک کے ان بیانات نے واشنگٹن میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، بالخصوص ان ریپبلکن اراکین کے درمیان جو بجٹ خسارے پر کڑی نظر رکھتے ہیں کئی قدامت پسند ریپبلکن سینیٹرز نے مسک کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے بل پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا ہے ، جس سے اس قانون سازی کی منظوری میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

    شمالی وزیرستان :خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 14 خوارج ہلاک

    واضح رہے کہ یہ بل صدر ٹرمپ کی ٹیکس کٹوتیوں کو توسیع دینے کے ساتھ ساتھ دفاعی اخراجات اور بارڈر سیکیورٹی پر مزید فنڈز فراہم کرنے کی شقیں رکھتا ہےغیرجانبدار کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق یہ قانون وفاقی قرض میں 3.8 کھرب ڈالر کا اضافہ کر سکتا ہے، جو پہلے ہی 36.2 کھرب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

    ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) پہلے ہی اس بل کو ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور کر چکا ہے اب سینیٹ میں، جہاں ریپبلکن کی اکثریت ہے، One Big Beautiful Bill Act کے نام سے اس قانون کی منظوری اگلے ماہ متوقع ہے، تاہم اس میں ترامیم کی بھی توقع ہے۔

    بلاول بھٹو کی فرانسیسی مندوب سے ملاقات بھارتی جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے

    سینیٹ فنانس کمیٹی کے رکن سینیٹر اسٹیو ڈینز کے مطابق، بدھ کے روز کمیٹی کے ارکان وائٹ ہاؤس میں سابق صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تاکہ کاروباری ٹیکس چھوٹ کو مستقل کرنے پر بات چیت کی جا سکے۔ ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ اس اقدام سے بل کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

  • مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی: عید  آتے ہی مسلمانوں کے خلاف نفرت کا طوفان

    مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی: عید آتے ہی مسلمانوں کے خلاف نفرت کا طوفان

    بھارت میں مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔

    مودی کے دور حکومت میں بھارت میں تمام اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے لیے مذہبی تہوار منانا جرم بنا دیا گیا ہےاور عید قربان آتے ہی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا طوفان اٹھانا شروع کردیا گیا ہے۔

    بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق مودی کی سرپرستی میں اُتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید قرباں کے قریب آتے ہی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اُتر پردیش میں گائے اور اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، یو پی میں کھلی جگہ پر نماز کی ادائیگی اور جانور ذبح کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ہندو انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے حکم کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    اتر پردیش میں گائے سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی لگا کر مسلمانوں کے بنیادی حق کو کچلا جا رہا ہے۔ کھلی جگہ پر نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر کے مودی سمیت یوگی حکومت کی مسلم دشمنی کھل کر عیاں ہو چکی ہے، ہر عید پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا مود ی اور یوگی حکومت کی پرانی روایت ہے مودی کی زیر سرپرستی پولیس حکام بھی صرف مسلمانوں پر کارروائی کے لیے متحرک ہیں اور ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کے نعرے کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

    بھارت میں مسلمانوں کی عید پر بندشیں اور ہندو تہواروں پر انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ، مودی کی جانب سے ہندوتوا نظریے کو پروان چڑھانا ہے۔ یوپی میں مسلم شناخت کو مٹانے کی ریاستی کوششیں جاری ہیں اور قربانی سے نماز تک ہر عبادت مودی سرکار کے نشانے پر آ چکی ہے۔

  • لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں ، میرے فن کو تسلیم نہیں کرتے،چاہت فتح علی خان

    چاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا۔

    گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذات پر کی جانے والی تنقید پر کہا کہ بہت سے لوگ ان سے حسد کرتے ہیں اور ان کے فن کو تسلیم نہیں کرتے بعض گلوکار ان کے ساتھ کسی بھی تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں اور وہ تکبر کرتے ہیں۔

    چاہت فتح علی خان نے کہا کہ وہ خود اپنی موسیقی بناتے ہیں اور انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ لوگ مجھے گلوکار مانتے ہیں یا نہیں میر ا گانا "بدو بدی” اصل گانے سے مختلف ہے اور اس پر تنقید بے بنیاد ہے نہ نور جہاں کو اصل گانے سے شہرت ملی تھی اور نہ ہی ممتاز کو، لہٰذا میرے گانے پر غیر ضروری تنقید گئی جبکہ میراگانا خواتین کیلئے ہے لوگ مجھ سے بیوقوفانہ سوالات کرتے ہیں، وہ وہی کچھ کر رہے ہیں جس سے انہیں خوشی ملتی ہے اور جو لوگ تنقید کرتے ہیں وہ کرتے رہیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    آپریشن سندور : نقصانات کے حقائق چھپانے پر مودی سرکار کو شدید تنقیدکا سامنا

    جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات، لی جے میونگ نے میدان مار لیا

    شمالی وزیرستان :خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 14 خوارج ہلاک

  • آپریشن سندور : نقصانات کے حقائق چھپانے پر  مودی سرکار کو  شدید تنقیدکا سامنا

    آپریشن سندور : نقصانات کے حقائق چھپانے پر مودی سرکار کو شدید تنقیدکا سامنا

    مودی سرکار کو آپریشن سندور کے دوران نقصانات کے حقائق چھپانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    رافیل طیاروں سے متعلق بھارتی سی ڈی ایس کے حالیہ بیانات اور مودی کی ناقص حکمت عملی پر اپوزیشن لیڈرز کی جانب سے مودی سرکار پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے مودی کی ناکام پالیسیوں اور نام نہاد جمہوریت ہونے کے دعووں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

    اپوزیشن رہنما اور معروف بھارتی دفاعی ماہر کانگریس لیڈر اور پرمودتیواری کا کہنا تھا کہ مودی سرکار گیارہویں بار امریکی ثالثی کو جھوٹ قرار دے رہی ہے، جبکہ ٹرمپ خود سیز فائر کا علان کر چکے ہیں۔

    سی ڈی ایس کا اعترافی بیان، بھارتی سیاسی قیادت مودی سرکار پر برہم

    سی پی آئی ایم لیڈر حنان مولا نے کہا کہ جنگ جیسے اہم مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا ہونا چاہیے تھا، لیکن مودی صرف اپنے سیاسی فائدے سوچ رہا تھا، کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ آپریشن سندور جیسی عسکری کارروائی پر بھی بی جے پی نے اپنی سیاست چمکائی، مودی کو چاہیے تھا کہ آل پارٹیز میٹنگ بلاتے اور قوم کو حقائق بتاتے،بھارتی طیاروں کے متعلق معلومات ہندوستانی پارلیمنٹ میں شیئر کی جانی چاہییں تھیں۔

    کانگریس کی ڈاکٹر شمع محمد نے کہا کہ سنگاپور میں بھارتی فضائیہ کے نقصان کا اعتراف مودی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتا ہے راہول گاندھی نے طیارے گرنے پر سوال کیے تو بی جے پی نے انہیں غدار قرار دیا، حالانکہ سوال پوچھنا جمہوریت کا حصہ ہے۔

    جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات، لی جے میونگ نے میدان مار لیا

    دفاعی ماہر میجر جنرل (ر) اے کے سیواچ نے کہا کہ بھارت کی جانب سےجنگی حکمت عملی کی غلطیاں کی گئیں، جس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑا، جنگ میں نقصان ہونا فطری بات ہے، مگر میڈیا نے عوام کو گمراہ کر کے غلط کہانیاں گھڑیں ، مودی سرکار نے فضائیہ کے طیارے گرنے کے حقائق کو چھپا کر قوم کو اندھیرے میں رکھاجنرل چوہان کے حالیہ بیان نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بھارت میں بھی بے نقاب کر دیئے-

    شمالی وزیرستان :خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 14 خوارج ہلاک

  • سی ڈی ایس کا اعترافی بیان، بھارتی سیاسی قیادت مودی سرکار پر برہم

    سی ڈی ایس کا اعترافی بیان، بھارتی سیاسی قیادت مودی سرکار پر برہم

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد مودی کی جانب سے عوام سے اہم حقائق چھپانے پر کانگریس رہنما جے رام رمیش نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    کانگریس لیڈر جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ سی ڈی ایس جنرل چوہان نے سنگاپور میں جن حقائق کی تصدیق کی، بہتر ہوتا یہ باتیں وزیر دفاع آل پارٹی میٹنگز میں کرتے، وزیر دفاع نے دو آل پارٹی اجلاسوں کی صدارت کی مگر کوئی وضاحت نہیں دی-

    جے رام رمیش نے کہا کہ جمہوری روایات کے مطابق وزیر اعظم کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلا کر معلومات دینی چاہیے تھی، جنرل چوہان کی جانب سے کی جانے والی سنگین گفتگو کا ادراک پارلیمنٹ میں اپوزیشن سے شیئر کیا جانا چاہیے تھا، فوجی معاملات پر بات فوج کر سکتی ہے مگر سیاسی، سفارتی اور معاشی پہلوؤں پر پارلیمان کی رائے ضروری ہے، چین اور پاکستان کا اشتراک آپریشن سندور کے دوران واضح ہوا، جس پر سنجیدہ مکالمہ درکار ہے۔

    جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات، لی جے میونگ نے میدان مار لیا

    جے رام رمیش نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلاتا ہے مگر جمہوری روایات کا احترام نہیں کیا گیا جنرل چوہان کے نکات صرف عسکری نہیں بلکہ سفارتی، سیاسی اور معاشی حکمت عملی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں، پارلیمنٹ میں ذمہ دارانہ بحث ازحد ضروری ہے لہٰذا حکومت عوام کو اعتماد میں لے-

    شمالی وزیرستان :خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 14 خوارج ہلاک