Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ریاستی بینک کی نئے  کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید

    ریاستی بینک کی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی-

    باغی ٹی وی: ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ فراہم کیے جا رہے ہیں اور اب تک کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچز کو نئے نوٹ فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر تمام مالیت کے 27 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ نئے نوٹ عوام تک پہنچائیں اور اے ٹی ایمز کے ذریعے بھی بلا تعطل صاف ستھرے نوٹ فراہم کیے جائیں، عوام کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عید کے موقع پر نئے اور صاف ستھرے کرنسی نوٹوں کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

    میری اجازت کے بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    ننکانہ : ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کا امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: شرجیل میمن کا پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر سخت ردعمل

  • میری اجازت کے   بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    میری اجازت کے بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان جیل میں ملاقاتوں، سہولیات کی بندش اور حکومتی رویے پر سخت اعتراضات اٹھادیئے-

    باغی ٹی وی :علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو آدھا آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیئے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ جاتی ہے، ہم نے احتجاجاً آج ملاقات 45 منٹ تک کی۔

    علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ انہیں اخبار نہیں مل رہا اور ٹی وی بھی بند ہے، وہ بے خبر تھے، ہم نے انہیں اے پی سی کے بارے میں بتایا تو بولے اسی لئے میرا اخبار اور ٹی وی بند کیا گیامیری اجازت کے بغیر پارٹی والے اس اے پی سی میں شر کت نہیں کر سکتے،بچوں سے بھی ان کی فون پر بات نہیں کروائی گئی، نہ ان کے ذاتی معالج سے ان کا طبی معائنہ کروایا گیا-
    راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

    علیمہ خان کے مطابق عدالت سے اجازت لے رکھی ہے کہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی سے بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا طبی معائنہ کروایا جائے، یہ ہر طریقے سے تنگ کر رہے ہیں، مشرف نے جب نواز شریف کو جیل میں ڈالا توکلثوم نواز کو جیل میں نہیں ڈالا تھا،لیکن بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اہلیہ کو جیل میں رکھا تاکہ ان پر دباؤ پڑ سکے۔

    علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ملک کی یونٹی، آزادی، قانون کی حکمرانی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہوں، اگر یہ ان چیزوں کے لئے مجھے جیل میں رکھیں گے تو میں تیار ہوں، اگر یہ سمجھتے ہیں ان کے ان حربوں سے میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، یہ جو مرضی کرلیں میں اپنے اصول سے نہیں ہٹوں گا۔

    سیالکوٹ:مریم نواز کی 10 ہزار روپے سکیم، 30 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،فہد سعید

    علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے کیسز التواء میں رکھے، ملاقاتوں پر پابندی لگا رہے ہیں، اس وقت پاکستان میں کوئی قانون کام نہیں کر رہا ہے ، کس کی مرضی چل رہی ہے یہ آپ کو اور ہمیں پتہ ہے، سب کو پتہ ہے پاکستان بدل چکا ہے، ہم مضبوط کھڑے ہیں، ہم کبھی اللہ سے ناامید نہیں ہوئے، پاکستانیوں کو ملک اور اس کی سالمیت کے دعا کرنی چاہیئے۔

    علیمہ خان کےمطابق بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ پارٹی میری اجازت سےقومی سلامتی کمیٹی میں جائیگی،گراف نکال کردیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی،بانی پی ٹی آئی نےکہا افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔

    ڈسکہ بنک روڈ کا افتتاح، تعمیر نو کا کام شروع

  • راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

    راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

    پنجاب کے ضلع راجن پور میں 80 سالہ بزرگ نے 48 سالہ خاتون سے شادی کرلی، تقریب کے دوران دولہے بزرگ گنگناتے رہے، جبکہ ان کے پوتے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔

    باغی ٹی وی : دل جوان ہونا چاہیے یہ بات ثابت کی ہے راجن پور کے 80 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر مظفر الدین نے جو کہ 48 سالہ دلہن خوب دھوم دھڑکے سے بارات کے ساتھ لے آئے ہیں، ان کے دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے۔

    راجن پورکے ریٹائرڈ استاد مظفر الدین دھوم دھام سے 48 سالہ دلہن بیاہ لائے، بارات میں بیٹوں اور پوتوں نے ڈانس کیا تو وہیں دلہا صاحب نے بھی رقص کیا کاروں سے بھری بارات میں بوڑھے اور نوجوان شامل تھے مظفر الدین ادیب شاعر اور لکھاری بھی ہیں جو اس شادی پر خوشی کا اظہار گانے گا کر کر رہے ہیں۔

    پنجاب :نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

    دولہا مظفر الدین نے کہا کہ وہ میری سیکریٹری کی جاب کے لیے آئی تھیں، آنکھوں ہی انکھوں میں پیغام بھیجا اور قبول ہوگیا ، کہا میں بیگم کو ساتھ بیٹھا کر گانے گاتا ہوں اور انہیں شعر سناتا ہوں ، ان کے ساتھ ساتھ دلہن بھی خوش ہیں اور نئی زندگی کی شروعات پر پر امید ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں شادی پر بہت خوش ہوں، مظفر الدین بہت اچھے انسان ہیں۔

    ڈسکہ بنک روڈ کا افتتاح، تعمیر نو کا کام شروع

    دریں اثنا میاں مظفر الدین پوری زندگی گورنمنٹ ہائی اسکول میں پڑھاتے رہے، وہ ریٹائرمنٹ کے بعد نعتیہ اشعار بھی لکھتے رہےان کی پہلی بیوی وفات پا گئی تھیں، اب انہوں نے عمر کے اس حصے میں دوبارہ بیاہ کیا ہے۔

  • پنجاب :نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

    پنجاب :نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

    لاہور: حکومت پنجاب نے نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو23 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب آغوش پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو23 ہزار روپے دے گی، حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت صوبے کے 13 اضلاع شامل کیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق امدادی رقم حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے وزٹ پر دی جائے گی۔

    سیالکوٹ:مریم نواز کی 10 ہزار روپے سکیم، 30 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دی اور اسپیشل بچوں کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ برائے اسپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا،اسپیشل چلڈرن کےلیے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ مریم نواز نے عیدی پروگرام برائےخصوصی طالبعلم کی بھی منظوری دی،وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل بچوں کےلیے 9 الیکٹرک بسوں کی منظور ی بھی دے دی اور ہدایت کی کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز کا 6 ماہ بعد پرفارمنس آڈٹ کیا جائے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: شرجیل میمن کا پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر سخت ردعمل

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: شرجیل میمن کا   پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر سخت ردعمل

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: شرجیل میمن کا پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر سخت ردعمل

    کراچی: شرجیل میمن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر کہا ہے کہ شرم کی بات ہے پی ٹی آئی نازک ترین موڑپر پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی-

    باغی ٹی وی : شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر سخت مؤقف اختیارکرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی حمایت یافتہ جماعتیں ان کیمرہ اجلاس میں شریک نہیں، ملک کو دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے یہ آگ کہیں بھی پہنچ سکتی ہے اور دشمن ممالک کے ایجنڈ ے پر دہشت گردی شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

    شرجیل میمن نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ پی ٹی آئی اہم اور نازک ترین موڑ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص جب تک اجازت نہیں دے گا، پی ٹی آئی ساتھ نہیں دے گی، قومی مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے ملک میں دراندازی ہو رہی ہے اور بھارت پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہےسیاسی جماعتوں کو فنڈنگ بھی ہوئی ہے تاکہ پاکستان کو کمزور کیا جائے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کھڑی ہے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کرتی آئی ہے، کیونکہ پیپلز پارٹی خود دہشت گردی کا شکار رہی ہے انہوں نے طالبان کے دفاتر کھلوانے والوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جو جماعتیں طالبان کی حمایت کرتی رہیں، وہ آج ان کے ساتھ ہیں۔

    شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کے رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران اے پی ایس کا واقعہ ہوا تھا اور پی ٹی آئی نے اس پر بھی کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر دہشت گردی اور اس جیسے مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا، اور پاکستان کو نقصان پہنچانے والی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔

  • ناگپور :  اورنگزیب کے مزار کو گرانے کے مطالبے پر جھڑپیں،کرفیو نافذ

    ناگپور : اورنگزیب کے مزار کو گرانے کے مطالبے پر جھڑپیں،کرفیو نافذ

    بھارتی شہر ناگپور میں ہندو انتہا پسند گروہ کی جانب سے مغل بادشاہ اورنگزیب کے مزار کو گرانے کے مطالبے پر پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس کے بعد حکام نے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔

    پولیس کے مطابق پیر کے روز ہونے والے فسادات میں متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جبکہ 15 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہےمہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک ویڈیو پیغام میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

    پولیس رپورٹ کیمطابق وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے کارکنان نے اورنگزیب کے مزار کا پتلا جلایا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیاصورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب مسلم گروہوں کے افراد پولیس اسٹیشن کے قریب احتجاج کے لیے نکلے اور جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق، ہجوم میں شامل بعض افراد نے نقاب پہن رکھے تھے اور تیز دھار ہتھیاروں سے لیس تھے تاہم وی ایچ پی نے کسی بھی تشدد میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزار کی جگہ مراٹھا حکمرانوں کی یادگار تعمیر کرانا چاہتے ہیں۔

    ناگپور وہی شہر ہے جہاں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کا مرکزی دفتر واقع ہے، جو کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت، بی جے پی کی نظریاتی تنظیم ہے مودی مخالفین ان پر اکثر مسلمانوں کے خلاف جانبداری اور انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں، تاہم ان کی حکومت ان دعوؤں کی تردید کرتی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

    پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔ اس کارروائی میں چارسدہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا دہشت گرد جاوید خان اخوندان نورڑ بنوں کا رہائشی تھا اور کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

    کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد سے ہینڈ گرنیڈ، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے پولیس نے ان دہشت گردوں کو قتل، اقدام قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب قرار دیا گیا تھا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

    آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی بنوں اور چارسدہ پولیس کے جوانوں کی کارروائی کی تعریف کی اورکہا کہ پولیس کے جوانو ں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،آئی جی کے پی نے کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان سےاقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا

  • 9ماہ سے خلا میں پھنسے خلابازوں کی زمین پر واپسی

    9ماہ سے خلا میں پھنسے خلابازوں کی زمین پر واپسی

    جون 2024 میں 8 روزہ مشن پر انٹرنیشل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں جانے والے 2 امریکی خلا باز آخرکار 9 ماہ بعد زمین پر واپس لوٹ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : یہ دونوں خلا باز بوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کی اولین انسان بردار پرواز کے ذریعے آئی ایس ایس پہنچے تھے مگر پھر وہی پھنس گئے کیونکہ اسٹار لائنر انہیں واپس لانے کے قابل نہیں رہا Butch Wilmore اور سنیتا ولیمز کی واپسی میں ائیر لائنر کے تھر سٹرز رکاوٹ بنے جن کے باعث اسٹار لائنر کیپسول کو ڈوکنگ کرنے میں ناکامی کا سامنا ہوا۔

    اس کے بعد ناسا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ دونوں کی واپسی اسپیس ایکس کے ڈراگون اسپیس کرافٹ سے ہوگی، اسپیس ایکس کا اسپیس کرافٹ 9 ماہ بعد اب دونوں کو واپس لا رہا ہےان دونوں کی واپسی کے لیے اسپیس ایکس کریو 9 مشن میں شامل 2 افراد کو نکال دیا گیا تھا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

    ناسا کی جانب سے ان کریو مشنز کے ذریعے آئی ایس ایس میں موجود عملے کو تبدیل کیا جاتا ہے یہ مشن ستمبر 2024 میں لوگوں کو لے کر آئی ایس ایس پہنچا تھا اور اب 18 مارچ کو زمین پر 9 ماہ سے خلا میں پھنسے خلا بازوں کو واپس لے کر لوٹ رہا ہے۔

    ناسا کی جانب سے پہلے منصوبہ بنایا گیا تھا کہ کریو 9 مشن کے عملے کی واپسی فروری میں ہوگی مگر اسپیس ایکس کا ڈراگون مشن ایک ماہ تاخیر سے روزانہ ہوا۔

    کریو 10 مشن کے تحت 4 افراد کو 14 مارچ کو آئی ایس ایس کے لیے روانہ کیا گیا تھا اور اس کا کیپسول اسپیس اسٹیشن سے 29 گھنٹے بعد جڑ گیا تھا۔

    ہیپاٹائٹس سی کا بہت جلد ملک سے مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔وزیراعظم

    اب Butch Wilmore اور سنیتا ولیمز کے ساتھ آئی ایس ایس میں موجود ناسا اور روس کے 2 خلا باز بھی زمین پر واپس لوٹ رہے ہیں، طویل عرصے تک خلا میں پھنسے رہنے والے جوڑے نے اس عرصے مٰں وہاں سائنسی تجربات کیے جبکہ آئی ایس ایس کی مر مت میں بھی حصہ لیا،سنیتا ولیمز نے خلا مٰں چہل قدمی بھی کی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر برقرار ہے، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا، ایک لاکھ 17 ہزار کی حد بحال ہوگئی، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس 475 پوائنٹس کے اضا فے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 17 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار 536 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان سےاقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا

    زارا شیخ کے مشرقی انداز سے متاثر ہوا تھا،میکال ذوالفقار

    ہیپاٹائٹس سی کا بہت جلد ملک سے مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔وزیراعظم

  • آئی ایم ایف نے پاکستان سےاقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ  شیئر کردیا

    آئی ایم ایف نے پاکستان سےاقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا

    اسلام آباد:پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف)نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ بھی شیئر کردیا ہے۔

    باغی ٹی و ی : ذرائع کے مطابق تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے کچھ ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم ریلیف فوری دیا جائے گا یا آئندہ بجٹ میں شامل ہوگا؟ اس حوالے سے فیصلہ کیا جانا تاحال باقی ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہوئے تھے جب کہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا سے قبل اسٹاف لیول معاہدہ ناگزیر ہے اُدھر آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط کے لیے سخت شرائط عائد کی ہیں۔

    ہیپاٹائٹس سی کا بہت جلد ملک سے مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔وزیراعظم

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی ہدف کم رہا، اخراجات میں کٹوتی کی گئی ہے اور پرائمری سرپلس حاصل کرنے کے لیے مزید اقدامات تجویز کیے گئے ہیں پیٹرولیم لیوی 70 روپے فی لیٹر اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ حکومت گردشی قرضوں کا سامنا کیسے کرے گی؟ کراس سبسڈی کا ماڈل ماضی میں ناکام رہا تھا حکومت نے آئی ایم ایف کو توانائی کےگردشی قرضے کے خاتمے کے لیے 6 سالہ منصوبہ پیش کیا ہے۔

    قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری

    ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں حکومت کو مالیاتی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔