Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سری لنکا : دو سابق وزیروں کوکرپشن پر   25 سال قید کی سزا

    سری لنکا : دو سابق وزیروں کوکرپشن پر 25 سال قید کی سزا

    کولمبو : سری لنکا کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے میں دو سابق وزیروں کو 20 سے 25 سال قید کی سزا سنا دی-

    سابق کھیلوں کے وزیر مہیندناندا الُتھگامگے اور سابق تجارت کے وزیر انیل فرنینڈو کو عدالت نے ریاستی خزانے سے 53 ملین سری لنکن روپے (تقریباً 1.77 لاکھ امریکی ڈالر) کی خردبرد کا مجرم قرار دیادونوں نے یہ رقم 14,000 کیرم بورڈز اور 11,000 ڈرافٹس سیٹس خرید کر تقسیم کرنے میں استعمال کی، تاکہ سابق صدر مہندا راجاپاکسا کی 2015 کی انتخابی مہم کو فائدہ پہنچایا جا سکے، جو ناکام ہوئی تھی۔

    عدالت نے الُتھگامگے کو 20 سال اور فرنینڈو کو 25 سال قید کی سزا دی، ساتھ ہی 2,000 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیامہیندناندا الُتھگامگے اب راجاپاکسا حکومت کے سب سے سینئر رکن بن گئے ہیں جنہیں کرپشن پر سزا ملی ہے ان پر ایک اور کیس بھی جاری ہے، جس میں انہو ں نے مبینہ طور پر چینی کمپنی کو 60 لاکھ ڈالر کی کھاد کی ادائیگی کی، حالانکہ کھاد کبھی فراہم نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ الُتھگامگے نے 2020 میں ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں میچ فکسنگ کا دعویٰ کیا تھا، جسے بعد میں تحقیقات کے باوجود ثابت نہیں کیا جا سکاہمیں 2011 کا ورلڈ کپ جیتنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے میچ بیچ دیا،سری لنکا نے وہ فائنل میچ بھارت کے خلاف چھ وکٹوں سے ہارا تھا اس الزام کی کھلاڑیوں نے سختی سے تردید کی تھی۔

  • مخصوص نشستیں نظرثانی کیس: ہمیں کوئی مسئلہ نہیں کہ نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں یا کسی اور کو،وکیل فیصل صدیقی

    مخصوص نشستیں نظرثانی کیس: ہمیں کوئی مسئلہ نہیں کہ نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں یا کسی اور کو،وکیل فیصل صدیقی

    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواستوں کی سماعت میں وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں کہ نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں یا کسی اور کو-

    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواستوں کی سماعت ہوئی جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دئیے۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے ن لیگی وکیل سے سوال کیا کہ ایک جماعت کے امیدواروں کو آزاد کیسے قرار دیا گیا؟ اور کیا انہوں نے اپنی تحریری گزارشات میں اس کا جواب دیا؟ جس پر وکیل حارث عظمت نے کہا کہ جواب دینے کی کوشش کی ہے، فیصل صدیقی نے کہا کہ کچھ درخواستوں میں سپریم کورٹ رولز کو مدنظر نہیں رکھا گیا، اس لیے ان درخواستوں کو مسترد کیا جائے۔

    فیصل صدیقی نے کہا کہ ان سے پوچھا گیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان کیا ہے، جس پر انہوں نے بتایا کہ نشان گھوڑا ہے، مگر حامد رضا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے وہ اس کا جواب دیں گے کہ حامد رضا آزاد حیثیت میں کیوں لڑے۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے سامنے یہ معاملہ نہیں کہ کون کیسے لڑا جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ انہیں سوال کا تسلی بخش جواب نہیں ملا، صاحبزادہ حامد رضا کی 2013 سے سیاسی جماعت موجود ہے، اور جو جماعت الیکشن لڑے وہی پارلیمانی پارٹی بناتی ہے، تو پھر وہ اپنی جماعت سے نہیں لڑے تو پارلیمانی جماعت کیوں بنائی؟مخصوص نشستوں کے فیصلے میں کہا گیا کہ ووٹ بنیادی حق ہے، جبکہ ووٹ بنیادی حق نہیں ہےفیصلے میں تین دن کی مدت کو بڑھا کر 15 دن کرنا آئین دوبارہ تحریر کرنے جیسا تھا۔

    فیصل صدیقی نے کہا کہ گیارہ ججز نے آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی کا تسلیم کیا،جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ 39 امیدواروں کی حد تک وہ اور قاضی فائز عیسیٰ بھی آٹھ ججز سے متفق تھے، اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی پی ٹی آئی کو پارٹی تسلیم کیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اقلیتی ججز نے بھی انہی گراؤنڈز پر پی ٹی آئی کو مانا جن پر اکثریتی ججز نے مانا تھا۔

    فیصل صدیقی نے کہا کہ اب نظرثانی درخواستوں میں ان اقلیتی فیصلوں پر انحصار کیا جا رہا ہے، جبکہ ان درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کو ریلیف مل ہی نہیں سکتا تھا، نظرثانی ان فیصلوں پر انحصار کر کے کیسے لائی جا سکتی ہے جبکہ ان فیصلوں میں تو پی ٹی آئی کو پارٹی تسلیم کیا گیا ہے، جسٹس صلاح الدین پنہور نےکہا کہ نظرثانی لانے والوں نے تو جس فیصلے کو چیلنج کیااسے ہمارے سامنے پڑھا ہی نہیں۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا جج آئینی اسکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں؟ عوامی امنگوں اور جمہوریت کے لیے ہی سہی، مگر کیا جج آئین ری رائٹ کر سکتے ہیں؟ فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ کوئی آئین ”ری رائٹ“ نہیں کیا گیا جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ری رائٹ کیا گیا، تین دن کی مدت کو بڑھا کر 15 دن کیا گیا فیصل صدیقی نے کہا کہ جمہوریت میں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں، اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیے گئے۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جمہوریت کی بات کی گئی ہے، تو کیا امیدواروں کا اپنی مرضی سے فیصلہ کرنا جمہوریت نہیں؟ کسی کو زبردستی دوسری جماعت میں شمولیت پر مجبور تو نہیں کیا جا سکتا، جو آزاد امیدوار کسی اور پارلیمانی جماعت میں جانا چاہیں، جا سکتے ہیں۔

    فیصل صدیقی نے کہا کہ اس ساری صورتحال میں الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہے، اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد قرار دیا اکثریتی ججز نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملنی چاہئیں،جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ یہ آپ اپنے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

    فیصل صدیقی نے کہا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں کہ نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں یا کسی اور کو، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کی فلم تو پھر فلاپ ہو جائے گی، جس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے، آپ کا فیصلہ قبول ہو گا۔

    فیصل صدیقی نے کہا کہ جمہوریت میں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں، اور یہ پہلا موقع ہے کہ 13 رکنی بینچ کے فیصلے پر نظرثانی آئی ہےجس فیصلے پر نظرثانی آئی وہ ابھی تک عدالت کے سامنے پڑھا ہی نہیں گیا، اور عدالت سے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ کہا جا رہا ہے اکثریتی فیصلہ نظرثانی میں پڑھا ہی نہ جائے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کو کس نے روکا ہے فیصلہ پڑھنے سے؟ کیوں گلہ کر رہے ہیں؟

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے فیصلے کے بعد بھی ایک جماعت تھی، اور اس معاملے پر پی ٹی آئی کو کوئی غلط فہمی نہیں تھی اگر غلط فہمی ہوتی تو وہ پارٹی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرتے۔

    فیصل صدیقی نے کہا کہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، وہ اقلیتی فیصلہ بھی پڑھنا چاہتے ہیں وہ جسٹس امین کے فیصلے سے متفق نہیں مگر وہ ایک ”فورس فل“ فیصلہ تھا جسٹس امین الدین سے فیصل صدیقی نے کہا کہ آپ کی چیل کی طرح مجھ پر نگاہ ہے، جس پر جسٹس امین نے کہا کہ اس کے باوجود آپ اتنا وقت لے رہے ہیں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تعریف کرنا ویسے کوئی آپ سے سیکھے، فیصل صدیقی نے کہا کہ سوری، چیل نہیں، عقاب کی طرح بولنا تھا۔

    فیصل صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کو انتخابات لڑنے سے روکا گیا۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئین سے بتا دیں کہ جماعت انتخابات لڑتی ہے یا امیدوار؟ کیسے کہہ رہے ہیں کہ پارٹی انتخابات میں حصہ لیتی ہے؟ فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ پارٹی کے امیدوار انتخابات لڑتے ہیں، اور مشترکہ نشان کا یہی مطلب ہےسیاسی جماعت کے پاس انتخابات لڑنے کا حق بھی ہے جسٹس مندوخیل نے کہا کہ کوئی امیدوار اگر پارٹی کے نشان پر انتخابات لڑنا چاہتا ہے تو پارٹی سے امیدوار سرٹیفیکیٹ لے گا۔

    عدالت نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔

  • پاکستان یو این امن مشنز کیلئے فوجی تعاون کرنے والا سرکردہ ملک ہے، اسحاق ڈار

    پاکستان یو این امن مشنز کیلئے فوجی تعاون کرنے والا سرکردہ ملک ہے، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز کے لئے فوجی تعاون کرنے والا سرکردہ ملک ہے،پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لئے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے اپنے مضبوط عزم کو برقرار رکھتا ہے اور رکھے گا۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے دنیا کے کئی حصوں میں لگن اور حوصلے کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے امن دستوں کی لگن، حوصلے اور خدمات کو تسلیم کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل بڑی تعداد میں اہلکاروں کی جانب سے اپنی ڈیوٹی کے دوران دی گئی جانوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بھی ایک یاد دہانی ہے جن میں پاکستان کے 181 بہادر امن فوجی بھی شامل ہیں۔

    آسٹریلیا: مسلمان خاتون سینیٹر نے شراب پینے کیلئے دباؤ ڈالنے والے ساتھی کیخلاف شکایت درج کروادی

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ برسوں کے دوران پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے فوجی تعاون کرنے والا ایک سرکردہ ملک رہا ہے، امن فوج میں دو لاکھ 35 ہزار سے زیادہ پاکستانی مرد اور خواتین اہلکار دنیا کے کئی حصوں میں امتیاز کے ساتھ خدمات انجام دے چکے اور دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قدیم ترین امن مشن میں سے ایک اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ ان انڈیا اینڈ پاکستان (یو این ایم او جی آئی پی) کا میزبان بھی ہے خطے میں حالیہ پیش رفت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کے ساتھ ساتھ (یو این ایم او جی آئی پی) کی موجودگی اور کردار کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت کو تقویت دیتی ہے۔

    فرانسیسی کمپنی اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات

    انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو کثیر جہتی خطرات کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کی امن فوج بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے سب سے زیادہ قابل اعتماد اور موثر ہے بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس دن کی یاد کے موقع پر اقوام متحدہ کی امن فوج کو عصری اور مستقبل کے چیلنجز بشمول تکنیکی جدت طرازی اور علاقائی شراکت داری کو مضبوط کرنا ،سے نمٹنے کے لئے سیاسی عزم کی تجدید کی ضرورت ہے۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا نے 15 سے 16 اپریل کو اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی وزارتی تیاری کے تیسرے اجلاس کی ”محفوظ اور زیادہ موثر امن قائم کرنے کی طرف: ٹیکنالوجی کا استعمال اور مربوط نقطہ نظر“ کے موضوع کے تحت مشترکہ میزبانی کی،اجلاس کے نتائج اس مقصد کے حصول کے اقدامات کی رفتار تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

    بھارت کی جارحیت اور جاہلیت دونوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم تیار ہے،تابش قیوم

  • آسٹریلیا: مسلمان خاتون سینیٹر نے شراب پینے کیلئے دباؤ ڈالنے والے ساتھی کیخلاف شکایت درج کروادی

    آسٹریلیا: مسلمان خاتون سینیٹر نے شراب پینے کیلئے دباؤ ڈالنے والے ساتھی کیخلاف شکایت درج کروادی

    آسٹریلیا کی مسلمان خاتون سینیٹر فاطمہ پے مان نےمبینہ طور پر انہیں شراب پینے اور میز پر رقص کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کرنے پر ساتھی رکن کے خلاف پارلیمان کے نگراں ادارے میں شکایت درج کرائی ہے-

    بدھ کے روز آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے 30 سالہ سینیٹر فاطمہ نے بتایا کہ ایک پرانے ساتھی نے ایک سرکاری تقریب میں شراب پینے کے بعد ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، ساتھی رکن نے ان سے کہا کہ چلو تمہیں شرا ب پلاتے ہیں اور تمہیں میز پر رقص کرتا دیکھیں گے، سینیٹر فاطمہ نے ساتھی شخص سے کہا کہ میں یہاں ایک حد کھینچ رہی ہوں دو ست، بعد ازاں انہوں نے باضابطہ شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ یہ واقعہ کب پیش آیا اور مذکورہ شخص کون تھا،افغانستان میں پیدا ہونے والی فاطمہ پے مان آسٹریلوی پارلیمان میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون سینیٹر ہیں، ان کے انتخاب کو اقلیتوں کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

    فرانسیسی کمپنی اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے

    پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

  • وزیر خارجہ  اسحاق ڈار چین پہنچ گئے

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے اہم دورے پر سنکیانگ کے شہر اُرمچی پہنچ گئے، جہاں چینی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار باکو سے ہانگ کانگ جاتے ہوئے ارمچی پہنچے، جہاں ان کا قیام چینی قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے لیے طے ہے دورے کے دوران اسحاق ڈار کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات بھی متوقع ہے ملاقات میں پاک چین تعلقا ت، سی پیک منصوبوں، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سفارتی، اقتصادی اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہےدورے کے دوران اسحاق ڈار مختلف اجلاسوں اور ملاقاتوں میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور اقتصادی تعاون کے نئے امکانات پر بھی بات چیت کریں گے۔

    فرانسیسی کمپنی اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات

    پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت

  • فرانسیسی کمپنی  اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات

    فرانسیسی کمپنی اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات

    رافیل طیاروں کی پاکستان کے خلاف جنگ میں ناکامی نے بھارت کی فضائی طاقت کی حقیقت بے نقاب کر دی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی کمپنی داسوٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے،پاک-بھارت کشیدگی میں بھارتی فضائیہ کی مہنگے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کے استعمال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں،پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے چینی ساختہ PL-15 میزائلوں کی مؤثر کارکردگی نے بھارت کے دفاعی دعووں پر کاری ضرب لگائی-

    فرانس کی دفاعی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن اور بھارتی حکومت کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، فرانسیسی ماہرین کی ایک ٹیم نے بھارت میں موجود رافیل بیڑے کے معائنے کی درخواست کی، جسے نئی دہلی نے سیکیورٹی خدشات کے تحت مسترد کر دیا، فرانسیسی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ وہ تکنیکی مسائل کا جائزہ لینا چاہتی تھی تاکہ رافیل کی حالیہ کارکردگی پر پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کو ختم کیا جا سکے-

    بھارت کی جارحیت اور جاہلیت دونوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم تیار ہے،تابش قیوم

    رافیل کی حالیہ کارکردگی کے تناظر میں انڈونیشیا نے بھی ڈسالٹ کے ساتھ اپنے حالیہ جنگی طیارہ خریداری معاہدے پر نظر ثانی شروع کر دی ہے، بھارتی رافیلز کی کمزور کارکردگی نے انڈونیشیا کو اس پر نظر ثانی پر مجبور کر دیا ہے، بھارتی فضائیہ کئی برسوں سے تربیت یافتہ پائلٹوں کی قلت کا شکار ہے-

    دسمبر 2024 کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ میں پائلٹوں کی کمی 2015 میں 486 سے بڑھ کر 2021 میں 596 ہو ئی” بھارت کے پاس 42 اسکواڈرن کی ضرورت کے برعکس صرف 31 لڑاکا اسکواڈرن موجود تھے، جو جنگ کے لئے ناکافی تھے-

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت

    بھارتی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈسالٹ ایوی ایشن نے رافیل کے اہم مشن سسٹمز اور ایویونکس کے سورس کوڈ تک رسائی دینے سے انکار کیا”یہ کوڈ رسائی جنگی تیاری، اسلحہ انضمام، اور پائلٹ تربیت کے لیے نہایت ضروری ہے، فرانسیسی کمپنی کی جانب سے انکار نے رافیل کے مؤثر استعمال میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں، بھارت نے فی رافیل طیارہ $288 ملین خرچ کیے، لیکن وہ اپنے ہی خر یدے گئے سسٹمز پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکے-

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ نے بھارت کی دفاعی تیاریوں میں بنیادی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے،بھارت میں پائلٹس کی شدید کمی اور ناقص تربیت نے جنگ کے آغاز میں ہی بھارتی فضائیہ کو شکست سے دوچار کیا،بھارت کی مہنگی رافیل خریداری کے باوجود پاکستان کے چینی ساختہ PL-15 میزائل زیادہ مؤثر ثابت ہوئے، بھارت کو اپنی افواج کی حکمت عملی اور دفاعی خریداریوں پر از سرنو غور کرنے کی اشد ضرورت ہے-

    81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے

  • پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

    پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

    پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر دیا۔

    اس اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا، تقریب کے دوران امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی شامل تھے، بلال بن ثاقب نے امریکا میں پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اپیل کی اور انہوں نے ایک قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

    بلال بن ثاقب نےسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پاکستان-بھارت حالیہ کشیدگی میں امن قائم رکھنے کی کوششوں اور کرپٹو کرنسی کو اپنانے کے عالمی رجحان میں کردار کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان اب محض ایک جغرافیائی حدود والا ملک نہیں، بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک میں ڈھل چکا ہے، جس کی قیادت ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت

    بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان تیار ہے، اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہےہم ماضی کے اسیر نہیں بلکہ مستقبل کے معمار ہیں انہوں نےکہا کہ میں وزیربن کرنہیں،نئی نسل کی آوازبن کر آیا ہوں، پاکستان اب صرف ایک کنزیومر مارکیٹ نہیں رہا، بلکہ عالمی بلاک چین انقلا ب کا مرکزی اسٹیشن ہےحکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کی جائے گی، تاکہ بلاک چین اور کرپٹو انڈسٹریز کو توانائی کی مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ملین سے زائد کرپٹو والٹس موجود ہیں اور پاکستان دنیا کی سب سے بڑی فری لانسنگ معیشتوں میں سے ایک ہے بلال بن ثاقب نے عالمی کرپٹو کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کرنا چاہتا ہے، عالمی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ کم کرنے کی ہدایت کر دی۔

    مریم نواز نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے اور پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا اور مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں، روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے، آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔

    81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے

    غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

    پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے،وزیر توانائی

  • 81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے

    81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے

    پاکستان سے اب تک 319 حج پروازوں کے ذریعے81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں 31 مئی تک جاری رہیں گی، جب کہ مدینہ منورہ میں مقیم عازمین کی مکہ مکرمہ منتقلی بھی اسی تاریخ تک مکمل کر لی جائے گی حج انتظامات مربوط انداز میں جاری ہیں اور منیٰ، عرفات میں خیموں کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے رواں سال مشاعر مقدسہ (مناسکِ حج کے مقامات) میں عازمین کی آمد و رفت کے لیے مکتب کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے تاکہ سفر کو محفوظ، منظم اور سہل بنایا جا سکے۔

    غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

    سعودی حکام نے شدید موسم کے پیشِ نظر عازمین کو گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان میں پانی کا زیادہ استعمال، دھوپ سے بچاؤ، اور طے شدہ اوقات میں مشاعر کی طرف روانگی جیسے اقدامات شامل ہیں، وزارت مذہبی امور نے حاجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے گروپس و رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

    پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے،وزیر توانائی

  • غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

    غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

    سندھ ہائیکورٹ کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار ، کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کر لی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں شہر بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کر لی۔

    عدالت نے کے الیکٹرک حکام سے استفسار کیا کہ شہریوں کو شدید گرمی میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں ہے جب کہ وہ باقاعدگی سے بل بھی ادا کر رہے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو کرنا ہے کریں، مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ ہر صورت دیں۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی کے علاقے ورکس سوسائٹی میں روزانہ 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے حالانکہ علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بل ادا کرتے ہیں اوربل ادا کرنے کے باوجود ہمیں اذیت دی جا رہی ہے، لوڈشیڈنگ نے جینا دوبھر کر دیا ہے۔

    کے الیکٹرک کے نمائندے نے عدالت کو یقین دلایا کہ چند دنوں میں مسئلہ حل کر لیا جائے گا،تاہم عدالت نے سختی سے ہدایت دی کہ اس بیان کے ساتھ ساتھ باضابطہ رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تفصیلات اور اس کی وجوہات پر مبنی جامع رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی۔