Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،خامنہ ای

    ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،خامنہ ای

    تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور امریکہ اسرائیل کے جرائم میں ساتھی ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ قومی اتحاد اور عوامی عزم کو قائم رکھنا سب سے اہم فریضہ ہے، اور ایرانی قوم کسی بھی میدان میں کمزور فریق کے طور پر سامنے نہیں آئے گی،سفارتی اور عسکری میدانوں میں پوری تیاری کے ساتھ داخل ہوں گے، ایرانی قوم کے پاس منطق بھی ہے اور طاقت بھی، اسی لیے ہم کسی بھی میدان میں کمزور نہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ تہران امریکہ سے جوہری مذاکرات میں شامل ہونے کی امید کر رہا ہے لیکن انہیں کوئی جلدی نہیں کر ہے،ٹرمپ نے پٹسبرگ کے دورے سے واشنگٹن واپس پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "وہ بات کرنا چاہیں گے لیکن مجھے کوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ ہم نے ان کی ایٹمی تنصیبات ختم کر دی ہیں۔”

    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز فون پر گفتگو میں ایران سے جوہری معاہدہ طے کرنے کے لیے اگست کا آخر ڈی فیکٹو ڈیڈلائن کے طور پر طے کرنے پر اتفاق کیا یہ بیان اسی دوران سامنے آیا ہے۔

  • چین کا ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان

    چین کا ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان

    بیجنگ: چین نے ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا ہے کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، قومی وقار اور پرامن جوہری ترقی کی حمایت کرتا ہے-

    بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وانگ یی کا کہنا تھا کہ چین ایران کی خودمختاری، قومی وقار اور پرامن جوہری ترقی کی حمایت کرتا ہےچین ایران کے اس عزم کو سراہتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا اور جوہری توانائی صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔

    چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ چین طاقت کے استعمال اور دھمکیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ایران کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سفارتی مکالمے کو جاری رکھنے کی حمایت کرتا ہے۔

    بنگلہ دیش: عوامی لیگ کا انتخابی نشان ’کشتی‘ الیکشن فہرست سے خارج

    چین نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ مل کر خطے میں جوہری عدم پھیلاؤ اور امن و استحکام کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

    بنگلہ دیش: عوامی لیگ کا انتخابی نشان ’کشتی‘ الیکشن فہرست سے خارج

  • بنگلہ دیش: عوامی لیگ کا انتخابی نشان ’کشتی‘ الیکشن فہرست سے خارج

    بنگلہ دیش: عوامی لیگ کا انتخابی نشان ’کشتی‘ الیکشن فہرست سے خارج

    عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے جماعت کے تاریخی انتخابی نشان ’کشتی‘ کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، جو کئی دہائیوں سے عوامی لیگ کی سیاسی پہچان رہا ہے۔

    لیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر عوامی لیگ کو ’رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں (رجسٹریشن معطل)‘ کے تحت چھٹی جماعت کے طور پر درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز تک جماعت کے نام کے ساتھ ’کشتی‘ کا نشان بھی موجود تھا، تاہم آج صبح اسے ہٹا دیا گیا،الیکشن کمیشن کے سسٹم مینیجر محمد رفیق الحق نے بنگلہ دیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ اقدام اعلیٰ حکام کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 12 جولائی کو نیشنل سٹیزن پارٹی (NCP) کے ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا تھا کہ عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل ہونے کے بعد ’کشتی‘ کے انتخابی نشان کو بھی فہرست سے نکال دیا جائے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس، ای او بی آئی پینشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

    حالیہ دنوں میں الیکشن کمیشن کے کمشنر عبد الرحمان مسعود نے یہ بیان دیا تھا کہ نشان کبھی ممنوع نہیں ہوتے، اور کشتی کا نشان عوامی لیگ کو دیا گیا تھا، تاہم یہ نشان الیکشن کمیشن کی ملکیت ہوتا ہے اور اگر پارٹی تحلیل ہو جاتی ہے تو نشان بھی کمیشن کے پاس ہی رہتا ہے-

    فی الحال بنگلہ دیش میں 50 رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں موجود ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان جماعتوں کے لیے 69 انتخابی نشانات مختص کیے ہیں۔ تاہم یہ تعداد 115 تک بڑھانے کی تجویز بھی قانون وزارت کو ارسال کی جا چکی ہےعوامی لیگ کے انتخابی نشان ’کشتی‘ کو ہٹایا جانا بنگلہ دیش کی انتخابی سیاست میں ایک اہم موڑ کی علامت ہے، جو جماعت کے مستقبل پر گہرے سوالات اٹھا رہا ہے۔

    پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے،شہباز شریف

  • پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے،شہباز شریف

    پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی ہو چکی ہے،برطانیہ کے لیے پاکستانی انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے ساتھ پاکستان فاتح ٹھہرا، پاکستان تحریک انصاف کے وزیر کی جانب سے دیے گئے غیر ذمے دارانہ اور تباہ کن بیان نے پاکستان کی ساکھ کو بے انتہا نقصان پہنچایا وزیر کے بیان کی وجہ سے پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں 4 سال تک پابندی رہی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کی بحالی برطانیہ میں مقیم 15 لاکھ پاکستانیوں اور پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو دوبارہ اکٹھا کر دے گی، پی آئی اے کی برطانیہ میں بحالی دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور روابط کو بھی فروغ دے گی،وزیراعظم نے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، ایوی ایشن ڈویژن اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد بھی دی۔

    ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے،شہباز شریف

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا،کھلاڑی سخت ناراض

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  • ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے،شہباز شریف

    ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے اب ایک ”جاندار ادارہ“ بن چکا ہے تاہم سوات میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ہمیں آئندہ کیلئے سبق دے رہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مزید بہتر تیاری کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اہم سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025سے کیا جائے گا۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کے پُرامن انعقاد پر وزرائے اعلیٰ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ اداروں کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ یہ قومی اتحاد، وحدت اور بھائی چارے کا مظہر ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مربوط اقدامات سے ہی یہ ممکن ہوا۔

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا،کھلاڑی سخت ناراض

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کابینہ کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے، اب ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے، اچھے نتائج پر شاباش دیں گے اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے میں کسی تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    وزیراعظم نے حالیہ بارشوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے این ڈی ایم اے سے تفصیلی بریفنگ لی ہے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اب ایک ”جاندار ادارہ“ بن چکا ہے تاہم سوات میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ہمیں آئندہ کیلئے سبق دے رہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مزید بہتر تیاری کی ضرورت ہے۔

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    وزیراعظم نے معیشت سے متعلق کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے حکومت تمام تر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہےوزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ ان پر سوالات اٹھ رہے تھے، لیکن انہوں نے ترقیاتی بجٹ کو 10 کھرب روپے سے تجاوز کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    آخر میں وزیراعظم نے دوٹوک لہجے میں کہا کہ دوٹوک الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف کارکردگی اور قوم کی خدمت ہی ترجیح ہے، جو معیار پر پورا اترے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا اور جو معیار پر پورا نہیں اترا اسے احساس دلائیں گے ، اور کسی بھی وزارت یا فرد کو غلط بیانی یا کارکردگی کے حوالے سے فریب دہی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    چینی کی قیمت :حکومت اور شوگر ملز کے مذاکرات بے نتیجہ ختموآّ34444444444444ظ

  • قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا،کھلاڑی سخت ناراض

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا،کھلاڑی سخت ناراض

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رویے سے سخت ناخوش ہیں اور پی ایچ ایف کے رویے پر گفتگو کرنے لگے ہیں،کپتان اور کھلاڑی مستقبل سے پریشان ہو کر اپنا لائحہ عمل تیار کرنے لگے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نیشنز ہاکی کپ 2025 اور تین ٹریننگ کیمپس کی ڈیلی الاؤنسز ابھی تک ادا نہیں کیے گئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہر کھلاڑی کو تقریباً 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنا ہے کئی کھلاڑیوں کو 2023 اور 2024 کے درمیان ہونے والے 4 سے 5 ٹورز کی ڈیلیز بھی ابھی تک ادا نہیں ہوئیں۔

    قومی ایئر لائن کی تباہی کا مجرم عمران خان بھی ہے،خواجہ آصف

    ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو بعض ٹورز اور کیمپس کا خرچ اپنی جیب سے برداشت کرنا پڑا، ایشین گیمز، فائیو سائیڈ ورلڈ کپ اور ایشین چیمپئنز ٹرافی کی ادائیگیاں بھی باقی ہیں کئی کھلاڑیوں کو تمام واجبات ملا کر 25 لاکھ روپے تک کی ادائیگیاں کرنی ہیں، بعض ادائیگیاں سابق فیڈریشن کے دور کی ہیں، جو تاحال کلیئر نہیں کی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق موجودہ فیڈریشن کو نیشنز ہاکی کپ اور تین کیمپس کی رقم ادا کرنی ہے، معاوضے نہ ملنے پر کھلاڑی ذہنی دباؤ اور مالی پریشانی کا شکار ہیں واجبات کی ادائیگی کے سوال پر کھلاڑیوں کو فیڈریشن کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا جا رہا۔

    قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ،کوکین اسکینڈل میں ملوث سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر

    کھلاڑیوں نے آپس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن نے ہمیشہ غلط بیانی کی اور دھوکے میں رکھا، اب ہمیں جواب دینا بھی چھوڑ دیا گیا ہے جو کہ غلط ہے ہمیں ایسا بندہ تلاش کرنا ہے جو ہمیں جواب دے اور ہماری بات سنے، ہمیں ہمیشہ ڈیلیز کی یقین دہانی کرائی گئی ہے لیکن اس پر کوئی عمل در آمد نہیں ہوا۔

    دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کھلاڑیوں کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرانے کے لیے سامنے آنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں جو سب کے سامنے لاؤں گا۔

    عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے،علیمہ خان کا دعویٰ

  • ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

    ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے اگلی عالمی جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں کھیلنے کا بھی حق حاصل کر لیا،تھائی لینڈ میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر لیگ کے پہلے میچ میں بدھ کو پاکستان نے کوئی سیٹ ہارے بغیر انڈونیشیا کو 0-3 سے مات دے کر فائنل فور میں رسائی پا لی، پاکستان کی جیت کا اسکور 25۔ 23، 25 ۔20 اور 25 ۔ 20 رہا ۔

    پاکستان نے پہلے سیٹ میں 3۔12 کے خسارے سے نکل کر شاندار کم بیک کیا اور پھر حریف کو گیم میں واپسی کا موقع نہیں دیا،پاکستان کے جانب سے محمد جنید، فیضان اللہ، ساران بیگ اور طلحٰہ مہر نے نمایاں کھیل پیش کیا، جنید نے 10 اٹیک پوائنٹس سمیت 15 پوائنٹس بنائے اور فیضان نے 11 پوائنٹس حاصل کیے۔

    قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ،کوکین اسکینڈل میں ملوث سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر

    اب پاکستان جمعرات کو دوسرے میچ میں ایران سے رسمی مقابلہ کرے گا، پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ہے۔اور سیمی فائنل میں پاکستان کے حریف کا فیصلہ پاکستان اور ایران کے میچ کے بعد ہوگا۔

    قبل ازیں چیمپئن شپ میں پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے گروپ ڈی میں کوریا اور سعودی عرب کو شکست دینے کے بعد چائینیز تائپے کو بھی مات دی تھی، پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے گروپ چیمپئن کی حیثیت سے کوارٹر لیگ میں جگہ بنائی تھی۔

    تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال منسوخ نہ کرنے کا علان

  • قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ،کوکین اسکینڈل میں ملوث سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر

    قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ،کوکین اسکینڈل میں ملوث سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر

    کوکین اسکینڈل میں ملوث پائے گئے سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل نے بالآخر خاموشی توڑ دی-

    کوکین کی سپلائی کے جرم میں سزا یافتہ اسٹیورٹ میک گل نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ، مجھے کوئی کام نہیں مل رہا اور اسکینڈل کے بچو ں پر پڑنے والے اثر سے فکر مند ہوں مجھے کام تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے، میں بڑا خوش قسمت ہوں کہ ڈپریشن میرے لیے کوئی بڑی چیز نہیں لیکن میری فکر میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے لوگ جو باتیں کرتے ہیں وہ ایک طرف، مگر میری سب سے بڑی فکر یہ ہے کہ میرے بچے کیا محسوس کر رہے ہیں-

    اسٹیورٹ کا کہنا تھا کہ مجھے فکر مندی ہوتی ہے اور میں اپنی فکر مندی کو نہیں چھپاؤں گا، لوگ بہت باتیں کرتے ہیں، میں جانتا ہوں کہ مجھے اپنے مستقبل کی فکر ہے، مجھے بچوں کی فکر رہتی ہے، انہیں سوشل میڈیا دیکھنا پڑتا ہے جسے میں نظر انداز کرتا ہوں مگر وہ نہیں کرسکتے میں اپنے بچوں کی فلاح و بہبود کی فکر میں ہوں، کیونکہ ان کی دنیا بہت مختلف ہے۔‘

    عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے،علیمہ خان کا دعویٰ

    واضح رہے کہ اسٹیورٹ میک گل کو مئی میں عدالت نے سزا سنائی تھی ، انہیں سزا کے دوران کمیونٹی ورک کرنا ہےکوکین اسپلائی اسکینڈ ل 2021 میں سامنے آیا تھا ، اسکینڈل میں ان کے بہنوئی بھی ملوث تھے۔

    کرکٹ اور فٹبال کے میدانوں کی نیلامی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آ گیا

  • چینی کی قیمت :حکومت اور شوگر ملز کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

    چینی کی قیمت :حکومت اور شوگر ملز کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

    چینی کی ریٹیل قیمت کے تعین پر حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے-

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) اور وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کے درمیان چینی کی ریٹیل قیمت پر منگل کے روز ہو نے والے مذاکرات کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے، جب کہ مارکیٹ میں قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے، تاہم ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو کے قریب رکھی جائے،پی ایس ایم اے کے چیئرمین نے یقین دہانی کروائی کہ قیمتیں ایک یا دو روز میں کم ہو جائیں گی۔

    ترقی سرکاری ملازمین کا حق ہے ، سپریم کورٹ

    حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایم اے نے ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو پر چینی فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے لیکن عام صارفین کے لیے ریٹیل قیمت تاحال واضح نہیں کی گئی جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ہونے والا معاہدہ شوگر ملز کو خاصا منافع دیتا ہے، جب کہ عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔

    واضح رہے کہ 24-2023 کرشنگ سیزن کے دوران حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاہدے کے تحت ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی،تاہم اب ملک بھر میں ریٹیل قیمت 180 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جب کہ تھوک نرخ 159 روپے کے آس پاس ہیں۔

    تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال منسوخ نہ کرنے کا علان

  • ترقی سرکاری ملازمین کا حق ہے ، سپریم کورٹ

    ترقی سرکاری ملازمین کا حق ہے ، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سرکاری ملازم کو پرفارمنس پرموشن کے لیے زیر غور لانا اس کا بنیادی قانونی حق ہے۔

    جسٹس محمد علی مظہر کے تحریر کردہ پانچ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ دوبارہ 2 ماہ میں کیس میرٹ پر سنے،درخواست گزار پولیس سروس کے سینئر افسر تھے، 3 بار ترقی سے محروم رہے،2013 سے 2018 تک تمام کارکردگی رپورٹس بہترین تھیں، ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے ملازم کو بغیر ٹھوس وجہ ترقی نہیں دی، 2019 کی کارکردگی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ فیلڈ پوسٹنگ کا نہ ملنا تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کاغذی ترقی جس میں سنیارٹی اور مالی فوائد متاثر نہ ہوں سرکاری ملازمین کا قانونی حق ہے، ترقی کے اہل افسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پروموشن دی جا سکتی ہے،ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ منٹس میں منفی ریمارکس بغیر کسی ثبوت کے شامل کیے گئے، درخواست گزار کی ساکھ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، دیر سے انصاف دینا غیر منصفانہ ہے، تمام سرکاری ادارے ترقی کے معاملات میں شفاف اور فوری فیصلے کریں۔

    تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال منسوخ نہ کرنے کا علان

    کراچی : سول ہسپتال کی لفٹ میں 14 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی

    40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران میں غائب، وزیر مذہبی امور