Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کینیڈا کافلسطین کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

    کینیڈا کافلسطین کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

    کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی-

    کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس کے دوران فلسطین کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،یہ اقدام اسرائیل-فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی امید کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے، جو ایک طویل عرصے سے کینیڈا کا ہدف رہا ہے اور ’جو ہماری آنکھوں کے سامنے ختم ہو رہا ہے‘۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کینیڈا کا ارادہ ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں ستمبر 2025 میں ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے، غزہ میں شہریوں کی بگڑتی ہوئی حالت نے امن کے لیے مربوط بین الاقوامی اقدامات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی، کیا کوئی ایسا منظر ہو سکتا ہے جس میں کینیڈا اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے پہلے اپنا مؤقف بدل دے؟تو کارنی نے کہا ایک منظرنامہ ہو سکتا ہے، لیکن شاید ایسا جو میں تصور بھی نہیں کر سکتا۔

    پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے،عطا اللہ تارڑ

    وزیرِاعظم نے بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور اسی تناظر میں کینیڈا نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی ضروری اصلاحات کی ضمانت دے تو ستمبر میں جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کینیڈا کی حمایت فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے متوقع اصلاحاتی اقدامات سے مشروط ہے ان اصلاحات میں سب سے نمایاں نکتہ 2026 میں حماس کے بغیر آزاد اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد ہے، جسے کینیڈین حکومت فلسطینی جمہوریت کی جانب ایک مثبت قدم سمجھتی ہے۔

    وزیرِاعظم کارنی نے اسرائیل کی پالیسیوں پر بھی کھل کر تنقید کی اور کہا کہ کینیڈا اس حقیقت کی مذمت کرتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں شدید تباہی کی راہ ہموار کی، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    وزیراعظم اویس لغاری کی کارکردگی سےخوش، خصوصی خط لکھدیا

    واضح رہے کہ کینیڈا سے قبل فرانس اور برطانیہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی مشروط حمایت کرچکے ہیں برطانوی وزیرِاعظم سر کئیر اسٹارمر نے چند روز قبل کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی، مغربی کنارے پر قبضے سے باز رہنے اور دو ریاستی حل پر آمادگی ظاہر نہیں کرتا تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ فرانس فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کرے گا، اس بین الاقوامی رجحان کو مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے حل کی جانب ایک ممکنہ سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے،عطا اللہ تارڑ

    پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے،عطا اللہ تارڑ

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے پاکستان پر پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہمارا مؤقف تھا کہ پاکستان تاحال دہشتگردی کا شکار رہا ہے وہ کیسے کسی اور ملک میں دہشتگردی کرسکتا ہے-

    جنوبی ایشیا میں قیام امن کے موضوع پر منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث تھا پہلگام واقعے میں ہمارا مؤقف یہی تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے وہ کیسے کسی اور ملک میں دہشتگردی کرسکتا ہے، کوئی ایسا ملک بتائیں جس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانیں گنوائی ہوں ،پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے پاکستان پر پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا،بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کرسکتے ہیں۔

    عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے کاکول میں خطاب میں پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش بھی کی لیکن بھارت پر جنگی جنون سوار تھا، مودی اپنے ملک میں کبھی اتنا سیاسی طور پر کمزور نہیں تھا جتنا آج ہے ہم نے پہلگام واقعے کے بعد صحافیوں کو وہ جگہیں دکھائیں جن کے بارے میں بھارت الزام لگاتا ہے،امن کے خواہاں ہونے کے ساتھ ہم نے یہ یقینی بنایا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا تھا ایک بین الاقوامی معاہدے کو ایک ملک یکطرفہ طور پر کیسے ختم کرسکتا ہے؟، ہم آج بھی امن کے خواہاں ہیں، کشمیر سمیت تمام معاملات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ کشمیر ایک حل طلب تنازع ہے پاکستان نے دنیا میں یہ ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن ملک ہیں اللہ اس خطے میں امن کو قائم رکھے۔

    وزیراعظم اویس لغاری کی کارکردگی سےخوش، خصوصی خط لکھدیا

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ حالیہ دورمیں بھارت نے اپنی مس کیلکولیشن کے باعث، عسکری، سیاسی اور سفارتی محاذوں پر نقصان اٹھایاہے ڈونلڈ ٹرمپ وہ امریکی صدر ہیں جو امریکی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی نہیں کرتے وہ جنگوں کے خلاف ہیں، اس دور کا تیسرا سب سے بڑا فیکٹر چین ہے موجودہ دورمیں 3 سہ فریقی اتحاد بنے ہیں پاکستان، افغانستان چین، دوسراپاکستان بنگلا دیش اور چین ہے جب کہ تیسرا سب سے اہم کام ترکمانستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین ریل نیٹ ورک پر معاہدہ ہونا ہے، جنوبی ایشیا ایک نئی طاقت بننے جارہا ہے

    انہوں نے کہا کہ بھارت صرف مودی اور آرایس ایس کا نام نہیں ایک ملک ہے بھارت کو سفارتی، سیاسی اور میڈیا کے ذریعے اپنی طاقت کا خمیازہ بھگتنا پڑا امریکی سسٹم بھارت کی حمایت میں ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو مزاحمت کا سامنا ہے صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لیے ٹیرف ختم کرکے پاکستان کے ساتھ تجارت روابط مضبوط کیے،مودی اور آر ایس ایس کی پاکستان مخالف آئیڈیا لوجیکل خارجہ پالیسی ہے پاکستان موجودہ حالات میں اسٹریٹیجک اسپیس فائدہ اٹھائے گا۔

    ٹرمپ کا بھارت پر ٹیرف،کانگریس لیڈر جے رام میش کی مودی پر تنقید

  • وزیراعظم  اویس لغاری کی  کارکردگی سےخوش،  خصوصی خط لکھدیا

    وزیراعظم اویس لغاری کی کارکردگی سےخوش، خصوصی خط لکھدیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ان کے لیے خصوصی خط لکھاہے-

    وزیراعظم نے کہاکہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں کو ختم کرنے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین کوششیں رہیں، اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں کو ختم کرنے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین کوششیں رہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 6 آئی پی پیز سے بلکل معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا،میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کی ٹیم مزید محنت اور اچھے کام کرے گی جس سے توانائی سیکٹر میں بہتری اور معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔

    علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،اسکردو میں گلیشئیرز پھٹنے کا الرٹ جاری

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

  • علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد:سابق صدر عارف علوی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا سمیت 41 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتار ی عدالت نے آج جاری کیے جب کہ 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے عدالت نے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 میں جاری کیے گئے، ان ملزمان میں عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا، روف حسن، مراد سعید، احمد نیازی بھی شامل ہیں۔

    مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی پر خاموشی اور اپوزیشن کے مشکل سوالات

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان ، شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا، علیمہ خانم، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار، شیرافضل مروت کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں 24 اور 26 نومبر کے 32 مقدمات درج ہیں، جس میں بشریٰ بی بی تھانہ ٹیکسلا میں 26 نومبر کانسٹیبل قتل کیس میں بھی نامزد ہیں، 26 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں خیبرپختونخوا سے آنے والے احتجاجی مارچ نے اسلام آباد میں بیلاروس کے صدر کی موجودگی میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی تھی۔

    پاکستان کی اسپیس تحقیق ترقی کی جانب گامزن ہے،ڈی جی اسپارکو

    اس دوران فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 2 رینجرز اہلکار جاں بحق جب کہ درجنوں پولیس اہلکاز زخمی ہوگئے تھےپی ٹی آئی نے بھی اپنے کارکنوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن اس حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے تھےوزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی احتجاج چھوڑ کر چلے گئے تھے، جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنان کے خلاف دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھےپی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں پر مختلف تھانوں میں مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے،مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    حماد اظہر کا پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کا فیصلہ

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،اسکردو میں گلیشئیرز پھٹنے کا الرٹ جاری

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،اسکردو میں گلیشئیرز پھٹنے کا الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش ہونے کی توقع ہے،سندھ میں شام یا رات میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور، تھر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہےمحکمہ موسمیات کی جانب سے اسکردو میں گلیشئیرز پھٹنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    پنجاب میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہورمیں شدید بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہےقصور، شیخوپورہ، جہلم، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، لیہ میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    پاکستان کی اسپیس تحقیق ترقی کی جانب گامزن ہے،ڈی جی اسپارکو

    ادھراین ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر نے 3 اگست تک موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات پر الرٹ جاری کر دیا،ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، ندی نالوں میں ظغیانی سمیت گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کے لیے گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے، بین، بسنتَر اور ڈِیگ نالوں کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے باعث شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہےخیبر پختونخوا کے علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے سبب نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

    حماد اظہر کا پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کا فیصلہ

    چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور اور چارسدہ میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہےگلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ ہےبادسوات، ہنارچی، ترسات، ہندور، درکوٹ، اشکومن، ششپر، ریشون، بریپ، بونی، سردار گول، ارکاری کے علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں،لینڈ سلائیڈنگ اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔

    پنجاب اسمبلی،اعجاز شفیع کی رکنیت 15 اجلاسوں کے لیے معطل

  • پاکستان کی اسپیس تحقیق ترقی کی جانب گامزن ہے،ڈی جی اسپارکو

    پاکستان کی اسپیس تحقیق ترقی کی جانب گامزن ہے،ڈی جی اسپارکو

    ڈی جی اسپارکو افتخار بھٹی نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ لانچ پاکستان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ڈی جی اسپارکو نے کہا کہ یہ بہت خوشی کا موقع ہے، پاکستان کی اسپیس تحقیق ترقی کی جانب گامزن ہے،یہ سیٹلائٹ لانچ پاکستان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے،پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،یہ سیٹلائٹ زراعت اور زمینی حقائق میں اہم معاونت فراہم کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ ادوار میں بھی سیٹلائٹ بھیجے ہیں، اسپیں بیس ڈیٹا کے تجزیہ کی صلاحیت بھی ہے، اس سیٹلائٹ سے زلزلے، سیلاب کی آگاہی اور زمین کی حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی، پانی کی قلت، گلیشیئر پگھلنے،گرمی اور بدلتے موسم سے متعلق معلومات بھی ملیں گی۔

    واضح،رہےکہ،پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا گیا اس اہم موقع پر پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے سائنس دان بھی چین میں موجود تھے۔

    ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مزید مضبوط کریگا، نیا سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، زراعت، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی، سیلاب، زلزلے اوردیگرقدرتی آفات کی نگرانی میں کلیدی کردارادا کرے گا،نیا سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی، قدرتی وسائل کے تحفظ، اور پیشگی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا، یہ لانچنگ ادارے کے “ویژن 2047” اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔

    سپارکو کی جانب سے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اور کراچی میں ہیڈکوارٹر سے لانچنگ کی براہِ راست نگرانی کی گئی، ملکی وغیرملکی ماہرین نے اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک بڑا سائنسی و تکنیکی قدم قرار دیا ہے۔

  • حماد اظہر کا  پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کا فیصلہ

    حماد اظہر کا پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کو براہِ راست گرفتاری دینے کے بجائے قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، حماد اظہر ن نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ وہ پہلے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے اور بعد میں متعلقہ عدالتوں سے ضمانت کے لیے رجوع کریں گے،حماد اظہر کے خلاف لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 50 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ان مقدمات میں وہ متعدد بار اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں اور پولیس کو مطلوب بھی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے تمام مقدمات کے ریکارڈ کی تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں اور ان کی لیگل ٹیم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے وہ جلد پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہو کر ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ حماد اظہر گزشتہ تقریباً دو برس سے روپوش تھے اور 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے سکیورٹی اداروں کو مسلسل مطلوب تھے تاہم والد کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنی روپوشی ختم کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا تھا، لیکن اب انہوں نے براہِ راست گرفتاری دینے کے بجائے قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر لی-

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1456 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 869 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 38 ہزار 383 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے سے کم ہو گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

    تجارتی ڈیل،وزیراعظم شہباز شریف نے ادا کیا ٹرمپ کا شکریہ

    اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

  • اداکار توثیق حیدر  مرد و خواتین کے ساتھ معاشرے کے منافقانہ سلوک پر پھٹ پڑے

    اداکار توثیق حیدر مرد و خواتین کے ساتھ معاشرے کے منافقانہ سلوک پر پھٹ پڑے

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اور سینئر میزبان و اداکار توثیق حیدر غیر شادی شدہ مرد و خواتین کے ساتھ معاشرے کے منافقانہ سلوک پر پھٹ پڑے۔

    حال ہی میں میزبان و اداکار توثیق حیدر نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ جب مرد شادی نہیں کرتا تو یہ تاثر پیش کیا جاتا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے جبکہ خواتین کے لیے ایسا تاثر پیش کیا جاتا ہے کہ ان کی شادی ہو نہیں سکی۔ہم جب بھی کسی مرد کے بارے میں بات کریں گے تو کہیں گے کہ آپ نے شادی نہیں کی، جبکہ یہی بات کسی خاتون کے لیے کی جائے گی تو کہا جائے گا کہ فلاں کی شادی نہیں ہوئی،مرد نے نہیں کی اور عورت کی نہیں ہوئی، ممکن ہے کہ مرد کی نہیں ہوئی ہو۔

    آپریشن سندور :بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    میزبان و اداکار توثیق حیدر کا کہنا تھا کہ آج تک کسی نے مجھ سے میرا دکھ پوچھا ہے؟ کیا پتہ میری شادی نہیں ہوئی ہو، اسی طرح ممکن ہے کہ خواتین نے اپنی مرضی سے نہ کی ہو، لیکن اسے بیچاری بنا دیا جاتا ہے،میں نے اپنے وقت میں کسی کو ڈھونڈا لیکن میری ان سے شادی ہو نہیں سکی، بعدازاں زندگی میں کیرئیر پر توجہ مرکوز کر دی، عمر نکلنے کے ڈر سے شادی نہیں کرنی چاہیے بلکہ شادی اس وقت اور اس شخص سے کرنی چاہیے جس سے مل کے لگے کہ اس کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔

    منساملک نے علیزےشاہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

  • آپریشن سندور :بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    آپریشن سندور :بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے آپریشن سندور سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات مسترد کر دیئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بھارتی حکمرانوں کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں،بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی کوشش ہیں، پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور7 مئی کی درمیانی رات بھارت کے حملے میں معصوم شہری شہید ہوئے-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اپنے اسٹریٹیجک اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا جبکہ پاکستان نے بھارتی طیاروں اور اہداف کو نشانہ بنا کر کامیابی حاصل کی،پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنما اپنا نقصان تسلیم کریں اور تیسرے فریق کے کردار کو مانیں، پاکستان کی شفاف آزادانہ تحقیقات کی پیش کش بھارت نے مسترد کی تھی، بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا اور خود ہی جج، جیوری اور ایگزیکیوشن بن گیا، مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

    منساملک نے علیزےشاہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آپریشن مہادیو سے متعلق بھارتی دعوے پاکستان کے نزدیک اہمیت نہیں رکھتے، بھارتی وزیر داخلہ امیت کا بیان جھوٹ اور کہانیوں پر مبنی ہے، پہلگام حملے کے مبینہ ملزمان لوک سبھا بحث کے آغاز میں ہی مارے گئے۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : بھارت کا پاکستان کےساتھ،سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار