Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل:اسلام آباد ایئرپورٹ  پر 8 روز تک پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ

    یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل:اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 روز تک پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ

    یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کیلئے چچ پر 8 روز تک مختلف اوقات میں پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ کیاہے-

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی،نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔

    نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل ہے،اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے اوقات کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کر کے مسافروں کو مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    فیاض چوہان کےعمران خان پر سنگین الزامات،لوٹا چور کا لقب دے دیا

    یہ عارضی معطلیاں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا حصہ ہیں، جو وفاقی دارالحکومت میں مکمل سرکاری تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔

    ہفتہ آزادی،مرکزی مسلم لیگ کے ملک گیر پروگرام دوسرے روز بھی جاری

  • فیاض چوہان کےعمران خان پر  سنگین الزامات،لوٹا چور کا لقب دے دیا

    فیاض چوہان کےعمران خان پر سنگین الزامات،لوٹا چور کا لقب دے دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام لیے بغیر انہیں بہت بڑا نوسز باز، لالچی اور حریص قرار دیا-

    ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان نےانکشاف کیاکہ آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے عمران خان کو سونے کا لوٹا بطور تحفہ پیش کیا۔

    فیاض الحسن چوہان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام لیے بغیر انہیں بہت بڑا نوسز باز، لالچی اور حریص قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے وہ سونے کا لوٹا راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا، پھر پیتل کے لوٹے پر سونے کی قلعی کروا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا اور اصل سونے کا لوٹا اپنے پاس رکھ لیا، یہ ان کا کرپشن کا لیول ہے،سابق وزیراعظم کو ملائیشیا سے ایک ڈنر سیٹ ملا پرچ اور پیالیوں کا، انہوں نے پرچ پیالیاں بھی راولپنڈی کے راجا بازار میں بیچ دیں۔

    ٹرمپ نےامبانی کوبھی مشکل میں ڈال دیا

    فیاض الحسن چوہان نے کہا پھر یہ کہتے ہیں کہ میں نے دنیا دیکھی ہے، میں شہرت، عزت، وقار، پیسہ اور سب کچھ دیکھ چکا ہوں، یہ لالچی انسان اور لوٹا چور ہے، آج پوری دنیا کے سامنے میں انہیں لوٹا چور کا لقب دوں گا، بدقسمتی سے یہ پاکستان کا وہ سابق وزیراعظم ہے جو لوٹا چور ہے، یہ بات ٹھیک ہے کہ لوٹا سونے کا تھا لیکن یہ ہے تو لوٹا چور،یہ بندہ آج 14 اگست ہو یا 6 ستمبر، پاکستان کی عزت، وقار، خوشحالی، سالمیت، خود داری اور مستقبل کا جنازہ نکالنے میں لگا ہوا ہے کہ مجھے رہا کرو، باقی سب کچھ جائے بھاڑ میں، تو ان کا 14 اگست پر جو پلان ہے یہ اس میں بھی ذلیل و خوار ہوں گے۔

    جشن آزادی کو خاص جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،سعید غنی

  • ٹرمپ نےامبانی کوبھی مشکل میں ڈال دیا

    ٹرمپ نےامبانی کوبھی مشکل میں ڈال دیا

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ جاری تجارتی کشیدگی میں اپنا نیا ہدف تیل صاف کرنے کی صنعت کو بنایا ہے-

    مریکی جریدے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہدف کی زد میں دو بڑی بھارتی ریفائنریز آگئی ہیں،اگرچہ صدر ٹرمپ نے کسی کمپنی کا براہِ راست ذکر نہیں کیا، مگر تمام اشارے بھارتی ارب پتی مکیش امبانی اور ان کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی طرف جاتے ہیں،ان میں سب سے نمایاں گجرات کے شہر جام نگر میں واقع ریلائنس ریفائنری ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی ریفائنری سمجھی جاتی ہے اور اپنے تیل کا تقریباً ایک تہائی حصہ روس سے حاصل کرتی ہے اسی شہر میں نایارا انرجی کی ایک اور بڑی ریفائنری بھی موجود ہے، جس کے 49 فیصد حصص 2017 سے روس کی سرکاری آئل کمپنی روسنیفٹ کے پاس ہیں۔

    جشن آزادی کو خاص جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،سعید غنی

    رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ کے پہلے ہی سال میں یہ دونوں بھارتی نجی ریفائنریز دنیا بھر میں روسی خام تیل کی سب سے بڑی خریدار بن گئیں امریکا نے تیل کی عالمی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے اس رجحان کو چند برس برداشت کیا، مگر اب صدر ٹرمپ کی دھمکیوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت اور مکیش امبانی جیسے صنعتی اداروں کو مشکل صورتِ حال سے دوچار کر دیا ہے،روس سے تیل کی خریداری ختم کرنا اس وقت بھارت کے لیے پسپائی کے مترادف ہوگا، اور موجودہ سیاسی ماحول میں کوئی بھی منتخب بھارتی رہنما اس کے نتائج برداشت کرنے کو تیار نظر نہیں آتا۔

    ٹرمپ اور مودی کے موجودہ تعلقات کی اصل وجوہات کیا؟

  • پاکستان اور تاجکستان کے درمیان  مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد

    پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد

    پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی کی مشق’’ دوستیIٰٰI‘‘ تاجکستان کے فخروبود بیس پر منعقد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق،مشق میں پاکستان آرمی کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی 2 جنگی ٹیموں اور تاجکستان سپیشل فورسز کی 4 جنگی ٹیموں نے حصہ لیا،مشق کا اختتام 9 اگست کو ہوا، جس میں پاکستان کی جانب سے ڈیفنس اتاشی تاجکستان کرنل محمد معظم ظفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق’’ دوستیII‘‘ کا مقصد دونوں دوست ممالک کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہونے والے طریقہ کار، حربی منصوبہ بندی اور عملی مہارت کو مزید نکھارنا تھا۔

  • علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں،  فیصل کریم کنڈی

    علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

    گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کسی کی حکومت گرانے کے حق میں نہیں ہیں،خدشہ ہے پی ٹی آئی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرعدم اعتماد کردے گی۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے،خدشہ ہے پی ٹی آئی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرعدم اعتماد کردے گی، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے جس کا کردار ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پی ٹی آئی والے عدالتوں سے ریلیف لیں، ان کو این آر او نہیں ملنا۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ،جو لوگ ماضی میں کہتے تھے این آر او نہیں دیں گے، وہ آج خود مانگ رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو ضرور سزا ملنی چاہیے، جزا سزا کا نظام ٹھیک کیے بنا ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا،علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خود کو بہت کچھ سمجھنے والے سینیٹ میں حلف لینے بھی نہیں آ سکے۔

    ٹرمپ اور مودی کے موجودہ تعلقات کی اصل وجوہات کیا؟

    اپنی سرزمین پر امریکی فوجیوں کوکارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، میکسیکن صدر

    مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ

  • ٹرمپ اور مودی کے موجودہ تعلقات کی اصل وجوہات کیا؟

    ٹرمپ اور مودی کے موجودہ تعلقات کی اصل وجوہات کیا؟

    امریکی جریدے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بگڑتے تعلقات کی وجوہات بتا دیں۔

    نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کو بھارت کے برابر کھڑا کر کے بھارت کو ایک ایسے مقام پر پہنچا دیا جہاں اُسے اپنی عالمی حیثیت کی کمزوریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مودی یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی تنازع اُن کے لیے سیاسی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ بھارت کے تعلقات درحقیقت اُس وقت بگڑنے لگے تھے جب صدر ٹرمپ نے روسی تیل کے مسئلے پر توجہ دینا شروع بھی نہیں کی تھی،نریندر مودی نے گزشتہ برس ٹرمپ کے لیے باقاعدہ الیکشن مہم میں حصہ لیا اور ہیوسٹن میں ہونے والی تقریب میں شرکت کر کے امریکا اور بھارت کو بہترین دوست قرار دیتے ہوئے اے آئی (امریکا انڈیا) سے تشبیہ دی۔

    مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ،امریکی صدر نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر کے مودی کی مشکلات مزید بڑھائیں جبکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں واحد ملک ہے جس کا امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ بہتر انداز میں طے پایاامریکی صدر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک بھارت روس سے تیل خریدتا رہے گا اس وقت تک بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو کر کے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سیاسی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہےاس کے علاوہ نریندر مودی کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کے لیے ریڈ کارپٹ استقبال اور برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے گفتگو بھی ٹرمپ مودی تعلقات میں خرابی کی بڑی وجوہات قرار دی جا رہی ہیں،اس لیے بعض تجزیہ کاروں کے خیال میں یہ بگاڑ شاید ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے،جب صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لیا تو پاکستان نے اُس کا خیر مقدم کیا اور صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کیا لیکن بھارت نے امریکی صدر کے دعوے کی بار بار اور بھرپور تردید کی اور یہی بات ٹرمپ کو بُری لگ گئی-

    اپنی سرزمین پر امریکی فوجیوں کوکارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، میکسیکن صدر

  • مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ

    مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ

    پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

    ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ ہفتے 12 اشیا مہنگی ہوئیں، 12 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 27 اشیا کی قیمتی مستحکم رہیں، ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں چینی 173 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق پیاز 16.53 فیصد، ٹماٹر 10.17، مرغی 4.12 فیصد مہنگی ہوئی، مزید مہنگی ہونے والی اشیاء میں انڈے، دال مسور، چائے، تازہ دودھ، ڈیزل، سگریٹس اور لکڑی شامل ہے، گزشتہ ہفتے جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں کیلے، دال مونگ، ماش، آلو، چینی، لہسن، چاول، آٹا، ایل پی جی اور پیٹرول شامل ہیں۔

    اپنی سرزمین پر امریکی فوجیوں کوکارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، میکسیکن صدر

    کینیڈا میں خالصتان ایمبیسی قائم

    اولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست

  • اپنی سرزمین پر امریکی فوجیوں کوکارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، میکسیکن صدر

    اپنی سرزمین پر امریکی فوجیوں کوکارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، میکسیکن صدر

    میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرزمین پر امریکی فوجی کارروائیوں کی اجازت نہیں دے گا۔

    کلاڈیا شین بام نے کہا کہ میکسیکو اور امریکا کے درمیان تعاون ضرور جاری ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی فوجی ہماری سرزمین پر تعینات کیے جائیں۔ انہوں نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہاکہ،ہم ہر قسم کی ایسی مداخلت کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، یہ کسی معاہدے کا حصہ نہیں اور نہ ہی کبھی ہوگا،جب بھی یہ تجویز پیش کی گئی، ان کی حکومت نے ہمیشہ اسے رد کیا، اور آج بھی یہی مؤقف برقرار ہے وزارتِ خارجہ نے بھی صدر کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امریکی فوجی تعیناتی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

    یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو ہدایت دی تھی کہ میکسیکو میں منشیات کے کارٹلز کے خلاف کارروائی کی تیاری کی جائے۔

    کینیڈا میں خالصتان ایمبیسی قائم

    واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکا کی جانب سے کئی بار تجویز پیش کی گئی کہ میکسیکو میں منشیات کے کارٹلز کے خلاف امریکی فوج براہِ راست کارروائی کرے، مگر میکسیکن حکام ہر بار اسے مسترد کر چکے ہیں۔

    غزہ پر قبضہ کرنے نہیں اسے حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

  • کینیڈا میں خالصتان ایمبیسی قائم

    کینیڈا میں خالصتان ایمبیسی قائم

    سکھوں کی عالمی تنظیم نےکینیڈا میں خالصتان ایمبیسی،قائم کر دی ۔

    تفصیلات کے مطابق سکھوں کی عالمی تنظیم ’’سِکھس فار جسٹس‘‘ نے گرو نانک سکھ گوردوارہ ٹیمپل کے تعاون سے کینیڈا کے شہر سرے میں ’’خالصتان ایمبیسی‘‘ کھول دی،سکھ کمیونٹی کے عالمی پلیٹ فارم ’’سِکھس فار جسٹس‘‘ (ایس ایف جے) کی قیادت میں کینیڈین شہر سرے میں ’’ریپبلک آف خالصتان‘‘ کا علامتی سفارتخانہ قائم کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سرے میں واقع گوردوارہ ’’گرو نانک سکھ‘‘ جس کی قیادت ماضی میں سکھ رہنما ہرپال سنگھ نجار کے پاس تھی، اب ایک نئی علامتی سرگرمی کا مرکز بن گیا ہے،سکھوں کی عالمی تنظیم کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور کینیڈا 2023ء میں ہرپال سنگھ نجار کے قتل کے بعد پیدا ہونے والے سفارتی تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    غزہ پر قبضہ کرنے نہیں اسے حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کا اس معاملے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ اقدام’ ’خالصتان ریفرنڈم‘‘ کی تیاریوں کا حصہ ہے اور سکھ عوام کی خودارادیت کے حق کو اُجاگر کرتا ہے۔

    اولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست

  • غزہ پر قبضہ کرنے نہیں اسے حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

    غزہ پر قبضہ کرنے نہیں اسے حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

    وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے ہم غزہ پر قبضہ کرنے نہیں جا رہے بلکہ غزہ کو حماس سے آزاد کرانے جا رہے ہیں۔

    نیتن یاہو کا کہنا ہے غزہ کو غیر مسلح کرکے پُرامن شہری انتظامیہ قائم کی جائے گی، غزہ میں شہری انتظامیہ میں فلسطینی اتھارٹی، حماس اور کوئی دہشت گرد تنظیم شامل نہیں ہو گی،یہ اقدام ہمارے یرغمالیوں کو آزاد کرانے میں مدد کرے گا۔

    گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر قبضے کی تجویز کی منظوری دی تھی جس کی آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ نے مخالفت کی تھی،پانچوں ممالک کے وزرائےخارجہ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں مزید بڑے فوجی آپریشن کے اسرائیلی فیصلےکو مسترد کرتے ہیں، اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے عزم کے لیے متحد ہیں۔

    اولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست

    پاکستان نے بھی اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے غزہ پر ناجائز کنٹرول کے اسرائیلی منصوبےکے فیصلےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے،عالمی برادری اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کو روکنے، غزہ کے لوگوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے اور بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

    حماس نے اسرائیلی کابینہ کی غزہ پر قبضے کی منظوری کے فیصلے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کا غزہ شہر پر کنٹرول کا فیصلہ جنگی جرم ہے،یہ مجرمانہ مہم اسرائیلی افواج کو مہنگی پڑے گی اور غزہ پر قبضے کا یہ راستہ آسان نہیں ہوگا۔

    راہول گاندھی نے مودی کے جعلی مینڈیٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا