Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ

    پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ

    پنجاب حکومت نے 15 دن کے لیے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون/ لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پا بندی عائد ہو گی، صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا، اس کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کی ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح 15 کلومیٹر تک ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے،مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندیاں ضابطہ فوجداری، 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

    احکامات صوبہ بھر میں قائم ایئرپورٹس کی حدود میں نافذ العمل ہوں گے، پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کیلئے سنگین خطرات کا باعث ہے، تمام ڈپٹی کمشنرزکو ائیرپورٹس اور گردونواح میں صفائی کا خاص انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اٹلی میں آتش فشاں کی تباہی،ریڈ الرٹ جاری

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

    پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا،بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا، آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 120450 پر بند ہوا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

    اٹلی میں آتش فشاں کی تباہی،ریڈ الرٹ جاری

    ملکی بقاء،سلامتی،جمہوریت کا اصل قوم کو کون بتائے گا؟ تجزیہ:شہزاد قریشی

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پیکج ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام (سب پروگرام دوم) کے تحت فراہم کیا جائے گا،پیکیج میں 30 کروڑ ڈالر پالیسی بیسڈ لون (پی بی ایل) کی صورت میں اور 50 کروڑ ڈالر پروگرام پر مبنی گارنٹی (پی بی جی) کی صورت میں شامل ہیں۔

    وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ اہم پیشرفت وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کی مشترکہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس اقدام کا مقصد ملکی وسائل کو مؤثر طریقے سے متحرک کرنا اور مالیاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو استحکام دینا ہے،اس مالی تعاون سے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، محصولات میں اضافے اور معاشی نظم و ضبط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف آمدنی کے ذ رائع میں وسعت آئے گی، پروگرام معاشی خودمختاری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

  • اٹلی میں آتش فشاں کی تباہی،ریڈ الرٹ جاری

    اٹلی میں آتش فشاں کی تباہی،ریڈ الرٹ جاری

    روم : یورپ کےسب سےبڑے آتش فشاں ماؤنٹ اٹنا سےزہریلی گیسوں، دھویں اور راکھ کےخطرناک بادل فضا میں بلند ہونے لگے، یہ صورتحال آتش فشاں کے جنوب مشرقی حصے میں ممکنہ تباہی کے بعد پیدا ہوئی۔

    اطالوی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جیوفیزکس اینڈ والکینولوجی (INGV) کے مطابق آتش فشاں سے دھویں کا اخراج مقامی وقت 11:24 پر دیکھا گیا، ساتھ ہی کیمروں نے پیروکلاسٹک بہاؤ کو بھی ریکارڈ کیا، جو آتش فشانی چٹانوں، گرم گیسوں اور دھویں کے آمیزے سے بنتا ہے اور یہ عمل انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے، اب دھویں اور گیس راکھ میں تبدیل ہو رہے ہیں، جن کا رخ جنوب مغرب کی طرف ہے۔

    صورتحال کے پیشِ نظر ایوی ایشن اتھارٹی نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے راکھ اور دھویں کے بادل تقریباً 6.5 کلومیٹر کی بلندی تک پھیل چکے ہیں۔ تاہم، قریبی کاتانیا ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بدستور جاری ہے۔

  • بھارت میں آر ایس ایس کی سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی سازش بے نقاب

    بھارت میں آر ایس ایس کی سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی سازش بے نقاب

    بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم کی سکھوں کو دہشت گرد قرار دینے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔

    ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے سکھوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوششوں کی اصل حقیقت سامنے آ گئی بھارتی سکھ نے ویڈیو میں آر ایس ایس کی سازش کا پردہ چاک کر دیا ویڈیو میں بھارتی سکھ نے بتایا کہ آپ کو جو دہشتگرد ’’سکھ‘‘نظر آ رہا ہے دراصل یہ آر ایس ایس کا تیار کردہ نقلی سکھ ہے میں پاکستانیوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسا سکھ دیکھ کر سکھ نہیں سمجھ لینا۔

    بھارتی سکھ نے بتایا کہ درحقیقت یہ تیار کیے گئے نقلی سکھ ہیں آر ایس ایس بلوچستان کے لوگوں کو سامنے لا کر محض ڈراما بازی کر رہی ہے بلوچستان میں چھوٹے معصوم بچے مارے جاتے ہیں، آر ایس ایس تنظیم دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی ہے تا کہ پاکستان پر حملے کیے جائیں۔

    https://x.com/dtnoorkhan/status/1929839111596048504

    ویڈیو میں بھارتی سکھ نے کہا کہ شہری سر عام کہہ رہا ہے کہ دہشتگردی پھیلاؤ، مطلب بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ، بھارتی سکھ کی گفتگو ثابت کرتی ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سہولت بھارت ہے۔

  • ملکی بقاء،سلامتی،جمہوریت کا اصل قوم کو کون بتائے گا؟ تجزیہ:شہزاد قریشی

    ملکی بقاء،سلامتی،جمہوریت کا اصل قوم کو کون بتائے گا؟ تجزیہ:شہزاد قریشی

    بدلنا ہے تو زندوں سے کہو اپنا چلن بدلیں،ساقی بدلا دینے سے میخانہ نہ بدلے گا،،(کیچ لائن)
    ملکی بقاء،سلامتی،جمہوریت کا اصل قوم کو کون بتائے گا؟
    الیکشن جنرل ہوں یا ضمنی شکست تسلیم کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں،جمہوریت کہاں گئی
    ملاوٹ،ہلڑبازی،افراتفری ،گدی نشینی،وڈیرا ازم عام،معاشرے میں گند پھیلا دیا گیا
    پنجاب میں کبھی پی پی کا طوطی بولتاتھا،اب نواز شریف اور مریم نواز عوام کے ’’راجہ‘‘ ٹھہرے

    تجزیہ،شہزاد قریشی

    پاکستان کی سیاسی جماعتوں کا ماضی عالمی دنیا سے الگ تھلگ ہے، الیکشن قومی ہوں یا ضمنی شکست کو تسلیم نہیں کیا جاتا،بلاشبہ کسی زمانے میں پنجاب بھٹو کا تھا ،پھر پنجاب میں نواز شریف کا طوطی بولنے لگا تادم تحریر پنجاب نواز شریف اور اُن کی بیٹی مریم نواز کا طوطی بولتا ہے،پی ٹی آئی نے نوجوان بچوں اور بچیوں کو انقلا ب اور حقیقی آزادی کا نام نہاد نعرے کے پیچھے لگا کر گمراہ کیا، مریم نواز نے کالجوں ،یونیو رسٹیوں میں جا کر تقسیم نوجوانوں کو ایک جھنڈے تلے اکٹھا کیا، بطور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گڈ گورننس ، میرٹ ، چٹ سسٹم کا خاتمہ ، ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا،جس سے مریم نواز پنجاب کی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی،ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی واضح اکثریت مریم نواز کی عوام دوست پالیسیاں ہیں، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی دھاندلی ،دھاندلی کا واویلا ڈوبتے ہوئے کسی شخص کا نوحہ ہی قرار دیا جا سکتا ہے، ملکی سیاسی گلیاروں میں مسخرے پن کی حدوں کو کراس کیا جا رہاہے،قومی فریضہ کیا ہے،قومی سلامتی کیا ہے ،ملکی بقاء کیا ہے ،معاشرے میں ایسا گند پھیلایا جا رہا ہے خدا کی پناہ، سیاسی جماعتوں نے جو جمہوریت کا نعرہ بلند کرتی ہیں جمہوریت کے لئے کونسی خدمات سر انجام دی ہیں، کیا لکھا جائے جس ملک میں ملاوٹ شدہ خوراک ،ملاوٹ شدہ ادویات ،وہاں سیاست بھی ملاوٹ اورجمہوریت میں ملاوٹ شدہ ہو چکی ہے،سیاسی گلیاروں میں ہلڑ بازی ،افراتفری ،جاگیرداری ،سرمایہ داری ،گدی نشین سیاستدانوں کے کردار اور نفسیات کو بے نقاب کررہی ہے، موجودہ دور کی سیاست کی حقیقت تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ان کی گفتگو، حرکات و سکنات سب کچھ عیاں کر رہی ہے بلکہ انسانوں کو تعفن زدہ کر رہی ہے، اس تعفن زدہ سیاست میں ملک و قوم کیونکر ترقی کرے اور کیسے کرے، یاد رکھیئے پاکستان کی شناخت اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، مزید ان کی گنجائش نہیں ،ملکی اورقومی مفادات کو ترجیح دی جائے، لینڈ مافیا سے اپنے محلات فارم ہائوس کروانے، ٹھیکیداروں سے کمیشن وصول کرنے والے بس کریں ، ملک کو ا س وقت مستحکم معیشت اور تعمیر ومضبوطی کی ضرورت ہے،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں ،ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کریں ، بقول شاعر،بدلنا ہے تو زندوں سے کہو اپنا چلن بدلیں،ساقی بدلا دینے سے میخانہ نہ بدلے گا-

    تجزیہ:شہزاد قریشی

  • عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا

    عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کو نیا عہدہ دے دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنا دیا گیا –

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنا دیا گیا ہے اور احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے جب کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے، احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کہ ذمے داری ملی ہے۔ میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں اور ہائیکورٹ میں پارٹی کے کیسز لے کر چلوں گا۔

  • مراکش کے بادشاہ کی عوام سے قربانی نہ کرنے کی اپیل، منڈیوں سے جانور غائب

    مراکش کے بادشاہ کی عوام سے قربانی نہ کرنے کی اپیل، منڈیوں سے جانور غائب

    رباط : مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ایک بار پھر عوام سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    یہ اپیل مراکش کے وزیر اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق کے ذریعے سرکاری میڈیا پر جاری کی گئی بادشاہ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مراکش اس وقت شدید معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مویشیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی افزائش نسل بھی متاثر ہو رہی ہے۔

    بیان کے مطابق موجودہ حالات میں قربانی کی ادائیگی سے تنخواہ دار اور متوسط طبقہ سخت متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے عوام اس سال قربانی کی سنت ادا نہ کریں، بادشاہ نے یاد دہانی کروائی کہ قربانی سنت مؤکدہ ہے، اور دین میں موجودہ مشکل حالات میں رعایت دی جا سکتی ہے، بادشاہ محمد ششم نے اپنی طرف سے دو بھیڑیں قربان کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ اس اہم سنت کی روح برقرار رہے۔

    ادھر بادشاہ کی اپیل کے بعد ملک بھر کی مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانور اچانک غائب ہو گئےسوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں مبینہ سرکاری اہلکار گھروں سے بھیڑیں ضبط کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جس پر عوام میں تشویش اور غصہ پایا جا رہا ہے۔

  • آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر آمادہ

    آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر آمادہ

    آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر آمادہ ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر آمادہ ہو گیا ہے تمام سلیبز پر انکم ٹیکس کی شرح میں نرمی کا امکان ہے جبکہ انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 129 میں ترمیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد موجودہ 6 لاکھ رو پے سے بڑھائی جا سکتی ہے اور ماہانہ 83 ہزار روپے تنخواہ تک ٹیکس فری کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

    ممکنہ نئی شرح کے مطابق ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 2.5 فیصد ہونے کا امکان ہے، ایک لاکھ 83 ہزار روپے پر انکم ٹیکس 12.5 فیصد ہو سکتا ہے، دو لاکھ 67 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 22.5 فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے، تین لاکھ 33 ہزار روپے تک کی تنخواہ پر ٹیکس 27.5 فیصد ہو سکتا ہے، جبکہ تین لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد تنخواہ پر انکم ٹیکس 32.5 فیصد تک ہو سکتا ہے۔

    عید کے دوران ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بجٹ مذاکرات میں دفاعی ضروریات مؤخر نہ کرنے کا دو ٹوک مؤقف اپنایا ہے، جس پر آئی ایم ایف نے دفاعی بجٹ میں ضروری اضافے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، بجٹ مذاکرات کے دوران پاکستان کی دفاعی ترجیحات کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔

    پنجاب کابینہ کی صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

  • عید کے دوران ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان

    عید کے دوران ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان

    وزارت ریلوے نے عید کے دوران ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔

    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے 3 دن ٹرین کرایوں میں 20 فیصد خصوصی رعایت ہو گی، پاکستان ریلوے نے 77 سالہ تاریخ میں نئی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں، گذشتہ 11 مہینوں میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی، اور ریلوے کی آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ چار ماہ میں کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ رواں مالی سال 42 ارب روپے مسافر ٹرینوں سے کمائے گئے اور ریلوے ملازمین کو پاکستان محکمہ ریلوے تنخواہیں خود دے رہا ہے، وزیر اعظم کی سوچ کے مطابق رائل پام آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، بولی کے عمل میں شفافیت اور بڈز سب کے سامنے کھولی جائیں گی۔

    پنجاب کابینہ کی صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

    مستقبل میں پاک بھارت تنازع صرف مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا،جنرل ساحر شمشاد

    فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی بنادی گئی ہے، آئی جی سندھ