Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 40 سال تک صفائی کرنیوالا  انڈونیشین  بزرگ جوڑا حج کرنے پہنچ گیا

    40 سال تک صفائی کرنیوالا انڈونیشین بزرگ جوڑا حج کرنے پہنچ گیا

    انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا بزرگ جوڑا 40 سال تک صفائی کرکے پیسے جمع کرنے کے بعد حج ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گیا-

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے اس بزرگ شہری کا نام لیگیمین ہے جو صفائی کا کام کرتا ہے اور ان کی اہلیہ شوہر کی مدد کرتی ہیں۔

    اس حوالے سے سعودی میڈیا کو انٹرویو میں بزرگ شہری نے بتایا کہ میرا حج کرنے کا خواب 40 سال کی محنت کے بعد پورا ہورہا ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کو دیکھ سکوں گا، مشکل حالات کے باوجود 1986 میں اہلیہ کے ساتھ مل کر سخت محنت کیبعد حج کیلئے پیسے جمع کیے اور اتنے پیسے جمع کرلیےکہ ہم اس سال حاجیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروانےمیں کامیاب ہوگئےمیں پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، پھر مدد کرنے والے ہر اس شخص سمیت ’مکہ روٹ انیشی ایٹو‘کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس نے یہ سب میرے لیے آسان بنایا۔

    مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ کوانعامی چیک دے دئیے

    ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کوالیکٹرک بینڈ پہنائے جائیں گے

    اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل جیت لیا

  • مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ کوانعامی چیک دے دئیے

    مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ کوانعامی چیک دے دئیے

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو 5،5 لاکھ روپے کے انعامی چیک دئیے۔

    مریم نواز سے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کی ملاقات ہوئی، اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو 5، 5 لاکھ روپے کے چیک دئیے،ملاقات کے دوران ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو لندن میراتھن کا گولڈ میڈل پیش کیا اورمونا خان کی درخواست پر وزیراعلی ٰ پنجاب نے ٹی شرٹ پر دستخط کئے، مونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا۔

    ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کوالیکٹرک بینڈ پہنائے جائیں گے

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے مونا خان اور ان کے کوچ محمد یوسف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں، پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہی ہے پنک گیمز میں 1300 خواتین پلیئرز نے حصہ لیکر ریکارڈ قائم کیا ہے، ایتھلیٹس اور کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، پنک گیمز کی انعامی رقم کو 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردیا ہے، حکومت پنجاب کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کی طرف لے کر آنا ہے، حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

    بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارش

  • ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کوالیکٹرک بینڈ پہنائے جائیں گے

    ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کوالیکٹرک بینڈ پہنائے جائیں گے

    لاہور: ریپ اور بدفعلی کے عادی مجرمان کی کڑی نگرانی کے لیے سی سی ڈی ایسے مجرمان کو الیکٹرک بینڈز پہنائے گی تاکہ ان کی حرکات و سکنات پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق جدید ممالک کی طرز پر یہ بینڈز مجرمان کے ٹخنوں پر فکس کیے جائیں گے ابتدائی طور پر دو یا اس سے زائد ریپ کیسز میں ملوث افراد کو یہ بینڈز لگائے جائیں گے یہ بینڈز سی ایس ڈی کے کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے اور ان کے ذریعے ہر گھنٹے بعد مجرمان کی لوکیشن اور دیگر اپڈیٹس سسٹم میں موصول ہوں گی مجرم اگر بینڈ خراب کرنے یا اتارنے کی کوشش کرے گا تو فوری الرٹ جاری ہو جائے گا۔

    بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارش

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ایسے مجرمان کو ایک مخصوص علاقے تک محدود رکھا جائے گا،اور بہتر چال چلن کی صورت میں ایک مخصوص مدت کے بعد بینڈ ہٹا دیا جائے گامنصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 30 بینڈ لاہور کو دیے گئے ہیں جبکہ 100 الیکٹرک بینڈز صوبہ بھر میں تقسیم کیے جائیں گےالیکٹرک بینڈز لگانے کا عمل آئندہ 1 سے 2 روز میں شروع کر دیا جائے گا، جس کا مقصد خواتین، بچوں اور معاشرے کو ان خطرناک مجرمان سے تحفظ دینا ہے۔

    پسند کی شادی کا خواب مہنگا پڑا، باپ نے بیٹی کی جان لے لی

  • بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارش

    بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارش

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں بلیو ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، جبکہ کالے بادلوں نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی-

    ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹس نشیبی ایریاز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں، زیر تعمیر عمارت اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے، ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جائے۔

    ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھار بارش، گرج چمک اور آندھی کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور سیاح ہوٹلوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

    آزاد کشمیر میں بھی بارش سے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف علاقوں کا موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا،گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا پشاور اور گردونواح میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں نے نظام زندگی کو متاثر کیا متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

    سوات کے میدانی علاقوں خاص طور پر مینگورہ اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی،بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، سوات میں مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش اور طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

    راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی،بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے اتھارٹی نے عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ طوفان اور شدید بارش کے دوران کھلی جگہوں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں اور متاثرہ علاقوں کی طرف سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

  • اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل  جیت لیا

    اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل جیت لیا۔

    اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ 2025 جیت لی، ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو تین صفر سے شکست دی، نو ہزار ڈالر انعام رقم والی چیمپئن شپ میں اشعب نے بغیر کوئی گیم ہارے اپنی برتری ثابت کی، اشعب کی کامیابی کا اسکور08-11، 11-12 اور 09-11رہا، یہ مجموعی طورپر اشعب کا چھٹا ٹائٹل ہے۔

    اشعب کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی سطح پر ایک بڑا سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کیلئے بھی فخر کا لمحہ ہے، جو ماضی میں اسکواش کے میدان میں عالمی شہرت رکھتا رہا ہے۔

  • وزیراعظم  25 سے 30 مئی تک  مختلف ممالک کا دورہ کریں  گے

    وزیراعظم 25 سے 30 مئی تک مختلف ممالک کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی تک ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ممالک کے تعمیری کردار اور سفارتی تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گےوزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نئی جہت پیدا کرے گا، جس کا مقصد علاقائی رابطوں کو فروغ دینا اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر پیشرفت کرنا ہے۔

    منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمے میں بڑی پیشرفت

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم 29 مئی کو ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور عالمی فورمز پر ملک کی نمائندگی کریں گے،وزیراعظم کا یہ دورہ چاروں ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور خطے میں پائیدار امن و ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    آسٹریلیا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی،150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری

  • منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز  کیخلاف مقدمے میں بڑی پیشرفت

    منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمے میں بڑی پیشرفت

    لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف مقدمے میں بڑی پیشرفت میں عدالت عالیہ نے شہزاد اکبر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔

    شہزاد اکبر نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بریّت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا تاہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے پیش نہ ہونے پر اسے خارج کر دیاعدالت کا کہنا تھا کہ کیس کو عدم پیروی کے باعث نمٹا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 2020 میں شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، جس پر ٹرائل کورٹ نے تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

    آسٹریلیا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی،150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری

    ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری

    بھارتی فوج کے میجر کی بیوی کا دوسرے افسر سے معاشقہ،میجرفوٹیج لینے ہوٹل پہنچ گیا

  • آسٹریلیا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی،150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری

    آسٹریلیا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی،150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری

    آسٹریلیا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسٹریلیا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے شدید تباہی ہوئی، جس سے 5 افراد ہلاک ہوگئے آسٹریلیا میں 50 ہزارسے زائد شہری سیلاب زدہ علاقوں میں محصور ہو گئے، ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور سیکڑوں متاثرہ افراد کو عار ضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مواصلاتی نظام کے مطابق سیلاب کے باعث آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں سیلابی ریلے مویشی بہا کرلے گئے اور 10 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچاموسلادھار بارشوں کے عاث ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے، بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں سرگرمیاں معطل ہوگئیں-

    کیمپسی شہر کے میئر کِن رِنگ، جو اپنے علاقے کی زرعی پیداوار کے لیے مشہور ہے، نے بتایا کہ درجنوں کاروباری مراکز مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں،وزیراعظم انتھونی البانیزے نے آفت زدہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کو ’’انتہائی ہولناک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے اور ہمیں سب کو مل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔

    ریاستی ایمرجنسی سروس کے سربراہ ڈیلاس برنز کے مطابق 2 ہزار سے زائد کارکنوں کو ریسکیو اور بحالی کے مشن پر تعینات کیا گیا ہے فی الحال ہمارا سب سے بڑا ہدف ان کمیونٹیز کو دوبارہ رسد فراہم کرنا ہے جو مکمل طور پر کٹ چکی ہیں تقریباً 50 ہزار افراد اب بھی پھنسے ہو ئے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔

    مقامی باشندوں نے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی جان بچانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے کئی لوگوں نے اپنی گاڑیوں، گھروں اور ہائی وے کے پلوں پر چڑھ کر ہیلی کاپٹرز سے بچاؤ کی درخواست کی۔

    حکام نے ہنگامی صورتِحال نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدا یت کردی،آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانوں نےصرف تین دن میں چھ ماہ سےزیادہ کی بارش برسا دی ہےجس نےکئی علاقوں میں سیلاب کےتمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے-

    ماہرین ماحولیات کے مطابق یہ تباہی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی ایک واضح مثال ہے، جس سے نمٹنے کے لیے فوری اور طویل المدتی اقدامات کی ضرورت ہے حکام نے متنبہ کیا ہے کہ مزید بارش کی صورت میں صورتحال اور بھی سنگین ہو سکتی ہے۔

  • ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری

    ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری

    اسلام آباد:’’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کیhttps://www.pakistan-china.com/mn-news-detail.php?id=NzQ2&pageid=news تاریخی تبدیلی‘‘ کے عنوان سے معروف تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

    سینیٹرمشاہد حسین نے تھنک ٹینک کی رپورٹ ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کا اجرا کیا، جس میں مودی کے غلط انداز ے اور پاکستان کی واضح برتری کے تذکرے کے ساتھ ساتھ جنگ کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے کیوں کہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہو چکا ہے رپورٹ میں مئی کی فتح کو ’’پاکستان کا شاندار ترین لمحہ‘‘ قرار دیا گیا۔

    پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ جو چین اور خطے پر کام کرنے والا ممتاز تھنک ٹینک ہے اور جسے سینیٹر مشاہد حسین سید نے قائم کیا تھا، نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر ایک جامع رپورٹ کا اجرا کیا ہے جس کا عنوان ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی: مودی کا غلط اندازہ کس طرح پاکستان کی برتری کا باعث بنا‘‘ ہے۔

    10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی،جج کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

    رپورٹ کے اجرا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان چائناانسٹی ٹیوٹ پاکستان کا پہلا تھنک ٹینک ہے جس نے اس نوعیت کی جامع رپورٹ تیار کی، جو اس کشیدگی کے تمام پہلوؤں اور اس کے نتائج، مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی کامیابی کی وجوہات کا احاطہ کرتی ہے جسے انہوں نے ’’1962 میں چین سے نہرو کی شکست کے بعد بھارت کی سب سے بڑی شکست‘‘ قرار دیا۔

    انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی جرات مندانہ حکمتِ عملی کو سراہا اور اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی متحرک قیادت کو دیا جنہوں نے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار بین الافواج تعاون اور حکمتِ عملی کی واضح مثال قائم کی۔

    ڈی پورٹ ہو کر واپس آنیوالے افراد کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    انہوں نے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت، تربیت، جذبے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال خاص طور پر الیکٹرانک وارفیئر کے استعمال اور سائبر میدان میں برتری کے حصول کو سراہا مئی 1998 کے ایٹمی تجربات کے بعد جب وہ پاکستان کے وزیر اطلاعات اور چیف ترجمان تھے اس بار بھی پاکستان کا لمحۂ فخریہ تھا کیونکہ ہر شعبے میں مکمل منصوبہ بندی، مکمل ہم آہنگی اور مکمل عملدرآمد دیکھنے کو ملی تھی جسے دفتر خارجہ کی مؤثر سفارت کاری اور میڈیا کا سنجیدہ بیانیہ حاصل تھا۔

    انہوں نے پاکستانی عوام کے بلند حوصلے اور جرات کو بھی سراہا، جنہوں نے بیرونی جارحیت کے سامنے اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا سینیٹر مشاہد حسین نے چین کے کردار کو سراہا جو صدر شی جن پنگ کی قیادت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے انہوں نے صدر ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے سیز فائر میں ثالثی کی اور مسئلہ کشمیر کو دوبارہ زندہ کیا جو بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔

    عالمی مارخور ڈے ، قدرت کا حسین تحفہ اور پاکستان کا قومی فخر

    جنگ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئےسینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ مئی میں پیش آنے والے واقعات کے نتیجے میں تین نئی اسٹریٹجک حقیقتیں سامنے آئی ہیں جن میں پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت کاتوازن بحال کیا، جبکہ چین اب مسئلہ کشمیر کا عملی طور پر ایک فریق بن چکا ہے اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ایک کلیدی قوت کے طور پر ابھرا ہے جو پاکستان کی وحدت، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ایک قلعے کا کردار ادا کر رہا ہے امریکا ایک اور عالمی طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے جو کشمیر کے مسئلے کو دوبارہ زندہ کر کے اور پاکستان و بھارت کو برابری کی سطح پر امن و سلامتی کے تحفظ میں کردار ادا کر رہا ہے۔

    پاکستان چائناانسٹی ٹیوٹ( پی سی آئی) کی رپورٹ 3 نکاتی جامع حکمت عملی تجویز کرتی ہے جو متحرک سفارت کاری پر مرکوز ہے جس میں جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک اسٹریٹجک سمت بندی، چین، ترکی، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے.

    بھارتی وزیر خارجہ کا جنگ بندی میں امریکی کردار کااعتراف

    نیز دریائے سندھ کے پانی کے معاہدے پر تخلیقی قانونی حکمت عملی (لاء فیئر) کا استعمال، بھارت کے آر ایس ایس ہندوتوا نظام کو مغرب کی بین الاقوامی عدالتوں میں لے جانا اور میڈیا، تھنک ٹینکس، پالیسی سازوں، پارلیمانی و عوامی سفارت کاری کے ذریعے بیانیے کی جنگ کو فروغ دینا بھی اس حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    پی سی آئی رپورٹ کے اہم نکات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جنوبی ایشیا میں بلینس آف ٹیرر کا ماڈل مؤثر رہا ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، اس نے بھارتی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکا ہے اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھا ہے۔

    درحقیقت، جو ایک تاریخی کامیابی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ روایتی دفاعی اور طاقت کے توازن بھی بحال کر لیا ہے، باوجود اس کے کہ دونوں ممالک کے درمیان سائز اور وسائل کے لحاظ سے نمایاں فرق موجود ہے۔

    سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ اگرچہ جنگ کے امکانات موجود نہیں ہیں تاہم چوکنا رہنا ضروری ہے کیونکہ بھارت سے کچھ بعید نہیں ہے جیساکہ پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کی رپورٹ کے مطابق وہ ایک 3ڈی اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہے جس میں پاکستان کو بدنام کرنا ، پاکستان کو نقصان پہنچانا اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا شامل ہے۔

    برطانیہ میں سیاسی پناہ،پاکستانیوں کا پہلا نمبر

    انہوں نےکہا کہ اس اسٹریٹجی کا مقابلہ اُس قومی یکجہتی کو مضبوط بنا کر کیا جا سکتا ہے جو آج ملک میں نظر آ رہی ہے اور اس کے لیے سیاسی تقسیم کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک میں اتحاد و یگانت کو فروغ دینا ہوگا اور دہشتگردی کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی مرتب کرنی ہوگی، اس کشیدگی نے عوام کا حوصلہ بلند کیا ہے اور پاکستانی قوم میں قومی خود اعتمادی پیدا کی ہے، جس سے پاکستان کے مستقبل پر نئے سرے سے یقین پیدا ہوا ہےاور عوام ایک نئی یکجہتی اور فخر کے ساتھ قوم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

    25صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں 22 اپریل 2025 کو پہلگام دہشتگرد ی کےحملے کے بعد سے اب تک کے واقعات کی ٹائم لائن بھی فراہم کی گئی ہے پاک ہندکشیدگی پر بین الاقوامی آراء شامل کی گئی ہے اور یہ تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے کہ کس طرح ماضی میں رہنماؤں کے غلط اندازے جیسا کہ مودی کی "سنگین غلطی”، تاریخ کا رخ بدل چکی ہیں جب کہ 1941 میں ہٹلر نے یورپ کو زیر کرنے کے بعد سوویت یونین پر حملہ کیا جو ایک مکمل غلط اندازہ تھا۔

    سینیٹر مشاہد حسین نے پاکستانی میڈیا کی تعریف بھی کی کہ انہوں نے حقائق اور سچائی پر مبنی شاندار رپورٹنگ کی اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی میڈیا کی ساکھ کو ملک اور بیرونِ ملک تسلیم اور سراہا جاتا ہے-

    پنجاب میں "غنڈہ ایکٹ”تیار

  • 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی،جج کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

    10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی،جج کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

    عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت میں وزیراعظم نے جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد دی-

    سیشن عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں جرح کے لیے پیش ہوئے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی-

    ویڈیو لنک پر پیشی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جج اور تمام افراد کو ”جنگ جیتنے“ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو، اس پر جج نے جواب دیا، ’آپ کو بھی بہت مبارک ہو، اس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ’یہ بہت خوشی کی بات ہے اور ساری قوم کی فتح ہے۔‘

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل میاں محمد حسین نے وزیراعظم پر جرح کا آغاز کیا، وکیل نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ اپنے دعوے میں ان اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس بھجوایا؟ وزیراعظم نے کہا، ’یہ بات درست نہیں ہے۔‘

    وکیل نے سوال کیا، ’کیا یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اخبارات کو ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا؟‘ اور مزید پوچھا کہ اسی لیے آپ نے اخبارات کو فریق بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی؟ جس پر شہباز شریف نے انکار کیا، بتایا کہ ’دعویٰ ہذا 7 جولائی 2017 کو دائر ہوا،یہ درست ہے کہ 28 اپریل کو بانی پی ٹی آئی نے ایک جلسہ اسلام آباد میں کیا تھا،’29 اپریل کو نجی اخبار میں اسی تقریر سے متعلق خبر شائع ہوئی۔‘

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا اس کے علاوہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی اور دعویٰ دائر کیا ہے؟‘ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا، ’کوئی دوسرا دعویٰ دائر نہیں کیا۔‘

    سماعت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان پر دس ارب روپے کا جھوٹا اور بددیانتی پر مبنی الزام لگایا تھا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا، ’پانامہ کیس کیا تھا؟‘ جس پر شہباز شریف کے وکلاء نے اعتراض کیا، وکیل نے کہا، ’اگر دعویٰ میں نہ لکھا ہوتا تو سوال نہ کرتا۔

    دوان سماعت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’محمد حسین چوٹیا صاحب بہت پروفیشنل ہیں، یہ بات پھر کہہ رہا ہوں، بہت بڑا بددیانتی کا الزام عائد کیا گیا تھا، دس ارب کا الزام لگایا گیا، یہ سیدھا سادھا کیس ہے، پانامہ کیس اخبارات اور ٹی وی پر آیا تھا، اس لیے تحریر کیا، وکیل نے الزام لگایا کہ ’پانامہ کیس کے حوالے سے حقائق چھپا رہے ہیں، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے،غیر ضروری سوال نہ کیے جائیں۔

    شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ ’مجھے ترکی، آذربائیجان، ایران کے دورے پر جانا ہے۔‘ وکیل محمد حسین نے جواب دیا،آپ کے دعویٰ سے سوال کیے جا رہے ہیں۔‘ عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا، ’میاں صاحب، آئندہ کون سی تاریخ رکھی جائے، بتا دیں؟‘

    عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔