Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

    شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

    قومی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی انگلینڈ میں کندھے کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔

    آل راؤنڈر شاداب خان کو گزشتہ کئی دنوں سے دائیں کندھے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے کرکٹر کو سرجری کروانے کا مشورہ دیا تھانائب کپتان کی لندن میں سرجری ہوئی، شاداب خان نے ایکس پر لکھا کہ الحمداللہ آپریشن کامیاب رہا، بحالی اور ری ہیب کا مرحلہ اب شروع ہوگا، فینز سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

    https://x.com/76Shadabkhan/status/1941432294558011848

    واضح رہے کہ کرکٹر شاداب خان کو سرجری سے بحالی کے لیے 6 سے 12 ہفتے درکار ہوں گے، اس دوران آل راؤنڈر دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ایشیا کپ 2025 میں بھی ان کی شرکت ری ہیب سے مشروط ہوگی۔

    مشکل میں ساتھ دینے والی پیپلزپارٹی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے،اسحاق ڈار

    وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    ترکیہ : ریپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مزید 3 میئرز گرفتار

  • مشکل میں ساتھ دینے والی پیپلزپارٹی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے،اسحاق ڈار

    مشکل میں ساتھ دینے والی پیپلزپارٹی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر مشکلات آئیں تو اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف اس کی سفارتی طور پر مدد کی، ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے، پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے، شہدا کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔

    لاہور میں حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ دربار کے 982 ویں سالانہ غسل کی تقریب منعقد ہوئی، روح پرور ماحول میں دربار شریف کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیاجبکہ نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خصوصی شرکت کی، اسحاق ڈار نے لاہور میں واقع معروف مذہبی مقا م داتا دربار کی زیارت کی، اس موقع پر صوبائی وزرا شجاع الرحمان، چوہدری شافع، بلال یاسین اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ڈپٹی وزیر اعظم کا پرتپا ک استقبال کیا،نائب وزیراعظم نے مزار شریف کو غسل دیا اور وہاں فاتحہ خوانی اور دعا کی اور مزار پر چادر چڑھائی، اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ڈپٹی وزیر اعظم کو مزار شریف پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ داتا گنج بخش کا عرس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، داتا دربار کی تزئین و آرائش پر کام شروع ہو چکا ہے، گنبد بلند کردیا گیا ہےمسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے، صحن میں چھتریاں لگانے کے لیے مریم نواز نے اجازت دے دی ہے، امید ہے اگلے غسل سے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل ہوجائے گا، 31 مئی 1999 کو نوازشریف نے پہلے افتتاح کیا تھا اب وہ دربار مکمل ہونے جا رہا ہے، شہبازشریف دن رات کوشش کررہے ہیں بے پناہ کامیابی ملی ہے۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے گرائے، 36 گھنٹے میں80 ڈرون بھیجے تو پاکستان نے انہیں سبق سکھایا، پاکستان کو بہت عزت و احترام اور کامیابی ملی، تاریخ میں کبھی کبھی مقام آتا ہے 2 سال کےلیے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہو چکے ہیں، ایران پر مشکلات آئیں تو اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف اس کی سفارتی طور پر مدد کی، ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے، پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے، شہدا کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کے نتیجے میں ایرانی آرمی چیف کے جنازے میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگتے رہے، پاکستان کا ایجنڈا یا خواہش جنگ لڑنے کی نہیں ہے، ہم خطے میں امن اور سلامتی چاہتے ہیں، اقتصادی ایجنڈہ ہے جس پر دن رات محنت کررہے ہیں آذربائیجان سے دو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا، اب مہنگائی میں کمی آئی، 22 سے 11 فیصد سود رہ گیا ہے، ترقی ہوگی، عوام کی فی کس آمدنی بڑھے گی۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، وہ اتحادی ہیں مشکل وقت پر ساتھیوں کو نہیں چھوڑا جاتا، پیپلزپارٹی سے بہت تعاون کریں گے، دونوں جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے،ن لیگ کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت مل گئی، مشکل میں ساتھ دینے والی پیپلزپارٹی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ قانون اپنا راستہ خود لے گا، اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سب جماعتوں سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں پاک بھارت جنگ میں تمام جماعتیں ایک پلیت فارم پر اکٹھی ہوگئیں دنیا نے پاکستانیوں کی مشترکہ آواز سنی۔

  • وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 76 ہزار 45 ارب کی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق حکومت کا مقامی قرضہ 53 ہزار 460 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضہ 22 ہزار 585 ارب روپے ہو گیا۔

    دستاویز کے مطابق ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 8 ہزار 312 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 25-2024 کے پہلے 11 ماہ میں حکومت کا قرضہ 7 ہزار 131 ارب روپے بڑھا، مئی میں قرضے میں 1109 ارب روپے کا اضافہ ہوا،اپریل 2025 تک حکومتی قرضے 74 ہزار 936 ارب روپے جبکہ مئی 2024 تک حکومتی قرضے 67 ہزار 733 ارب روپے تھے۔

    ڈیرہ غازی خان: یوم عاشور پر 11 ہزار اہلکار تعینات، سیکیورٹی ریڈ الرٹ

    بااثر خاتون کا کلاتھنگ اسٹور کے ملازم پر تشدد ، ویڈیو وائرل

    5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے،بلاول

  • ترکیہ : ریپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مزید 3 میئرز گرفتار

    ترکیہ : ریپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مزید 3 میئرز گرفتار

    ترکیہ میں ہفتے کی صبح حکومت نے اپوزیشن کے مزید 3 میئرز کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) سے ہے-

    فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گرفتاریوں کا تعلق مبینہ کرپشن کے ایک مقدمے سے ہے، جس کے نتیجے میں مارچ میں استنبول کے طاقتور اپوزیشن میئر اکرام امام اوغلو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ان کی گرفتاری نے ملک بھر میں بڑے مظاہروں کو جنم دیا تھا جو کہ 2013 کے بعد سب سے بڑا عوامی احتجاج قرار دیا جا رہا تھا اکرام امام اوغلو، صدر رجب طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں اور 2028 کے صدارتی انتخابات میں سی ایچ پی کے امیدوار بھی ہیں۔

    اسی ہفتے پولیس نے ازمیر، جو کہ اپوزیشن کا مضبوط گڑھ ہے اور ترکیہ کا تیسرا بڑا شہر ہے، وہاں مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت 120 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا تازہ گرفتار ہونے والے میئرز کا تعلق ترکیہ کے جنوبی علاقوں سے ہے، آدانا شہر کے میئر زیدان کارالار، سیاحتی شہر انطالیہ کے میئر محیتین بوچیک اور جنوب مشر قی شہر آدی یامان کے میئر عبدالرحمٰن توتدیری گرفتار میئرز میں شامل ہیں۔

    انقرہ کے اپوزیشن میئر منصور یاوش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ایسے نظام میں جہاں قانون سیاست کے مطابق جھکتا اور مڑتا ہو، جہاں انصاف کچھ کے لیے ہو اور کچھ کے لیے نہیں، وہاں ہم سے قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے یا انصاف پر بھروسہ کرنے کی توقع نہ رکھی جائے، ہم ناانصافی، قانون شکنی اور سیاسی کارروائیوں کے سامنے جھکیں گے نہیں۔

    ترکیہ کی پارلیمان کی تیسری بڑی جماعت، پرو کردش ڈی ای ایم پارٹی، نے بھی ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    ڈی ای ایم پارٹی کی شریک صدر تلائے حاتموغولاری نے لکھا کہ منتخب نمائندوں کا یہ استحصال بند ہونا چاہیے، عوام کے ووٹ کے فیصلے کا احترام نہ کرنا اور ان کی مرضی کو نہ ماننا معاشرے میں گہرے شگاف پیدا کر رہا ہے، یہ کارروائیاں کسی حل کی جانب نہیں بلکہ جمہوری ترکیہ کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

    حالیہ مہینوں میں ڈی ای ایم پارٹی نے رجب طیب اردوان کی حکومت کے ساتھ مل کر دہائیوں پر محیط کرد تنازع کو ختم کرنے کی کوششیں کی ہیں، ان کوششوں کے نتیجے میں مئی میں کرد پی کے کے جنگجوؤں نے مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جو کہ ایک ایسا تنازع تھا جس میں 40 ہزار سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

    ہفتے کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ سی ایچ پی کے خلاف قانونی کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، پیر کے روز انقرہ کی ایک عدالت نے پارٹی کے 2023 کے لیڈرشپ پرائمری الیکشن میں مبینہ ووٹ خریدنے کے الزامات پر کیس کی سماعت شروع کی، جس کے نتیجے میں سی ایچ پی کے مقبول رہنما اوزگور اوزال کی قیادت بھی چیلنج ہو سکتی ہے، اوزال مارچ کے احتجاجی مظاہروں میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد ابھر کر سامنے آئے تھے۔

    نیوز ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق آدانا اور آدی یامان کے میئرز کا تعلق استنبول کے پبلک پراسیکیوٹرز کے ایک کیس سے ہے، جس میں مبینہ ٹینڈر دھاندلی اور رشوت کے الزامات شامل ہیں اسی کیس کے تحت استنبول کے ضلع بویوک چیکمیجے کے ڈپٹی میئر احمد شاہین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • بااثر خاتون کا کلاتھنگ اسٹور کے ملازم پر تشدد ، ویڈیو وائرل

    بااثر خاتون کا کلاتھنگ اسٹور کے ملازم پر تشدد ، ویڈیو وائرل

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں موجود کلاتھنگ اسٹور کے ملازم پر بااثر خاتون کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی-

    وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں خاتون کو ملازم پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اسٹور میں متعدد کسٹمرز بھی دکھائی دیتے ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بااثر خاتون ملازم پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردیتی ہے جب کہ ملازم اس دوران خاموشی سے خاتون کا تشدد برداشت کرتا دکھائی دیتا ہے، جب کہ عملے کے دیگر ارکان اور سیکیورٹی اہلکار بغیر مداخلت کیے کھڑے رہے۔

    خاتون کی جانب سے ملازم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت رد عمل دیتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہڑے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

    کلاتھنگ فیشن برانڈ و اسٹور بونینزا سترنگی نے فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ مذکورہ واقعہ اسلام آباد میں ان کے سینٹورس شاپنگ مال میں موجود اسٹور پر پیش آیافیشن برانڈ نے بااثر خاتون کی جانب سے ملازم پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کام کی جگہ پر ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے اور گراہکوں کو ملازمین کی عزت نفس کی خیال کرنا چاہیے۔

    فیشن برانڈ نے تشدد کا شکار بننے والے ملازم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے صبر کی تعریفیں بھی کیں اور کہا کہ ملازم نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا خیال کرتے ہوئے کسی طرح کا بھی کوئی رد عمل نہیں دیا،کلاتھنگ اسٹور انتظامیہ نے اپنے تمام ملازمین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسٹاف کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ انہوں نے انتہائی بہتر انداز میں نامناسب واقعے کو سنبھالا۔

    دوسری جانب تاحال ملازم پر تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی۔

  • عالمی طاقتیں  مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں،یوسف رضا گیلانی

    عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں،یوسف رضا گیلانی

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔

    وینس میں عالمی امن کانفرنس ہوئی جس میں "آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز” میں پاکستان اور یورپی شخصیات نے شرکت کی،یوسف رضا گیلانی نے شہباز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ضمیر کے لیے قربانی کی علامت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی۔

    چیئرمین سینیٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے، انہوں نے کہا کہ امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں، بلکہ انصاف کی موجودگی ہےانہوں نے اپنے بیٹے کے اغوا کا ذاتی واقعہ بھی بیان کیا جس نے شرکاء کو گہرے جذبات میں مبتلا کر دیا، انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی ضمیر کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وینس کانفرنس، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے،یہ کانفرنس نہیں، ایک عالمی عہد ہے۔

    سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے،بلاول

    سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک،8 زخمی

  • سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پوری کر دی-

    گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے، یہ تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے عوامی سطح پر دستیاب ہوں گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، کسی بھی افسر کی ذاتی معلومات کی رازداری کو یقینی بنایا جائے گا، اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دی ہے تاکہ ترمیمی قانون پر فوری عمل درآمد کیا جا سکے۔

    5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے،بلاول

    ترمیمی ایکٹ کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نیا سیکشن 15-A شامل کیا گیا ہے جس کے تحت افسران کو ہر سال اپنی اور اہل خانہ کی مالی حیثیت، جائیداد اور دیگر اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی،علاوہ ازیں اثاثوں کی فائلنگ کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے جس سے سرکاری ریکارڈ کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

    ڈی جی خان سمیت ملک بھرمیں 6 اور 7 جولائی کو شدید بارشیں، اربن فلڈ کا الرٹ، بلوچستان ،نالوں میں طغیانی

  • 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے،بلاول

    5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے،بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں،5 جولائی کوعوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ ہم سب کو مل کر آ مریت کے اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہو گا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک روشن، پُرامن اور جمہوری پاکستان دے سکیں، وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتد ار کی دلدل سے نکل کر اتحاد، برداشت اور آئین کی بالادستی کو اپنایا جائے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ اس دن عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوریت کو کچلا گیا، شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش درحقیقت عوامی رائے اور جمہوری اصولوں پر حملہ تھی، ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شعور دیا، آمریت نے اس آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا جرأت مندی سے مقابلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں جمہوریت کے تحفظ، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی یاد دہانی کراتا ہےہم ہر قیمت پر جمہوری اقدار کا دفاع کریں گے آج بھی ملک میں جمہوریت اور سالمیت کے خلاف سازشیں جاری ہیں، ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات اور قربانی کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

  • سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک،8 زخمی

    سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک،8 زخمی

    سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنۃ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئےمشترکہ آپریشن میں 8 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے آپریشن کے موقع پر پولیس حکام موقع پر پہنچے اور ٹیموں کو مبارک باد دی،دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ کے قریب فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک بار پھر فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ وزیر داخلہ نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے ملازمین، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10فیصد ایڈہاک الاؤنس جاری کر دیا ہے، یہ الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں بھی شامل ہوگا۔ْ

    علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کی بھی منظوری دے دی اس کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔