Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • غزہ میں 35 دن کا نومولود  بھوک سے جان کی بازی ہار گیا

    غزہ میں 35 دن کا نومولود بھوک سے جان کی بازی ہار گیا

    غزہ کے الشفا اسپتال میں 35 دن کا ایک نومولود بچہ بھوک سے جان کی بازی ہار گیا۔

    اسرائیل کی جانب سے ایندھن اور امداد کی مسلسل ناکہ بندی کے باعث غزہ میں غذائی قلت سنگین صورت اختیار کر گئی ہے،غزہ کے الشفا اسپتال میں 35 دن کا ایک نومولود بچہ بھوک سے جان کی بازی ہار گیا اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ بچہ ان دو افراد میں شامل ہے جو گزشتہ رات غذائی قلت کے باعث اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حمایت یافتہ امدادی مراکز کو مقامی فلسطینیوں نے "موت کے جال” قرار دیا ہے کیونکہ وہاں سے خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں پر اسرائیلی فوج فائرنگ کرتی ہےغزہ کی وزارتِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز بھوک سے تڑپتے لوگوں سے بھر چکے ہیں، اور تقریباً 17,000 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

    اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام ( ڈبلیو ایف پی) نے بتایا کہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہے اور ہر 3 میں سے ایک شخص کئی روز سےکھانے سے محروم ہے،اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے کہا ہے کہ اُن کے پاس غزہ کی آبادی کے لیے خوراک موجود ہے تاہم اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے وہ امدادی سامان مصر کے راستے غزہ پہنچانے سے قاصر ہے۔

  • شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آفٹر شاکس کا خدشہ

    شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آفٹر شاکس کا خدشہ

    شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق، شمالی ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی زلزلہ زمین کی 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جب کہ اس کا مرکز قریہ قرن‌آباد کے مشرق میں 31 کلومیٹر اور شہر گرگان سے 46 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ گرگان کی آبادی 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی نقصان یا عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،تاہم مقامی انتظامیہ نےعلاقے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں،ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کا خدشہ موجود ہے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • 20 برس تک ٹرانسجینڈر خاتون  بن کر بھارت میں  رہنے والا بنگلادیشی شہری  گرفتار

    20 برس تک ٹرانسجینڈر خاتون بن کر بھارت میں رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں کئی سال تک ٹرانسجینڈر خاتون ’نیہا‘ کے نام سے زندگی گزارنے والا بنگلادیشی شہری عبدالکلام گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عبدالکلام 10 سال کی عمر میں بنگلادیش سے بھارت آیا اور ابتدائی طور پر ممبئی میں 20 سال تک رہا بعدازاں وہ بھوپال منتقل ہوا جہاں اس نے خود کو ایک ٹرانسجینڈر خاتون "نیہا” کے طور پر رجسٹر کروایا اور مقامی خواجہ سرا کمیونٹی کا حصہ بھی بن گیا۔

    عبدالکلام نے خود کو بھارتی شہری ظاہر کرتے ہوئے راشن کارڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ جیسے اہم قانونی دستاویزات بھی حاصل کر لیے پولیس کے مطابق اس نے بھارتی پاسپورٹ پر بنگلا دیش کے کئی سفر بھی کیے اور اس دوران کبھی بھی شک ظاہر نہیں کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مہاراشٹرا میں بھی خواجہ سرا برادری کے ساتھ منسلک رہا، جس سے شبہ بڑھ گیا ہے کہ یہ صرف انفرادی کیس نہیں بلکہ ایک منظم گروہ کی کارستانی ہو سکتی ہےدو مقامی نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے عبد الکلام کو جعلی دستاویزات بنانے میں مدد دی پولیس موبائل فون ڈیٹا، چیٹ میسجز اور کال ریکارڈنگز کی مدد سے اس نیٹ ورک کے مزید سرے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    حکام کے مطابق عبدالکلام کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا اس پر غیر قانونی داخلہ، جعلی دستاویزات بنانے، اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، کیس کی تفتیش جاری ہے،اب اس کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

  • اسرائیل میں ہزاروں افراد  کا  نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ

    تل ابیب: اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی معاہدہ کیا جائے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق یرغمال بنائے گئے افراد کے اہلخانہ اور شہری بڑی تعداد میں تل ابیب میں جمع ہوئے اور امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایامظاہرین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حماس سے مذاکرات کرے تاکہ یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی ممکن بنائی جا سکےیہ مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل اور غزہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور عوام حکومت کی پالیسیوں سے شدید نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ کے حق میں بڑا مظاہرہ ہوا، لندن، ایڈن برگ، مانچسٹر، برسٹل میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطین ایکشن کا نام دہشت گروں کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

    جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان، لیکن امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری،ایران

    ان مظاہروں کا مقصد اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا تھا جس کے تحت برطانوی حکومت نے فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے تاہم پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 63 افراد کو گرفتار کیا، برطانیہ نے رواں ماہ فلسطین ایکشن کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ تھم سکی، قابض فوج نے آج مختلف علاقوں پر فضائی حملے کرکے مزید 104 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 37 وہ افراد بھی شامل ہیں جو رفح میں امدادی خوراک کے مراکز کے قریب جمع تھےاسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہزار 700 سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    ملک میں مزید بارشوں کا امکان ، الرٹ جاری،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے

    اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام ( ڈبلیو ایف پی) نے بتایا کہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہے اور ہر 3 میں سے ایک شخص کئی روز سےکھانے سے محروم ہے،اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے کہا ہے کہ اُن کے پاس غزہ کی آبادی کے لیے خوراک موجود ہے تاہم اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے وہ امدادی سامان مصر کے راستے غزہ پہنچانے سے قاصر ہے۔

    ادھر حماس نے کہا ہے کہ اس نے ایک جنگ بندی معاہدے کی پیشکش کی تھی جس کے تحت تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن تھی تاہم اسرائیل نے یہ تجویز مسترد کردی حماس کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو وہ طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔

    سعودی شہزادہ ولید بن خالد بن طلال 20 سال تک کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

  • جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان، لیکن امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری،ایران

    جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان، لیکن امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری،ایران

    ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان موجود ہے لیکن اس کیلئے امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری ہے۔

    ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے جوہری تنازع ایسے حل ہونا چاہیے جس سے دونوں فریق فائدہ اٹھائیں،عباس عراقچی نے 2015 کے ایٹمی معاہدے کو سفارتکاری کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے ہی متوازن حل ممکن ہے، اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلاجواز جنگ مسلط کی گئی ، ایران اس جنگ کو جاری رکھنے کا خواہاں نہیں، تاہم اگر دوبارہ جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع (پنٹاگون) نے میڈیا رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں ایران کی صرف ایک جوہری تنصیب مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو پر جزوی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    ملک میں مزید بارشوں کا امکان ، الرٹ جاری،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے

    واضح رہے کہ یہ رپورٹس امریکی میڈیا میں نشر ہوئیں تھی ان رپورٹس میں 5 موجودہ اور سابق امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کا فردا (Fordow) جوہری افزودگی مرکز امریکی حملے میں شدید نقصان کا شکار ہوا، لیکن اصفہان (Isfahan) اور نطنز (Natanz) کی تنصیبات صرف چند ماہ کے لیے متاثر ہوئیں اور ان کی بحالی ممکن ہے۔

    تاہم پنٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جعلی نیوز میڈیا کی ساکھ وہی ہے جو ایران کی موجودہ جوہری تنصیبات کی حالت ہے: تباہ، مٹی میں دفن، اور مکمل بحالی میں برسوں لگیں گے صدر واضح تھے اور امریکی عوام بھی سمجھتے ہیں کہ فردا، اصفہان اور نطنز میں ایرانی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں اور اس میں کوئی شک نہیں۔

    سعودی شہزادہ ولید بن خالد بن طلال 20 سال تک کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی امریکی میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے تحت ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان میڈیا رپورٹس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تینوں جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ اور ناکارہ بنایا گیا ہے، اور انہیں دوبارہ فعال کرنے میں برسوں لگیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران چاہے گا تو اسے 3 مختلف جگہوں پر نئے سرے سے آغاز کرنا ہو گا۔

  • ملک میں مزید بارشوں کا امکان ،  الرٹ جاری،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے

    ملک میں مزید بارشوں کا امکان ، الرٹ جاری،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے

    محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    محکمہ موسمیات نے 25 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہےجس پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے،راولپنڈی اور اسلام آباد ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خطرہ ہے،خیبر پختونخوا میں دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی آبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں، عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    بھارت کا ایک اور سیاسی رنگ، شاہد آفریدی کی موجودگی پر میچ کھیلنے سے انکار کی دھمکی

    دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئےانتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سائرن بجائےگئے،راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچ گئی تھی جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح کی حد 1752 فٹ ہے راول ڈیم میں پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھا جائےگا،اس کے علاوہ راول ڈیم کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی ہے اور عوام کو ڈیم سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    سینیٹ انتخابات: ناراض امیدواروں کی ضد سے ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا

  • سعودی شہزادہ ولید بن خالد بن طلال 20 سال تک کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

    سعودی شہزادہ ولید بن خالد بن طلال 20 سال تک کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

    سعودی عرب کے ” سلیپنگ پرنس” ولید بن خالد بن طلال 20 سال تک کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد بن طلال نے بیٹے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کے انتقال کا اعلان کیا ولید بن خالد بن طلال کو سلیپنگ پرنس بھی کہا جاتا تھا، وہ 2005 میں لندن میں ایک کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے تھے۔

    شہزادہ خالد بن طلال نے ان 20 سالوں میں مسلسل بیٹے کی زندگی کی امید قائم رکھی ، کبھی کبھار شہزادہ ولید کے جسم کے بعض حصوں میں معمولی حرکت ریکارڈ کی گئی لیکن وہ کبھی مکمل ہوش میں نہ آ سکے،اس تمام عرصے میں شہزادہ خالد نے لائف سپورٹ ہٹانے سے انکار کیا اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا کہ زندگی اور موت صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔

    شہزادہ ولید کی نمازِ جنازہ آج اتوار کو نماز عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

  • مریم نواز کا دورہ چکوال :جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو امداد دینے کا اعلان

    مریم نواز کا دورہ چکوال :جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو امداد دینے کا اعلان

    چکوال: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے بارش کے دوران جاں بحق افراد کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5، 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا،مریم نواز نے تمام رابطہ پلوں کی بحالی اور جہلم روڈ پر اسٹیل پل بنانے کی ہدایت کر دی۔

    رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر نے کہا کہ میرے حلقہ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اور متاثرین کے نقصان کے ازالہ کے لیے اقدامات کیے جائیں،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نےسلطان حیدر علی کی درخواست پر نقصانات کا تخمینہ لگانےکی ہدایت کر دی،مريم نواز نےڈی سی آفس چکوال میں بریفنگ کے دوران بارش میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے فنڈز کی منظوری دی۔

    ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں،سلمان علی آغا

    واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئےچکوال میں سڑکیں تباہ ہونے سے کئی علاقوں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم بند راستے کھولنے کے لیے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

    چکوال میں حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے تاہم واپڈا حکام نے علاقے میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے اس کے علاوہ کلرکہار چکوال روڈ پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

  • ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں،سلمان علی آغا

    ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں،سلمان علی آغا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ورلڈ کلاس کرکٹرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ پاکستان کےلیے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

    کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے بنگلا دیش دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم اور محمد رضوان کو ورلڈ کلاس کرکٹرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ پاکستان کےلیے بہترین کارکردگی دکھائی ہےٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ہر 6 ماہ اور ہر سال کے ساتھ بدل رہا ہے اور اس بدلتے فارمیٹ کے مطابق ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں۔

    سلمان علی آغانے کہا ہے کہ کنڈیشنز کسی بھی میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں اور ہمیں بنگلا دیش کی کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ ہےکئی پاکستانی کھلاڑی بنگلادیشی لیگ میں کھیل چکے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے ماحول میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں،ٹیم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور تمام فوکس اس بات پر ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلی جائے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    انہوں نے بنگلادیشی ٹیم کو ایک مضبوط حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے ہر گراؤنڈ پر مخالف ٹیم کے لیے چیلنج بنتی ہے تاہم پاکستانی ٹیم میچ کی صورتحال اور کنڈیشن کے مطابق کھیلنے کی مکمل تیاری رکھتی ہے ڈھاکا کی کنڈیشنز کے پیش نظر کراچی میں کیمپ کے دوران خصوصی پچز تیار کی گئیں تاکہ کھلاڑی ان حالا ت کے مطابق خود کو تیار کرسکیں کیمپ میں سناریو بیس میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کی اسکلز کو بہتر بنانے پر بھرپور کام کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش دیش کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا اور اس حوالے سے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی ۔

    شوبز خواتین کے لیے سب سے محفوظ جگہ ہے،سید نور

  • راول ڈیم  میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین پوائنٹ پر پہنچ گئی، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، را ول ڈیم اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، پانی کی سطح 1 ہزار 746 فٹ تک کرنے کے لئے اسپل ویز 5 گھنٹے کیلئے کھولے جائیں گےضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل سے شروع ہو گاترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 25 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی ہے،رواں سال مون سون سیزن میں مختلف حادثات میں 123 شہری جاں بحق اور 462 زخمی ہوئے اور 150 عمارتوں کو نقصان پہنچا ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ اموات آسمانی بجلی گرنے، کرنٹ لگنے، نہاتے ہوئے ڈوبنے اور مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث ہوئیں۔

    پاکستان کشمیریوں کا سب سے بڑا وکیل ، پوری قوم اہل کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے،خالد مسعود سندھو

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسانوں کی فصلوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

    واپڈا ملک کے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے،چیئرمین واپڈا