Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی امید پر اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، جہاں انڈیکس ابتدائی منٹوں میں ہی 3600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

    ایک موقع پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 171,456.12 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 3,611.88 پوائنٹس یعنی 2.15 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہےمارکیٹ میں تقریباً تمام اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل ہیں، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، ماری انرجیز، میزان بینک اور حبکو پاور کمپنی جیسے انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے

    کھیلوں کی دنیا میں ایک بارپھرپاکستان کاپرچم سربلند،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے-

    پاکستانی نژادبرطانوی باکسرحمزہ شیرازنےڈبلیوبی اوسپرمڈل ویٹ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا،حمزہ شیرازنےجرمنی کےایلم بیگچ کودوسرےراؤنڈمیں ناک آؤٹ کرکےپہلی بارعالمی چیمپئن بننےکااعزاز حاصل کرلیا،حمزہ شیرازنےفائٹ کےآغازسےہی جارحانہ حکمت عملی اپنائےرکھی، تابڑتوڑاوردرست پنچزنےجرمن حریف کوبےبس کردیا

    حمزہ شیرازکےخطرناک لیفٹ ہک کےنتیجےمیں جرمن باکسررنگ میں سنبھل نہ سکے،ریفری نےمقابلہ فوری طورپرروک دیا 26سالہ حمزہ شیرازنےریٹائرڈ ٹیرنس کرافورڈکی خالی کردہ ڈبلیو بی اوسپرمڈل ویٹ بیلٹ جیت کرتاریخ رقم کردی فتح کےبعد پاکستانی نژادبرطانوی باکسرحمزہ شیراز نےرنگ میں سجدہ شکرادا کیا، ٹیم کےہمراہ کامیابی کا یادگارجشن بھی منایا-

    حمزہ شیراز نے اپنی شاندار فتح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں کہاکہ اس کامیابی کے بعد اب میں 168 پاؤنڈ کیٹیگری کے تمام عالمی باکسرز کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں میرے لیے یہ مقابلہ انتہائی آسان تھا، پہلا پنچ لگتے ہی حریف مکمل دباؤ میں آ گیا،میں نے اسے مسلسل پریشر میں رکھ کر شکست دے دی-

    حمزہ شیرازاس سے قبل ستمبر2024میں ٹائلرڈینی کوشکست دے کریورپی مڈل ویٹ ٹائٹل بھی اپنےنام کرچکے ہیں،پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اورکھیلوں کےشائقین نےحمزہ شیرازکی تاریخی کامیابی کوپاکستان کیلئےباعثِ فخرقراردےدیا-

  • گوادر پورٹ کی آپریشنل صلاحیت اور عالمی تجارتی اہمیت میں مزید اضافہ

    گوادر پورٹ کی آپریشنل صلاحیت اور عالمی تجارتی اہمیت میں مزید اضافہ

    گوادر پورٹ کی جدید بندرگاہی سہولیات علاقائی اور عالمی تجارتی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں –

    گوادر پورٹ نے 53 ہزار 277 میٹرک ٹن سے زائد کارگو کی کامیاب ہینڈلنگ کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا،چین سے آنے والے بحری جہاز ایم وی بی جیا شان کو کامیابی سے گوادر پورٹ پر لنگر انداز کیا گیا،عمان کی بندرگاہ صحار جانے والے جہاز کو ٹرانس شپمنٹ آپریشنز کیلئے گوادر پورٹ منتقل کیا گیا، بحری جہاز ایم وی بی جیا شان پر موجود تقریباً20 ہزار669 اسٹیل بلٹس کی کامیاب ہینڈلنگ مکمل کی گئی-

    12.8 میٹر ڈرافٹ کے حامل بڑے بحری جہاز کی محفوظ برتھنگ گوادر پورٹ کی جدید سہولیات اور صلاحیت کو نمایاں کرتی ہے ایم وی بی جیا شان کی کامیاب ہینڈلنگ گوادر پورٹ پر بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کے بڑھتے اعتماد کی عکاس ہےگوادر پورٹ چین، مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے-

  • انسان کو چاند پر اتارنے کے لیے چین کا مشن کامیابی سے روانہ

    انسان کو چاند پر اتارنے کے لیے چین کا مشن کامیابی سے روانہ

    چین نے ‘شینژو-23’ مشن کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ہے، جو 2030 تک انسان کو چاند پر اتارنے کے چینی عزم کی جانب ایک انتہائی اہم پیشرفت ہے۔

    چین کے شمال مغربی صحرائے گوبی میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ‘لانگ مارچ 2-ایف’ راکٹ کے ذریعے روانہ ہونے والا یہ خلائی جہاز کامیابی سے مدار میں داخل ہوچکا ہے اور چینی خلائی ایجنسی نے تمام خلابازوں کی خیریت اور مشن کی مکمل کامیابی کی تصدیق کی ہے۔

    اس مشن کے تحت تاریخ میں پہلی بار کوئی چینی خلاباز خلائی مدار میں پورا ایک سال قیام کرے گا تاکہ مائیکرو گریویٹی کے انسانی جسم، ہڈیوں اور پٹھوں پر پڑ نے والے طویل مدتی اثرات کا باریک بینی سے مطالعہ کیا جاسکے، جو مستقبل میں چاند اور مریخ پر بھیجے جانے والے طویل مشنز کے لیے بے حد ضروری ہے۔

    اس خلائی سفر کی ایک اور بڑی خصوصیت 43 سالہ لائی کا یِنگ کی شمولیت ہے جو ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی تاریخ کی پہلی خلاباز بن گئی ہیں اور وہ ماضی میں ہانگ کانگ پولیس کا حصہ رہ چکی ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ خلائی انجینیئر ژو یانگ ژو اور سابق ایئر فورس پائلٹ ژانگ ژی یوآن بھی اس سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔

    چین رواں سال کے آخر تک اپنے ‘تیانگونگ’ خلائی اسٹیشن پر جس پہلے غیر ملکی خلاباز کا استقبال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اس کا تعلق پاکستان سے ہے چین اپنے خلائی پروگرام کو تیزی سے وسعت دیتے ہوئے 2026 میں ہی اپنے نئے خلائی جہاز ‘مینگ ژو’ کا تجرباتی فلائٹ ٹیسٹ بھی کرنے جارہا ہے جو مستقبل میں خلابازوں کو چاند پر لے جانے کا فریضہ انجام دے گا۔

  • امریکا  ایران امن معاہدے کی پیشرفت:خا،م تیل کی قیمتوں میں کمی

    امریکا ایران امن معاہدے کی پیشرفت:خا،م تیل کی قیمتوں میں کمی

    درمیان ممکنہ امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

    عالمی منڈی میں پیر کے روز خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی برینٹ کروڈ کی قیمت 4 اعشاریہ 55 فیصد کمی کے بعد 98 ڈالر 83 سینٹ فی بیرل تک آگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4 اعشاریہ 73 فیصد سستا ہو کر 92 ڈالر 3 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔

    دونوں اہم آئل بینچ مارکس سیشن کے دوران 7 مئی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بھی پہنچے مارکیٹ میں یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے سے متعلق بڑھتی ہوئی امیدوں کے باعث سامنے آئی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان امن معاہدے پر ’’بڑی حد تک مذاکرات مکمل‘‘ ہوچکے ہیں ممکنہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔ جنگ سے قبل دنیا بھر میں تیل اور ایل این جی کی تقریباً 20 فیصد ترسیل اسی اہم بحری راستے سے ہوتی تھی۔

    تاہم دونوں ممالک کے درمیان اب بھی کئی اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں صدر ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں جلد بازی نہ کی جائے۔

    مارکیٹ تجزیہ کار ساؤل کاوونک کا کہنا ہے کہ اگرچہ امن معاہدے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق اب بھی کئی خطرات اور خدشات موجود ہیں، لیکن صورتحال میں بہتری کی امید نے قلیل مدت کے لیے تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم کردیا ہے۔

  • یوم ترویہ:عازمین حج کی منیٰ روانگی

    یوم ترویہ:عازمین حج کی منیٰ روانگی

    حج 2026 کے مناسک کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، آج حج کا پہلا دن ہے جسے ”یوم الترویہ“ کہا جاتا ہے، اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً اٹھارہ لاکھ عازمینِ حج مکہ مکرمہ سے منیٰ کی طرف روانہ ہورہے ہیں-

    عازمین آج منیٰ میں نمازِ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء ادا کریں گےحاجی لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے خیموں میں قیام کر رہے ہیں،کل 9 ذی الحجہ کو نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا۔

    مکہ مکرمہ کے قلب میں واقع یہ وادی چند ہی دنوں میں ایک مکمل اور جدید شہر کی شکل اختیار کرلیتی ہے، جہاں لاکھوں حجاج کرام نہایت منظم انداز میں عبادات کی ادائیگی کے لیے جمع ہوتے ہیں منیٰ کو ایک جدید موسمی اسمارٹ سٹی کی حیثیت حاصل ہے، جہاں صرف سفید خیموں کا وسیع جال ہی نہیں بلکہ پسِ منظر میں ایک انتہائی مربوط اور مؤثر نظام بھی فعال ہوتا ہے۔

    منیٰ میں جدید طرز کے خیموں کا مجموعی رقبہ تقریباً 25 لاکھ مربع میٹر پر مشتمل ہے، جو اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کے مطابق تیار کیے گئے ہیں، ان خیموں میں 26 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کو ٹھہرانے کی گنجائش موجود ہے۔

    سعودی حکومت کی جانب سے حج انتظامات کو موثر اور محفوظ بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے گئے ہیں سیکیورٹی، بجلی، پانی، طبی سہولیات اور گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں منیٰ، عرفات اور دیگر مقدس مقامات پر جدید کولنگ سسٹم، پانی کی پھوار دینے والے پنکھے، شیڈ اسٹرکچر اور سائبان نصب کیے گئے ہیں تاکہ شدید گرمی میں حجاج کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

    میدان عرفات اور مسجد نمرہ کے اطراف ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے شجر کاری کے منصوبے بھی مکمل کیے گئے ہیں جبکہ پیدل چلنے والے حجاج کی آسانی کے لیے سہولیات کے ساتھ راستے تیار کیے گئے ہیں سعودی حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد حجاج کو محفوظ، آرام دہ اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستانی حجاج کے کیمپوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق العربیہ سے بھی ملاقات کی اور بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    حج گروپس کی انتظامیہ نے عازمین کو یوم الترویہ اور دیگر مناسک کے حوالے سےضروری ہدایات بھی فراہم کی ہیں مختلف راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ ہلالِ احمر اور فلاحی تنظیموں کے رضاکار بھی حجاج کی مدد میں مصروف ہیں۔

    وزارتِ صحت کی جانب سے مختلف زبانوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں اور حجاج کو شدید گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عازمین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ کھلی دھوپ میں زیادہ دیر نہ رہیں، زیادہ پیدل سفر سے گریز کریں، چھتری کا استعمال کریں۔

    ادھر مکہ مکرمہ کے مقامی شہری بھی حجاج کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور منیٰ جانے والے راستوں پر عازمین میں پانی کی بوتلیں تقسیم کر رہے ہیں، جس سے حج کے ماحول میں بھائی چارے اور خدمت کے جذبات نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔

  • مقبوضہ یروشلم میں صومالی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح، پاکستان سمیت اسلامی ممالک کا سخت ردعمل

    مقبوضہ یروشلم میں صومالی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح، پاکستان سمیت اسلامی ممالک کا سخت ردعمل

    پاکستان اور سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک نے مقبوضہ یروشلم میں نام نہاد صومالی لینڈ کے سفارتخانے کے افتتاح کی شدید مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، لبنان، ترکیہ، انڈونیشیا، جبوتی، صومالیہ، فلسطین، عمان، سوڈان اور یمن کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ یروشلم میں نام نہاد صومالی لینڈ کے سفارت خانے کے افتتاح کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    مشترکہ وزارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور مقبوضہ یروشلم کی قانونی اور تاریخی حیثیت پر براہِ راست حملہ تصور کیا جاتا ہے،وزرائے خارجہ نے مقبوضہ یروشلم میں غیر قانونی حقائق مسلط کرنے یا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے منافی کسی بھی ادارے یا انتظام کو جواز فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے یکطرفہ اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔

    بیان میں کہا گیا کہ مشرقی یروشلم 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ ہے، اور اس کی قانونی و تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کالعدم، غیر مؤثر اور قانونی حیثیت سے محروم ہیں وزرائے خارجہ نے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے صومالی سرزمین کی وحدت کو نقصان پہنچانے یا اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو دوٹوک انداز میں مسترد کیا۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسرائیل نے متنازع صومالی لینڈ کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے اسلامی ممالک کی جانب سے مسترد کیا گیا تھا۔

  • بنوں:سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن، 2 اہم خوارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت گرد ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید

    بنوں:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 اہم خوارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت گرد ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید

    بنوں میں پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 اہم خوارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گزشتہ روز پاک فوج، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا کارروائی کے دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے خوارجی سرغنہ زمری نور اور افغان خوارجی کمانڈر عبدا للہ سعید کو بھی ہلاک کر دیا گیا، انتہائی کٹھن اور طویل آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے کارروائی کے دور ان پولیس کے دو اہلکار، کانسٹیبل وحید اللہ خان اور نوراللہ خان فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگئے۔

    شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، علاقہ عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔

  • کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش

    کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی،آئی جی بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی گئی اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیاشہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں ہر مشکل گھڑی میں وہ بلوچستان کے ساتھ رہے ہیں، شہداء کے خون کے مقروض ہیں،فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

  • پاکستان کو محض قرضوں کی نہیں بلکہ مہارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے،وزیراعظم

    پاکستان کو محض قرضوں کی نہیں بلکہ مہارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کے ہم قدم ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے، پاکستان کو محض قرضوں کی نہیں بلکہ مہارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

    پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے شہر ہانگژو میں منعقدہ پاک چین بزنس ٹو بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندر سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور اب آسمانوں کو چھو رہی ہے، ہانگژو جیسے خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر کا قیام صدر شی جن پنگ کے وژن کا نتیجہ ہے، جنہوں نے چین کو دنیا کی ایک بڑی اقتصادی اور عسکری طاقت بنایا، پاکستان بھی اسی رفتار سے ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے اور جلد خطے میں چین کا ہم قدم ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں سے تقریباً 30 فیصد مفاہمتی یادداشتیں (ایم او یوز) عملی معاہدوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جن کی مالیت اربوں ڈالر تک پہنچتی ہے، پاکستان اپنی نوجوان آبادی کو آئی ٹی ٹریننگ اور بین الاقوامی سرٹیفکیشن فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون کے اہم شعبوں میں زراعت، آئی ٹی، اکنامک زونز اور معدنیات شامل ہیں، اور ان شعبوں میں تیزی سے پیش رفت وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان میں معدنی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے پاکستان کو قرضوں کے بجائے مہارت اور براہِ راست سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،پیداوار بڑھانے کے لیے بہتر بیج، جدید مشینری اور عالمی معیار کے طریقے اپنانا ہوں گے، جبکہ دیہی علاقوں میں چھوٹے کاروباروں کے فروغ سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جائیں گے اکنامک زونز میں ون ونڈو آپر یشن اور سرمایہ کاروں کو ریڈ کارپٹ سہولیات دی جائیں گی، کراچی میں 6 ہزار ایکڑ پر عالمی معیار کا خصوصی اقتصادی زون قائم کیا جا رہا ہے-