Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کی ’جاسوس‘ قرار دی گئی یوٹیوبر بی جے پی کی رکن نکلی

    پاکستان کی ’جاسوس‘ قرار دی گئی یوٹیوبر بی جے پی کی رکن نکلی

    نئی دہلی: پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی گئی ہریانہ کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے نکل آیا ہے-

    ذرائع کے مطابق 17 مئی کو جیوتی ملہوترا کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے اور حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، بعد میں سامنے آنے والی معلومات سے پتا چلا کہ وہ بی جے پی کی فعال کارکن ہیں اور متعدد بی جے پی ایونٹس میں شرکت کر چکی ہیں۔

    بی ایس ایف ذرائع کے مطابق، جب وہ سرحد پر مشکوک سرگرمیوں میں دیکھی گئیں اور شناخت پوچھی گئی تو انہوں نے خود کو "بی جے پی ہریانہ” سے متعارف کروایا اس پر بی ایس ایف اہلکار نے ان سے مزید تفتیش کیے بغیر انہیں جانے دیا اور مبینہ طور پر کہا، "بی جے پی ہی چاہیے”۔

    وفاقی وزیر صحت کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    سوشل میڈیا پر عوام نے جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کو مودی سرکار کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور ناکام کوشش قرار دیا ہے عوام کا کہنا ہے کہ یہ مودی کا ایک نیا "فالس فلیگ” ڈرامہ تھا جسے جیوتی ملہوترا کے انسٹاگرام اور وی لاگ میں ان کی بی جے پی سے وابستگی نے پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے،جیوتی کے یوٹیوب ویلاگز اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ بی جے پی کی قریبی اور متحرک کارکن رہی ہیں، اور ان کی گرفتاری محض ایک سیاسی ڈرامہ تھا جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کی تفتیش میں غفلت، تضاد اور بی جے پی کے مفادات کی ممکنہ حفاظت نے اس سازش کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔

    حکومتِ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن

  • وفاقی وزیر صحت کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    وفاقی وزیر صحت کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے چین کے وزیر صحت سے ملاقات کی-

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں شعبے سے متعلق کئی اہم پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا گیامصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں ویکسینز، میڈیکل ڈیوائسز اور تشخیصی آلات کی مقامی تیاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہےاور اس کیلئے حکومت چین کی سرمایہ کاری کومکمل سہو لت فراہم کرے گی، روایتی چینی طب میں بھی چینی ماہرین کو ہر ممکن تعاون دیا جائے گا جبکہ قومی ادارہ صحت میں چینی کمپنیوں کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

    دوسری جانب چینی وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے اپنے فوکل پرسن نامزد کرنے پر اتفاق کیا کہا کہ پاکستان میں جن اے پی آئیز اور ویکسینز کی قلت ہے، ان کی فراہمی کے لیے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

    حکومتِ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن

    اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

    آئی ایم ایف مذاکرات: پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق

  • حکومتِ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات  دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن

    حکومتِ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ لاکھوں خاندانوں کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ایک خواب تھا، جسے سندھ حکومت نے عزم، مسلسل محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے حقیقت کا روپ دیا-

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا کام ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، یہ سب کچھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور قیادت کا ثمر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو واضح طور پر کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کو صرف امداد نہیں، بلکہ باعزت زندگی گزارنے کے لیے مکمل گھر دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر حکومت سندھ نے دن رات ایک کر کے متاثرہ علاقوں میں شفاف، پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر ممکن بنائی، یہ گھر صرف اینٹ اور سیمنٹ کا مجموعہ نہیں، بلکہ ہر خاندان کے لیے نئی زندگی کی امید ہیں، گھروں میں صاف پانی، بیت الخلا، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں، سندھ کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی ضروریات کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی کی جانب سے ہزاروں غریب اور متوسط خاندانوں کو سولر پینل فراہم کیے جا رہے ہیں، غریب خاندانوں کو سولر پینلز کی فراہمی کا مقصد بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات دلانا اور اپنی ضرورت کے تحت بجلی پیدا کرنا ہے، سولر پینلز آج کے دور میں صرف متبادل توانائی کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک نئی معاشی آزادی کا راستہ ہیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیئے جار ہے ہیں تاکہ ان میں تحفظ کا احساس پیدا ہو اور خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے، یہ سب کچھ صرف حکومت سندھ کی کامیابی نہیں بلکہ سندھ کے عوام کی استقامت، اجتماعی سوچ اور عوام دوست پالیسیوں کی کامیابی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ لاکھوں خاندانوں کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ایک خواب تھا، جسے سندھ حکومت نے عزم، مسلسل محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے حقیقت کا روپ دیا، سندھ میں 8 لاکھ سے زائد گھر مکمل طور پر تعمیر ہو چکے ہیں، یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنے جیسا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پرعزم ہے کہ باقی تمام متاثرین کو بھی جلد از جلد گھر فراہم کیے جائیں، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی خاندان بے گھر نہ رہے، ہم یہ یقین سے کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کا یہ اقدام عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جائے گا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا ہمارے اس عزم کی بین الاقوامی تصدیق ہو گی۔

  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

    اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

    بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ (Liu Jianchao) کی وفد سمیت ملاقات ہوئی۔

    بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا،چینی وزیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا،اس موقع پر یو جیان چاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔

    خطے میں پاکستان کا مقام بڑھ چکا، تاجر کمیونٹی موقع سے فائدہ اٹھائے،پینل ڈسکشن سے مقررین کا خطاب

    اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر یو جیان چاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

    حکام کے مطابق اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی جب کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔

    آئی ایم ایف مذاکرات: پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق

  • آئی ایم ایف  مذاکرات: پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق

    آئی ایم ایف مذاکرات: پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد: حکومت اور آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں 5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا جب کہ آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز بھی ہے-

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 2027 تک پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے پر بات چیت ہوئی، پٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کا نفاذ نئے بجٹ سے شروع کر دیا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی میں بتدریج اضافہ بھی کیا جا سکے گا، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فیسیلٹی پروگرام تک عائد رہے گی۔

    پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا

    استعمال شدہ گاڑیوں کی ڈیوٹیز کی مجموعی شرح نئی گاڑیوں سے 40 فیصد زیادہ ہوگی اور یہ فرق ہر سال 10 فیصد کم کیا جائے گا جب کہ 2030 تک مکمل خاتمہ متوقع ہے، آئی ایم ایف نے سابقہ فاٹا/پاٹا کے لیے دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس کی عمومی شرح نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 68 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، آئندہ مالی سال کمرشل بینکوں اور بانڈز کے اجرا سے 5 ارب ڈالر سے زائد کے حصول کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال مرکزی بینک کے پاس 14 ارب ڈالر کے ذخائر ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

    پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ نہیں کیا، دفتر خارجہ کی بھارتی الزامات کی تردید

    آئی ایم ایف وفد سے آج بھی وزارت خزانہ، ایف بی آر، مرکزی بینک حکام کے مذاکرات کریں گے۔

  • پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا

    پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اشتہار جاری کردیا۔

    پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں،کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

    بیٹنگ کوچ کیلئے کم ازکم لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ 5 سالہ کا تجربہ ہونا لازمی شرط ہے، نئے بولنگ کوچ کیلئے بھی لیول ٹو کے ساتھ 5 سال کا تجربہ درکار ہوگا،فیلڈنگ کوچ کیلئے لیول ٹو کورس سرٹیفکیٹ کیساتھ 5 سال کا تجربہ لازمی رکھا گیا ہے، اسی طرح سٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اسپورٹس سائسنز یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری اور 10 سالہ تجربہ مانگا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

    پی سی بی نے گزشتہ دنوں ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے سابق کیوی کرکٹر مائیک ہیسن کو تعینات کرنے کا اعلان کیا تھامائیک ہیسن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے بعد اب پی س بی نے کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے بورڈ کو اب پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کی تلاش ہے، جس کیلئے اُمید کی جارہی ہے کہ سابق کرکٹرز اپنی درخواستیں جمع کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

  • لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو  کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    درخواست شہری اشبا کامران نے ذاتی حیثیت میں دائر کی ہے،درخواست گزار کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بیک وقت پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن ہیں جو کہ الیکشن ایکٹ کے تحت غیرقانونی ہےکسی بھی رکن کو ایک وقت میں دو سیاسی جماعتوں کی رکنیت رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، لہٰذا انہیں رکن قومی اسمبلی کے طور پر نااہل قرار دیا جائے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کو بلاول بھٹو کی اسمبلی رکنیت سے نااہلی کے لیے ریفرنس بھجوانے کی ہدایت دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

    اسلامی بینکاری معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی،گورنر اسٹیٹ بینک

    پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ نہیں کیا، دفتر خارجہ کی بھارتی الزامات کی تردید

    کراچی: کالعدم بلوچ عسکری تنظیم کا سہولت کار گرفتار

  • اسلامی بینکاری معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی،گورنر اسٹیٹ بینک

    اسلامی بینکاری معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی،گورنر اسٹیٹ بینک

    گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ روایتی بینکاری سے اسلامی بینکاری کی جانب منتقلی ایک اہم پیشرفت ہے جو معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

    کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ تین سال قبل پاکستان کی معیشت کو شدید چیلنجز کا سامنا تھا، تاہم حکومت اور اسٹیٹ بینک کے بروقت اقدامات کے باعث معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے مارچ میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.7 فیصد پر آگئی تھی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2022 میں پاکستان پر غیر ملکی قرضہ 100 ارب ڈالر تھا، مگر گزشتہ تین سالوں کے دوران بڑی حد تک قرضہ اتارا گیا ہےہ زرمبادلہ کے استحکام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔

    پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ نہیں کیا، دفتر خارجہ کی بھارتی الزامات کی تردید

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ مارچ 2025 تک اسلامی بینکوں کے مجموعی اثاثے 11,300 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ اسلامی بینکوں کے ڈپازٹس 8,400 ارب روپے سے زائد ہو چکے ہیں ملک میں اسلامی بینکنگ برانچز کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اسلامی بینکاری کے نظام کو مزید وسعت دے کر معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار کیا جا سکے گا۔

    کراچی: کالعدم بلوچ عسکری تنظیم کا سہولت کار گرفتار

  • پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ نہیں کیا، دفتر خارجہ کی بھارتی الزامات کی تردید

    پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ نہیں کیا، دفتر خارجہ کی بھارتی الزامات کی تردید

    دفتر خارجہ نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کا سکھوں کے مذہبی مقامات پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہ تھا اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت خود 6 سے 7 مئی کو متعدد مذہبی مقامات پر حملے کر چکا ہے اور اب اپنی کاروائیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔

    بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی شب ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر بھارت نے گولڈن ٹیمپل کے گرد جدید فضائی دفاعی نظام نصب کیا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے کو روکا جا سکے۔

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں‌گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

    اس بیان کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم ان الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل جو سکھ مذہب کے ماننے والوں کے لیے مقدس ترین مقام ہےاسے نشانہ بنانے کی کوشش کی در حقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی رات پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات اس کی اس ناقابل قبول حرکت سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

    پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

    دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے کئی مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے، پاکستان ہر سال دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزہ فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے، اس پس منظر میں گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی پاکستان کی کوشش سے متعلق کوئی بھی دعویٰ بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔

    نورمقدم کیس، جس فوٹیج پر آپ اعتراض اٹھا رہے ہیں اسکو آپ تسلیم کر چکے ہیں،عدالت

  • کراچی: کالعدم بلوچ عسکری تنظیم کا  سہولت کار گرفتار

    کراچی: کالعدم بلوچ عسکری تنظیم کا سہولت کار گرفتار

    سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے لیاری سے کالعدم بلوچ ملیٹنٹ تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم درویش عرف ساگر کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں، درویش عرف ساگر محلہ سرگواد لیاری کراچی کا رہائشی ہے ملزم نے 2015 میں بی ایس او آزاد میں شمولیت اختیار کی اور 2018 میں کالعدم بی ایل اے کے کارندے فاروق بلوچ کے گروپ میں شامل ہو گیا وہ فاروق بلوچ اور مجید عرف بابا کے ساتھ مل کر کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کی سہولت کاری میں ملوث رہا۔

    تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بلوچ مسنگ پرسنز کی سرگرم رکن حیام بلوچ کا فرنٹ مین تھا اور خودکش خاتون ماہل بلوچ کی ذہن سازی اور سہولت کاری میں بھی اس کا کردار تھا، وہ بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کو علاج معالجہ اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے میں بھی ملوث رہا ہے-

    پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

    گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس کے قریبی ساتھی فاروق بلوچ، مجید عرف بابا، فراز عرف گنج، ناصر ذکری، شہزاد ذکری سمیت دیگر بلوچستان اور کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں ملزم کے دو ساتھی پرویز ذکری اور ظفر عرف ماما جعفر ایکسپر یس ٹرین حملے میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔

    ملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم وصول کر کے مختلف بلوچ دہشت گرد تنظیموں میں تقسیم کرنے اور سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلانے میں بھی ملوث رہا ہے گرفتار ملزم کو اسلحہ و ایمونیشن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی