Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز  بیان پر پاک فوج کا سخت ردعمل

    بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیان پر پاک فوج کا سخت ردعمل

    آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویویدی کے اشتعال انگیز بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے۔

    آئی ایس پی آر نے اتوار کو جاری بیان میں بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’جنون اور جنگی ذہنیت‘ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے نتائج خطے تک محدود نہیں رہیں گے-

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جغرافیہ اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے کہ نہیں۔

    بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوتوا سوچ کے برعکس پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایک خودمختار، ایٹمی طاقت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تردید حصہ ہے بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، جن کا مقصد جنوبی ایشیا کو ایک اور بحران اور ممکنہ جنگ کی طرف دھکیلنا ہے-

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی قیادت کی سوچ اب بھی پاکستان کے وجود کو قبول کرنے میں ناکام ہے، حالانکہ دونوں ممالک کے قیام کو آٹھ دہائیاں گزر چکی ہیں، اس طرزِ فکر نے ماضی میں بھی خطے کو بارہا جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلا ہے کسی خودمختار ایٹمی ریاست کو ’جغرافیہ سے مٹانے ‘ کی دھمکی در اصل اسٹریٹجک سوچ نہیں بلکہ ’ذہنی افلاس، جنون اور جنگی ذہنیت‘ کی عکاس ہے بھارت یہ بخوبی جانتا ہے کہ کسی بھی جغرافیائی تصادم کے نتائج باہمی اور انتہائی تباہ کن ہوں گے،ذمہ دار ایٹمی ریاستیں اشتعال انگیز زبان کے بجائے تحمل، پختگی اور اسٹریٹجک سمجھداری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

    بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ خطے میں عدم استحکام کا باعث رہا ہے اور اس کا موجودہ جارحانہ رویہ بھی ناکامیوں اور مایوسی کا نتیجہ ہےبھارت کی قیادت کو چاہیے کہ وہ جنوبی ایشیا کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیلنے کے بجائے پاکستان کے وجود اور حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے پرامن بقائے باہمی کی راہ اپنائے۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں بیک وقت 17 زبانوں میں ترجمے کی سہولت

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں بیک وقت 17 زبانوں میں ترجمے کی سہولت

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین اور عازمین حج کی سہولت کے لیے 17 زبانوں میں بیک وقت ترجمے کی جدید سروس شروع کر دی گئی۔

    سعودی وزارت برائے مذہبی امور کے مطابق یہ جدید نظام آڈیو، ٹیکسٹ پروسیسنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری ترجمہ فراہم کرے گا، جس کے ذریعے دینی رہنمائی اور مذہبی سوالات کے جوابات مختلف زبانوں میں آسانی سے پہنچائے جا سکیں گےاس ٹیکنالوجی پر مبنی اقدام کا مقصد حج سیزن کے دوران مذہبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور دنیا بھر سے آنے والے زائرین تک حرمین شریفین کا اعتدال پسند پیغام مؤثر انداز میں پہنچانا ہے،جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے بین الاقوامی زائرین کو رہنمائی اور آگاہی کی سہولیات آسان، تیز اور مؤثر انداز میں فراہم کی جائیں گی۔

  • کیرالہ سے دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں خوفناک آتشزدگی

    کیرالہ سے دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں خوفناک آتشزدگی

    کیرالہ سے دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی-

    ریلوے حکام کے مطابق کیرالہ کے شہر ترواننت پورم سے دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس کی ایک اے سی بوگی میں راجستھان کے شہر کوٹا کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی، تاہم تمام 68 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

    آگ آج صبح قریباً 5 بج کر 15 منٹ پر وکرم گڑھ الوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی بی-1 کوچ میں لگی واقعے کے فوراً بعد متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت اوور ہیڈ الیکٹرک سپلائی بھی معطل کر دی گئی تمام مسافروں کو بحفاظت دوسری بوگیوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنا سفر جاری رکھ سکیں، جبکہ کوٹا اسٹیشن پر ایک اضافی کوچ بھی ٹرین میں شامل کی جائے گی،آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں-

    12431 راجدھانی ایکسپریس جمعہ کے روز ترواننت پورم سے روانہ ہوئی تھی اور اسے آج دوپہر دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پہنچنا تھادوسری جانب جمعہ کو ہی حیدرآباد میں حیدرآباد-جے پور اسپیشل ٹرین کی ایک خالی بوگی میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، تاہم اس میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • ایران کا آبنائے ہرمز پر ٹریفک کنٹرول کے لیے نیا میکنزم

    ایران کا آبنائے ہرمز پر ٹریفک کنٹرول کے لیے نیا میکنزم

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے نیا میکینزم تیار کر لیا،میکینزم کے تحت خصوصی خدمات کی فیس لی جائے گی ، یہ راستہ نام نہاد ‘فریڈم پروجیکٹ’ آپریٹرز کے لیے بند رہے گا۔

    ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے متعین کردہ روٹ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے پیشہ ورانہ نظام تیار کیا ہے ، جس کا جلد اعلان کردیا جائے گا، اس سے ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے تجارتی جہاز مستفید ہوں گے۔

    دوسری جانب ایران نے ایک بار پھر امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن اور اسرائیل کی جانب سے حملے نہ ہونے کی ٹھو س ضمانت کے بغیر باضابطہ بات چیت دوبارہ شروع نہیں کی جائے گی،

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو اصل تکلیف اس وقت شروع ہوگی جب امریکا کے قرض میں اضافہ ہوگا اور مارگیج کی شرح بڑھے گی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئے مذاکرات کی خواہش کے پیغامات موصول ہوئے ہیں، تاہم امریکا کے حقیقی ارادوں پر اب بھی شدید عدم اعتماد پایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اور اسرائیل اس بات کی پختہ ضمانت دیں کہ مستقبل میں ایران پر دوبارہ حملے نہیں کیے جائیں گے ماضی میں جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات کے دوران امریکا دو مرتبہ ایران پر حملے کر چکا ہے، جس کے باعث تہران کو واشنگٹن کی نیت پر تحفظات ہیں اگر سنجیدہ اور بااعتماد ماحول فراہم کیا گیا تو ایران سفارتی عمل آگے بڑھانے پر آمادہ ہوگا۔

  • منشیات کیس میں گرفتار خاتون نرگس کا شوہر بھی پولیس اہلکار نکلا

    منشیات کیس میں گرفتار خاتون نرگس کا شوہر بھی پولیس اہلکار نکلا

    کراچی کے علاقے قائد آباد سے گرفتار خاتون منشیات سپلائر نرگس کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں.

    تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر منشیات کا خاندانی نیٹ ورک چلا رہی تھی گرفتار ملزمہ نرگس کا شوہر وکیل خان ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہے، جو ماضی میں بھی منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے، جبکہ ان کا بیٹا طاہر خان بھی اس مبینہ نیٹ ورک میں سرگرم کردار ادا کرتا رہا۔

    ذرائع کے مطابق ماں، باپ اور بیٹے پر مشتمل یہ گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا، جبکہ پوش علاقوں کے علاوہ جیلوں تک بھی منشیات پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے ملزمہ کا بیٹا طاہر خان جیل اہلکاروں سے رابطے میں تھا اور انہی روابط کے ذریعے مبینہ طور پر جیل کے اندر منشیات سپلائی کی جاتی تھی۔

    تفتیشی حکام کے مطابق کوئٹہ سے فضل ولی نامی شخص اس گروہ کو منشیات فراہم کرتا تھا، جسے کراچی لا کر گھر میں چھپایا جاتا اور بعد ازاں مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا،ملزمان نے ضلع ملیر میں مبینہ طور پر تین گھر بھی حاصل کر رکھے تھے، جہاں سے نیٹ ورک کی سرگرمیاں چلائی جاتی تھیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اس منشیات نیٹ ورک کے مزید کرداروں اور سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • بلوچستان حکومت نے بھی کاروباری مراکز کیلئے لاک ڈاؤن ختم کر دیا

    بلوچستان حکومت نے بھی کاروباری مراکز کیلئے لاک ڈاؤن ختم کر دیا

    بلوچستان حکومت نے صوبے کے کاروباری مراکز کے لیے یکم جون تک لاک ڈاؤن ختم کر دیا، محکمہ داخلہ بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور مارکیٹس کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی جبکہ دیگر اداروں پر لاک ڈاؤن کی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی،اس سے قبل پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت بھی کاروباری اوقات میں نرمی کر چکی ہیں۔

    چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کےخاتمےکا نوٹس جاری کیا ،نوٹس کے مطابق مارکیٹیں،کاروباری مراکز کے اوقات کار سے متعلق پابندیاں معطل کردی گئیں،سمارٹ لاک ڈاؤن کے مقررہ اوقات کو تاحکم ثانی ختم کردیاگیا بجلی کی بچت کے اقدامات پر بدستور عمل کیا جائےگا، غیر ضروری اور آرائشی روشنیوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

  • یروشلم میں حساس دفاعی اسرائیلی تنصیب میں دھماکہ

    یروشلم میں حساس دفاعی اسرائیلی تنصیب میں دھماکہ

    یروشلم میں حساس دفاعی اسرائیلی تنصیب میں دھماکے سےآگ بھڑک اٹھی-

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے مقبوضہ علاقے بیت شمیش میں ایک حساس دفاعی تنصیب کے قریب ہونے والے شدید دھماکے کے بعد آگ کے بلند شعلے اور دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دیئے، جبکہ واقعے نے اسرائیلی سیکیورٹی اور دفاعی تنصیبات سے متعلق کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں دھماکے کی نو عیت اور ممکنہ نقصان کے حوالے سے تاحال مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

    دھماکا مقبوضہ یروشلم کے مغربی علاقے بیت شمیش میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی فوج نے فوری طور پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی گاڑیوں کی آمد و رفت محدود کر دی، عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک حساس دفاعی تنصیب کے قریب ہوامتعلقہ فیکٹری میں ہیوی اور لائٹ راکٹ انجن تیار کیے جاتے ہیں، جن میں ایرو ٹو، ایرو تھری، سلور اینکر، براک ایٹ اور براک ایم ایکس میزائل سسٹمز کے انجن بھی شامل ہیں ان اطلاعات کے بعد واقعے کی حساسیت مزید بڑھ گئی ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق دھماکے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی، جبکہ ممکنہ جانی نقصان یا زخمیوں سے متعلق بھی کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں،بعض رپورٹس میں اسرائیلی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دھماکا دراصل دھماکا خیز مواد کا ’کنٹرولڈ بلاسٹ‘ تھا، تاہم قریبی آبادی کو پیشگی اطلاع نہ دیے جانے پر مقامی سطح پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

  • ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    ذوالحج کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    وزارت مذہبی امور نے ذوالحج 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا،وزارت مذہبی امور کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طلب کیے گئے ہیں،وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی، اگر چاند نظر نہیں آیا تو عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات منائی جائےگی۔

    دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے بھی آج 30 ذی القعدہ کی شام کو ذی الحج کاچاند دیکھنے کی اپیل کی ہے سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو ذی الحج کا چاند نظر آئے تو گواہی ریکارڈ کروائے۔

    قبل ازیں پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اپنی پیشگوئی میں کہا تھا کہ ذوالحجہ 1447 ہجری کا نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق پیدا ہونے کی توقع ہے 17 مئی 2026 کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

    سپارکو کے مطابق ان فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 17 مئی 2026 کی شام ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے امکانات موافق تصور کیے جا رہے ہیں، بشرطیکہ موسم صاف ہو اور افق کے قریب حد نگاہ بہتر ہو یکم ذوالحجہ 1447 ہجری بروز پیر 18 مئی 2026 متوقع ہے، جو ماہ ذوالقعدہ کے اختتام کی علامت ہوگی۔

    سپارکو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی، سپارکو کے مطابق ذوالحجہ کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کے بارے میں حتمی فیصلہ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں اور مصدقہ مشاہدات کی بنیاد پر اسلامی مہینوں کے آغاز کا اعلان کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا

    خیبرپختونخوا حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا

    خیبرپختونخوا میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے نافذ کیا گیا اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی توانائی صورتحال کے پیش نظر جو پابندیاں لگائی گئی تھیں، وہ اب ختم کردی گئی ہیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹیں، دکانیں اور تجارتی مراکز رات 8 بجے بند کرنے جبکہ شادی ہالز کو رات 10 بجے تک بند کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں، تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے یہ نظام عارضی طور پر نافذ کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے رابطہ کر کے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کی سفارش کی تھی،صوبائی حکومت نے کاروباری سرگرمیوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار سے متعلق تمام پابندیاں فوری طور پر معطل کرتے ہوئے انہیں تاحکم ثانی ختم کردیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے شہریوں، تاجروں، مارکیٹ مالکان، پلازہ مالکان، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، صنعتکاروں اور سرکاری دفاتر سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بجلی کی بچت کے اقدامات جاری رکھیں اس کے ساتھ غیر ضروری اور آرائشی لائٹنگ کے استعمال سے گریز، ائیرکنڈیشنرز کا محتاط استعمال اور بجلی کے غیر ضروری استعمال سے بچنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  • مسلمان ذی الحج کے ابتدائی 10 روز میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں، سعودی مفتی اعظم

    مسلمان ذی الحج کے ابتدائی 10 روز میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں، سعودی مفتی اعظم

    سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذی الحج کے مہینے کے بابرکت پہلے 10 دنوں میں زیادہ سے زیادہ اعمال صلاح اور عبادات کریں۔

    شیخ صالح الفوزان نے کہا کہ ان دنوں میں نماز، صدقات، روزے اور ذکرِ الٰہی جیسے اعمال اللہ تعالیٰ کو انتہائی محبوب ہوتے ہیں شیخ صالح الفوزان نے خاص طور پر یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ غیر حجاج کے لیے اس دن کا روزہ 2 سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔

    انہوں نے قربانی کرنے والوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد سے قربانی کرنے تک اپنے بال اور ناخن کاٹنے سے گریز کریں۔