Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ایس بی کا انڈر 16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپےانعام کا اعلان

    پی ایس بی کا انڈر 16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپےانعام کا اعلان

    پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے انڈر-16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپے کیش انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    پی ایس بی کے مطابق تاریخی فتح پر ہر کھلاڑی کو 6 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا 12 رکنی اسکواڈ کو مجموعی طور پر 72 لاکھ کیش انعامات دیئے جائیں گے ٹیم کے کوچ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ کیش ایوارڈ آئندہ چند روز میں دیے جائیں گے کیش ایوارڈز کے حصول کے لئے ضروری دستاویزات مکمل ہونی چاہئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایشیا انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھائی لینڈ میں کھیلے گئے فائنل میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں دفاعی چیمپئن ایران کو 2-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

    سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا

    طوفان ویفا :ہانگ کانگ میں ہائی الرٹ جاری، 200
    زائد پروازیں منسوخ،پبلک ٹرانسپورٹ بند

  • سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا

    سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا

    بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق اختر مینگل کو دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، اختر مینگل کا نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے دبئی جانے سے روکا گیا،اس حوالے سے سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ دبئی کے لیے جا رہا تھا، مجھے کوئٹہ ایئرپورٹ پر پرواز سے اتار دیا گیا ، امیگریشن اسٹاف نے آگاہ کیا میرا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ میں ہے۔

    سابق وفاقی وزیر آغا حسن اور غلام نبی مری نے اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روکے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روکنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،اختر مینگل تاحال رکن قومی اسمبلی ہیں، ان کا استعفیٰ بھی ابھی منظور نہیں کیا گیا۔

  • طوفان ویفا :ہانگ کانگ میں ہائی الرٹ جاری، 200 سے زائد پروازیں منسوخ،پبلک ٹرانسپورٹ بند

    طوفان ویفا :ہانگ کانگ میں ہائی الرٹ جاری، 200 سے زائد پروازیں منسوخ،پبلک ٹرانسپورٹ بند

    ہانگ کانگ: طوفان ویفا (Wipha) نے ہانگ کانگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،جبکہ جنوبی چینی سمندر سے ٹکرا کر شمالی ویتنام کی طرف بڑھ رہا ہے-

    طوفان کے باعث شہر میں سب سے بلند درجہ کا طوفانی الرٹ (Signal No. 10) جاری کر دیا گیا ہے تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث اتوار کے روز 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں،ہوا کی رفتار 167 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زائد ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ طوفان کا مرکز ہانگ کانگ کے جنوبی حصے سے صرف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفانی ہوائیں شہر کے جنوبی علاقوں میں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں۔

    کیتھے پیسفک ایئرلائنز نے اپنی تمام پروازیں صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک منسوخ کر دی ہیں اور مسافروں کو ری بکنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی ہے، بشمول فیریز، تاکہ سمندری لہروں کے باعث کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے شہر میں جگہ جگہ درختوں اور ملبے کے ڈھیر دیکھے گئے جبکہ لوگ تیز ہواؤں میں چھتریاں سنبھالتے ہوئے مشکلات کا شکار نظر آئے۔

    طوفان ویفا، جو اس سال کا تیسرا ٹائیفون ہے، جنوبی چینی سمندر سے ٹکرا کر شمالی ویتنام کی طرف بڑھ رہا ہے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے باعث شمالی ساحلی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے طوفان کی وجہ سے ویتنام کے نوئی بائی ایئرپورٹ پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں جہاں 9 پروازیں دیگر ایئرپورٹس کی طرف منتقل کی گئی ہیں اور 3 پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    ویتنام کے سیاحتی علاقے ہالونگ بے میں خراب موسم کے دوران سمندری میں طوفان کے باعث سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی اور 8 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئےکشتی میں سوار اکثر سیاح دارالحکومت ہنوئی سے تعلق رکھتے تھے، تاہم ابھی تک ہلاک شدگان کی شناخت سرکاری طور پر نہیں کی گئی۔ ایمرجنسی عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

    ویتنام کی سرکاری خبر ایجنسی نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ کشتی ”ونڈر سی“ پر 48 مسافر اور 5 عملے کے ارکان سوار تھے، جو ہا لانگ بے کی سیر پر نکلی تھی حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 12 افراد کو زندہ بچایا اور 34 لاشیں برآمد کیں چند گھنٹے زیر آب رہنے کے بعد 14 سالہ ایک لڑکا بھی زندہ بچایا گیا، جو کشتی کے الٹے ہوئے حصہ میں پھنس گیا تھا۔ ریسکیو آپریشن میں کئی بچے بھی شامل تھے جن میں زیادہ تر ہنوئی سے تعلق رکھتے تھے۔

    ہا لونگ بے، جو دارالحکومت ہنوئی سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، ویتنام کا ایک معروف سیاحتی مقام ہے جہاں سالانہ لاکھوں سیاح کشتیوں کے ذریعے سیاحت کرتے ہیں۔

  • ہندوتوا اور صیہونیت کا نظریاتی گٹھ جوڑ بے نقاب

    ہندوتوا اور صیہونیت کا نظریاتی گٹھ جوڑ بے نقاب

    ہندوتوا و صیہونی نظریات خطے کی سلامتی، مسلمانوں کے تحفظ اور عالمی سالمیت کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں،بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے ہندوتوا اور صیہونیت میں مماثلت کے حوالے سے آزاد عیسٰی کی کتاب کا تجزیہ جاری کیا گیا۔

    ویب سائٹ اسکرول ان کے مطابق آزاد عیسٰی نے ہندوتوا اور صیہونیت کی تاریخ کے بارے میں لکھا کہ پہلی جنگ عظیم کے بعد صیہونی تحریک نے فلسطین پر قبضے کی بنیاد رکھی، ہندو قوم پرستوں نے یورپی فاشزم اور صیہونیت دونوں کی حمایت کی،ہندوتوا اور صیہونیت کا مشترکہ مقصد ’’دوسرے مذاہب‘‘ کی شناخت کو مٹانا اور ایک قوم بنانا ہے، ہندوتوا اور صیہونیت ’’دو قدیم تہذیبوں‘‘ کے نام پر اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

    کتاب کے مطابق ہندوتوا کے بانی ساورکر نے 1939 میں مسلمانوں کو ہندوستان کا یہودی قرار دے دیا تھا مودی سرکار نے صیہونیت کے تحت فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری اور شہریت کی منسوخی کو خوب سراہا،مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ہندو آبادکاروں کی رجسٹریشن، اسرائیلی نیشن اسٹیٹ قانون کی طرز پر ہیں۔ دونوں ممالک اسرائیل اور بھارت میں مسلمان اقلیتوں کو شہریت سے محروم کرنے کے لیے کالے قانون بنائے جا رہے ہیں۔

    سیف سٹی سسٹم:اسلام آباد میں مزید تین ہزار سے زائد کیمرے لگانے کا فیصلہ

    بی جے پی کے دور میں مسلمانوں کے گھروں کو تجاوزات کے نام پر بلڈوزر کرنا بھارتی ریاستی پالیسی بن چکی ہے، شیو سینا نے ممبئی میں مسلمانوں کو رہائشی سوسائٹیوں سے نکالنے کی منظم مہم چلائی،آسام میں این آر سی کے تحت مسلمانوں بالخصوص بنگالیوں کو شہریت اور حق رائے دہی سے محروم کیا گیا۔ ہندوتوا نظریے کی بنیاد پر انتخابات کے دوران مسلم مخالف تقاریر کر کے ووٹ حاصل کرنا بی جے پی کا ایجنڈا ہے۔

    عماد وسیم کی سوشل میڈیا انفلوئنسر کیساتھ افئیر کی افواہیں، ازدواجی زندگی میں دراڑ کا باعث؟

  • سیف سٹی سسٹم:اسلام آباد میں مزید تین ہزار سے زائد کیمرے لگانے کا فیصلہ

    سیف سٹی سسٹم:اسلام آباد میں مزید تین ہزار سے زائد کیمرے لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں سیف سٹی سسٹم کو وسعت دینے کیلئے مزید تین ہزار سے زائد کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران آن لائن ویمن پولیس سٹیشن اور ون انفو ایپ کا افتتاح کیا اور سیف سٹی کی ڈیجیٹل وال پر شہر کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا،وزیر داخلہ نے خواتین اور کمزور طبقات کی فوری مدد کیلیے آن لائن پلیٹ فارمز فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایپ اور آن لائن ویمن پولیس سٹیشن جدید ٹیکنالوجی کے عکاس ہیں ،ون انفو ایپ سے ایمرجنسی شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ نے جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس میں اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے سیف سٹی کی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی،‎‎‎سرویلنس کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی سے لیس کیا جائے، اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کیلئے سیف سٹی منصوبے کو ماڈل کے طور پر اپنایا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے سیف سٹی اسلام آباد کو دیگر سیف سٹییز سے منسلک کرنے پر بھی کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ‎‎‎تمام سیف سٹیز کو آپس میں جوڑنے سے ڈیٹا شیئرنگ میں بہتری آئے گی۔

  • عماد وسیم کی سوشل میڈیا انفلوئنسر کیساتھ افئیر کی افواہیں، ازدواجی زندگی میں دراڑ کا باعث؟

    عماد وسیم کی سوشل میڈیا انفلوئنسر کیساتھ افئیر کی افواہیں، ازدواجی زندگی میں دراڑ کا باعث؟

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اس وقت اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

    عماد وسیم اس بار کرکٹ کے میدان کے بجائے اپنی ازدواجی زندگی کے معاملات کے باعث سرخیوں میں آگئے ہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان تعلقات میں دراڑ آچکی ہے، جس کی وجہ مبینہ طور پر عماد وسیم کی جانب سے بے وفائی بتائی جا رہی ہے۔

    عماد وسیم، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اس وقت تیسری مرتبہ والد بننے کی خوشی کے باوجود ذاتی زندگی میں مشکلات کا شکار دکھائی دے رہے ہیں ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے ایسا پیغام شیئر کیا جس نے ان افواہوں کو مزید تقویت دے دی ہے۔

    ثانیہ اشفاق اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے تمہیں 9 ماہ تک تنہا اپنی کوکھ میں رکھا، اللہ مجھے آگے کے سفر کے لیے مزید طاقت دے، زایان‘‘۔ ان کی ایک عزیزہ نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کی ہمت بڑھائی اور لکھا، ’’تم بہت مضبوط ہو، اللہ تمہیں مزید طاقت دے‘‘۔

    ثانیہ اشفاق کی اس پوسٹ میں عماد وسیم کا کہیں ذکر نہیں تھا، ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے ’’عماد وسیم کی اہلیہ‘‘ کا ذکر ہٹا کر صرف اپنے بچوں کا نام لکھ دیا ہے اور انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے عماد وسیم کے ساتھ تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں البتہ، عماد وسیم کے اکاؤنٹ پر اب بھی اہلیہ کے ساتھ تصاویر موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ان تبدیلیوں کو واضح اشارہ قرار دیتے ہوئے صارفین نے کہا ہے کہ ان کے رشتے میں دراڑ پڑ چکی ہے۔ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ علیحدگی کی وجہ عماد وسیم کا معروف ماڈل اور انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ مبینہ تعلق ہے سوشل میڈیا پر عماد وسیم کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لندن میں ایک خاتون کے ساتھ چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں، صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں، اگرچہ ویڈیو میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں۔

    مداحوں کی بڑی تعداد اس وقت ثانیہ اشفاق کے حق میں بول رہی ہے اور ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے کچھ نے یہاں تک کہا کہ عماد وسیم بھی ان کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو شہرت کے بعد اپنی ذاتی زندگی کو داؤ پر لگا بیٹھتے ہیں۔

    یہ پہلا موقع نہیں کہ عماد وسیم کا نام کسی تنازعے میں آیا ہو۔ ماضی میں بھی ان پر ایک افغان لڑکی کے ساتھ تعلقات کا الزام لگ چکا ہے، اور ان کی چند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں یہ سب واقعات ان کے موجودہ حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

  • روس میں 6.6 شدت کا زلزلہ

    روس میں 6.6 شدت کا زلزلہ

    ایران کے بعد روس بھی زلزلے سے لرز اٹھا جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (GFZ) کے مطابق، روس کے مشرق بعید میں کامچاٹکا کے ساحل کے قریب اتوار کے روز 6.6 شدت کا زلزلہ آیا جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.21 میل) تھی بتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.2 بتائی تھی، جسے بعد میں 6.6 کر دیا گیا۔

    واضح رہے آج بروز اتوار شمالی ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی زلزلہ زمین کی 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جب کہ اس کا مرکز قریہ قرن‌آباد کے مشرق میں 31 کلومیٹر اور شہر گرگان سے 46 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا گرگان کی آبادی 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے ماہرین نے آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا ہے-

  • پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ: گورنر پختونخوا مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان سے حلف لینے کیلئے نامزد

    پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ: گورنر پختونخوا مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان سے حلف لینے کیلئے نامزد

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق نے گورنر خیبرپختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی کو مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان سے حلف لینے کے لیے نامزد کر دیا۔

    اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نامزد کیے گئے ارکان سے حلف لینے کے لیے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو نامزد کر دیا ہےاس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا تھا، مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری بھی نہیں ہوسکی تھی۔

    خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 9 بجے طلب کیا گیا تھا، جو 2 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا، مخصوص نشستوں پراراکین کی حلف برداری ایجنڈے کا حصہ تھی، اجلاس شروع ہوتے ہی رکن اسمبلی شیر علی آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کر دی گئی، اسپیکر نے گھنٹیاں بجائیں لیکن ارکان ایوان میں نہیں آئے، جس کے بعد انہوں نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا تھا۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں 25 مخصوص نشستوں کے اراکین نے آج حلف اٹھانا تھا، جن میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان شامل ہیں، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) اور مسلم لیگ (ن) کے 7، 7، پیپلز پارٹی کے 4، اے این پی کے 2 اور پی ٹی آئی پی کے ایک رکن کو حلف اٹھانا تھا۔

    اسپیکر نے رولنگ دی کہ اسمبلی میں ارکان کی تعداد پوری نہیں ہے، اپوزیشن کے ارکان نے اسپیکر کی ڈائس کی سامنے اجلاس ملتوی کرنے پر احتجاج کیا تھا۔

  • بھارت:صدیوں پرانےمندر سے عصمت دری کی گئی خواتین اور بچوں کی 500 لاشیں  برآمد

    بھارت:صدیوں پرانےمندر سے عصمت دری کی گئی خواتین اور بچوں کی 500 لاشیں برآمد

    جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے دھرماستھلا میں ایک سابق صفائی کارکن نے 1998 اور 2014 کے درمیان قتل کے 500 سے زیادہ متاثرین کو دفن کرنے یا جلانے پر مجبور کرنے کے دھماکہ خیز دعوے کیے ہیں جن میں سے اکثر خواتین اور نابالغ ہیں-

    دھرماستھلا میں صدیوں پرانے سری منجوناتھ مندر سے عصمت دری کی گئی خواتین اور بچوں کی 500 انسانی لاشیں ملی ہیں یہ ہندوستانی ہندو مندروں کا تاریک پہلو ہے۔ ہندوستان میں 2.2 ملین سے زیادہ مندر ہیں،1995 سے 2014 تک مندر کی انتظامیہ کی طرف سے کام کرنے والے،ملازم نے الزام لگایا کہ متاثرین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، گلا گھونٹ دیا گیا اور کچھ معاملات میں انہیں تیزاب سے جلا دیا گیا۔

    پچھلے ہفتے، یہ شخص منگلورو کی ایک عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش ہوا، جس نے حلف نامہ اور لاشوں کی باقیات کے فوٹو گرافی کے ثبوت جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ کئی لاشیں دریائے نیتراوتی کے قریب دفن کی گئی تھیں، جب کہ دیگر کو ڈیزل یا کیمیکل استعمال کرکے تباہ کیا گیا تھ۔ سب سے زیادہ پریشان کن دعووں میں سے ایک اسکول کی طالبہ کی عصمت دری اور قتل شامل ہے، جسے مبینہ طور پر 2010 میں پیٹرول اسٹیشن کے قریب دفن کیا گیا تھا۔

    انکشافات نے عوامی غم و غصہ کو جنم دیا ہے اور سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کی نگرانی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے کارکنوں اور قانونی ماہرین کا استدلال ہے کہ موجودہ تحقیقات – جس کی قیادت ایک مقامی سب انسپکٹر کر رہے ہیں – میں اس طرح کے سنگین کیس کے لیے مطلوبہ اتھارٹی اور شفافیت کا فقدان ہے۔

    دھرماستھلا اجتماعی تدفین کا معاملہ کیا ہے؟

    1995 اور 2014 کے درمیان دھرماستھلا مندر بورڈ کے ذریعہ ملازمت کرنے والے ایک سابق صفائی کارکن نے الزام لگایا ہے کہ اسے عصمت دری اور قتل کے متاثرین کی 100 سے زیادہ لاشوں کو ٹھکانے لگانے پر مجبور کیا گیا تھا، جن میں سے اکثر خواتین اور نابالغ تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعات 1998 اور 2014 کے درمیان پیش آئے۔

    اس کا دعویٰ ہے کہ بہت سے متاثرین نے وحشیانہ جنسی تشدد کے نشانات دکھائے اور یہ کہ اس نے بااثر افراد کی دھمکی کے تحت کام کیا۔ اس کی گواہی نے اب طاقت کے غیر چیک شدہ غلط استعمال اور نظامی کور اپ کے بارے میں گہری تشویش کو دوبارہ کھول دیا ہے۔

    عینی شاہد کی شہادت جس نے ریاست کو چونکا دیا۔

    11 جولائی کو یہ شخص منگلورو کی ایک عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش ہوا اس کا چہرہ اور جسم پوری طرح سے ڈھکا ہوا تھا سوائے اس کی آنکھوں پر ایک شفاف پٹی کے۔ اس نے ایک حلفیہ بیان دیا جو اس نے پہلے جمع کرائی تھی، جس میں لاشوں کی باقیات کی تصاویر شامل تھیں۔

    اس نے 3 جون کو اپنی شکایت میں لکھا "کہ بہت سی خواتین کی لاشیں برہنہ تھیں؛ کچھ پر گلا گھونٹنے اور زخموں کے نشانات تھے، ان کے بیان نے عوامی غم و غصے کو جنم دیا ہے اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے عدالت کی نگرانی میں ایس آئی ٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

    وسل بلور کون ہے؟

    عینی شاہد ایک دلت آدمی ہے جس نے دھرماستھلا مندر انتظامیہ کے ساتھ صفائی کارکن کے طور پر کام کیا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اگر اس نے لاشوں کو ٹھکانے لگانے سے انکار کیا تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی،وہ 2014 میں دھرماستھلا سے فرار ہو گیا تھا جب اس کے اپنے ہی خاندان کی ایک نابالغ لڑکی پر مبینہ طور پر اس کے سپروائزروں سے تعلق رکھنے والے شخص نے حملہ کیا تھا۔ اب، ایک دہائی کے بعد انصاف کی خاطر سامنے آیا ہے-

    وسل بلور نے کئی لرزہ خیز واقعات بیان کیے:

    2010 میں 12-15 سال کی ایک اسکول کی لڑکی کا گلا گھونٹ دیا گیا، اسے پیٹرول بنک کے قریب دفن کیا گیا،ایک 20 سالہ خاتون، اس کا چہرہ تیزاب سے جھلس گیا، جسم کو اخبار میں لپیٹ کر ڈیزل سے جلایا گیا متاثرین کو دریائے نیتراوتی کے کنارے دفن کیا گیا تھا، جسے تیزی سے سڑنے کے لیے چنا گیا تھا۔

    اس نے کہا، ’’اگر نکالی گئی لاشوں کو مناسب طریقے سے جنازہ دیا جائے تو ان کی روحوں کو سکون ملے گا اور میری بھی،‘‘اس نے اب گواہوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے اور تدفین کے مقامات کی نشاندہی کرنے اور مجرموں کے نام بتانے کی پیشکش کی ہے۔

    لڑکی کی والدہ کی گمشدگی کی تازہ شکایت

    2003 میں دھرماستھلا کالج کے سفر کے دوران لاپتہ ہونے والی میڈیکل کی طالبہ اننیا بھٹ کے اہل خانہ نے ایک تازہ شکایت درج کرائی ہے۔ اس کی والدہ، سجتا، جو کہ سابق سی بی آئی سٹینوگرافر ہیں، کا خیال ہے کہ اننیا نامعلوم متاثرین میں شامل ہو سکتی ہے۔ اس نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے کارکنوں کے مطالبات میں فوری اضافہ کر دیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    کے پہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے آج ہونے والا اجلاس دو گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد شروع ہوااجلاس کے لیے اپوزیشن اراکین ایوان پہنچ گئے تاہم پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو اسمبلی ہال کے بجائے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا جس میں اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کی حلف برداری پی ٹی آئی کی حکمت عملی کے باعث مکل نہ ہوسکی۔ آج حلف برداری کے لیے طلب کیا گیا اجلاس ڈھائی گھنٹے تاخیر کے بعد شروع ہوا لیکن اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کردی گئی اجلاس کے لیے صبح 9 بجے کا وقت مقرر تھا، جس پر گھنٹیاں بھی بجائی گئیں، مگر ایوان خالی ہونے سے کارروائی تاخیر کا شکار ہو گئی حکومت کی جانب سے حلف برداری سے راہ فرار کیلئے حکمت عملی کے تحت کورم کی نشاندہی کی گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔

    اجلاس کی صدارت اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کی، اجلاس میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان موجود تھے، جبکہ اپوزیشن کے تمام ارکان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے چند ارکان موجود تھے۔

    اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی حکومتی اراکین نے کورم کی نشاندہی کردی حکومتی اراکین کورم کی نشاہدہی کرکے ہال سے نکلنا شروع ہوگئے۔ ایم پی اے شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاہدہی کی۔ جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے اسپیکر کو حلف لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کے صرف چار ارکان کے پی اسمبلی میں موجود تھے۔

    اس دوران اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی میں ارکان کی تعداد 25 ہے، کورم پورا نہیں ہے۔ جس پر خاتون رکن اسمبلی نے کہا کہ تلاوت کے دوران کوئی کورم کی نشاندہی نہیں کرسکتا۔ اسپیکر نے خاتون کو جواب دیا کہ تقریریں نہ کریں پہلے کورم کی گنتی کرلیں جس پر اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں نعرے بازی شروع کردی گئی اور اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اس دوران خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی دن 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے حکومت کی جانب سے حلف برداری اجلاس میں کورم کی نشاندہی اور اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا ہےاپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباداللہ نے کہا کہ غیرآئینی کام کیلئے رات 12 بجے بھی سیشن بلاتے ہیں، سیاسی نابالغ 12 سال سے خیبرپختونخوا میں بیٹھے ہیں پی ٹی آئی نے گورننس اور دیگرچیزوں میں تباہی کی، اب پی ٹی آئی والے اسمبلی کے ساتھ بھی کھلواڑ کر رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں سیاسی اسپیس کسی اور کے حوالے نہ کرو۔

    شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آفٹر شاکس کا خدشہ

    انہوں نے کہا کہ اگرحلف برداری ابھی نہیں ہوئی تو شام کو یا کل ہوجائے گی ایک سال سے سینیٹ میں کیبرپختونخوا صوبے کی نمائندگی نہیں ہے، 50 فیصد خواتین کی نمائندگی نہیں ہے، ایوان میں اقلیتوں کی نمائندگی نہیں ہے اور یہ حلف نہیں لے رہے، خیبرپختونخوا سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں میں ہے۔

    شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آفٹر شاکس کا خدشہ