Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال منسوخ نہ کرنے کا علان

    تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال منسوخ نہ کرنے کا علان

    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 19 جولائی کو شیڈول ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے-

    ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تاجر برادری سے مشاورت کا عمل جاری ہے اور آج فیصلہ کیا جائے گا کہ ہڑتال کے اگلے لائحہ عمل میں کوئی تبدیلی لانی ہے یا نہیں، تاہم اس وقت تک ہڑتال کا فیصلہ برقرار ہے جبکہ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد جاوید بلوانی نے بھی ہڑتال کے حوالے سے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 جولائی بروز ہفتہ ملک گیر ہڑتال شیڈول کے مطابق ہی ہوگی ہڑتال نہ ملتوی ہوگی اور نہ منسوخ ہو گی۔

    اینکر پرسن جیسمین منظور بھی تشدد کا نشانہ بن گئیں،تصاویر شیئر کر دیں

    جاوید بلوانی نے کہا کہ ہڑتال کے لیے پوری تیاری کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا اور اس فیصلے میں چاروں صوبوں کے بڑے چیمبرز سے مشاورت شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا تو وہ بھی تمام چیمبرز سے مشاورت کے بعد ہی ہوگا انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کا ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان حالیہ ٹیکس اصلاحات اور تاجر برادری کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف کیا گیا ہے-

    بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس سے تیل خریدا تو پابندیاں لگیں گی، نیٹو چیف

  • بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس سے تیل خریدا تو پابندیاں لگیں گی، نیٹو چیف

    بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس سے تیل خریدا تو پابندیاں لگیں گی، نیٹو چیف

    نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ اگر بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس کے ساتھ تیل و گیس کی تجارت جاری رکھی تو ان پر ثانوی پابندیاں عائد کی جائیں گی، امریکی کانگریس میں ارکان سے ملاقات کے دوران مارک روٹے نے ان ممالک کو سخت لہجے میں متنبہ کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو امن معاہدے کو سنجیدگی سے لینے پر آمادہ کریں۔

    مارک روٹے نے امریکی سینیٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چین کے صدر، بھارت کے وزیر اعظم یا برازیل کے صدر ہیں، اور آپ روس کے ساتھ تجارت جاری رکھتے ہیں، تو آپ جان لیں اگر پیوٹن امن مذاکرات کو سنجیدگی سے نہ لے، تو ہم مکمل معاشی پابندیاں لگائیں گے،پوتن کو فون کریں اور کہیں کہ وہ امن مذاکرات کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو اس کے سنگین اثرات برازیل، بھارت اور چین پر پڑیں گے۔

    کرکٹ اور فٹبال کے میدانوں کی نیلامی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آ گیا

    نیٹو چیف نے یہ بھی کہا کہ یورپ، امن مذاکرات سے پہلے یوکرین کو سب سے مضبوط پوزیشن میں لانے کے لیے ہر ممکن معاشی مدد دے گا انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت اب امریکہ یوکرین کو بڑی تعدادمیں ہتھیار فراہم کرے گا، اور ان ہتھیاروں کی فراہمی کے اخراجات یورپی ممالک برداشت کریں گے۔

    جب ان سے (مارک روٹے) پوچھا گیا کہ کیا یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی دیے جائیں گے، تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ صرف دفاعی نہیں بلکہ جارحانہ بھی ہے اس میں ہر طرح کے ہتھیار شامل ہیں، لیکن اس پر ابھی تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی اس پر اب پینٹاگون، یورپ میں سپریم الائیڈ کمانڈر، اور یوکرینی قیادت مل کر کام کر رہے ہیں۔

    پُل گرنے کے واقعات میں اضافہ،مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ کی مود ی سرکار پر تنقید

    یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی ایک نئی کھیپ دینے کا اعلان کیا ہے، اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو روس سے سامان خریدنے والوں پر 100 فیصد تک سیکنڈری ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔

  • کراچی : سول ہسپتال کی لفٹ میں 14 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی

    کراچی : سول ہسپتال کی لفٹ میں 14 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی

    کراچی کے سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی لفٹ میں 14 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی

    رپورٹ کے مطابق 14 سالہ ارمان کی والدہ گراؤنڈ فلور پر سرجیکل وارڈ نمبر ون میں زیر علاج تھی لفٹ آپریٹر نے لفٹ تیسری و آخری منزل پر روک کر لفٹ کے اندر بدفعلی کا نشانہ بنایا، لڑکے کے والد اور چچا انتظار گاہ میں بیٹھے تھے بچہ اپنی والدہ کے پاس وارڈ میں گیا تو لفٹ آپریٹر عبدالوحید نے ایک سو روپے دے کر لفٹ میں لے گیا لفٹ آپریٹر عبد الوحید نے بچے کو جنسی زیادتی کرنے کے بعد نیچے بھیجا، 14 سالہ بچے نے نیچے جا کر والد اور چچا سے شکایت کی اور درد سے رونے لگا، چچا اور والد کی جانب سے لفٹ آپریٹر کو پکڑ کر پٹرول ڈال کر جلانے کی بھی کوشش کی سیکیورٹی گارڈ موقع پر پہنچ کر لفٹ آپریٹر عبد الوحید کی خوب دھلائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا، لفٹ آپریٹر عبد الوحید کو تھانہ عید گاہ کے حوالے کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن تھیٹر کمپلیکس نجی ادارے کے ماتحت چل رہا ہے، آپریشن تھیٹر کمپلیکس میں کام کرنے والے افراد بھی اس نجی ادارے کے ملازم ہیں، آپریشن تھیٹر کمپلیکس کے انچارج ڈاکٹر بلال طبعیت ناساز ہونے پر موقف دینے سے گریزاں ہیں پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید نے بھی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔

  • پُل گرنے کے واقعات میں اضافہ،مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ کی مود ی سرکار پر  تنقید

    پُل گرنے کے واقعات میں اضافہ،مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ کی مود ی سرکار پر تنقید

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ نے مود ی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پُلوں کے ٹوٹنے پر سوال اٹھا دیے ہیں-

    تیسری بڑی معیشت کی دعویدار مودی سرکار صرف دعووں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے اور مودی سرکار کو تیسری بڑی معیشت بننے کے کھوکھلے دعوے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے،بھارت میں مودی سرکار پر اتحادیوں کی تنقید سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی ترقی کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔

    مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تیسری بڑی معیشت بن گیا ہے مگر عمارتوں اور پُلوں کے گرنے کا ذمہ دار کون ہے؟جب ملک میں پل گر رہے ہوں، سڑکیں بیٹھ رہی ہوں اور لوگ مر رہے ہوں تو اس ترقی کا کیا فائدہ؟ پُل گرنے اور سڑکیں زمین بوس ہونے جیسے سانحات کا ذمہ دار کون؟۔

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1945345560753365496

    دوسری جانب دی وائر کی رپورٹ کے مطابق ایک دن قبل مودی نے کہا تھا کہ بھارت تیزی سے دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے جا رہا ہے اس بیان پر مبصرین نے مودی کو آڑے ہاتھوں بھی لیا اور سوال اٹھایا کہ جی ڈی پی میں اضافہ ملک میں عدم مساوات اور بنیادی سہولیات کی کمی کو نہیں چھپا سکتا۔

    حمیرا اصغر مالی مشکلات کا شکار تھیں،موبائل فون تک بھی تحقیقاتی ٹیم کی رسائی

    دی وائر کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں 10 جولائی کو گروگرام میں بارش کے بعد سڑک دھنس جانے کے بعد ٹرک گڑھے میں جا گرا 9 جولائی کو وڈودرا میں مہیساگر ندی پر پل گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسی طرح راجستھان کے جھنجھنو ضلع میں این ایچ 52 سے جڑنے والی سڑک کٹلی ندی میں بہہ گئی، 4 جولا ئی کو250کروڑ کی لاگت سے بننے والے ممبئی فلائی اوور پر چند دن بعد ہی گڑھے بن گئے۔ 15 جون کو پونے کی اندریانی ندی پر پل گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے اڑیسہ کے سمبل پور ضلع میں 60 کروڑ کا فلائی اوور صرف 2 ماہ سے بھی کم عرصے میں منہد م ہو گیا۔

    دی وائر کے مطابق مودی سرکار کی نااہلی کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ چکی ہے پرانے پلوں کے بارے میں برطانوی کمپنیاں خبردار کر چکی ہیں کہ وہ قابل استعمال نہیں رہے کچھ پلوں نے 100 سال مکمل کر لیے ہیں اور انہیں اب گاڑیوں کے استعمال کے لیے نہیں چلایا جانا چاہیے-

    کے پی میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

  • کے پی میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    کے پی میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور اس سلسلے میں چترال، اپر لوئردیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہےاس کے علاوہ چلاس میں تتاپانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے۔

    الرٹ میں پی ڈی ایم اے نے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رکھنے کی ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کیا جائے، جبکہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال میں سیاحوں کو خبردار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، سڑکوں کی بروقت بحالی کے لیے این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت دی ہے ضلعی انتظامیہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ہنگامی اقدامات کریں جبکہ عوام کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کا بتایا جائے پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔

    ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہےترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں بھی موسلادھاربارشوں کے امکانات ہیں جس حوالے سے کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے لاہور ، راولپنڈی، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے جب کہ بہاولپور، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہےاس کے علاوہ گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاءالدین میں بھی بارش کے امکان ہے جب کہ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

    کوہستان کرپشن اسکینڈل ، 25 ارب کے اثاثے منجمد ، اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان

  • ملک بھر میں  مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، شمال مشر قی و جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی و بالائی سندھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےمری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سیالکوٹ، لاہور، نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں بھی مزید بارش ہونے کی توقع ہے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، شیخوپورہ، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو، بہاولنگر، تو نسہ اور لیہ میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگر ا م، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان،صوابی، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ہنگو، ٹانک، لکی مروت، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیر ستان، کرک اور بنوں میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

    ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

    بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، قلات، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے عمر کوٹ، مٹھی، سانگھڑ، گھوٹکی، خیرپور، پڈعیدن، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد اور بینظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، کشمور اور ساحلی علاقوں میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نذیر نے کہا کہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کاامکان ہے آئندہ 2 روز میں بارشوں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی حصے میں منتقل ہوگا، 18 سے 20 جولائی تک سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے سوات اور مالاکنڈ میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کا سلسلہ اب پاکستان کے مغربی علاقوں کی طرف بڑھے گا۔

    کوہستان کرپشن اسکینڈل ، 25 ارب کے اثاثے منجمد ، اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان

  • ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

    ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

    امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کو اپنی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا-

    رضا امیری مقدم پر الزام ہے کہ وہ 2007 میں ریٹائرڈ ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ اے باب لیونسن کے اغوا میں ملوث تھے، باب لیونسن ایران کے جزیرہ کِش سے لاپتا ہوگئے تھےمنگل کی شام ایف بی آئی کے واشنگٹن فیلڈ آفس نے ایسے پوسٹرز جاری کیے جن میں ایران کے 3 اعلیٰ انٹیلی جنس افسران کی شناخت کی گئی، جن پر باب لیونسن کی گمشدگی اور تہران کی اس میں مبینہ شمولیت کو چھپانے کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔

    iran

    رضا امیری مقدم، جنہیں احمد امیرینیا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ماضی میں ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس و سلامتی (ایم او آئی ایس) کے آپریشنز یونٹ کے سربراہ رہ چکے ہیں، اور اس دوران انہوں نے یورپ بھر میں کام کرنے والے ایجنٹوں کی نگرانی کی، وہ اب اسلام آباد میں ایران کے اعلیٰ سفارتی نمائندے کے طور پر تعینات ہیں۔

    کوہستان کرپشن اسکینڈل ، 25 ارب کے اثاثے منجمد ، اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان

    ایف بی آئی کے مطابق رضا امیری مقدم پر شبہ ہے کہ انہوں نے براہ راست اس کارروائی کی نگرانی کی تھی جس کے نتیجے میں لیونسن کا اغوا ہوا اور بعد میں انہوں نے اس واقعے پر پردہ ڈالنے میں بھی کردار ادا کیا، ایف بی آئی کے سابق اسپیشل ایجنٹ باب لیونسن 8 مارچ 2007 کو کِش جزیرے پہنچے اور اگلے ہی دن لاپتا ہو گئے یہ پوسٹرز اس جاری تفتیش کا حصہ ہیں جس میں ان ایرانی حکام کی شناخت کی جا رہی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر باب کے اغوا اور ایران کی اس میں شمولیت کو چھپانے کی کوشش کی۔

    https://x.com/FBIMostWanted/status/1945152137983303902

    دیگر دو افسران میں تقی دانشور اور غلام حسین محمدنیا شامل ہیں، تقی دانشور کو سید تقی قائمی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ ایم او آئی ایس کے سینئر کاؤنٹر انٹیلی جنس افسر ہیں جنہوں نے اُس وقت مبینہ طور پر محمد بصیری (المعروف ثنائی) کی نگرانی کی جب لیونسن لاپتا ہوئےغلام حسین محمد نیا ایم او آئی ایس کے ایک سینئر نائب ہیں، جنہوں نے 2016 میں البانیا میں ایران کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں، انہیں دسمبر 2018 میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں البانیا سے نکال دیا گیا تھا انہوں نے اس کوشش کی قیادت کی کہ باب لیونسن کی گمشدگی کا الزام پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سرگرم ایک مسلح گروہ پر ڈال دیا جائے۔

    ماں نے بچے کو بس میں جنم دے کر کھڑکی سے باہر پھینک دیا

    ایف بی آئی کے واشنگٹن فیلڈ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیون جینسن نے کہا کہ ’یہ تین انٹیلی جنس افسران اُن افراد میں شامل تھے جنہوں نے باب کے 2007 میں اغوا اور ایرانی حکومت کی جانب سے بعد ازاں کیے گئے پردہ پوشی کے اقدامات میں مبینہ کردار ادا کیا، باب غالباً اپنی زندگی کے آخری ایام قید میں اپنے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں سے دور گزارنے پر مجبور ہوئے‘۔

    باب لیونسن کی قید میں تصاویر اور ایک ویڈیو 2010 اور 2011 میں منظرعام پر آئیں، مگر اُس کے بعد سے ان کی کوئی تصدیق شدہ اطلاع نہیں ملی، مارچ 2025 میں امریکی محکمہ خزانہ نے امیری مقدم اور کئی دیگر افراد پر اس کیس کے حوالے سے پابندیاں عائد کیں۔

    https://x.com/SenateForeign/status/1945198371884441972

    ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ان کی تفتیش اب بھی جاری ہے اور وہ اغوا میں ملوث دیگر ایرانی اہلکاروں کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے، اگرچہ پاکستانی حکام کا اس واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا، مگر امیری مقدم کی سفارتی تعیناتی کے باعث اب اس کیس کا براہِ راست ربط اسلام آباد سے قائم ہو چکا ہے۔

    2020 میں لیونسن کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے امریکی حکام کی معلومات کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ وہ ایرانی حراست میں ہی انتقال کر گئے تھے۔

    ایف بی آئی نے اس سے پہلے دو دیگر ایرانی انٹیلی جنس افسران محمد بصری اور احمد خزائی کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر 25 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا، جن پر امریکی حکام نے الزام لگایا تھا کہ لیونسن کے اغوا، حراست اور ممکنہ موت کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

  • کوہستان کرپشن اسکینڈل : 25 ارب کے اثاثے منجمد ، اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان

    کوہستان کرپشن اسکینڈل : 25 ارب کے اثاثے منجمد ، اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان

    کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کیس میں مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کیے گئے ہیں،اعظم سواتی سے 60 کروڑ کا گھر خریدنے والا کنٹریکٹر گرفتار کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اعظم سواتی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ، اعظم سواتی نے پہلے بھی نیب سے تعاون کیا اب بھی کر رہے ہیں،نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ، اس سکینڈل میں مبینہ طور پر مزید شخصیات بھی ملوث ہو سکتی ہیں، اسکینڈل میں 17 ارب روپے کی جائیداد اور لگژری گاڑیوں کی تفصیل منظر عام پر آ گئی ہے نیب نے کرپشن اسکینڈل کیس کو انکوائری سے باضابطہ تفتیش میں تبدیل کر دیا-

    سرکاری تفصیلات کے مطابق اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر25ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کئے ہیں،نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور تین کلو گرام سے زیادہ سونا برآمد کیا ہے، مختلف کمرشل بینکوں میں موجود 73 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دئیے گئے ہیں جن میں 5 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے-

    حمیرا اصغر کیس:پولیس کا دو شناختی کارڈز کے استعمال کا انکشاف

    سرکاری ریکارڈ کے مطابق نیب نے 77 لگژری گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں ،مزید برآں، 109 جائیدادیں بھی مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے قبضے میں لی گئی ہیں، ان میں 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے، 2 کمرشل پلاٹس، 30 مکانات، 12 دکانیں اور فوڈ کورٹس، 25 فلیٹس اور پینٹ ہاؤسزاور 175 کنال زرعی اراضی شامل ہیں، ان جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 17 ارب روپے بتائی جا رہی ہے-

    سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ24سے48گھنٹوں کے دوران اس کیس میں اہم شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جس کےلئے تیاریاں جاری ہیں۔یہ بہت بڑا فراڈ انتہائی چالاکی سے اور واضح گٹھ جوڑ کے ساتھ رچایا گیا، جس میں سرکاری اہلکار، لالچی ٹھیکیدار، ملی بھگت کرنے والے بینک حکام اور دیگر شامل تھے اربوں روپے قومی خزانے سے چپ چاپ نکال لیے گئے، اور کسی مالیاتی نگرانی کے ادارے کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی،نیب نے کوہستان سکینڈل میں ملوث کنٹریکٹر محمد ایوب کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے اکاؤنٹ میں تین ارب روپے ٹرانسفر ہوئے تھے جبکہ ملزم نے کرپشن کی رقم سے اعظم سواتی کا گھر بھی خریدا تھا۔

    ماں نے بچے کو بس میں جنم دے کر کھڑکی سے باہر پھینک دیا

  • حمیرا اصغر کیس:پولیس کا دو شناختی کارڈز کے استعمال کا انکشاف

    حمیرا اصغر کیس:پولیس کا دو شناختی کارڈز کے استعمال کا انکشاف

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ دو شناختی کارڈز استعمال کرتی تھیں، جن میں ایک میں تاریخِ پیدائش تبدیل کی گئی تھی۔

    8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش برآمد ہوئی،مکان مالک کی جانب سے کرایہ نہ ملنے کی شکایت پر عدالت نے پولیس کو فلیٹ خالی کرانے کا حکم دیا تھا، فلیٹ خالی کراتے وقت پولیس کو اداکارہ کی لاش ملی، جو ڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی، ابتد ائی طور پر لاش ایک ماہ پرانی سمجھی جا رہی تھی، تاہم بعد ازاں پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے۔

    اداکارہ کی موت کی ممکنہ وجہ جاننے کے لیے پولیس نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے، جو یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ موت طبعی تھی، قتل تھا یا خودکشی،گزشتہ روز میزبان اقرار الحسن نے انکشاف کیا کہ اداکارہ نے موت سے قبل 7 اکتوبر کو 10 افراد سے رابطہ کر نے کی کوشش کی تھی، جن میں ان کا بھائی بھی شامل تھا، لیکن کسی نے بھی ان کے پیغام کا جواب نہیں دیا۔

    ماں نے بچے کو بس میں جنم دے کر کھڑکی سے باہر پھینک دیا

    تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ دو شناختی کارڈز استعمال کر رہی تھیں حمیرا اصغر نے اصل شناختی کارڈ میں ٹیمپرنگ کرکے اپنی تاریخِ پیدائش تبدیل کی تھی اصل شناختی کارڈ میں ان کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 1983 درج ہے، جب کہ ٹیمپرڈ شناختی کارڈ میں تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 1997 لکھی گئی ہے، اداکارہ شوبز کی دنیا میں ٹیمپرڈ شناختی کارڈ استعمال کیا کرتی تھیں۔

    اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی

  • ماں نے بچے کو بس میں جنم دے کر کھڑکی سے باہر پھینک دیا

    ماں نے بچے کو بس میں جنم دے کر کھڑکی سے باہر پھینک دیا

    بھارت میں سنگ دل ماں نے بچے کو بس میں جنم دے کر کھڑکی سے باہر پھینک دیا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مہارا شٹر کے شہر پربھانی میں پیش آیا، جس میں ایک نوجوان عورت نے ایک بس میں بچے کو جنم دیا، مگر اس کے بعد اس معصوم کو بس کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا جوان سالہ ریتیکا نامی عورت اوراس کے ساتھ ایک شخص، پونے سے پربھانی جا رہے تھے دوران سفر اس نے بس میں ہی بچے کو جنم دیا۔ مگر اس کے بعد دونوں نے بے دردی سے بچے کو ایک کپڑے میں لپیٹ کر بس کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔

    پولیس کے مطابق بس کے ڈرائیور نے جب دیکھا کہ کچھ باہر پھینکا گیا ہے تو اس نے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص سے اس بارے میں پوچھا اس نے بتایا کہ اس کی بیوی ریتیکا کو سفر کے دوران الٹیاں ہو رہی تھیں اور اس نے بچے کو باہر پھینکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم، اس دوران ایک شہری نے جو سڑک پر تھا، بچے کو دیکھ لیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

    اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی

    پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بس کو روکا اور بس کے اندر تفتیش کی ابتدائی تحقیقات کے دوران، دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بچے کو اس لیے پھینکا کیونکہ وہ اس کی پرورش کرنے کے قابل نہیں تھے پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا اور ریتیکا کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

    پولیس نے دونوں کے درمیان ازدواجی تعلقات کی کوئی مستند دستاویزات نہ ہونے کے باوجود انہیں گرفتار کرکے، بچے کو پوشیدہ طریقے سے قتل کرنے اور لاش کو چھپانے کا کیس درج کرلیا۔

    لاہور ائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی