Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارتی حکمران جماعت بی جے پی دھڑوں میں تقسیم

    بھارتی حکمران جماعت بی جے پی دھڑوں میں تقسیم

    بھارتی حکمران جماعت ’بی جے پی‘ اس وقت اندرونی خلفشار کا شکار ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی کے اندر نظریاتی اور تنظیمی سطح پر تقسیم واضح ہوتی جا رہی ہے، جو آنے والے دنوں میں پارٹی کی کارکردگی اور عوامی تاثر پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہےبی جے پی اس وقت ایک قیادت کے بحران سے بھی دوچار ہے، کیونکہ موجودہ پارٹی صدر جے پی نڈا کی مدت صدارت اپنے اختتا م کے قریب ہے نڈا اس وقت صحت کی وزارت کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے ہیں، جس کے باعث وہ پارٹی کی تنظیمی امور پر پوری توجہ نہیں دے پا رہے پارٹی میں قیادت کی تبدیلی کے معاملے پر جاری مشاورت نے اندرونی اختلافات کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔

    ہندوتوا نظریے کے شدت پسند حامی سخت گیر قیادت کے متمنی ہیں، جو پارٹی کی پالیسیوں میں زیادہ جارحانہ انداز اپنانے کے خواہاں ہیں، جبکہ کچھ حلقے نسبتاً معتدل اور ہم آہنگی پر مبنی قیادت کی تلاش میں ہیں۔

    اسرائیلی حملے میں جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، تصدیق ہو گئی

    اگرچہ قیادت کی تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا، لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی جنوبی بھارت سے کسی مضبوط چہرے کو سامنے لانے پر غور کر رہی ہے تاکہ وہاں کے ووٹ بینک کو مزید مستحکم کیا جا سکے اس تناظر میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر و ناتھی سری نواسن کو ممکنہ امیدواروں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،سنیل بنسل، ونود تاوڑے اور دشینت گوتم جیسے کئی دیگر نام بھی زیر غور ہیں، جنہیں تنظیمی تجربہ اور پارٹی کے مختلف طبقات میں اثر و رسوخ حاصل ہے-

    سینیٹ میں اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

  • ایئرانڈیا کی فلائٹ میں بم کی اطلاع، طیارے کی تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ

    ایئرانڈیا کی فلائٹ میں بم کی اطلاع، طیارے کی تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ

    پھوکٹ سے دہلی جانے ہونے والے ایئرانڈیا کے مسافر طیارے کو دورانِ پرواز بم کی دھمکی ملنے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔

    عالمی خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے پروٹوکولز پر عمل درآمد کرتے ہوئے طیارے میں موجود تمام 156 مسافروں کو نکال کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    فلائٹ ریڈار کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز ’اے آئی 379‘ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی، لیکن مسافر طیارے نے بم کی اطلاع ملتے ہی بحیرہ انڈمان پر ایک لمبا چکر کاٹنے کے بعد واپس تھائی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ پربحفاظت لینڈ کر لیا۔

    سینیٹ میں اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    تھائی لینڈ ایئرپورٹ حکام نے تاحال بم کی دھمکی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، جبکہ ایئرانڈیا نے بھی اس حوالے سے تاحال اپنے مؤقف سے آگاہ نہیں کیا۔

    بھارتی ایئرلائنز اور ہوائی اڈوں کو گزشتہ سال جعلی بم دھمکیوں کی ایک لہر کا سامنا کرنا پڑا، جس کے دوران پہلے 10 ماہ میں تقریباً ایک ہزار جعلی کالز اور پیغامات موصول ہوئے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا زیادہ تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں ایئرانڈیا کا جہاز اُڑان بھرتے ہی گِر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 240 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

  • کرم میں فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی

    کرم میں فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے حسین میلہ میں فتنہ الخوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق اپر کرم میں افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملحقہ ضلع کرم کے لقمان خیل تنگی کے علاقے حسین میلا میں فتنہ الخوارج سے داخل ہوکر فورسز کے پوسٹ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا فتنہ الخوارج کے حملے کے نتیجے میں اہلکار لانس نائیک سلیم موقع پر ہی شہید ہوگئے اور 8 اہلکار زخمی ہو گئے، بعد ازاں دوران علاج ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    زخمیوں میں حوالدار موالی خان ، حوالدار جہاد حسین طوری ، لانس نائیک یوسف ، سید ایوب ، سپاہی ابرار ، سپاہی عثمان ، نائب صوبیدار جاوید حسین شامل ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا-

    واقعے کے بعد فورسز نے بھی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جب کہ قریبی علاقوں میں مقیم قبائل نے لاؤڈ اسپیکروں پر دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لیے اعلانات کیے جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم دیگر حملہ اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےگرفتار دہشتگرد نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اسلحہ طالبان نے فراہم کیا تھا اور پوسٹ پر حملے کا کہا تھا۔

    پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا ہے کہ ضلع کے قبائل سے حکومت نے اسلحہ بھی جمع کر لیا ہے جب کہ افغانستان سمیت مختلف علاقوں سے دہشت گرد اس قسم کاروائیاں کر رہے ہیں حمید حسین نے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک-افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں مقیم قبائل کو سرکاری طور پر اسلحہ دیا جائے تاکہ وہ ملک و قوم کی دفاع میں حکومت کا ساتھ دے سکیں اور اپنی دفاع کر سکیں۔

    حکمرانوں کی ترجیحات ذاتی مفادات کی بجائے قوم کی خدمت ہونی چاہئے،قاری یعقوب شیخ

  • پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے ۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی بھی پاکستان کی سفارتکاری کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے ، امریکی صحافی جیکسن ہینکل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روس نے مبینہ طور پر پاکستان کو ’’ برکس‘‘ (BRICS) کا مستقل ممبر بننے کی پیشکش کر دی ہے ۔

    https://x.com/PravinSawhney/status/1932967028446671167

    امریکی صحافی کے پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا، پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں (چین، امریکہ، روس) کی حمایت حاصل ہےمیری رائے میں اگر پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی کیونکہ اس کے پاس عسکری قوت، بہترین جغرافیہ اور مہمان نوازی جیسی بے مثال سافٹ پاور موجود ہے۔‘‘

    مودی اور حسینہ خطے میں بے امنی اور انتشار کا بڑا سبب

    محض معیشت میں بہتری ہماری منزل نہیں، وزیر خزانہ

    سندھ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

  • سندھ  میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

    سندھ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

    سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط میں آگاہ کر دیاخط کے مطابق فاکر-1 نامی کنویں سے 64 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہورہی ہے۔

    او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنویں سے 55 بیرل یومیہ ہلکا تیل بھی دریافت ہوا ہے، کنویں کو 4 ہزار 185 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا خط کے مطابق او جی ڈی سی ایل کنویں کا 95 فیصد حصص کے ساتھ آپریٹر ہے۔

  • ثنا میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    ثنا میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

    سابق کپتان ثنا میر لارڈرز کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخی روایت کا حصہ بن گئیں، ثنا میر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے روز روایتی گھنٹی بجائی ثناء میر نے روایتی انداز میں گھنٹی بجا کر کھیل کے شروعات کا اعلان کیا، گھٹنی میچ کے آغاز سے 5 منٹ قبل بجائی جاتی ہے تاکہ کھلاڑی الرٹ ہوجائیں، لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے۔

    واضح ہے کہ ثنا میر کو حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔

    بابراعظم کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ ہو گیا

    ایران کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت

    ایران کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت

  • بابراعظم کا  بگ بیش لیگ سے معاہدہ ہو گیا

    بابراعظم کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ ہو گیا

    بابراعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے معاہدہ ہو گیا۔

    بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے سابق پاکستانی کپتان کے ساتھ معاہدے کا ٹیزر جاری کر دیا ہے،ٹیزر میں ممکنہ طور پر بابر اعظم کی کٹ دکھائی گئی ہے،فرنچائز ان کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات کل جاری کرے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے لئے این او سی جاری کئے گئے ہیں ان میں بابراعظم بھی شامل ہیں۔

    محض معیشت میں بہتری ہماری منزل نہیں، وزیر خزانہ

    ایران کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت

    سینیٹر راجہ ناصر عباس 2014ء کے دھرنا کیس سے بری

  • محض معیشت میں بہتری ہماری منزل نہیں، وزیر خزانہ

    محض معیشت میں بہتری ہماری منزل نہیں، وزیر خزانہ

    اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پچھلے سال افراط زر کو23.4 فیصد سے 4.6 فیصد تک کم کیا –

    قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جا ری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے مالی سال 2026 کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی ڈالی۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے پچھلے سال افراط زر کو23.4 فیصد سے 4.6 فیصد تک کم کیا شرح سود 22 فیصد کی ریکارڈ بلند سطح سے 11 فیصد کی سطح پر آ گئی ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی دفعہ 400 ارب ڈالر کی حد کراس کر گیا پچھلے سال کی نسبت جی ڈی پی میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا ایف بی آر کے محصو لات میں 26 فیصد اضافہ ہوا معیشت کے اعتبار سے ملکی قرضوں میں کمی اور پہلی دفعہ نہ صرف بروقت قرض ادائیگی کی بلکہ ایک ٹریلین روپے قرض مدت سے قبل ادا کیا ترسیلات زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی پچھلے 2 سالوں میں ترسیلات زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ملکی ایکسچینج ریٹ سال بھر مستحکم رہا۔ زرمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.5 ارب ڈالر ہو گئے۔

    ایران کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت

    بریفنگ میں انہوں نے مزید بتایا کہ پرائمری سرپلس معیشت کے 3 فیصد کر برابر ہو گیا جو پچھلے 20 سالوں کی بلند ترین سطح ہے پچھلے سال کے 1.3 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کی نسبت اس سال کرنٹ اکاؤنٹ 1.9 ارب ڈالر سرپلس ہے ملکی برآمدات میں تقریباً 7 فیصد اور بالخصوص آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ان تمام معاشی کامیابیوں اور حاصل شدہ اہداف کو عالمی مالیاتی اداروں، سروے کمپنیوں اور ریٹنگ ایجنسیوں نے تسلیم کیا ہےفچ اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محض معیشت میں بہتری ہماری منزل نہیں، بلکہ یہ ایک بڑی منزل کے حصول کا راستہ ہے ہم اس راستے پر عزم اور یقین سے چلتے رہیں گے اور ایک دیرپا اور پائیدار معاشی خوشحالی کا خواب پورا کریں گے حکومت نے ٹیرف، ٹیکس نظام، توانائی، پنشن اور نج کاری شعبے میں بنیادی اور کلیدی اصلاحات کی ہیں۔ اپوزیشن کے ڈھونڈورے کے باوجود سال بھر میں کوئی منی بجٹ نہیں آیا ہم نے ٹیکس بنیادوں کو وسعت دی، انفورسمنٹ اور کمپلائنس سے ٹیکس لیکیجز کو کم کیا اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا۔

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور

    وزیر خزانہ نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ٹیکس میں کمی گئی۔ تعمیراتی شعبے کو فروغ دیا گیا۔ حکومت متوسط طبقے کو گھروں کی تعمیر کے لیے سستے قرضے دے گی زراعت پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا چھوٹے کاروباروں کو فنانسنگ سپورٹ دی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 700 ارب سے زائد اضافہ کیا جس سے ایک کروڑ سے زائد گھرانے مستفید ہوں گے ٹیرف اور خام مال کی ڈیوٹیوں میں کمی کے ذریعے ایکسپورٹرز کو فائدہ پہنچا کربرآمدات بڑھائی جائیں گی۔

  • ایران کی  عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت

    ایران کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت

    ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد کی شدید مذمت کی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ یہ سیاسی فیصلہ ہے جس کی کوئی تکنیکی یا قانونی بنیاد نہیں،ایران نے سیف زون میں نئے یورینیم افزودگی کا مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہےایران کا کہنا ہے کہ قرارداد پر مزید جوابی اقدامات پلان کیے جا رہے ہیں، اعلان جلد کیا جائے گا، ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو نئے افزودگی مرکز کی اطلاع دے دی ہے۔

    ایران نے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے لیے کوشش نہیں کررہا،ایٹمی عدم پھیلاؤ کا حامی ہے، طاقت کا مظاہرہ حقائق کو تبدیل نہیں کرسکے گا۔یہ بات ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

    سینیٹر راجہ ناصر عباس 2014ء کے دھرنا کیس سے بری

    ان کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کا حصول نہیں چاہتا، دشمن اس پر حملہ کرنے کے لیے اندرونی کشمکش کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ایسی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ زبردست طاقت کا خطرہ حقائق کو تبدیل نہیں کرے گا،امریکی عسکریت پسندی صرف عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے۔

    ایران کے صوبہ ایلام میں اجلاس سے خطاب کرتےہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ نہ تو دباؤ کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ایٹمی تحقیقات بند کریں گے، کسی بھی طاقت کو ہمیں سائنسی تحقیقات سے روکنے کا حق حاصل نہیں، صنعت، طب اور زراعت وغیرہ کے لیے جوہری توانائی کے حصول کے لیے مغرب کی منظوری کا انتظار نہیں کریں گے، مغرب کوکس نے حق دیا کہ وہ ایرانی جوہری پروگرام رول بیک کرنےکامطالبہ کرے سپریم لیڈر کے فرمان کے مطابق ہم ایٹمی ہتھیار ہرگز نہیں بنائیں گے۔

    معاشی کارکردگی دکھانےکےلیےپی ٹی آئی کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،احسن اقبال

  • انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور

    ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ا یٹمی توانائی ایجنسی میں فیصلہ 20 سال میں پہلی مرتبہ کیا گیا، یہ قرارداد آئی اے ای اے کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز نے منظور کی،19 ارکان نے قرارداد کی حمایت میں، تین نے مخالفت میں (روس، چین، اور برکینا فاسو)، 11 نے ووٹنگ میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا اور دو نے ووٹ نہیں دیا-

    اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ ایران اپنی جوہری ذمہ داریوں پر عمل نہیں کر رہا،آئی اےای اے نے 20 سال میں پہلی مرتبہ ایران کو جوہری عدم پھیلاؤکی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا ہے۔