Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈیفنس :میڈیا ہاؤس کے مالک کا نوجوان پر سرعام تشدد،بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں،ویڈیو وائرل

    ڈیفنس :میڈیا ہاؤس کے مالک کا نوجوان پر سرعام تشدد،بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں،ویڈیو وائرل

    کراچی : گذری پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد کمرشل پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا،پولیس نے مرکزی ملزم سلمان فاورقی کو بھی گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد میں کارسوار شخص کے شہری پر تشدد کا واقعے میں ملزم سلمان فاروقی کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا اور گاڑی تحویل میں لے لی۔

    ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی نے بتایا کہ واقعے کے بعد کارروائی کی جارہی ہے، 3 افراد کو حراست میں لیا ہے اور ایک کار تحویل میں لے لی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جاچکی ہے، ملزم سرکاری ملازم نہیں، رات گئے ملزم کے دفتر ،گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم متاثرہ فیملی سے بھی رابطےکی کوشش کی جارہی ہے اور ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ،متاثرہ شہری کو انصاف دیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    پولیس کے مطابق گذری تھانے میں عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دھمکی دینے، زدوکوب کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے کے مدعی عینی شاہد محمد سلیم نے موقف اختیار کیا کہ میں موبائل کمپنی میں سیلز مینیجر ہوں، اتحاد کمرشل پر ریکوری کرنے گیا ہوا تھا کہ سوا 8 بجے ایک موٹر سائیکل سوار کا کار سے معمولی حادثہ ہوا۔

    مدعی کے مطابق کار سوار نے موٹر سائیکل سوار کو اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر گاڑی میں محصور کیا، تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گالیاں اور دھمکیاں بھی دیتا رہا، عینی شاہد کے مطابق موٹرسائیکل سوار کے ساتھ خاتون نے گاڑی کے مالک کو ہاتھ جوڑ کر منت سماجت بھی کی۔

    دریں اثنا پولیس نے تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرکے گزری تھانے منتقل کردیا، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی ہے، پولیس نے ملزم کے گارڈ، ڈرائیور اور ملازم کو پہلے گرفتار کرلیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے شکار موٹرسائیکل سوار کو تلاش کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں با اثر شخص کی جانب سے نوجوان پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، متاثرہ شخص اور اس کی بہن نے بار بار معافی کی درخواست کی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں لیا۔

    پاکستان میں پیسے کے نشے میں دھت افراد کے نوکری پیشہ اور متوسط طبقے پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور آئے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو منظر عام پر آتی رہتی ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے جس سے انصاف کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھتے رہتے ہیں ۔

    ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں کل شام ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ پیش آیا، سلمان فاروقی نامی شخص، جو مبینہ طور پرمیڈیا ہاؤس Bionic Films کا مالک ہے، نے اپنی گاڑی سے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، اور غلطی اپنی ہونے کے باوجود اُس غریب شہری کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ شخص کی بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں، لیکن سلمان فاروقی، خود کو "سرکاری افسر” ظاہر کر کے، مسلسل دھمکیاں دیتا رہا، متاثرہ شہری کی بہنیں ڈیفنس میں ہی قریبی سیلون میں کام کرتی ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ شہری لینے آتا ہے۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی رات 8 بجے کے قریب پیش آیا، نوجوان کی موٹرسائیکل ہلکی سی سیٹھ کی گاڑی سے ٹچ ہوگئی تھی جس پر سیٹھ نے مارا، عینی شاہد نے بتایا کہ لڑکے کا پتا نہیں لڑکی قریبی سیلون میں کام کرتی ہے، عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے سرکاری ملازم ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

    https://x.com/IbadAhmed400/status/1929427045978710051

    یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح بااثر افراد قانون سے کھیلتے ہیں اور کمزوروں کو روند ڈالتے ہیں سوال یہ ہے کہ انہیں یہ طاقت کون دیتا ہے؟ اور قانون کب حرکت میں آئے گا؟-

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا کہ واقعہ کس وجہ سے ہوا اور کس جگہ ہوا اس کی تحقیقات کررہے ہیں، ابھی تک کسی نے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے، سوشل میڈیا سے واقعے کا علم ہوا تحقیقات کررہے ہیں فوٹیج میں تشدد کرنے والے با اثر شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے، سلمان فاروقی اور اس کے گارڈ نے شہری پر تشدد کرکے قانون کو ہاتھ میں لیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نےبتایا کہ بااثر ملزم کی گرفتاری کیلیے اس کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا تاہم ملزم کا دفتر بند ہےواقعے کی شکا یت پولیس کو نہیں دی گئی، فیملی کی بھی تلاش جاری ہے،ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • اسرائیلی حریف کو  ہرانے کے بعد آئرش فائٹر کا ’فلسطین آزاد کرو‘ کا نعرہ

    اسرائیلی حریف کو ہرانے کے بعد آئرش فائٹر کا ’فلسطین آزاد کرو‘ کا نعرہ

    روم میں ہونے والے کیج وارئیرز 189 کے مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں آئرلینڈ کے فائٹر پیڈی میکوری نے اسرائیلی حریف شوکی فراج کو شکست دیتے ہوئے زور و شور سے ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگائے۔

    ویسٹ بیلفاسٹ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ پیڈی میکوری نے فائٹ کے دوران مکمل غلبہ برقرار رکھا اور متفقہ فیصلہ کے ذریعے کامیابی حاصل کی لیکن اصل توجہ اُس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے اپنے اسرائیلی حریف کو زمین پر گرا کر مارنے کے دوران متعدد بار ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگائے، ساتھ ہی کچھ نازیبا الفاظ بھی کہے۔

    https://x.com/PaddyMcCorryMMA/status/1928941302143496266

    مقابلے کے بعد پیڈی میکوری نے فلسطینی پرچم لہرا کر ایک بار پھر ’فری فلسطین‘ کا نعرہ بلند کیا سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، جسے میکوری نے خود بھی اپنے اکاؤنٹس پر ’Street Justice‘ کے عنوان کے ساتھ آئرش اور فلسطینی پرچموں کے ایموجیز کے ساتھ پوسٹ کیا،مقامی تماشائیوں نے بھی میکوری کا ساتھ دیتے ہوئے ’فری، فری فلسطین‘ کے نعرے لگائے، جو کہ رِنگ میں گونجتے رہے۔

  • بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دوروں پر دفتر خارجہ کا بیان

    بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دوروں پر دفتر خارجہ کا بیان

    بھارتی جارحیت پر بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے دوروں پر دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی کثیر الجماعتی وفد 2 جون 2025 سے نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کا دورہ کرے گا، اس سفارتی مہم کا مقصد بھارت کی حالیہ جارحیت پر پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔

    بیان کے مطابق نو رکنی وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں وفد میں وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اطلاعات و ماحولیات سینیٹر شیری رحمان، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیر تجارت و دفاع انجینئر خرم دستگیر خان، سابق وزیر برائے بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سابق سیکرٹری خارجہ اور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، اور سابق سیکرٹری خارجہ سفیر (ر) تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں، اسی دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کی قیادت میں ایک اور وفد 2 جون سے ماسکو کا دورہ کرے گا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا

    دفتر خارجہ کے مطابق ان تمام دوروں کا بنیادی مقصد عالمی برادری کو بھارت کی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کرنا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، وفود دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان نے اس سنگین صورتحال میں بھی ذمہ دار انہ اور پرامن طرز عمل اختیار کیا ہے، اور وہ خطے میں امن کے لیے سنجیدہ سفارتی کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔

    پاکستانی وفود عالمی اداروں کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، اعلیٰ حکام، پالیسی ساز اداروں، تھنک ٹینکس، میڈیا اور بیرون ملک پاکستانی کمیو نٹی سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں وفود زور دیں گے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کو فوری اور مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

    مریم نواز کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام

    مزید برآں پاکستان ان دوروں میں سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کے روابط کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی مرکزی نکتے کے طور پر اجاگر کرے گا تاکہ پانی جیسے حساس مسئلے پر بھارتی یکطرفہ اقدامات کو روکا جا سکے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا۔

    رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے کیسز یکجا کرکے سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، بدر اقبال، محمد علی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، الیکشن کمیشن، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے وکلا اور نمائندے عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کمیشن ایکٹ 2025 سٹینڈنگ کمیٹی میں زیر بحث ہے، سٹینڈنگ کمیٹی سے پھر یہ بل پارلیمنٹ آئے گا اور اس پر بحث ہوگی۔

    بیٹی بچاؤ کا نعرہ لگانیوالے مودی بی جے پی کے ریپ کیسز پر خاموش کیوں ہیں؟کانگریس رہنماؤں کی تنقید

    الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرائی گئیں، الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 120 دنوں کی ٹائم لائن دی تھی، جنرل الیکشن میں کاغذات نامزدگی ایک جبکہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ ہوتے ہیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ پھر تو یہ الیکشن نہ ہی سمجھا جائے،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کہ ترمیم کتنے عرصے میں ہوجائے گی؟جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم تو جلد ہوگئی تھی، یہ والی ترمیم بھی جلد ہوگی یا سست ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ ترمیم بھی جلد ہی ہو جائے گی۔

    مریم نواز کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام

    وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جب منتخب مقامی حکومت ہی نہیں تو پراپرٹی کیسے بڑھ سکتا ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جب تک مقامی حکومت منتخب نہیں ہوتی پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح لاگو رہے گی۔

    عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

  • ہم کوئی پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے،  بلال بن ثاقب

    ہم کوئی پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے، بلال بن ثاقب

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو بٹ کوائن ضبط کیے گئے ہیں ان کو ہم استعمال کریں گے۔

    بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان بٹ کوائن میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہا بلکہ دنیا کی دوسری کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر بجلی فراہم کرے گا، کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا رسک ہےتاہم کرپٹو شفاف اور ٹریس ایبل ہے پاکستان میں کرپٹو کونسل بنی ہے جو دیکھ رہی ہےکہ ریگولیشنز کو کس طرف لےکر جانا ہے، عالمی سطح پر غلط سرگرمیوں کےکرپٹوکےاستعمال کی شرح 0.024 فیصد اور کیش کی شرح 2 سے4 فیصدہے،منی لانڈرنگ میں کرپٹو کے استعمال کی شرح کیش سے بہت کم ہے۔

    بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرپٹو کی لوگوں کو سمجھ نہیں ہے کیونکہ یہ نئی ٹیکنالوجی ہے، فیصلہ سازوں اور ٹیکنالوجی سے واقف نوجوانوں کے درمیان بڑا خلا ہے،جو ممالک کرپٹو کو اپنا رہے ہیں تو اس کے فوائد کو دیکھ رہے ہیں،کرپٹو اپنانے والے ممالک کی معاشی حالت پاکستان سے بہترہے،کرپٹو کے بہت زیادہ معاشی فائدے ہیں۔

    ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا کردار ہے، نواز شریف

    انہوں نے کہا کہ کہ ہم کوئی پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے، پاکستان میں جو بٹ کوائن ضبط کیےگئے ہیں ان کو ہم استعمال کریں گے، ان کو ہم بٹ کوائن نیشنل والٹ بناکر اس میں ڈال دیں گے، جب مائننگ شروع ہوگی تو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہوگی، پارٹنر شپ سے حکومت جوبٹ کوائن کمائےگی وہ اسی والٹ میں آئیں گے، ہم ڈونیشن بھی جمع کررہےہیں، والٹ میں پوری دنیا سے ڈونیشن آئیں گے۔

    کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

    بلال بن ثاقب نے کہا کہ لوگ پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، لوگوں کو یقین ہے کہ پاکستان اس ٹیکنالوجی کو زبردست طریقے سے استعمال کرے گا، ہم جس ریگولیٹر فریم ورک پرکام کررہے ہیں وہ فیٹف پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے، پاکستان کے لیےاپنا لوہا منوانے کا یہ بہترین موقع ہے، دیگر 6 ممالک نے ہم سے رابطہ کیا ہے، ہم ان کی مدد کرسکتے ہیں۔

    مریم نواز کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام

  • بیٹی بچاؤ کا  نعرہ لگانیوالے مودی بی جے پی کے ریپ کیسز پر خاموش کیوں ہیں؟کانگریس  رہنماؤں کی تنقید

    بیٹی بچاؤ کا نعرہ لگانیوالے مودی بی جے پی کے ریپ کیسز پر خاموش کیوں ہیں؟کانگریس رہنماؤں کی تنقید

    انڈین نیشنل کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے مودی کے جھوٹے دعووں کو آڑے ہاتھوں لیا اور پوچھا کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ لگانے والے وزیراعظم مودی بی جے پی کے ریپ کیسز پر خاموش کیوں ہیں؟۔

    نڈین نیشنل کانگریس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ایم ایل اے راج کشور کیسری پر 2010 میں ریپ کے الزامات لگے اس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ مودی نے ان کا دفاع کیا وہیں ہریانہ کے سابق اسپورٹس منسٹر سندیپ سنگھ پرجنسی ہراسانی کا الزام ہے، جس پر بی جے پی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

    ڈاکٹر شمع محمد نے کہا کہ اولمپک میڈلسٹ کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے برج بھوشن شرن سنگھ کو بی جے پی نے بچایا، جنسی ہراسانی کے الزامات بی جے پی لیڈرز پر ہیں مگر ایکشن صفر ہے انہوں نے سوال کیا کہ اس طرح سے بیٹیوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟۔

    ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا کردار ہے، نواز شریف

    ڈاکٹر شمع محمد نے کہا کہ مودی کا پیغام ہے کہ ریپسٹ پارلیمنٹ کے اندر اور متاثرین جیل کے اندر بھیجے جائیں گےعوام نہیں بھولے کہ کیسے بلقیس بانو کے ریپسٹ کو رہائی پر مالا پہنائی گئی اور الیکشن مہم میں تقریر کے لیے بھی خصوصی طور پر بلایا گیا تھااسی طرح منی پور میں جب عورتوں کے ریپ ہوئے تو ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی اور جب وہاں کی گورنر نے شکایت کی تو اسی کو نکال دیا گیابہار میں جو کچھ ہورہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، لیکن مودی خاموش ہیں۔

    آپریشن سندور کی ناکامی پر کانگریس رہنما نے مودی پر کڑی تنقید کی ہے مدھیہ پردیش کے کانگریس صدر جیتو پٹواری نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی جی آپ سندور کی بات کرتے ہیں یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ مدھیہ پردیش میں روزانہ 25 بیٹیوں کی عصمت دری کیوں ہوتی ہے، یہ کیوں نہیں پوچھتے بالاگھاٹ میں درندے رات بھرچاربیٹیوں کی عصمت دری کرتے رہے؟

    ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ،شاندار استقبال،اگلا ٹارگٹ بھی بتا دیا

    جیتو پٹواری نے مودی سے سوال کیا کہ جس طرح کی عصمت دردی کی باتیں اب ہوتی ہیں کیا آپ نے پہلے کبھی ایسی باتیں سنی ہیں؟ آپ کو بتانا ہوگا کہ تین ہزار کی گارنٹی تھی، آپ اس سندور کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں آپ نے انہیں گارنٹی دی، 3 ہزار کا کیا ہوا، اور اُن بہنوں کی عزت کا کیا ہوا، مودی آپ بھوپال میں سندور کی بات کررہے ہیں آپ کے وزیراعلیٰ وزیرداخلہ بھی ہیں، ان بہنوں کے اعتماد کا کیا ہوا، آپ اس کا جواب کیوں نہیں دینا چاہتے؟-

  • ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا کردار ہے، نواز شریف

    ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا کردار ہے، نواز شریف

    سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔

    نوازشریف نے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے،مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتربنارہی ہے،ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،معیشت بہترہورہی ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں،سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیےہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا،شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی، مسلم لیگ ن نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔

    واضح رہے کہ نوازشریف اپنا چیک اپ کروانے لندن گئے ہیں اور وہ عید بھی وہیں گزاریں گے۔

  • مریم نواز کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام

    مریم نواز کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے-

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا ہے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78419 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتےہوئے کہا کہ پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبار کباد، شکر الحمدُللّٰہ! اللہ نے شاندار فتح عطا فرمائی، سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پر پورا اتریں گے، مسلم لیگ ن کی کامیابی عوا م کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ،شاندار استقبال،اگلا ٹارگٹ بھی بتا دیا

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ، نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، کوشش کروں گی کہ مزید محنت اور اور زیادہ لگن سے پنجاب کے عوام کی خدمت کروں۔

    https://x.com/MaryamNSharif/status/1929257763827257460

    پنجاب حکومت نے جھولوں پر پابندی عائد کر دی

  • ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ،شاندار استقبال،اگلا ٹارگٹ  بھی بتا دیا

    ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ،شاندار استقبال،اگلا ٹارگٹ بھی بتا دیا

    پاکستانی اولمپیئن اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی ، لاہورایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، پھول نچھاور کیے۔

    تفصیلات کے مطابق جیولین تھرورارشد ندیم جنوبی کوریا سے لاہورپہنچ گئے، ائیرپورٹ پر اہل خانہ،اسپورٹس بورڈ حکام اور شہریوں نے قومی ہیرو کا والہانہ استقبال کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کا استقبال کیا اور کہا کہ نوجوانوں کے لیے پاکستانی اولمپیئن رول ماڈل ہیں۔

    ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی قوم اور میڈیا کا شکر گزار ہوں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتوں گا ،ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 50 سال بعد ہمارا گولڈ میڈل آیا ہے، کوشش کروں گا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس میں بھی ملک کا نام روشن کروں پاکستان میں ایتھلیٹکس کی چیمپئن شپ ہونی چاہیے تاکہ نوجوانوں کو موقع ملے، پاکستانی قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم بھی پاک فوج کے ساتھ ہیں‘‘۔

    ہسپتال میں شہریوں سے زائد پیسے لینا اور مار پیٹ کرنا معمول ،ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے-

    پنجاب حکومت نے جھولوں پر پابندی عائد کر دی

  • پنجاب حکومت نے جھولوں پر پابندی عائد کر دی

    پنجاب حکومت نے جھولوں پر پابندی عائد کر دی

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحی کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں قائم تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کو پابندی سے استثنیٰ ہو گا البتہ مستقل نصب مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں قائم تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے، ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے گی کہ ہر مکینیکل جھولا حفا ظت کے ضروری معیارات پر پورا اترتا ہے۔

    ہسپتال میں شہریوں سے زائد پیسے لینا اور مار پیٹ کرنا معمول ،ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا کہ مستقل نصب جھولے جن کے تمام سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل کیا جا رہا ہے ان پر پابندی نہیں لگائی گئی،عارضی طور پر نصب کیے جانے والے اور پھیری والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا،محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی