Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان اور روس کے درمیان آئندہ ماہ مال بردار ٹرین چلانے کا اعلان

    پاکستان اور روس کے درمیان آئندہ ماہ مال بردار ٹرین چلانے کا اعلان

    پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین آئندہ ماہ چلائی جائے گی، مال بردار ٹرین لاہور سے روس تک چلائی جائے گی۔

    دفتر خارجہ حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کا پائلٹ پراجیکٹ اگست میں شروع کیا جائے گا، پہلی مال بردار ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہو گی جو ایران ، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی،مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا روس، ترکمانستان اور قازقستان سے پاکستان پہنچیں گی ، اس اقدام سے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کو مزید فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    واضح ر ہے کہ چند دن پہلے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے روس کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے پروٹوکول پر دستخط بھی کیے تھے۔

    24 اور 26 نومبر کے 14 مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج ، گرفتار کرنیکا حکم

    سانحہ سوات : رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع ، حکومتی اقدامات اور نظام میں خامیوں کا انکشاف

    عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا مسترد

  • 24 اور 26 نومبر کے 14 مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج ، گرفتار کرنیکا حکم

    24 اور 26 نومبر کے 14 مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج ، گرفتار کرنیکا حکم

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے 14 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی ضمانت خارج کردی۔

    منگل کے روز اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران ملزم اور اس کا وکیل غیر حاضر تھے، فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم عمر ایوب کی 14 مقدمات میں ضمانت خارج کرتے ہوئے عمر ایوب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی-

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف راولپنڈی اور اٹک میں 24 اور 26 نومبر 2024 کے پر تشدد احتجاج کے الزام پر مقدمات درج ہیں،پی ٹی آٗئی رہنما عمرایوب نے مذکورہ مقدمات میں اپنے وکیل ڈاکٹر بابر عوان کے ذریعے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی ، وہ 24 اور 26 نومبر کے 14 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے۔

    عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا مسترد

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل 2025 میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 نومبر کے احتجاج پر پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا جج نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 86 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

  • عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا مسترد

    عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا مسترد

    الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی-

    کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، سماعت میں عمر ایوب کے وکیل نے اسے خلاف قواعد قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے نوٹس واپس لینے کی استدعا کی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا۔

    عمر ایوب کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانا ہوتی ہیں قواعد کے مطابق غلط گوشوارے جمع ہونے کے 120 روز کے اندر الیکشن کمیشن رکن اسمبلی کے خلاف شکایت درج کر سکتا ہے، جب کہ الیکشن کمیشن نے رواں برس 29 اپریل کے بعد نوٹس بھیجا۔

    سانحہ سوات : رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع ، حکومتی اقدامات اور نظام میں خامیوں کا انکشاف

    ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد نے درخواست گزار کے وکیل کو بتایا کہ کمیشن نے پہلا نوٹس مقررہ مدت کے اندر بھجوایا تھا اور الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو فیئر ٹرائل کا موقع دیا ہے،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

    آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

  • سانحہ سوات :  رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع ، حکومتی اقدامات اور نظام میں خامیوں کا انکشاف

    سانحہ سوات : رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع ، حکومتی اقدامات اور نظام میں خامیوں کا انکشاف

    پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات سے متعلق 384 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرا دی گئی۔

    عدالت نے دریا کنارے غیر محفوظ تعمیرات اور سیلابی خطرات کے پیش نظر دریاؤں کو محفوظ بنانے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی تھی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے 10 افسران اور ذمے دار افراد کے بیانات قلمبند کیے اور واقعے کی تحقیقات کیلئے محکموں کے افسران کو الگ الگ تفتیش کیلئے بلایاجن میں سوات پولیس کے سربراہ، ڈی جی ریسکیو، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈپٹی کمشنر سوات، ٹی ایم او سوات، اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں نے اپنی تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں۔ ان رپورٹس میں سیلاب سے پہلے اور بعد میں کی گئی تیاریوں، حکومتی ردعمل اور معطل کیے گئے افسران کے حوالے سے تفصیلات موجود ہیں رپوٹ میں واقعے کے بعد حکومتی اقدامات، معطل افسران، سیلاب سے پہلے اوربعد میں کی گئی تیاریوں کی تفصیلات، اور سانحہ سے قبل کیے گئے اقدامات اور نظام میں موجود خامیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ سوات کے 3 دن بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی تاہم اس سے پہلے کسی موثر اقدام کا کوئی ثبوت نہیں ملا، رپورٹ میں بارشوں سے جاری پیشگی آگاہی پیغامات کے ثبوت بھی عدالت کو فراہم کیے گئے،رپورٹ میں محکموں کی باہمی کوآرڈینیشن کی کمی اور خطرات سے نمٹنے کے لیے مناسب حکمت عملی نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کی پیش گوئی، دفعہ 144 کے نفاذ اور خطرات سے آگاہی سے متعلق جاری کردہ اعلامیے موجود تھے، تاہم ان پر موثر عملدرآمد نہیں کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ عوام کو بروقت پیشگی آگاہی دینے کے شواہد بھی رپورٹ میں شامل ہیں، مگر نظام کی خامیوں نے نقصان کو بڑھا دیا۔

    آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور درآمدی اخراجات میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے-

    ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور درآمدی پریمیم میں اضافے کے باعث پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں بالترتیب 5 روپے 25 پیسے اور 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہو کر یہ 272 روپے 04 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ یہ 279 روپے 48 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے-

    آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

    اس کے برعکس، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 روپے 80 پیسے اور 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے تاہم حتمی قیمتوں کا اعلا ن حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا،اس وقت پیٹرول کی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل اس وقت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہے،30 جون کو 8 روپے 36 پیسے کے اضافے کے بعد مقرر ہوئی تھی،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا-

    پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،ایرانی صدر

  • آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

    آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگست میں ڈبل ڈیکر بسز کا آغاز کیا جارہا ہے، ای وی بسوں کے بعد ای وی ٹیکسی بھی آئندہ ماہ متعارف کروائیں گے،جبکہ آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی-

    شرجیل میمن نے کراچی میں جام صادق پل کے دورے کے دوران یلو لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہیں یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں تیز رفتاری سے ییلو لائن بی آر ٹی کا کام جاری ہے، ابھی جام صادق برج کی تعمیر جاری ہے، بی آر ٹی لائنز کی اس شہر میں اشد ضرورت ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ترجیح ہے کہ بی آر ٹیز پر تیزی سے کام مکمل کریں، بی آر ٹیز پر ای وی بسیں چلائی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن سست روی کا شکار تھی تاہم اب پیش رفت ہے اور وہاں کام کی رفتار میں تیزی آئی ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کی ان پروجیکٹس میں بہت زیادہ دلچسپی ہے، اگست میں ڈبل ڈیکر بسز کا آغاز کیا جارہا ہے، ای وی بسوں کے بعد ای وی ٹیکسی بھی آئندہ ماہ متعارف کروائیں گے ماحول دوست گاڑیوں سے شہریوں سمیت ماحول کو بھی فائدہ ہوگا، آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، جب بھی بارش ہوتی ہے تو کشش ثقل کے ذریعے پانی جاتا ہے، میٹنگز کے باوجود بھی حیسکو نے کل پرفارم نہیں کیا، حیسکو، کے الیکٹرک بلا تعطل بجلی فراہم کریں تاکہ پانی کی نکاسی ممکن ہوسکے۔

    پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،ایرانی صدر

    شرجیل میمن نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے سببب مشینوں سے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی، ایڈمنسٹریشن نے جنریٹر کی مدد سے پانی کی نکاسی کی، بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی، جو رہ گئے ہیں وہاں آج کردی جائے گی،کراچی میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، کراچی میں گزشتہ بارش کے دورا ن پانی کھڑا نہیں ہوا، کے الیکٹرک دوران بارش بجلی فراہم کرے تو پانی کی نکاسی بلا تعطل جاری رہے گی-

    بھارت میں جنسی ہراسانی کی شکایت کے باوجود خاموشی، طالبہ کی خود سوزی

  • پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،ایرانی صدر

    پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،ایرانی صدر

    تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نےوزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو نیک خواہشات اور احترام کا پیغام پہنچایا ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں عظیم فتح کی مبارک باد دی اور کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے جارحیت کا خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت اور آپ کی بہترین حکمت عملی نے جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، جو امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر پر زور مذمت کی پاکستانی پارلیمنٹ نے سب سے پہلے ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی اور ایران کے اپنے دفاع کے جائز حق کی حمایت کی۔

    اسرائیل کی مذہبی جماعت کا نیتن یاہو حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں پاکستان نے جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتےصہیونی حکومت مسلم ممالک کے درمیان تقسیم اور کمزوری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے مسلم حکومتیں اسلامی اتحاد کی اہمیت کو پوری طرح سمجھ جائیں تو وہ صہیونی حکومت کے خلاف ایک متحد محاذ بنا سکتی ہیں۔

    صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کو وسیع کرنے کے لیے سفارتی تبادلوں اور تعمیری مکالمے کی اہمیت پر زور دیا اور اسرائیلی مسلط کردہ جنگ کے دوران پاکستان کی مخلصانہ حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

    مزید بارشوں کی پیشگوئی ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری

    اس اہم ملاقات میں ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی، ایرانی صدر کے معاون خصوصی، پاکستان میں ایران کے سفیر اور ایران میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔

  • اسرائیل کی مذہبی جماعت کا نیتن یاہو حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    اسرائیل کی مذہبی جماعت کا نیتن یاہو حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    یروشلم: اسرائیل کی اہم مذہبی جماعت نے وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اتحاد ختم کر دیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کو دھچکا لگ گیا، الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں میں سے ایک یو ٹی جے نے نیتن ہایو کی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی، مذہبی طلبہ کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ قرار دینے کا قانون نہ بنانے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

    حکومت سے علیحدگی کی وجہ سپریم کورٹ کا وہ فیصلہ بنا جس میں مذہبی طلبا کو فوجی سروس سے استثنیٰ کو کالعدم قراردیا گیا،اختلافات کے بعد اس سلسلے میں یو ٹی جے کا ایک رکن پہلے ہی مستعفی ہوچکا تھا،جبکہ مذہبی جماعت کے مزید 6 ارکان نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا، جس کے نتیجے میں 120 رکنی اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں نیتن یاہوکی اکثریت گھٹ کر61 نشستوں تک محدود ہو گئی ہے جس سے حکومت گرنے کا خدشہ اسرائیلی وزیراعظم کے سر پر منڈلانے لگا ہے۔

    بھارت میں جنسی ہراسانی کی شکایت کے باوجود خاموشی، طالبہ کی خود سوزی

    ایک اور الٹرا آرتھوڈوکس پارٹی شاس پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں کیونکہ انتہائی دائیں بازو کی مذہبی جماعتیں بھرتی بل کی مخالف ہیں اور وزیراعظم سے اپنا اتحاد چھوڑنے کی دھمکی دیتی رہی ہیں، سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بحران نیتن یاہو حکومت کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے اورممکنہ طور پرقبل از وقت انتخابات کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔

    اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت،چینی صدر سے ملاقات

  • مزید  بارشوں کی پیشگوئی ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری

    مزید بارشوں کی پیشگوئی ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے علاقوں قصور، پاکپتن، کمالیہ، سرگودھا، چیچہ وطنی، چنیوٹ، وہاڑی جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بادل برسے آج سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    معروف بھارتی گلوکار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    اسلام آباد کے ایف-6، جی-6، جی-7، ایف-7، آئی-8، ایف-10 اوردیگرعلاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی کے فیض آباد، کری روڈ، ڈھوک کالا خان، کمرشل مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،نئی تاریخ رقم

  • معروف بھارتی گلوکار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ  گئے

    معروف بھارتی گلوکار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    انڈین فلم "کپور اینڈ سنز” کے گانے "لڑکی بیوٹی فل” کے لیے مشہور ہریانوی ریپر اور گلوکار فاضل پوریا قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے-

    بھارتی ہریانوی میوزک انڈسٹری کے مشہور گلوکار اور ریپر فاضلپوریہ راہول یادو فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے یہ واقعہ گروگرام کے قریب سدرن پیریفرل روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اچانک گولیاں برسادیں، گولیوں کی بوچھاڑ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم فاضلپوریہ محفوظ رہےاور حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے پولیس حملے کے پیچھے محرکات جاننے کے لیے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    فاضل پوریا، جن کا اصل نام راہول یادیو ہے، فاضلپوریہ نے اپنے گاؤں ’فاضلپور‘ سے متاثر ہو کر اس اسٹیج نیم کو اختیار کیا تھا،ہریانوی میوزک انڈسٹری کی ایک معروف شخصیت ہیں وہ ہریانوی لوک موسیقی اور جدید بیٹس کا امتزاج بنا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچے اور انہوں نے مختلف بالی ووڈ گلوکاروں اور یوٹیوبرز کے ساتھ تعاون کیا ہے انہوں نے اپنے ہٹ گانے "لڑکی بیوٹی فل کر گئی چل” کے ذریعے پہچان حاصل کی جو 2016 کی فلم "کپور اینڈ سنز” میں پیش کیا گیا تھا۔ اس واقعے نے تفریحی صنعت میں عوامی شخصیات کے تحفظ کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،نئی تاریخ رقم

    دلچسپ بات یہ ہے کہ فاضل پوری سے 2024 میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی جس میں ان کے دوست ایلوش یادو کے ریو پارٹی کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق تھا، جس میں مبینہ طور پر سانپ کا زہر دیا جا رہا تھا۔ فاضل پوریا نے ابھی تک فائرنگ کے حوالے سے کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا ہے پولیس فی الحال سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے اور مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

    ماں اور دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق