Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی،ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، رینکنگ میں پاکستانی بیٹر بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور محمد رضوان کا 9 واں نمبر ہے،جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن بھی 8 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں، آئی سی سی کی بولرز رینکنگ میں پاکستانی بولر حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پر اور شاہین آفریدی 6 درجے تنزلی کے بعد 30ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    جب نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ مارا

  • خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار

    خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار

    خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی: وفاقی شرعی عدالت نے چادر و پرچی رسم کو غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے،یہ فیصلہ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی سربراہی میں فل کورٹ نے دیا جس میں جسٹس خادم ایم شیخ، جسٹس ڈاکٹر محمد انور اور جسٹس امیر محمد بھی شامل تھے۔

    وفاقی شرعی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چادر اور پرچی کی رسم کے تحت خواتین کو وراثتی حق سے محروم کیا جاتا تھا، ایسی روایات اسلامی احکامات کے خلاف ہیں، چادر اور پرچی جیسی روایات قرآن و سنت میں خواتین کو دیے حقوق کے خلاف ہیں خواتین کو سماجی دباؤ کے تحت وراثتی جائیداد سے محروم کرنا اسلامی احکامات اور قوانین کے خلاف ہے۔

    وفاقی شرعی عدالت نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 498 کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا اور فیصلے میں خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ اور فراہمی کے قوانین کے بارے میں آگاہی اور مؤثر نفاذ پر بھی زور دیا۔

    یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے، خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ ان کی کوئی اہمیت ہے، چادر اور پرچی کے نام پر خواتین کو وراثت سے محروم کیا جاتا ہے، اسلام سے قبل زمانۂ جہالت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا۔

    جب نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ مارا

  • یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

    یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

    برطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے حوالے سے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی، پانچ سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    سول ایویشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں عائد پا بندی کے حوالے سےمثبت پیشرفت ہوگی، جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈ ل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی یورپ میں پروازوں کی بحالی کے بعد امکان ہے کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ائیرلائنز بحال کی منظوری مل جائے گی۔

    جب نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ مارا

    ثناء جاوید کی سرفراز احمد کیساتھ بدتمیزی

    کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر گرفتار

  • جب  نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ مارا

    جب نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ مارا

    کراچی: اداکار رعید محمد عالم نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اُنہیں شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارا تھا۔

    باغی ٹی وی : رعید محمد عالم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے کے بارے میں بات کی۔

    اُنہوں نے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ایک سین میں رونا تھا لیکن بہت کوشش کے باوجود بھی میں آنکھوں میں آنسو نہیں لا سکا،جب بہت کوشش کے بعد بھی آنکھوں میں آنسو نہیں آئے تو اچانک نعمان اعجاز نے مجھے ایک تھپڑ مار دیا جس میں میں چونک گیا اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے جس کے بعد اُنہوں نے مجھے فورا5 سین کی شوٹنگ مکمل کروانے کو کہا، نعمان اعجاز کے ساتھ کام کر کے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

    ثناء جاوید کی سرفراز احمد کیساتھ بدتمیزی

    شادی کے شروع کے دنوں میں سسر خرچہ دیتے تھے اور حساب لیتے تھے،عائزہ خان

    عامر خان اور گوری اسپریٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر

  • ثناء جاوید کی سرفراز احمد کیساتھ بدتمیزی

    ثناء جاوید کی سرفراز احمد کیساتھ بدتمیزی

    کراچی: اداکارہ ثناء جاوید کے نجی ٹی وی کے گیم شو میں سرفراز احمد کے ساتھ غیر مناسب رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، گزشتہ سال ان کی شادی معرو ف کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی،جس پر ابتدائی طور پر انٹرنیٹ پر شدید ردِعمل دیکھنے کو ملا، کیونکہ انہوں نے گلوکار عمیر جسوال سے نکاح توڑ کر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور اس شادی سے قبل شعیب ملک نے اپنی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کی آج کل وہ اور شعیب ملک ایک گیم شو میں نظر آ رہے ہیں۔

    ثناءجاوید اس شو میں ایک ٹیم کی کپتان ہیں ، حالیہ قسط میں ان کا ساتھی کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ایک مکالمہ وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نےمذاق میں کہا کہ ثناء جاوید اس پر بولیں کہ ’آپ کو کیا تکلیف ہےمیں اپنے میاں کےساتھ جیسےبھی کھیلوں،آپ اپنا کھیلیں ناں‘ کیونکہ مخالف ٹیم کے کپتان میرے شوہر ہیں، انٹرنیٹ پر صارفین نے ثناء جاوید کی گفتگو پر ملا جلا ردعمل دیا ہے۔

    شادی کے شروع کے دنوں میں سسر خرچہ دیتے تھے اور حساب لیتے تھے،عائزہ خان

    کچھ نے ان کے شوہر کے تذکرے کی عادت پر طنز کیا، جبکہ کئی صارفین نے سرفراز احمد کے ساتھ ان کے انداز کو غیر مناسب اور بے ادبی قرار دیا،کہا کہ انہیں سابق کپتان کے ساتھ زیادہ احترام اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا اور بار بار اپنے شوہر کے ذکر سے گریز کرنا چاہیے،جبکہ کچھ لوگ اسے محض ہلکا پھلکا مذاق قرار دے رہے ہیں، جبکہ دوسروں کا ماننا ہے کہ اداکارہ کو اپنے الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔

    عامر خان اور گوری اسپریٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر

  • شادی کے شروع کے دنوں میں سسر خرچہ دیتے تھے اور حساب لیتے تھے،عائزہ خان

    شادی کے شروع کے دنوں میں سسر خرچہ دیتے تھے اور حساب لیتے تھے،عائزہ خان

    کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے شروع کے دنوں میں ان کے سُسر انہیں خرچہ دیتے تھے۔

    باغی ٹی وی : عائزہ خان نے حال ہی میں عائزہ خان نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس کی میزبانی کے فرائض ان کے شوہر اداکار دانش تیمور اور میزبان رابعہ انعم نبھا رہی تھیں۔

    شو میں گفتگو کرتے ہوئے عائزہ خان نے انکشاف کیا کہ دانش سے شادی کے کچھ عرصے بعد تک میرے سسر مجھے ماہانہ خرچہ دیا کرتے تھے ، سسر چیک کی صورت میں خرچہ دیتے تھے اور مہینے کے اختتام پر حساب بھی لیا کرتے تھے کہ پیسے کہاں خرچ کیے؟ دانش تیمور کے تمام مالی معاملات ان کے والد دیکھتے ہیں۔

    2025 کی شجرکاری مہم، 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے،وزیراعظم

    اس پر اداکار دانش تیمور نے بتایا کہ جب سے میں نے کمانا شروع کیا ہے میں ہر چیک والد کے حوالے کر دیتا ہوں، یہ ان کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ ان پیسوں کو بینک میں جمع کروا دیں یا استعمال کر لیں، میں اس لیے ایسا کرتا ہوں تاکہ میرے والد کے ذہن میں یہ کبھی نہ آئے کہ اگر میں نے کمانا چھوڑ دیا ہے تو اب مجھے بیٹے سے پیسے مانگنا پڑیں گے۔

    59 سالہ خاتون یوٹیوب سے ٹپس سیکھ کر ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر پہنچ گئی

  • عامر خان اور گوری اسپریٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر

    عامر خان اور گوری اسپریٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر

    ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور گوری اسپریٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں عامر خان نے 60 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا تھاا ور تعلقات کی تصدیق کے بعد جوڑے کی پہلی بار میڈیا پر ایک ساتھ ویڈیو سامنے آئی ہے گزشتہ شب ممبئی میں ایک دفتر کے باہر عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کے ہمراہ دیکھا گیا۔

    انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان اور گوری اسپریٹ کو ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر دیکھا گیا ویڈیو میں گوری اسپر یٹ سادہ مگر اسٹائلش لباس میں، سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے نظر آئیں، انہوں نے میڈیا سے بچنے کی کوشش کی، تاہم پاپارازی نے انہیں کیمرے میں قید کر لیا۔

    59 سالہ خاتون یوٹیوب سے ٹپس سیکھ کر ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر پہنچ گئی

    ویڈیو میں عامر خان کو گوری کے دفتر سے باہر نکلنے سے قبل ان کا انتظار کرتے اور پاپارازی کو ہاتھ ہلاتے دیکھا گیا جس کے بعد جیسے ہی گوری دفتر سے باہر نکلیں تو عامر خان ان کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوکر چلے گئے۔

    ا س سے قبل عامر خان نے گوری اسپریٹ سے تعلقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ’میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو مجھے سکون فراہم کرسکے اور گوری میں مجھے یہ سکون مل گیا، دوسری جانب گوری اسپریٹ نے بھی عامر سے محبت کیوں کی ؟ کے سوال پر بتایا تھا کہ ’میں اپنے لیے کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھی جو مہربان، شریف اور خیال رکھنے والا ہو‘۔

    کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر گرفتار

    واضح رہے کہ عامر خان نے پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے کی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید اور ایرا خان ہیں، ان کی دو سر ی بیوی ہدایت کار کرن راؤ ہیں جن سے عامر نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان 2021 میں علیحدگی ہوئی، کرن راؤ سے عامر کا بیٹا آزاد ہے،عامر خان اپنی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر’ میں نظر آئیں گے، جو اس سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • 59 سالہ  خاتون یوٹیوب سے ٹپس سیکھ کر ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر پہنچ گئی

    59 سالہ خاتون یوٹیوب سے ٹپس سیکھ کر ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر پہنچ گئی

    بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بغیر کسی تربیت کے اکیلے ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق 59 سالہ خاتون کا نام وسنتی چیروویٹی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک درزن ہےخاتون کو پہاڑ پر چڑھنے کا نہ کوئی طریقہ معلوم تھا اور نہ ہی کوئی تربیت تھی لیکن خاتون کو دنیا کے سب سے بلند پہاڑ پر چڑھنے کا شوق تھا جس کیلئے وہ یوٹیوب پر ٹریکنگ ٹپس دیکھتی تھی، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ خاتون نے ہندی زبان بھی سیکھی۔

    کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر گرفتار

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے 4 مہینے کی سخت محنت کے بعد خود کو تیار کیا، اس دوران خاتون 3 گھنٹے واک کرتی تھیں، خاتون نے ٹریکنگ کی بنیادی تکنیکوں میں مہارت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ ماہ کی 15 تاریخ کو نیپال سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور وہ 23 فروری کو ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پرپہنچ گئی۔

    190 ملین پاؤنڈکیس، عمران، بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواست دائر

    خاتون 5 ہزار 364 میٹر اونچے ایورسٹ بیس کیمپ پر روایتی کیرالہ ‘کاسوو’ ساڑھی پہن کر چڑھی تھی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائر ل ہورہی ہے جب کہ اس دوران خاتون کو کئی مشکلات کا سامنا بھی رہا جس میں جرمن جوڑے کی مدد بھی حاصل رہی خاتون اب چین کی عظیم دیوار کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر  گرفتار

    کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر گرفتار

    سرگودھا: کرایے کے تنازع پر خواتین پر وحشیانہ تشدد کرنے والے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پولیس نے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق جھارویاں کے دیہی علاقے میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹرنے کرایہ کے تنازع پر خواتین سے جھگڑا کیا جھگڑے کے دوران بس ڈرائیور شوکت اور کنڈیکٹر شمشیر نے خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بے بس خواتین روتے ہوئے مدد کی درخواست کرتی نظر آتی ہیں، ویڈیو وائرل ہونے پر بے بس خواتین پر تشدد میں ملوث بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی نگرانی میں جھاوریاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ تشدد میں ملوث بس ڈرائیور اور بس کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

    عید کی صرف تین سرکاری چھٹیاں

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، کسی سطح پر کسی قسم کا تشدد قابل برداشت نہیں، بسوں میں سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت اور احترام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا دیہی خواتین کے لیے مخصوص بس سروس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈکیس، عمران، بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواست دائر

  • پاکستان میں عیدالفطر  کب ہو گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، کیونکہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے فوکل پرسن انجم نذیر کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا، جب چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی اور وہ بآسانی دیکھا جا سکے گا، غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہوگا، جس کے باعث چاند ایک گھنٹے تک نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔

    انجم نذیر نے بتایا کہ 30 مارچ کو چاند نظر آنے کے بعد یکم شوال 31 مارچ کو ہوگی، تاہم شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، کراچی میں عید کے دوران موسم گرم رہنے کی توقع ہے، جہاں درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    انجم نذیر کے مطابق عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی، جس کی وجہ سے موسم خوشگوار محسوس ہوگا، تاہم نمی زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت قدرے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔