Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان میں ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟

    پاکستان میں ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟

    ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ سکتا ہے،پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے قومی امکانات ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے کہا کہ 27 مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی،28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی، 28 مئی کو ذوالحج کا چاندنظر آنے کا امکان ہےپاکستان میں عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، واضح رہے کہ ذوالحج کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    پاکستان کی آپریشن "بُنیان مرصوص” کے دوران شاہین میزائل استعمال کے بھارتی دعوؤں کی تر دید

    اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی،اسرائیلی وزیراعظم

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ یکدم بڑھ گئے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4000 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے 10 گرام سونا 3429 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 93ہزار638 روپے کا ہوگیا ہے عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 40 ڈالر اضافے سے 3241 ڈالر فی اونس ہے۔

    دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

  • پاکستان کی آپریشن "بُنیان مرصوص” کے دوران شاہین میزائل استعمال کے بھارتی دعوؤں کی تر دید

    پاکستان کی آپریشن "بُنیان مرصوص” کے دوران شاہین میزائل استعمال کے بھارتی دعوؤں کی تر دید

    بھارتی میڈیا کی پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص” میں شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوؤں پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔

    رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوؤں کے جواب میں کہ پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص” کے دوران شاہین میزائل کے استعمال کو مسترد کردیایہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں، بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، جب بھارتی فوج کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو اس ویڈیو کو فوراً حذف کر دیا گیا۔

    اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی،اسرائیلی وزیراعظم

    بھارتی بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید

    بیرسٹر گوہر کی وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید

  • اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی،اسرائیلی وزیراعظم

    اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی،اسرائیلی وزیراعظم

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی۔

    عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے ٖفضائی حملے اور زمینی آپریشن جاری ہے اور ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی، غزہ میں لڑائی شدید ہے، ہم پیشرفت کر رہے ہیں اور ہم غزہ پٹی کے تمام علاقے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

    دوسری جانب خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فورسز نے ایک گھنٹے کے دوران غزہ میں 30 فضائی حملے کیے ہیں جن میں صبح سے 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے شہریوں کو خان یونس سے بھی انخلا کا حکم دیا ہے۔

    بھارتی بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید

    واضح رہے کہ نیتن یاہو سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی غزہ پٹی کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا مگر عالمی دباؤ کی وجہ سے وہ بعد ازاں اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

    اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بتسلئیل سموتریچ نے پیر کے روز ایک متنازعہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کو صرف "کم سے کم خوراک اور دوا” فراہم کی جائے گی، اور یہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ "حماس تک ان میں سے کچھ نہیں پہنچے گا”ہم گذشتہ ڈیڑھ سال سے غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں اور اُسے ملبے کا ڈھیر بنا دیں گے۔ فوج ایک پتھر بھی اپنی جگہ پر نہیں چھوڑے گی، سموٹریچ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ "غزہ کے شہریوں کو جنوبی حصے میں دھکیلا جائے گا اور وہاں سے وہ تیسرے ممالک منتقل ہوں گے۔

    سپریم جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس اعجازسواتی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

    اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ پر اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی تھیں، جو ایک عارضی جنگ بندی کے بعد روکی گئی تھیں یہ جنگ بندی مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی سے طے پائی تھی، تاہم مذاکرات کے اگلے مرحلے میں تعطل کے بعد اسرائیل نے دوبارہ کارروائیاں شروع کر دیں۔

  • بھارتی بورڈ  کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی  تردید

    بھارتی بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید

    لاہور:بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے بھارت کے دستبردار ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیو جیت سائیکیا نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ان ایونٹس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے، اس بارے میں کوئی بھی خبر یا رپورٹ محض قیاس آرائی اور خیالی ہے بی سی سی آئی کی توجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اے سی سی کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،بجٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے پر پولیس افسر کی سزا کالعدم قرار

  • بیرسٹر گوہر  کی وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید

    بیرسٹر گوہر کی وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد لانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں ، مجھے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔ٕ

    اس سے قبل خبریں تھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سخت سیاسی دباؤ کا سامنا کروایا جائے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور مہنگائی کے طوفان کے تناظر میں حکومت کو ٹف ٹائم دینا وقت کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اسپیکر اور وزیراعظم دونوں کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر غور کر رہے ہیں، تاہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث یہ معاملہ وقتی طور پر مؤخر کیا گیا ہے۔

    مخصوص نشستیں:نظرثانی کیس چھوٹا بینچ بھی سن سکتا ہے، جسٹس امین الدین

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی قومی یا علاقائی بحران کے وقت ہماری تحریک کو سیاست چمکانے کے طور پر دیکھا جائے، اس لیے حالات بہتر ہونے پر مناسب وقت پر یہ آپشن استعمال کیا جائے گا۔‘‘اسد قیصر نے واضح کیا کہ تحریکِ عدم اعتماد محض ایک سیاسی حکمت عملی نہیں بلکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی، مہنگائی اور پارلیمانی اصولوں کی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں اٹھایا جانے والا سنجیدہ قدم ہے-

    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،بجٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع

  • مخصوص نشستیں:نظرثانی کیس چھوٹا بینچ بھی سن سکتا ہے،  جسٹس امین الدین

    مخصوص نشستیں:نظرثانی کیس چھوٹا بینچ بھی سن سکتا ہے، جسٹس امین الدین

    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے کہا کہ نظرثانی کیس چھوٹا بنچ بھی سن سکتا ہے۔

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے اس اہم آئینی معاملے کی سماعت کی، سماعت کے دوران سینئر وکلاء حامد خان اور فیصل صدیقی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے آغاز پر حامد خان نے کہا کہ انہوں نے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں، جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست ہمیں ابھی نہیں ملی اور انہیں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سے پتہ کرنے کا مشورہ دیا۔

    اس موقع پر وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ان کی تین متفرق درخواستیں بینچ کے سامنے موجود ہیں،فیصل صدیقی نے کہا کہ انہوں نے اس بنچ کی تشکیل پر آئینی بنیادوں پر اعتراض اٹھایا ہے کہ نظرثانی سے متعلق ایک آئینی اصول طے شدہ ہے کہ جتنے رکنی بنچ نے فیصلہ دیا ہو، اتنے ہی ارکان پر مشتمل بنچ کو نظرثانی کیس سننا چاہیے۔

    جسٹس امین الدین نے اس موقع پر کہا کہ یہاں 2 ارکان نے درخواستیں خارج کہہ کر خود بینچ میں بیٹھنے سے انکار کیا، فیصل صدیقی نے جواب میں کہا کہ ماضی میں بھی ایسا ہو چکا ہے اور وہ عدالت کی معاونت کریں گے،اس موقع پر فیصل صدیقی نے واضح کیا کہ ان کا اعتراض کسی جج کی ذات پر نہیں بلکہ یہ ایک خالصتاً آئینی اعتراض ہے۔

    جسٹس امین الدین نے مزید کہا کہ 13 رکنی بینچ میں سے 2 ججز نے خود کو علیحدہ کر لیا، جبکہ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ دونوں ججوں نے نوٹس نہ دینے کا خود فیصلہ کیا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ججز کے اپنے اعتراض کے بعد کیا باقی رہ جاتا ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ وہ دونوں جج اپنا فیصلہ دے چکے ہیں، اب بیٹھ کر کیا کریں گے؟-

    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،بجٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    فیصل صدیقی نے کہا کہ نظرثانی ہمیشہ مرکزی کیس سننے والا بینچ ہی سنتا ہے اور چونکہ مرکزی کیس 13رکنی بینچ نے سنا تھا، لہٰذا نظرثانی بھی اسی بینچ کو سننا چاہیےجسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد نظرثانی کیس اب چھوٹا بنچ بھی سن سکتا ہے،ترمیم کے بعد 13 رکنی بنچ کا فیصلہ اب 8 یا 9 رکنی آئینی بنچ بھی سن سکتا ہے۔

    سماعت کے دوران آئینی نکات پر تفصیلی بحث ہوئی فیصل صدیقی نے کہا کہ اگر آئینی بینچ کی تشکیل سے متعلق آرٹیکل 3 پڑھا جائے تو سب کچھ واضح ہو جائے گا آئینی بینچ کا دائرہ اختیار کیسز کی حد تک طے شدہ ہے جسٹس امین الدین خان نے فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مزید کتنا وقت لیں گے، وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ اعتراضات پر تفصیل سے دلائل دوں گا،کوئی فرق نہیں پڑے گا اگر میں ایک سماعت اور لے لوں گا،میں کل بھی یہاں ہوں گا، کل دلائل دے دوں گا۔

    رومانیہ:صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار کو شکست

    جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آپ اعتراضات پر اتنے لمبے دلائل دے رہے ہیں، فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ میرے لیے یہ کیس ضروری نہیں اور میرا موکل بھی ضروری نہیں ہے، میرے لیے عدالت کا نظرثانی دائرہ سماعت ضروری ہے، ایک بار طے ہو جانا چاہیے کہ نظرثانی کون سا بینچ سنے گا۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آئینی بینچ میں جو ججز میسر تھے سب اس بینچ میں شامل تھے،2ججز نے مرضی سے خود کو بینچ سے الگ کر لیا،اس کے بعد جو ججز میسرتھے وہ سب اب اس بینچ میں شامل ہیں-

    پریکٹس اینڈ پروسیجر جب چیلنج ہوا تھا اس میں فل کورٹ بیٹھی تھی، اس وقت سوال تھا کہ اگر یہ سب ججز سن رہے ہیں تو ان کیخلاف اپیل کون سنے گا،تو اس سے متعلق سب ججز نے اپنی اپنی رائے دی تھی،فرض کریں اگر آئینی بینچ میں 2 ججز مزید شامل ہو جائیں تو ٹوٹل آئینی بینچ ججز 15 اور اس بینچ میں 13 ججز ہو جائیں گے۔

    پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    اگر دوبارہ ان 13 میں سے 2 ججز نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا تو پھر باقی 11 ججز بچ جائیں گے پھر کیا کریں گے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ 11رکنی بینچ ان2 الگ ہونے والے ججز کی مرضی سے بنایا گیا ہے، آپ ہمیں صرف اعتراض نہیں اس کا حل بھی بتائیں۔

    وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ کیس سماعت ملتوی کر کے کیس کو دوبارہ سے جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیں،جوڈیشل کمیشن 2 ججز کو مزید آئینی بینچ میں شامل کر دے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ جو 2ججز اس درخواست کو ڈس مس کر چکے ہیں ان کا کیاا سٹیٹس ہوگا، کیا وہ ججز دوبارہ سے پھر بیٹھیں گے،اگر وہ2 ججز بیٹھیں گے تو کیا وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کرسکیں گے، وکیل نے جواب دیا کہ جی بالکل، اگر وہ 2 ججز دوبارہ سے بیٹھیں گے تو وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرسکیں گے۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

    شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

  • آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،بجٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،بجٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جب کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ٹیم کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات کے دوسرا مرحلے کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، پلاننگ کمیشن، اکنامک افیئرز ڈویژن اور وزارت پیٹرولیم حکام شامل ہیں جب کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات شیڈول ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدنی اور اخراجات سمیت بجٹ تخمینہ جات پر حتمی مذاکرات ہوں گے آئی ایم ایف کا وفد 22 مئی تک بجٹ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں قیام کرے گاآئی ایم ایف وفد کے ساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات ہوں گے۔

    رومانیہ:صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار کو شکست

    تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر بھی بات چیت ہوگی اور اس حوالے سے حکومت سالانہ 10 سے 12 لاکھ تنخواہ لینے والوں کو ٹیکس فری کرنے کوشش کرے گی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر انکم ٹیکس میں ریلیف کی کوشش کرے گا جب کہ مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 22 مئی تک تمام بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔

    پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    2027-28 تک پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا 88 کھرب روپے سے تجاوز کر جائے گا جب کہ اگلے مالی سال میں پاکستان کا بیرونی مالیاتی فرق 19.75 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے 2026-27 میں بھی مالی خلا 19.35 ارب ڈالر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، 2027-28 میں مجموعی غیر ملکی ذخائر 23 ارب ڈالر تک متوقع ہیں ترسیلات زر 36 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کا امکان ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.85 ارب ڈالر تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ 2030 تک نجکاری سے کوئی آمدنی متوقع نہیں۔

    شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

  • رومانیہ:صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار  کو شکست

    رومانیہ:صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار کو شکست

    رومانیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یورپی یونین کے حامی امیدوار نکوسرڈین کامیاب ہوگئےجبکہ امریکی صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوارجارج سیمیون کو شکست ہوئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومانیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج میں لبرل، یورپی یونین حمایت یافتہ امیدوار اور بخارسٹ کے میئر نکوسرڈین (Nicusor Dan) کامیاب ہوگئے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوارجارج سیمیون (George Simion) کو شکست ہوئی، سیمیون نے ابتدا میں انتخابی نتائج مسترد کردئیے تھے تاہم بعد میں شکست قبول کر تے ہوئے کامیاب امیدوار نکوسرڈین کو مبارکباد دی۔

    پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    دنیا جان چکی ہے بھارت کا بیانیہ محض سیاسی چالوں پر مبنی تھا، اسحاق ڈار

    شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

  • پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    لاہور:بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے مینز ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔

    بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں، ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا زبانی طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کردیا ہے، ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنی دستبرداری سے آگاہ نہیں کیا۔

    روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے پر پولیس افسر کی سزا کالعدم قرار

    شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

    پنجاب میں سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری