Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ایک تاریخی دن رہا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی،کاروبارہ ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 726 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 45 ہزار814 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    اگست کے 4 کاروباری دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 5697 پوائنٹس بڑھ چکا ہےبازار میں آج 78 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طےہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 234 ارب روپے بڑھ کر 17343 ارب روپے ہوگئی ہےمارکیٹ کیپٹلائزیشن اگست کے 4 کاروباری دنوں میں 640 ارب روپے بڑھ چکی ہے، گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 43 ہزار کی حد عبور کی تھی۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمی آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔

  • ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

    ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ سے نئے کاؤنٹر قائم کر دیے گئے۔

    نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی، اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

  • آپریشن سندور 2 کے نام پر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کادو ٹوک موقف

    آپریشن سندور 2 کے نام پر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کادو ٹوک موقف

    ی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے معروف جریدے’’دی اکانومسٹ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کے ردعمل کے حوالے سے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اس بار بھارت میں مشرق سے آغاز کریں گے اور بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت، جو آپریشن سندور میں ناکامی اور عوام و اپوزیشن کی تنقید سے شدید دباوٴ میں ہے، نے اب ایک بار پھر آپریشن سندور 2 کے نام پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہےاس مہم میں فرضی دہشتگردوں اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

    دی اکانومسٹ کے سوال پر کہ بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا کہ "ہم اس بار بھارت میں مشرق سے آغاز کریں گے، بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔ یہ بیان ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور موٴثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ٕ

    فلسطینیوں پرحملوں پر اسرائیلی فوج کے اندر بھی شدید اختلافات

    بھارت کے مشرقی علاقے جیسے کولکتہ، جمشید پور، رانچی، بوکارو، راوٴرکیلا، بھوبنیشور اور پٹنہ اس کی معیشت کے اہم ترین مراکز ہیں، یہ علاقے صنعتی، تجارتی، توانائی، بندرگاہی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز ہیں اور بھارت کی اقتصادی قوت میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں،بھارت کے ان مشرقی علاقوں میں مودی کے پسندیدہ کھرب پتی گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کی مختلف بزنس کی مہنگی فیکٹریاں ہیں اور ٹیکنالوجی کے ڈیٹا سینٹرز ہیں جن،کو اگر نقصان پہنچتا ہے تو ہندوستان کو دنوں میں اربوں ڈالرز کا نقصان ہوگا۔

    چینی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اگر پاکستان کسی ممکنہ جنگ میں ان اقتصادی مراکز کو نشانہ بناتا ہے تو یہ محض سرحدی جھڑپ نہیں بلکہ بھارت کے اندر گہرائی تک حملہ تصور ہوگاایسا حملہ نہ صرف فوجی بلکہ معاشی و تزویراتی محاذ پر بھی بھارت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے، جو دشمن کے حربی ارادوں کو مفلوج کر سکتا ہےپاکستان کا موقف ہمیشہ دوٹوک اور اصولی رہا ہے کہ وہ ایک امن پسند ملک ہے، جو خطے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب معرکہ حق کے نتائج سے زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔

    اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

  • فلسطینیوں پرحملوں پر اسرائیلی فوج کے اندر بھی شدید اختلافات

    فلسطینیوں پرحملوں پر اسرائیلی فوج کے اندر بھی شدید اختلافات

    غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران نہ صرف دنیا بھر میں اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات شدت اختیار کر چکے ہیں، بلکہ اب خود اسرائیلی فوج کے اندر بھی ان حملوں پر شدید اختلافات سامنے آ رہے ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق،جنوبی کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل یانیو اسور اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل تومر بار کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شدید تلخ کلامی ہوئی، جس کا مرکزی نکتہ غزہ میں بے گناہ فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں تھیں۔

    ، بیئر شیبہ میں موجود اسور نے ویڈیو لنک کے ذریعے جنرل اسٹاف کے اجلاس میں شرکت کی اور فضائیہ کی جانب سے بعض حملوں کی منظوری روکنے پر شدید اعتراض اٹھایا، اسور کا کہنا تھا کہ تل ابیب میں بیٹھے افسران ’’میدان کی حقیقت‘‘ سے مکمل طور پر لاتعلق ہو چکے ہیں، جس پر اجلاس میں موجود فضائیہ کے سربراہ نے سخت الفاظ میں جواب دیا اور کہا کہ جنوبی کمانڈ کی جانب سے حالیہ حملوں کی درخواستیں غیر پیشہ ورانہ تھیں اور ان کی منظوری سے غیر ضروری ہلاکتیں ہو رہی تھیں۔

    اسرائیلی ویب سائٹ ”وائی نیٹ نیوز“ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیف آف اسٹاف ایال زمیر کو اسور کے لب و لہجے پر مداخلت کرنی پڑی اور انہوں نے اسے ناقابل قبول قرار دیا اجلاس میں موجود ایک افسر کے بقول، ’اس سطح پر جنرلز کے درمیان ایسا تصادم پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

    چینی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اس تنازعے کی جڑ وہ تباہ کن حکمت عملی ہے جسے جنوبی کمانڈ ’’حماس پر دباؤ‘‘ کا نام دے رہی ہے، مگر حقیقت میں اس بہانے غزہ کے شہریوں پر بدترین بمباری اور زمینی جارحیت جاری ہے آپریشن ”گیڈیونز چیریٹس“ کے آغاز میں اسرائیلی افواج نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ حماس کی قیادت کو ختم کر کے یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائیں گے تاہم، حقیقت یہ ہے کہ سینکڑوں فلسطینی شہری جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں، ان فضائی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں، اور حماس نہ صرف قائم ہے بلکہ اپنی شرائط پر مذاکرات کر رہی ہے۔

    بین الاقوامی تنظیموں اور خود اسرائیلی فوج کے بعض حلقوں نے بھی جنوبی کمانڈ کی جارحانہ حکمت عملی پر تنقید کی ہے ایک اسرائیلی دفاعی افسر نے بتایا کہ ’اب یہ جنگ ابتدائی مرحلے سے مختلف ہو چکی ہے جنوبی کمانڈ کی فائر پالیسی اب حد سے تجاوز کر چکی ہے بعض اوقات معمولی درجے کے حماس ارکان کو نشانہ بنانے کے لیے درجنوں شہریوں کو مار دیا جاتا ہے۔

    سابق سینئر بیورو کریٹ جی ایم سکندر کی وفات،وزیراعظم کا اظہار افسوس

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ میجر جنرل اسور، جو اپنے پیش رو یارون فنکل مین کی سات اکتوبر کے بعد برطرفی کے نتیجے میں جنوبی کمانڈ کے سربراہ بنے، متعدد بار اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ محاذ آرائی کر چکے ہیں فوجی حلقے اب ان سے پیشہ ورانہ سطح پر بھی رابطے کم سے کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ایک سابق اسرائیلی میجر کے مطابق، ’فوجی دستے مسلسل حملوں سے تھک چکے ہیں، کوئی واضح پیش رفت نہیں ہو رہی، اور دشمن ہماری کمزوری محسوس کر رہا ہے۔‘

    اس تناؤ کو بڑھانے میں اہم کردار اس میڈیا بلیک آؤٹ کا بھی ہے جو غزہ میں جاری کارروائیوں کے دوران سیاسی حکم پر نافذ کیا گیا۔ آپریشن ”آئرن سوارڈز“ کو اب ”گیڈیونز چیریٹس“ کا نام دیا جا چکا ہے، مگر حقیقت یہی ہے کہ اسرائیلی افواج نہ حماس کو ختم کر سکیں، نہ یرغمالی واپس لا سکیں، اور نہ ہی عالمی حمایت برقرار رکھ سکیں۔

    اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

  • چینی وزیر خارجہ   پاکستان کا دورہ کریں گے

    چینی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    چین کے وزیر خارجہ وانگ یی رواں ماہ ایک اہم سفارتی مشن پر پاکستان کا دورہ کریں گے، جو نہ صرف پاک چین تعلقات بلکہ خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق وانگ یی 20 اور 21 اگست کو اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پاک چین سالانہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گےیہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی، بالخصوص پاک بھارت تناؤ، افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی امریکا سے بڑھتی قربتیں عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    حال ہی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، جبکہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا تھا، دونوں ممالک کے درمیان اس ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبے کی پیشرفت، دفاعی تعاون، اقتصادی معاملات اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

    پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گےیہ وانگ یی کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جو حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد ہو رہا ہے، ساتھ ہی امریکا سے پاکستان کے مزید بڑھتے تعلقات اس ملاقات میں اہم نکتہ نظر ہو سکتے ہیں۔

  • مثبت سیاست ہماری قومی ضرورت، تجزیہ : شہزاد قریشی

    مثبت سیاست ہماری قومی ضرورت، تجزیہ : شہزاد قریشی

    خواجہ آصف ملک کے سینئر سیاستدان ہیں اور ان کے پاس وزارت دفاع کا قلمدان ہے ان کے بیان میں اور سوشل میڈیا پر افواہ سازی پھیلانے والوں میں کچھ تو فرق ہونا چاہئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی بیورو کریسی، بیورو کریٹ اور دیگر نے بیرون ملک میں پراپرٹی خرید رکھی ہے اور جہاں پراپرٹی خرید رکھی ہے وہاں کی شہریت لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ خواجہ آصف ان بیورو کریسی اور بیورو کریٹ کی ایک لسٹ عوام کے سامنے رکھتے کہ وہ کون شخصیات ہیں جو حاضر سروس ہیں اور ریاست سے تنخواہ اور دیگر مراعات بھی لے رہے ہیں اور بیرون ملک پراپرٹی بھی خرید رہے ہیں۔

    پاکستان سے لاکھوں ڈالر کس طرح انہوں نے منتقل کئے ؟ اس منی لانڈرنگ میں کون کون ملوث ہے؟ اگر وزیر دفاع کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو پھر انہوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی ہے قوم جاننا چاہتی ہے کہ وہ اعلیٰ شخصیات کون ہیں؟ کیا اس طرح کے غیر قانونی کاموں میں ملوث شخصیات کے لئے پارلیمنٹ میں قانون بنایا گیا ہے اگر نہیں بنایا گیا تو پھر اس ریاست کے ساتھ کھلا مذاق نہیں؟ کہ ملک کے بیورو کریٹ ، بیورو کریسی، سیاستدان اعلیٰ ترین پولیس افسران، سرمایہ دار ، جاگیردار ، وڈیرے کس طرح منی لانڈرنگ کے ذریعے لاکھوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرتے ہیں اور اپنے اور اپنے بچوں کے نام پرپراپرٹی خریدتے ہیں؟ اس ملک اور قوم کے ساتھ عجب تماشا جاری ہے، افواہ سازی، جھوٹ کے سہارے نہ قوم ترقی کرتی ہے نہ ہی استحکام پاکستان کا خواب پورا ہوتا ہے۔

    ایمانداری، دیانتداری سے ملک و قوم کی تقدیر بدلتی ہے پہلے ہی سیاستدانوں کی وجہ سے نہ جمہوریت مستحکم نہ قانون کی حکمرانی، نہ ملک و قوم کی ترقی ہوئی۔ کسی زمانے میں سیاست نظریے کے گرد گھومتی تھی یاد رکھیئے !مثبت سیاست ہماری قومی ضرورت ہے کاروباری سیاست اور مفاداتی سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔ مکانوں کا حسن سنگ و خشت سے نہیں ان میں مقیم انسانوں کے کردار سے ہوتا ہے۔ جمہوریت ایک ذمہ داری کا نام ہے۔

    (تجزیہ شہزاد قریشی)

  • بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان

    بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان

    سابق کپتان بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے۔

    پی سی بی نے فخر زمان کے فٹنس مسائل کے باعث بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی پر غور شروع کردیا ہےفخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انجری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ نہ صرف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نہ کھیل سکے بلکہ ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو گئےاوپننگ بلے باز فخر زمان کی انجری نے سلیکٹرز کو متبادل کھلاڑی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    فلوریڈا سے وطن واپسی کے بعد فخر زمان کی انجری اور ری ہیب کا فیصلہ ہوگا تاہم ان کے متبادل کے طور پر سلیکٹرز نے سابق کپتان بابر اعظم پر توجہ مرکوز کر لی ہے،فخر زمان کے مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کی صورت میں بابر ٹیم میں شامل ہونے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

    آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے،شرجیل میمن

    بابر اعظم کی واپسی کا انحصار ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہو گا، اگر وہ اچھے کھیل سے سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کی ٹیم میں واپسی کے امکانات پیدا ہو جائیں گے،ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کارکردگی، ایشیا کپ 2025 اور سہ ملکی ٹی 20 اسکواڈ میں شمیولیت کے لیے ان کے راستے کھول سکتی ہے۔

    ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں نے 141 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

  • آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے،شرجیل میمن

    آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے،شرجیل میمن

    کراچی:سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔

    سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے، سب باہمی اختلاف بھلا کر یک آواز ہیں، کشمیر پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے، وہاں مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بلڈوز کیا ہے اور اس نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے،کشمیر کے معاملے پر پوری سندھ اسمبلی اختلافات بھلا کر یک آواز ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوج نے کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، عالمی کمیونٹی پر فرض ہے کہ اپنی قرارداد پر عمل کروائے، کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہوگی، شہید بھٹو نے 15 سال کی عمر میں قائد اعظم کو کشمیر کے مسئلے پر خط لکھا تھا، شہید بھٹو نے کہا تھا کشمیر کے مسئلے پر مجھ سے کبھی بھی غلطی نہیں ہوسکتی-

    کیا مسائل کا حل خود کشی ہے .تحریر: انجینیئر علی رضوان چوہدری

    انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑا، بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت رکھی گئی، ہیڈ منی کے باوجود بلاول بھٹو بھارت گئے اور وہیں کشمیر کا مدعا اٹھایا،اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی کشمیر کے متعلق تقاریر اسمبلی کی اسکرین پر چلوائیں۔

    پنجاب کابینہ نےملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دیدی

  • ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں نے 141 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں نے 141 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں نے 141 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال مون سون سیزن کے دوران 1884 کے بعد اگست میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ بن گیاہانگ کانگ میں ہر گھنٹے اوسط نوے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے،ایک ہی روز میں چار مرتبہ بلیک رین اسٹورم کا الرٹ جاری کیا گیا،شدید بارش اور بلیک لیول وارننگ کے بعد تعلیمی ادارے، کلینک اور عدالتوں سمیت دفاتر عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔سڑکیں اور سیڑھیاں آبشار کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

    ایک گھنٹے میں دس ہزار مرتبہ بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ ہوئے، شدید بارش کی وجہ سے ٹرینیں منسوخ، فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے، مواصلاتی نظام شدید متاثر ہے،جاپان کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں بھی فی گھنٹہ 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    6 بج کر 59 منٹ تک (پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے سے 3:59 بجے تک) آسمان پر تقریباً 10 ہزار بار بجلی چمکی، اور بارش کی شدت 90 ملی میٹر فی گھنٹہ تک رہی، جو نہ صرف شہر بلکہ ہمسایہ صوبے گوانگ ڈونگ کو بھی متاثر کرتی رہی۔

    پنجاب کابینہ نےملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دیدی

    ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑی علاقوں سے پانی کے تیز ریلے نیچے کی جانب آتے ہوئے سیڑھیوں کو سفید جھاگ والے جھرنے میں تبدیل کر رہے ہیں، ہانگ کانگ کی پیچیدہ اور کثیرالمنزلہ شہری ساخت کے باعث پانی تیزی سے نیچے کی طرف بہتا رہا،ہسپتال، اسکول اور عدالتیں بند کر دی گئیں جبکہ شہر کی سیڑھیاں تیز بہاؤ والے جھرنوں کا منظر پیش کرتی رہیں۔

    انتہائی خطرناک صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ’بلیک‘ یعنی سب سے بلند سطح کی بارش کی وارننگ سہ پہر 3 بجے تک بڑھا دی،ماہرین موسمیات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک شدید بارشیں اور مہلک سیلاب چین کے حکام کے لیے بڑھتی ہوئی آزمائش بن چکے ہیں، جن کے نتیجے میں ہلاکتیں، ہزاروں کی نقل مکانی اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان ہو رہا ہےیہ طوفان اس ہفتے کے اختتام پر جنوبی چین میں آنے والے مہلک سیلاب کے فوراً بعد آئے ہیں، جن میں گوانگ ڈونگ میں 5 افراد ہلاک ہوئے، اور 1300 سے زائد امدادی اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

    ملک گیر احتجاج: پی ٹی آئی کا کارکنوں کی گرفتاریوں کا دعویٰ

    سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے اطلاع دی کہ منگل کی صبح تک گوانگ ڈونگ کے 4 بڑی دریا اتنا پانی سمیٹ چکے تھے کہ ان کے کنارے ٹوٹنے کے خطرات پیدا ہو چکے تھے ریڈ وارننگ کی حدود میں آنے والے ہانگ کانگ، گوانگ ڈونگ اور مکاؤ صدر شی جن پنگ کے گریٹر بے ایریا منصوبے کی بنیاد ہیں، جس کا مقصد ہانگ کانگ کی مالی طاقت کو گوانگ ڈونگ کی صنعتی اور تکنیکی مہارت سے جوڑنا ہے۔

    خطے کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی منسوخی کی شرح منگل کو تقریباً 20 فیصد رہی، جبکہ ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل پر حد نگاہ محدود ہونے کے باعث رفتار کی حد کم کر دی گئی،ہانگ کانگ کا ہوائی اڈہ معمول کے مطابق کام کرتا رہا، تاہم کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور مسافروں کو ہدایت دی گئی کہ صرف تصدیق شدہ فلائٹ شیڈول کے بعد ایئرپورٹ پہنچیں۔

    وفاق اور صوبے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی سے کام کریں،وزیراعظم

    ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کھلا رہا، کیونکہ اس نے گزشتہ سال موسم کی پرواہ کیے بغیر کاروبار جاری رکھنے کی پالیسی اختیار کی تھی، تاہم عدلیہ نے اعلان کیا کہ عدالتیں، ٹریبونلز اور رجسٹری دفاتر کم از کم ’بلیک‘ الرٹ ختم ہونے کے 2 گھنٹے بعد تک بند رہیں گے، ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ پارک کھلا ہے اور آج کی ’فرینڈٹاسٹک! پریڈ‘ حسبِ معمول منعقد ہوگی۔

    واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں سالانہ اوسط بارش 2200 ملی میٹر کے قریب ہوتی ہے، جس میں سے نصف سے زیادہ جون تا اگست کے دوران ہوتی ہے۔

  • پنجاب کابینہ  نےملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری  دیدی

    پنجاب کابینہ نےملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دیدی

    پنجاب کابینہ نے صوبے میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری دے دی-

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں130 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی،پنجاب کابینہ نے صوبے میں صنعتی ورکرز کے لئے1220فلیٹس دینے کی منظوری دی، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کوقرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گےوزیراعلیٰ پنجاب نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی اور صنعتی ورکرزکے لئے مزید 3 ہزار فلیٹس بنانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔

    صوبائی کابینہ نے ہنر مند، نیم ہنرمند اور دیگر 102 کیٹگری میں ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40 ہزار کرنے کی منظوری دی،مریم نواز نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لئے 50، 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا، کابینہ نے طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے دوران ریلیف کارروائیوں پر ریسکیو 1122کو سراہا،صوبائی کابینہ نے پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری دی، پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ اور آٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا، ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری بھی دی۔

    کسی بھی صورت میں دہشتگردوں کو پناہ یا سہولت فراہم نہ کریں،جرگے میں فیصلہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جیلوں میں قیدیوں کے لئے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ مزدوری کرنے والے قیدیوں کو اجرت بھی ملے گی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے جیلوں میں مانیٹرنگ کا تھرڈ پارٹی سسٹم وضح کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تاریخی اقدام کیا گیا۔

    پٹرول پمپس کے قیام کے لئے آن لائن ایپلی کیشن کی منظوری دی گئی، سرمایہ کاروں کو 16 کی بجائے صرف 6 دستاویزات پیش کرنے ہوں گی، آن لائن اپلائی کرکے سرمایہ کار آن لائن این او سی حاصل کر سکیں گے،پنجاب میں پہلی مرتبہ ورکرز کی سیفٹی کے لئے جامع رولز کی منظوری دی، پنجاب ایکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز2024 کی منظوری دے گئی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیوریج اور تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کی سیفٹی یقینی بنانے کا حکم دیا، ورکرز نے سیفٹی یقینی بنانے کے لئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو انفورسمنٹ فورس بنانے کی ہدایت دی،مریم نواز نے کہا کہ صرف قوانین بنانا کافی نہیں، ہر سطح پر عملدرآمد ضروری ہے، غریب ورکرز اور مزدوروں کی جان بھی قیمتی ہے، ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔

    خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے، طلال چوہدری

    کابینہ نے چائلڈ لیبر روکنے کے لئے پنجاب ریسکٹریکشن آن ایمپلائیمنٹ آف چلڈرن رولز 2024ء کے مسودے کی منظوری دی،اس کے علاوہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں خزانچی رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کا یکساں طریقہ کار نافذ کرنے کی بھی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں آڈٹ رپورٹس پر ضروری اقدامات اور مانیٹرنگ کی ہدایت کی،کابینہ اجلاس میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے مارکیٹ سے ہایئرنگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

    کابینہ نے وائس چانسلر کے لئے کم از کم 80 فیصد مارکس حاصل کرنے کی منظوری بھی دی،پنجاب کی سڑکوں پر اے آئی ٹریفک مینجمنٹ سسٹم 90دن کے اندر نافذ ہوجائے گا، کابینہ نے سڑکوں پر ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کا فوری نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیا،پنجاب کے 5 ڈویژن میں واسا کے قیام کی منظوری دی گئی، مزید 13شہروں میں واسا قائم کیے جائیں گے۔

    نرسز کے لیے سرکاری اسپتالوں میں پیڈ انٹرن شپ کی منظوری دی گئی، پنجاب میں کسان کارڈ کی شاندار کامیابی ہوئی جب کہ فیز 1 میں 99فیصد ریکوری ہوئی، 6 لاکھ 90ہزار کسانوں کو 93ارب روپے جاری کیے گئے، کاشتکاروں نے زرعی مداخل کے لئے 47 ارب روپے استعمال کر لیے،وزیراعلیٰ کے ہائی ٹیک میکانزیشن کے تحت ٹریکٹر سازی کے نئے کارخانے قائم کیے گئے، حکومت پنجاب اور ڈیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، ہوبارہ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی گئی۔

    فٹنس مسائل:ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہرہو گئے

    اجلاس میں مقامی پرندوں کے تحفظ کے لئے ریگولیٹری فریم ورک کی منظوری بھی دی گئی، اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کو 2.6ارب روپے کے فنڈز سیلاب متاثرین کے لئے خرچ کرنے کی منظوری دی گئی،صوبائی کابینہ نے ری اوٹ مینجمنٹ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی، وال سٹی اتھارٹی میں تین نئی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی، پنجاب چیئریٹیز کمیشن میں بھرتیوں کے لئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔

    وزیراعلیٰ نے فیک خیراتی اداروں کی اسکروٹنی اور ہر چار ماہ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی، کابینہ نے پھاٹا کے بجٹ کی منظوری کااختیار، گورننگ باڈی کو دینے کی منظوری دی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پھاٹا کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار وضح کرنے کی ہدایت کی، پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے نئے ممبر کی نامزدگی، ہوم ڈیپارٹمنٹ میں ایم آئی ایس سسٹم کے اسٹاف کی مدت ملازمت میں تین ماہ توسیع کی منظوری دی گئی۔

    کیل مہاسوں کے علاج کے طور پر اداکارہ تمنا بھاٹیا کی حیران کن بیوٹی ٹپ

    اجلاس میں لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو اسکول ونگ کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا،کابینہ نے مختلف اداروں میں ملازمین کی بھرتی، سیمنٹ پلانٹس کے این او سی کی تاریخ تنسیخ میں توسیع، اسپورٹس بورڈ پنجاب کی تشکیل نو کے لئے ترمیم کی منظوری دی گئی،اجلاس میں اہم مہمان شخصیات کی سیکیورٹی کویقینی بنانے کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے، پنجاب ڈرگ رولز میں ترمیم، پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایکٹ2025 ء کے تحت PEECA کے قیام، ٹیلی کام سیکٹر کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کے لئے اقدامات،گنے پر ریسرچ کے لئے قیام شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ایکٹ 2025، کلینکل اور نان کلینکل اسامیوں پر بھرتی کے لئے پنجاب لوکم ریکروٹمنٹ ایکٹ 2025ء کی منظوری بھی دی گئی۔