Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سینیٹر راجہ ناصر عباس 2014ء کے دھرنا کیس سے بری

    سینیٹر راجہ ناصر عباس 2014ء کے دھرنا کیس سے بری

    اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو 2014ء کے دھرنا کیس سے بری کردیا۔

    کیس کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سنایا، یہ فیصلہ بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر سنایا گیا،انتظامیہ نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا، علامہ راجہ ناصر عباس نے طاہر القادری کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کی تھی۔

    مقدمے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری تاحال اشتہاری ہیں۔

    خان پور ڈیم میں صرف 28 دن کا ذخیرہ باقی

    مریم نواز مقبولیت کی معراج پر پہنچ گئیں،عوامی پذیرائی مقدر ٹھہری،تجزیہ:شہزاد قریشی

    پاکستان بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کے عالمی پروگرام کا حصہ بن گیا

  • خان پور ڈیم میں صرف 28 دن کا ذخیرہ باقی

    خان پور ڈیم میں صرف 28 دن کا ذخیرہ باقی

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے پانی کی فراہمی خطرے میں پڑ گئی، خانپور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 28 دن کا رہ گیا ہے۔

    ترجمان واٹر مینجمنٹ کے مطابق ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی مکمل گنجائش 1982 فٹ ہےپانی کی قلت کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو خانپور ڈیم سے پانی کی فراہمی 120 کیوسک سے کم کر کے 90 کیوسک کر دی گئی ہے۔

    شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ موجودہ ذخیرے کو زیادہ دنوں تک برقرار رکھا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ہنگامی اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

  • معاشی کارکردگی دکھانےکےلیےپی ٹی آئی کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،احسن اقبال

    معاشی کارکردگی دکھانےکےلیےپی ٹی آئی کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ ہم آج بھی پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹارہے ہیں۔

    اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے چارج سنبھالا تو لوگوں کا خیال تھا 4 سے 6 ہفتے کی بات ہے مگر وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی طور پر غیر مقبول اور معاشی طور پر ناگزیر اقدمامات کیے، ان اقدامات کے نتیجے میں حکومت نے سیاسی سرمایہ گنوایا مگر معیشت کو بحال کیا۔

    انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت میں پاکستان اندرونی طور پر دیوالیہ ہوگیا تھا، تباہ کن سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی دور مین صرف چور چور کے نعرے لگائے گئے پی ٹی آئی معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئی تھی،پی ٹی آئی نے 4 سالوں میں کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا، ہم آج بھی پی ٹی آئی دور کی بارودی سرنگیں صاف کر رہے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی والے بھارتی زبان بول رہے ہیں، ان کی پراکسی بن رہےہیں، یکم اپریل 2022 کو وزارت خزانہ نے ترقیاتی بجٹ کی آخری قسط جاری کرنے سے انکار کیا تھا، ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ سانحہ ہوا تھا،معاشی کارکردگی دکھانےکےلیےپی ٹی آئی کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، پوری قوم ہماری معاشی کارکردگی دیکھ رہی ہے، ہم نے سیاست کے بجائے پاکستان کی معیشت کو بحال کیا، ہم نے سارا سال ڈیولپمنٹ بجٹ کی فنڈنگ کی۔

  • پاکستان بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کے عالمی پروگرام کا حصہ بن گیا

    پاکستان بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کے عالمی پروگرام کا حصہ بن گیا

    پاکستان کو گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز (GPACCM) کے 2025 کے پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ملک میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

    وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ اسپتال کے وفد سے ملاقات میں اس انتخاب کو ’’ایک اہم سنگ میل‘‘ قرار دیا کہا کہ یہ پاکستان کےلیے باعث فخر ہے کہ اسے اس اہم عالمی پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔

    وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 8,000 سے زائد بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے بہت سے ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ’’کینسر کے شکار بچوں کو بروقت اور مؤثر علاج کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔GPACCM کے ذریعے پاکستان عالمی وسائل سے فائدہ اٹھا کر مقامی چیلنجز پر قابو پاسکے گا انہوں نے اس کامیاب انتخاب پر تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے گلوبل پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

    یہ پروگرام خاص طور پر ان بچوں کے لیے امید کی کرن ہے جو کینسر کے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے وزارت صحت کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف بچوں کی اموات میں کمی آئے گی بلکہ کینسر کے علاج کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کینسر کے شکار بچوں کی بڑی تعداد علاج کی سہولیات نہ ہونے کے باعث بروقت تشخیص اور علاج سے محروم رہ جاتی ہے اس عالمی تعاون سے ملک میں پیڈیاٹرک کینسر کیئر کے شعبے میں انقلاب آ سکتا ہے۔

  • ڈیفنس میں نوجوان تشدد کیس: ملزم کو آسانی سے ضمانت نہیں دی جاسکتی، سندھ ہائیکورٹ

    ڈیفنس میں نوجوان تشدد کیس: ملزم کو آسانی سے ضمانت نہیں دی جاسکتی، سندھ ہائیکورٹ

    سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کیخلاف مقدمے میں ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کیخلاف مقدمے میں ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نعیم قریشی نے موقف دیا کہ جس پر تشدد ہوا، اس نے بیان دیا ہے کہ وہ معاف کرتا ہے لیکن وہ دیکھا نہیں گیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس مقدمے میں جو دفعات ہیں، اس میں بہت آسانی سے تو ضمانت نہیں دی جاسکتی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل کو آئندہ سماعت پر جواب دینے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے سماعت 19 جون کے لئیے ملتوی کردی، استغاثہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 5 جون کو ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی ملزمان کیخلاف عینی شاہد کی مدعیت میں گزری تھانے میں مقدمہ درج ہے ملزمان پر ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کے الزامات ہیں۔

    مودی اور حسینہ خطے میں بے امنی اور انتشار کا بڑا سبب

    ’ٹائٹن آبدوز‘ سانحے پر بنی دستاویزی فلم ریلیز، سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

    سندھ طاس معاہدے کی پامالی بھارت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، بلاول بھٹو

  • مودی اور حسینہ خطے میں بے امنی اور انتشار کا بڑا سبب

    مودی اور حسینہ خطے میں بے امنی اور انتشار کا بڑا سبب

    بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی کٹھ پتلی سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کا خطے میں بے امنی اور انتشار کے لیے گٹھ جوڑعیاں کر دیا۔

    وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی ہم خیال بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت میں پناہ لینے والی سابق وزیراعظم حسینہ واجد ہی خطے میں انتشار کا بڑا سبب ہیں گزشتہ سال بنگلا دیش کے سیاسی بحران میں مودی نے جلتی پر تیل کا کام کیا وہ بنگلا دیش میں امن کے بجا ئے کشیدگی کو ہوا دیتے دکھائی دیے جب کہ مودی کے اس سوچے سمجھے ایجنڈے کو ان کی کٹھ پتلی حسینہ واجد نے سر انجام دیا ۔

    بنگلا دیش کے حالیہ بحران میں مودی کا اشتعال انگیز اور غیر ذمے دارانہ رویہ خطے میں بے امنی پیدا کرنے کی واضح مثال ہے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے مودی اور شیخ حسینہ گٹھ جوڑ پر سخت تنقید کی ہے انہوں نے مودی کی سازشی حکمت عملی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    محمد یونس نے کہا کہ میں نےمودی سے درخواست کی کہ شیخ حسینہ کو بنگلا دیش میں آن لائن نفرت انگیز تقاریر سے روکنے میں مدد کریں مودی نے خاموش تماشائی بنتے ہوئے جواب دیا کہ یہ سوشل میڈیا ہے، ہم اسے کنٹرول نہیں کر سکتےمودی کا غیر سنجیدہ جواب ایک دھماکا خیز صورتحال سے جان چھڑانے کی کوشش تھی مودی کا رویہ نہ صرف بنگلا دیش بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے بنگلا دیش میں ظلم و ستم کئی مہینوں تک جاری رہا، مگر بھارت خاموش رہا۔

    محمد یونس نے کہا کہ سوشل میڈیا کو بہانہ بنا کر مودی حکومت نے اس انسانی بحران سے آنکھیں چرائیں جب بنگلا دیش ایک مشکل وقت سے گزر رہا تھا، بھارت کی جانب سے کوئی سنجیدہ سفارتی کوشش سامنے نہیں آئی مودی کی انتشاری سوچ اور لاتعلقی جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

  • ’ٹائٹن آبدوز‘  سانحے پر بنی دستاویزی فلم ریلیز، سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

    ’ٹائٹن آبدوز‘ سانحے پر بنی دستاویزی فلم ریلیز، سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

    بحرِ اوقیانوس میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔

    نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری "Titan: The OceanGate Disaster” ٹائٹن آبدوز سانحے کی وجوہات پر روشنی ڈالتی ہے جو جون 2023 میں پیش آیا تھا۔ یہ آبدوز جو مشہور ٹائٹینک کے ملبے تک جانے والے ایک تجارتی مشن پر روانہ ہوئی تھی، تقریباً 90 منٹ بعد سمندر کی 3,300 میٹر گہرائی میں تباہ ہوگئی تھی حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں معروف برطانوی مہم جو حامش ہارڈنگ، پاکستانی نژاد بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا، فرانسیسی غوطہ خور پال ہنری اور آبدوز کے مالک اسٹاکٹن رش شامل تھے۔

    دستاویزی فلم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آبدوز کے کاربن فائبر ڈھانچے میں شروع سے ہی سنگین تکنیکی خامیاں موجود تھیں ماہرین کے مطابق یہ ڈیزائن شروع سے ہی خطرناک تھا اور سمندر کی تہہ میں ہر غوطہ اس کے لیے ایک نیا خطرہ تھا۔

    ڈاکیومنٹری میں اوشین گیٹ کمپنی کی ویڈیوز، ڈیٹا اور سابق ملازمین کی گواہیاں شامل کی گئی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کے بانی نے حفاظتی خدشات کو نظرانداز کیا تھااس میں بتایا گیا ہے کہ اگر عام لوگ ان فیصلوں سے واقف ہوتے تو آبدوز میں سوار ہونے سے گریز کرتے اور اس دلخراش حادثے کا شکار ہونے سے بچ جاتے۔

  • سندھ طاس معاہدے کی پامالی  بھارت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، بلاول بھٹو

    سندھ طاس معاہدے کی پامالی بھارت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، بلاول بھٹو

    پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو اس کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے نے بی بی سی اردو کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بارے میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے اور امریکا میں بھی بھارت کے حامی اس حقیقت کو تسلیم کر چکے ہیں پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی اور بہت تگڑا ہے،جسے دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا بخوبی جانتا ہے کہ پاکستان دہشت گرد گروہوں کے ساتھ کس طرح نمٹتا ہےپاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام تقاضے پورے کیے، اور امریکا سمیت پوری عالمی برادری نے اس عمل کو قریب سے دیکھا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کیا گیا۔

    بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا کے سامنے امن کا پیغام لے کر آیا ہے اور موجودہ کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ جوہری تنازع کے سائے میں سفارتی گفتگو کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے جن عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات ہو رہی ہے، وہ نہ صرف پاکستانی مؤقف کو سن رہے ہیں بلکہ اسے سراہ بھی رہے ہیں اور پاکستان کی سفارتی کوششوں میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

    پانی کے مسئلے پر بلاول بھٹو نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے لیے پانی کی سپلائی بند کی تو جواباً بھارت کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک ہوسکتا ہے سندھ طاس معاہدے جیسے عالمی معاہدوں کو پامال کرنا نہ صرف خطے کے لیے خطرناک ہے بلکہ بھارت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، پاکستان کے اقد امات اور قربانیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے، اور بھارت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کسی بھی ثبوت سے محروم ہیں، جس کا اعتراف خود امریکا میں موجود بھارت نواز حلقے بھی کر چکے ہیں۔

    انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ”ٹیمو ورژن“ قرار دینے کے اپنے بیان پر بھی وضاحت دی کہ یہ الفاظ دانستہ استعمال کیے گئے تاکہ بات کم الفاظ میں سمجھ آ جائے ان کے مطابق یہ بیان ڈیجیٹل دور کی حکمتِ عملی کے تحت تھا، اور اس کا مقصد عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنا تھا۔

  • ترکی کا انڈونیشیا کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے جنگی طیاروں کا معاہدہ

    ترکی کا انڈونیشیا کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے جنگی طیاروں کا معاہدہ

    ترکی اور انڈونیشیا کے درمیان جدید لڑاکا طیاروں ’’Kaan‘‘ کے حوالے سے 10 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پایا ہے معاہدے کے تحت ترکی اگلے 10 سالوں میں 48 عدد Kaan جنگی طیارے تیار کرکے انڈونیشیا کو فراہم کرے گا معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے جس کے تحت انڈونیشیا کی مقا می صلاحیتوں سے بھی طیارہ سازی میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔

    یہ ففتھ جنریشن کا جدید لڑاکا طیارہ ہے جسے سرکاری کمپنی Turkish Aerospace Industries (TAI) نے تیار کیا ہے۔ اس نے فروری 2024 میں اپنی پہلی پرواز مکمل کی تھی ابتدائی طور پر اسے F-16 جیسے انجن سے لیس کیا گیا ہے، تاہم ترکی مستقبل میں اسے مقامی انجن سے آراستہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ 2024 میں ترکی کی دفاعی برآمدات 7.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 1.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہے۔

  • زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے پر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں

    زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے پر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں

    زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے پر 3بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔

    دیر لوئر کی تحصیل دیر بالا کے علاقے نہاگ درہ حافظ آباد میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک مقامی زمیندار نے اپنی کھیتوں میں داخل ہونے پر 3 بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں،واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بکریاں زمیندار کی زمین پر چلی گئیں، حالانکہ متعلقہ کھیت بنجر تھا اور اس میں کوئی فصل موجود نہیں تھی۔

    واڑی پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بکریوں کا علاج معالجہ جاری ہے اور ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

    وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کی تصویر شئیر کردی

    اس سے قبل بھی ایک واقعے میں وہاڑی میں کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے مبینہ طور پر تین بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں تھیں،وہاڑی کے نواحی گاؤں 26 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد اسلم ٹاوری نے بتایا تھا کہ اس کی پالتو تین بکریاں گاؤں کے زمیندار کے کھیتوں میں چلی گئی تھیں جس پر اس نے مشتعل ہو کر اینٹیں مار مار کر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔

    عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کرلیں