Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بڑھانے کا فیصلہ  تاحال نہیں ہوا، علی پرویز ملک

    پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بڑھانے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا، علی پرویز ملک

    کراچی :وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا۔

    کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے صدر دفتر کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ ملک میں اس وقت بجلی کے شعبے میں بہتری کے باعث مسائل کا بوجھ پیٹرولیم سیکٹر پر منتقل ہو گیا ہے بجلی کا شعبہ وعدے کے باوجود گیس نہیں خرید رہا، جب کہ حکومت کو مہنگی درآمدی گیس مقامی مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کرنا پڑ رہی ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے۔

    عازمین حج کو سخت گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات

    علی پرویز ملک نے کہا کہ ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پیٹرول پمپس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نوزل لگانے کا منصوبہ بھی زیر عمل ہے تاکہ فیول کی درست نگرانی کی جا سکے آئندہ دو سے تین ماہ میں اوگرا مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل ہو جائے گی، جس سے نگرانی، شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

    سینیٹر مشتاق احمد کوپولیس نےحراست میں لے لیا

    انہوں نے بتایا کہ مشاورت جاری ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ گھریلو صارفین کو سہولت اور شفافیت کے ساتھ نئے گیس کنکشن دیئے جائیں انہوں نے ایس ایس جی سی کو ہدایت کی کہ گیس کے بلوں میں سلو چارجز کے مسئلے کو جلد حل کریں اور عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانے کے لیے جدید اور موثر نظام متعارف کرایا جائے۔

    پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

  • عازمین حج کو سخت گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات

    عازمین حج کو سخت گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات

    مکہ مکرمہ : حج 2025 کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور اس بار سعودی حکام نے شدید گرمی سے حجاج کرام کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔

    سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ نے بتایا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہم اولین ترجیح دیتے ہیں، گزشتہ سال درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث 1300 سے زائد عازمین حج انتقال کر گئے تھےاس بار درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سےتجاوز کر سکتا ہے، اس لیے حکومت نے اسے اولین چیلنج کے طور پر لیا ہے۔

    وزیرِ حج کے مطابق 40 سے زائد سرکاری ادارے اور 2.5 لاکھ اہلکار اس بار حج کے انتظامات میں شریک ہیں 50 ہزار مربع میٹر تک سایہ دار جگہوں کا اضافہ کیا گیا ہے 400 سے زائد کولنگ یونٹس مختلف مقامات پر نصب کیے جا رہے ہیں طبی عملے کی تعداد میں اضا فہ کیا گیا ہے تاکہ فوری طبی امداد ممکن ہو سکے ڈرونز اور جدید AI ٹیکنالوجی کے ذریعے مکہ مکرمہ کی نگرانی کی جائے گی اور بغیر اجازت حج کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ 2024 میں 1300 سے زائد حجاج کا انتقال ہوا تھا جن میں سے 80 فیصد وہ تھے جو بغیر اجازت حج پر آئے تھے اور سہولیات سے محروم رہے،حج ایک مقدس فریضہ ہے، اس کی حفاظت اور انتظامات ہماری قومی ذمے داری ہے، ہم تمام حجاج سے گزارش کرتے ہیں کہ اجازت نامے کے بغیر نہ آئیں۔

  • سینیٹر  مشتاق احمد کوپولیس نےحراست میں لے لیا

    سینیٹر مشتاق احمد کوپولیس نےحراست میں لے لیا

    اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے لیا۔

    اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر مشتاق احمد خان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ مشتاق احمد خان کو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنان نے نیشنل پریس کلب کے باہر اجتماع کی کوشش کی جو کہ موجودہ حالات میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا۔

    جماعت اسلامی کی قیادت نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور رہنما کی گرفتاری جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔

    قصور، عیدالاضحٰی سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اجلاس

    پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

  • پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

    پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

    وہیں اب مودی کی جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما نے بھی بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے ایک انٹڑویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے انہوں نے چینی طیارے بہترین ہیں، جبکہ انہوں نے فرانس کے طیاروں کو ناقص قرار دیا۔

    اسسوال پر کہ اپوزیشن نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ آخر کتنے طیارے گرے، تو سبرامنیم سوامی نے کہا کہ مودی کے ہوتے ہوئے اس معاملے پر تحقیقات اور سچائی ممکن نہیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم نریندر مودی قوم کو طیاروں کے نقصان کے بارے میں اصل حقیقت سے آگاہ کریں گے۔

    طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں؟ بھارتی رہنماؤں کی مودی پر کڑی تنقید

    https://x.com/Natsecjeff/status/1928377809098940496

    دفاعی ماہرین کے مطابق بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے مودی اور امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے، پاکستان کے خلاف جنگ مودی کو مہنگی پڑچکی ہے،اس میں انہیں نہ صرف دنیا میں بلکہ خود بھارت کے عوام اب پہلے سے زیادہ مودی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں،پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو فضا میں شکست دے کر مودی کی جنگی حکمت عملی کو بے اثر کر دیا، مودی سرکار کی ناکام حکمتِ عملی نے بھارت کو محاذِ جنگ پر کمزور کیا، پاکستان کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا  لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ، کوشش ہے کہ کوئی بچہ ٹیکنالوجی اور تعلیم سے محروم نہ رہے-

    وزیراعلی مریم نواز نے لیہ میں 1 ہزار 645 لیپ ٹاپ تقسیم کر دیئے ڈیرہ غازی خان ،مظفرگڑھ اور راجن پور کے طلبہ و طالبات میں بھی لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری تعمیر شروع ہوجائے گی، کوشش ہے کہ کوئی بچہ ٹیکنالوجی اور تعلیم سے محروم نہ رہے لیہ یونیورسٹی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، ڈی جی خان یونیورسٹی کیلئے بھی ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ میرا پہلا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزید بہتری کرنے کی کوشش کروں گی جو آپ کے گھروں، روٹی، سبزی، بجلی کی قیمتوں کیلئے فکر مند ہے وہ آپ کا ہمدرد ہے اور جو نفرت کے بیج بوتا ہے وہ قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے، جس نے ملک کیلئے خدمات دیں وہ سب ہمارے ہیرو ہیں-

    طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں؟ بھارتی رہنماؤں کی مودی پر کڑی تنقید

    مریم نواز نے کہا کہ جنہوں نے وردی کو جلایا انہوں نے قوم کے وقار اور طاقت کو جلایا، آج وہی وردی پہنے قوم کے جوان بیٹے سرحدوں پر شہید ہوئے 10 مئی کو جنگ جیت کر سب کو پتہ چل گیا 9 مئی اور 28 مئی کو کس نے کیا کیا جب قوم بنیان مرصوص بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی تمام بچے پاکستان کیلئے بنیان مرصوص بنیں،پاکستان نے ایک چھوٹا ملک ہونے کے باجود بھارت سے جنگ جیتی ہے۔

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

  • طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں؟ بھارتی رہنماؤں کی مودی پر کڑی تنقید

    طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں؟ بھارتی رہنماؤں کی مودی پر کڑی تنقید

    بھارتی رہنماؤں نے مودی کی نااہل اور ناقص پالیسیوں پر سخت تنقید شروع کر دی-

    تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونیت ریڈی کا مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی سے سوال ہے کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کتنے رافیل طیارے مار گرائے؟وزیراعظم مودی طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں، مودی سرکار پاکستاں سے حالیہ جھڑپ میں بھارت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،مودی کی جانب سے طیاروں کی تباہی پر خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ مودی سرکار اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتی ہے۔

    مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ،ملک میں سیلاب کاخدشہ

    اس سے قبل بھی ریونت ریڈی مودی کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ چار دن کی فوجی کارروائی کے بعد کیا ہوا؟ مودی حکومت نے آپریشن آدھے راستے میں ہی روک دیا، جنگ بندی کا اعلان کرنے سے پہلے مودی نے تمام جماعتوں کی رائے کیوں نہیں لی؟ مودی مؤثر جنگی حکمت عملی اختیار کرنے میں ناکام رہا، ٹرمپ کے دباؤ میں آکر مودی سرکار کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔

    بی سی بی صدر فاروق احمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا

  • مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ،ملک میں سیلاب کاخدشہ

    مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ،ملک میں سیلاب کاخدشہ

    کراچی: محکمہ موسمیات نےمون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا (کے پی ) کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ظاہرکیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آؤٹ لک جاری کردیا جس کے تحت ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہے، پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں زائد بارشیں، شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کاامکان ہے، موسلادھاربارشیں بڑے دریاؤں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں جب کہ درجہ حرارت میں تغیرات کی وجہ سے تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری ممکن ہے۔

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں زیادہ درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتاربڑھ سکتی ہے، برف پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے تاہم زائد بارشوں کے باعث آبپاشی اور توانائی کے شعبوں کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا، بارشیں آبی ذخائر اور زیرِ زمین پانی کے وسائل کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی پنجاب،آزادجموں و کشمیراور خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خطرہ ہے لہٰذا صوبائی اور ضلعی سطح پر ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فعال کیا جائے، مون سون کے دوران ریسکیو اور امدادی ٹیموں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انخلا اور بروقت پیشگی انتباہ کے لیے رابطہ ممکن بنایا جائے جبکہ شہری شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    بی سی بی صدر فاروق احمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا

    اس کے علاوہ جولائی سے ستمبر تک ملک میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اس دوران کشمیر، گلگت، بلتستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی  انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے-

    خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جواب کے بعد بھار ت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی ہے، اور ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں۔

    جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے، یہ فیصلہ پہلگام حملے کے صرف 24 گھنٹے کے اندر بغیر کسی ثبو ت کے کیا گیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے معاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاکہ سچ سامنے آ سکے مگر بھارت نے اس پر مثبت ردعمل دینے کے بجائے جارحانہ اقدامات کو ترجیح دی۔

  • بی سی بی صدر فاروق احمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا

    وزارت کھیل نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سربراہ فاروق احمد کو صدارت سے ہٹادیا۔

    کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق وزارت کھیل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فاروق احمد کیخلاف 8 بورڈ ڈائریکٹرز کی جانب سے بھیجا گیا عدم اعتماد کا خط موصول ہوا، جس میں بنگلادیش پریمیئر لیگ سے متعلق حقائق پر مبنی ایک تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی۔

    بورڈ ڈائریکٹر کی جانب سے فاروق احمد کے خلاف موصول ہونے والے عدم اعتماد کے خط اور بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ان کی بطور قومی اسپورٹس کونسل کے نمائندے نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے۔

    خانیوال: ریلوے اسٹیشن پر خستہ حال مسافر پل کا حصہ گر نے سے ،ملازم جاں بحق

    فاروق احمد کو وزارت کھیل نے 21 اگست 2023 کو بنگادیش کرکٹ بورڈ (بی سی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا تھا اور اسی دن وہ صدر منتخب ہوئے تھے، ان کا دورِ صدارت صرف 9 ماہ اور 8 دن پر محیط رہا۔

    عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ڈائریکٹرز میں ناظم‌العبیدین فہیم، محبوب‌الانعام، قاضی انعام احمد، فہیم سنہا، صلاح‌الدین چوہدری، افتخار رحمان، سیف‌الرحمن ثُوَبان چوہدری اور منجور عالم شامل ہیں جبکہ سابق کپتان اکرم خان واحد ڈائریکٹر تھے جنہوں نے خط پر دستخط نہیں کیے۔

    جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ ہے،اسحاق ڈار

    بی سی بی ڈائریکٹرز نے صدر فاروق احمد پر آئینی خلاف ورزیوں اور مشورہ لیے بغیر فیصلے کرنے کے الزامات لگائے، ان کا کہنا ہے کہ 2024-25 کے بنگلادیش پریمئیر لیگ ایڈیشن میں فرنچائزز "دُربار راجشاہی” اور "چٹاگانگ کنگز” کو منظوری دیتے وقت بھی ضروری جانچ پڑتال نہیں کی گئی۔

  • خانیوال: ریلوے اسٹیشن پر خستہ حال مسافر پل کا حصہ گر نے سے ،ملازم جاں بحق

    خانیوال: ریلوے اسٹیشن پر خستہ حال مسافر پل کا حصہ گر نے سے ،ملازم جاں بحق

    ریلوے اسٹیشن خانیوال پر خستہ حال مسافر پل کا کچھ حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی –

    ذرائع کے مطابق خانیوال ریلوے اسٹیشن پر اچانک خستہ حال مسافر پل کا کچھ حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی امداد ی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    اس موقع پر ڈی ایس ریلوے اور دیگر ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم اس خستہ حال پل کی بروقت تعمیر نہ کروانے اور افسران کی نا اہلی پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے 3 اعلی افسران ڈویژنل انجینئر عابد رزاق اسسٹنٹ انجینیئر راجہ یوسف اور انسپیکٹر برج محمد عابد کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انکوائری ٹیم میں سی ای او ریلوے ائی جی ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ ہے،اسحاق ڈار

    پانی روکا گیا تو ملٹری آپشن کھل جائے گا،چیئرمین واپڈا