Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آپریشن سندور : لڑاکا طیاروں کے نقصانات کا اعتراف، مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب

    آپریشن سندور : لڑاکا طیاروں کے نقصانات کا اعتراف، مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب

    جنرل انیل چوہان کے اعتراف نے بھارتی دفاعی حکمت عملی کی ناکامی ظاہر کردی، آپریشن سندور میں لڑاکا طیاروں کے نقصانات کا اعتراف، مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب-

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھارتی فضائیہ کی ناکامی تسلیم کر لی بھارتی تجزیہ نگاروں نے سی ڈی ایس انیل چوہان پر شدید تنقید کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے نقصان کو چھپانے پر تشویش کا اظہار کیا، بھارتی میڈیا بھی سی ڈی ایس پر برس پڑا، آپریشن سندور کی حقیقت سامنے آنے پر ہلچل مچ گئی-

    بھارتی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ سی ڈی ایس کے متضاد بیانات نے نئے سوال کھڑے کر دیے،حیران کن بات یہ ہے کہ سی ڈی ایس کے مطابق ہمارے ایک سے زائد جہاز گرائے گئے، بھارتی فوج کے افسران کی جانب سے بار بار مخصوص زبان کا استعمال شکوک پیدا کر رہا ہے،پاک بھارت کشیدگی کے دوران مودی سرکار کی جانب سے جو ہوا اور جو کہا جا رہا ہے، ان دونوں میں فرق محسوس ہو رہا ہےسی ڈی ایس انیل چوہان نے وہی بات کہی جو دنیا سات اور آٹھ مئی کو جان چکی تھی-

    بھارتی معیشت کی حقیقت: مودی سرکار کے دعوے کھوکھلے ثابت

    بھارتی تجزیہ نگار نے سوال کیا کہ جب حقیقت سب کو معلوم تھی، تو بھارت اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟ انیل چوہان نے اہم نکتہ اٹھایا کہ بھارتی جہازوں کا گرنا مسئلہ نہیں ہے، گرنے کی وجہ تلاش کی جائے،سی ڈی ایس کا سچ بولنا قابلِ تحسین، مگر سر کار سے سوال تو اب بھی باقی ہیں، ڈی جی ایم اوز کا پریس کانفرنس میں تسلی بخش جواب نہ دینا ہی نقصانات کا اشارہ دے رہا تھا-

    مودی سرکار کی غفلت،چھتیس لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر

    بھارتی تجزیہ نگار نے کہا کہ ڈی جی ایئر کا نقصانات کے سوال پر یہ کہنا کہ ہم ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں، بھارتی فضائیہ کے نقصا نات کا عندیہ تھا،سی ڈی ایس کی جانب سے پاکستان کی جوابی کاروائی میں حتمی تعداد کا بتائے بغیر بھارتی جیٹ گرنے کا اعتراف بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے،بین الاقوامی اخباروں میں چھپ رہی خبروں کے بیچ انٹرویو میں سی ڈی ایس کا اعتراف یہ سوا ل بھی پیدا کرتا ہے کہ مودی سرکار ہم سے کیا چھپا رہی ہے؟ –

    مودی کی ناکام معاشی پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

  • بھارتی معیشت کی حقیقت: مودی سرکار کے دعوے کھوکھلے ثابت

    بھارتی معیشت کی حقیقت: مودی سرکار کے دعوے کھوکھلے ثابت

    بھارتی معیشت کی حقیقت: مودی سرکار کے دعوے کھوکھلے ثابت

    بھارتی معیشت اور جی ڈی پی کے حوالے سے مودی سرکار کے دعوے اصل میں کھوکھلے ثابت ہو گئے،سابق بھارتی پروفیسر معاشیات، ارون کمار نے بھارتی معیشت کے اندرونی مسائل اور حکومت کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کردیا-

    پروفیسر ارون کمار نے کرن تھاپر کے انٹرویو میں بھارت کی معاشی ترقی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ، سابق معاشیات کے پروفیسر، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، ارون کمار کا بھارتی معیشت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ”حکومت جی ڈی پی کے اعدادوشمار کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے، جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں-

    مودی سرکار کی غفلت،چھتیس لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر

    ارون کمار نے کہا کہ مودی سرکار کے مطابق بھارت کا جی ڈی پی جاپان کے برابر یا اس سے آگے نکل رہا ہے،بھارتی عوام کی فی کس آمدنی کو مدنظر رکھا جائے تو اب بھی جاپان کے مقابلے میں بھارت تیرہ گنا پیچھے ہے فی کس آمدنی کسی بھی ملک میں عوام کی خوشحا لی اور معیارِ زندگی کی اصل عکاسی کرتی ہے-

    ارون کمار نے کہا کہ حکومتی اعدادوشمار بھارتی معیشت کے سائز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، بھارت میں بے روزگاری کی شرح سرکاری اعدادوشمار میں کم دکھائی جاتی ہے، بین الاقوامی ادارے بھارت میں بے روزگاری کی اصل شرح کہیں زیادہ بتاتے ہیں، بھارت میں لیبر فورس کی شراکت کی شرح عالمی معیار کے مقابلے میں بہت کم ہے-

    مودی کی ناکام معاشی پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

    ارون کمار نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کے میدان میں بھارت ابھی بھی ترقی یافتہ ممالک سے کوسوں دور ہے، محض جی ڈی پی کا بڑھ جانا ترقی کی علامت نہیں، حقیقی ترقی کا انحصار صحت، تعلیم اور سماجی بہبود پر ہے،بھارتی معاشی ترقی کی شرح حقیقت میں صرف 2 فیصد ہے، جبکہ مودی سرکار بھارتی معیشت کی ترقی 6.5 فیصد بتاتی ہے،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی معیشت کے متعلق سرکاری دعوے مبالغہ آمیز ہیں-

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طیارے گرنے کے اعتراف پر ہندؤؤں کا ہنگامہ

  • مودی سرکار کی غفلت،چھتیس لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر

    مودی سرکار کی غفلت،چھتیس لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر

    مودی سرکار کی غفلت،چھتیس لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر

    مودی سرکار آسام سمیت شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی شمال مشرقی بھارت میں سیلاب متاثرین کی تعداد چھتیس لاکھ سے زائد ہو گئی ، لاکھوں افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل کر دیا گیا –

    آسام کے 19 اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا،حکومت کی جانب سے موثر امدادی اقدامات اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کا فقدان ہے،بارشوں اور سیلاب کے باعث 34 افراد جاں بحق اود لاکھوں زخمی ہوئے،پاکستان کو آبی جار حیت کی دھمکیاں دینے والی مودی سرکار اپنے ہی ملک میں پانی کے مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی-

    چمکنی میں 11 مئی کو اسپانسرڈ دہشتگرد کاکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی،آئی جی خیبرپختونخوا

    شمال مشرقی بھارت میں حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور کمزور انفراسٹرکچر کی تعمیر انسانی المیہ بن گیا بھارت میں مون سون کے دوران پانی کے ذخائر اور نکاسی آب کے ناقص انتظام نے حکومتی بدانتظامی کو بے نقاب کردیا انڈس واٹر ٹریٹی کو منسوخ کرنے کی دھمکیاں دینے والی مودی سرکار اپنی ہی سرزمین پر پانی کے بحران کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہے،مودی سرکار اس وقت خود بہار میں الیکشن میں مصروف ہے اور ناکام آپریشن سندور پر خودنمائی کر رہی ہے

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طیارے گرنے کے اعتراف پر ہندؤؤں کا ہنگامہ

  • مودی کی ناکام معاشی پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

    مودی کی ناکام معاشی پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

    مودی سرکار کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی-

    جنتا دل (سیکولر) کے رکن ممبر گوڑا کمارا سوامی نے مودی کی انتہا پسند پالیسیز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ’’ٹیسلا بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور یہ منصوبہ ترک کر دیا‘‘ ہے-

    دی ہندو کے مطابق ٹیسلا کا بھارت میں مودی سرکار کی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے،بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش ٹیرف اور پیچیدہ قانونی ضوابط کی وجہ سے ٹیسلا نے فیکٹری لگانے سے گریز کیا،بھارت میں سرمایہ کاری کا ماحول متنازعہ ہو چکا ہے، بڑی عالمی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری سے ہچکچا رہی ہیں-

    سی ای او ائیر انڈیا کا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اخراجات بڑھنے کا اعتراف

    دی ہندو کے مطابق ٹیسلا کا یہ فیصلے نے مودی سرکار کی معاشی پالیسیوں کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، ٹیسلا جیسی بڑی کمپنی کے اس فیصلے سے بھارت میں روزگار کے مواقع بھی متاثر ہو سکتے ہیں،مودی سرکار کی پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا رخ کرنے سے گھبراتے ہیں،ٹیسلا جیسی بڑی کمپنی کا بھی بھارت میں سرمایہ کاری سے انکار مودی حکومت کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات پر عدم اعتماد ہے-

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طیارے گرنے کے اعتراف پر ہندؤؤں کا ہنگامہ

  • چمکنی میں 11 مئی کو اسپانسرڈ دہشتگرد کاکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی،آئی جی خیبرپختونخوا

    چمکنی میں 11 مئی کو اسپانسرڈ دہشتگرد کاکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی،آئی جی خیبرپختونخوا

    پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ یوم تشکر کے بعد چمکنی میں 11 مئی کو خودکش حملہ آورکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی۔

    آئی جی کے پی کے نے کہا کہ پولیس نے خودکش حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہلاک کیا، 2 پولیس اہلکاروں نے اپنی شہادت دے کر حملہ آور کو مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا بھارت کو شکست دینے اور یوم تشکر کے بعد اسپانسرڈ دہشتگرد نے پشاور میں ایک مذہبی شخصیت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی خودکش حملہ اور نے ہدف تک پہنچنے سے قبل خود کو بلاسٹ کیا جس سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے،دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پولیس کو فوری 16 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

    سی ای او ائیر انڈیا کا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اخراجات بڑھنے کا اعتراف

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طیارے گرنے کے اعتراف پر ہندؤؤں کا ہنگامہ

    غزہ: اسرائیلی فوج کی امداد لیتے افراد پر بمباری ، 40 فلسطینی شہید

  • سی ای او ائیر انڈیا کا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اخراجات بڑھنے کا اعتراف

    سی ای او ائیر انڈیا کا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اخراجات بڑھنے کا اعتراف

    ایئر انڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی سے ایئر لائن کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے، بندش کی وجہ سے پروازوں کے طویل اوقات اور آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

    بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبل ولسن کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ناصرف براہ راست پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے بلکہ اس سے ائیر لائن کے منافع پر بھی گہرا اثر پڑا ہے،فضائی حدود کی بندش کا اثر تو بہت گہرا ہے لیکن ہم اپنے آپریشن کو بلا تعطل چلانے میں کامیاب رہے ہیں ،بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مغربی ممالک کی پروازوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھ گیا ہے۔

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طیارے گرنے کے اعتراف پر ہندؤؤں کا ہنگامہ

    کیمبل ولسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ایک سال بند رہنے سے ایئر انڈیا کو 5 ہزار کروڑ روپے کے نقصان کا تخمینہ ہےاس بندش سے اب تک تقریباً 1000 پروازیں متاثر ہوئی ہیں، جہاز پر لوڈ کم کرنے کے لیے کئی بار 20 سے 30 سیٹیں خالی رکھی جا رہی ہیں، ایئر اسپیس کھلوانے کے بارے میں بات چیت کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بناکر پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر مساجد اور گھروں پر میزائل مارے جس سے 5 پاکستانی شہید اور کئی زخمی ہوئے پاکستان نے بھارت کو حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ناصرف بھارت کے رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی طیارے گرائے بلکہ بھارت کا اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم ایس 400 بھی تباہ کیا اور کئی ائیر فیلڈز کو بھی نشانہ بنایا۔

    غزہ: اسرائیلی فوج کی امداد لیتے افراد پر بمباری ، 40 فلسطینی شہید

  • غزہ: اسرائیلی فوج کی امداد لیتے افراد پر  بمباری ، 40 فلسطینی  شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج کی امداد لیتے افراد پر بمباری ، 40 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جہاں اسرائیلی فوج نے امداد لیتے افراد پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے، باپ اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا-

    حسام کی والدہ نہلہ وافی نے روتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے لیے روٹی لینے گیا تھا، لاش بن کر واپس آیا، نصر اسپتال کے صحن میں حسام کی بیوہ اور ننھی بیٹیوں کو دلاسہ دینے کی کوشش کی جا رہی تھی، جن کا مستقبل اب یتمی اور بھوک کے سائے میں ہے۔

    بھارت کی جنگجو جارحیت کے باعث دنیا ایک کم محفوظ جگہ بن گئی ہے،پارلیمانی وفد کی بریفنگ

    فلسطینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امداد لینے والے نہتے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈرون حملہ کیا گیا، جو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ نے امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور امدادی ایجنسیوں نے بھی بھوکے پیا سےفلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی،اس کے علاوہ امداد کی تقسیم کے لیےعالمی ادارہ خوراک نےغزہ تک رسائی مانگ لی۔

    برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، امداد کی فوری اور مکمل رسائی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعظم کی دیامیر بھاشا ڈیم کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت

  • بھارت کی جنگجو جارحیت کے باعث دنیا ایک کم محفوظ جگہ بن گئی ہے،پارلیمانی وفد کی بریفنگ

    بھارت کی جنگجو جارحیت کے باعث دنیا ایک کم محفوظ جگہ بن گئی ہے،پارلیمانی وفد کی بریفنگ

    جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت سے پیدا خطرناک صورتحال سے پاکستانی پارلیمانی وفد نے او آئی سی سفرا کو بریفنگ دی-

    سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور پہلگام حملے کے بعد پاکستا ن پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سنگین پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو کسی تحقیق یا ثبوت کے بغیر پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو سختی سے مسترد کیا انہوں نے واضح کیا کہ یہ جلد بازی میں کی گئی الزام تراشی بھارت کی جانب سے غیرقانونی فوجی کارروائیوں، جن میں سرحد پار حملے اور عام شہریوں و شہری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانا شامل ہے، کا جواز گھڑنے کے لیے استعمال کی گئی۔

    پیناڈول، رائزک اور جگر کے امراض: سچ کیا ہے؟

    بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جسے پاکستان نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی کوشش اور بین الاقوامی و معاہداتی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیاانہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اس طرز عمل کو معمول بننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    چیئرمین پی پی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی جنگجوانہ جارحیت کے باعث دنیا ایک کم محفوظ جگہ بن گئی ہے اور اس کے جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں انہوں نے او آئی سی رکن ممالک کا تنازع کم کرنے، ثالثی اور جنگ بندی کے لیے ان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا کہا کہ امن کا واحد راستہ مکالمہ، شمولیت اور سفارت کاری ہے۔

    پاکستان کی امن، تحمل اور سفارتی راستہ اپنانے کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے انڈس واٹرز ٹریٹی کی بحالی، جنگ بندی کا مکمل احترام اور بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ،جس کی بنیاد مسئلہ جموں و کشمیر کا پُرامن حل ہے۔

    وزیراعظم کی دیامیر بھاشا ڈیم کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت

    سابق وزیر خارجہ نے اس بات کو سراہا کہ او آئی سی ان نازک حالات میں دنیا کا اخلاقی ضمیر بن کر ابھری ہے اور جموں و کشمیر کے عوام کے لیے مستقل حمایت پر او آئی سی رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا انہوں نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل ناگزیر ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے جائز حقوق، بالخصوص اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے لیے اپنی اصولی حمایت جاری رکھیں۔

    او آئی سی کے مستقل نمائندوں نے پاکستان کی بروقت اور شفاف بریفنگ کو سراہا اور پاکستان اور کشمیری عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور انڈس واٹرز ٹریٹی سمیت معاہدوں کے تقدس کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    او آئی سی ممالک نے تمام تنازعات، بالخصوص مسئلہ جموں و کشمیر، کے پُرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کی سفارتی اور مذاکراتی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

    سگریٹ پر ٹیکس لگے گا تو غریب کی پہنچ سے دور ہو گا،تحریر:رفعت شوکت کھرل

  • وزیراعظم کی دیامیر بھاشا ڈیم کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت

    وزیراعظم کی دیامیر بھاشا ڈیم کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت

    اسلام آباد:وزیراعظم کہاہے کہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہےانہوں نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لیے درکار پانی کی فراہمی اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے جس کے لیے پانی کے اسٹوریج بڑھانے اور پانی کے مؤثر استعمال کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر حل کرنے اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔

  • قومی ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، احسن اقبال

    قومی ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے نصف سے زائد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جائے گا، 118 سے زائد غیر ضروری منصوبے بندکیے ہیں۔

    سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) کا اہم اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی صدارت میں ہوا،جس میں وفاقی وزیر خالد مقبو ل، مختلف وفاقی سیکریٹریز، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، صوبائی حکومتوں کے نمائندے، قومی و صوبائی اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں چیف اکانومسٹ ڈاکٹر امتیاز نے شرکا کو آئندہ سالانہ ترقیاتی منصوبہ، معاشی روڈ میپ اور ترجیحی اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے معاشی چیلنجز کے باعث قومی ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے ترقیاتی فنڈز میں وسعت وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ عوام صحت، تعلیم، پانی، بجلی اور انفراسٹرکچر میں بہتری کی توقع منتخب حکومتوں سے رکھتے ہیں۔

    بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی اپنی حکومت اور دفاعی اداروں پر تنقید

    انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی بجٹ کا نصف سے زائد حصہ قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہو رہا ہے اور موجودہ وسائل میں ترقیاتی بجٹ کو مینج کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے رواں مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس میں تمام وزارتوں کے منصوبے شامل کرنا ممکن نہیں تھا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی بجٹ میں کمی شرح نمو، عوامی مسائل کے حل اور معاشی اہداف کے حصول کے لیے چیلنج کی صورت میں سامنے آئی ہے ٹیکس چوری کی روک تھام اور ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ کے لیے قومی سطح پر مربوط مہم کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹیکس ریونیو کی شرح کم ترین ہے۔

    برطانوی یوٹیوبر کو کھوئے ہوئے ائیرپوڈز پاکستان میں مل گئے

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ 118 سے زائد کم ترجیحی یا غیر فعال منصوبے بند کیے جا چکے ہیں جب کہ محدود فنڈز میں صرف اہم قومی منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے پی ایس ڈی پی میں غیر ملکی فنڈنگ والے منصوبے بھی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، دیا میر بھاشا ڈیم، سکھر حیدرآباد موٹر وے، چمن روڈ، قراقرم ہائی وے (فیز ٹو) جیسے بڑے منصوبے قومی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی بروقت تکمیل پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اُڑان پاکستان پروگرام کے تحت تمام صوبوں میں ورکشاپس کا انعقاد کر کے قومی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ہمیں احساس ہے کہ وقت کے ساتھ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنا ہوگا، نہ کہ اسے مزید محدود کرنا، 2018 میں نئے منصوبے شروع کرنے کے بارے میں سوچتے تھے ،آج جاری منصوبوں کو محدود کرنے کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنے پڑے، قومی ترقی میں سب کو اپنی ذمے داری نبھانی ہوگی، اگر کوئی منصوبہ شامل نہ ہو سکا تو پیشگی معذرت۔

    عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلئے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی