Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • حافظ نعیم  ،مولانا فضل کی  ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت

    حافظ نعیم ،مولانا فضل کی ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت

    لاہور:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات کی اور انہیں 27 اپریل کو مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے اسرائیل مخالف مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

    ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمٰن منصورہ پہنچے حافظ نعیم الرحمٰن اور لیاقت بلوچ سمیت جماعت کے دیگر قائدین نے استقبال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں متحد ہوکر آواز اٹھانے کا عزم کیا،ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
    مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان
    جے یو آئی ف کے راشد سومرو اور مولانا امجد خان جبکہ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، مولانا جاوید قصوری وار امیر العظیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    حافظ نعیم ،مولانا فضل کی ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت

    پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، جے یو آئی

  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں،  جے یو آئی

    پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، جے یو آئی

    لاہور:ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں-

    جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گااجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔

    ہدیۃ الہادی پاکستان کے زیر اہتمام قومی مجلس مشاورت،اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

    واضح رہے کہ خبریں ہیں کہ جے یو آئی نے اپنی مجلس عمومی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی ایسے کسی اتحاد کا حصہ بنے گی جو پی ٹی آئی کے ایما پر بنایا جائے گا جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی اور حکومت کا حصہ نہیں بنے گی پارلیمنٹ میں زیر غورآنے و الے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اور بوقت ضرورت پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔

    مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

  • کینالز  معاملہ: جے یو آئی سندھ کا بھی سندھ پنجاب بارڈر بند کرنے کا اعلان

    کینالز معاملہ: جے یو آئی سندھ کا بھی سندھ پنجاب بارڈر بند کرنے کا اعلان

    وکلا کے بعد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ پنجاب بارڈر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا، مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ 24، 25 اور 26 اپریل کو احتجاجی مظاہرے کرکے سندھ پنجاب بارڈر کو بلاک کیا جائے گا، اگر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو پورے سال بیٹھے رہیں گے لیکن کسی کو سندھ کے پانی پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

    راشد محمود سومرو نے وفاقی حکومت سے کینا لز کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں کندھ کوٹ ،گھوٹکی اور سکھر میں دھرنے ہوں گے۔

    مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

    دوسری جانب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سکھر ببرلو بائی پاس پر وکیلوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا،سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر احتجاج کے باعث سڑک بند ہونے سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل رک گئی۔

    اس حوالے سے رہنما گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن فضل جدون نے بتایا کہ گاڑیاں 4 دن سے پھنسے رہنے کے سبب آج سے ترسیل رک گئی ہے اور کراچی سےملک بھرکے لیے مال کی ترسیل مکمل طورپربند ہے، دونوں بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے مال کی تر سیل بند ہے۔

    سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

  • مرحوم  تاج حیدر کی  نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

    مرحوم تاج حیدر کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

    سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے 2,2 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا ئے ، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور محمد آصف خان جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول اور نگہت مرزا نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھےجانچ پڑتال کے بعد چاروں امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025 تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔

    او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کا آزاد کشمیر کا دورہ

    واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی،پیپلز پارٹی نے اس نشست کے لیے وقار مہدی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں رضا ربانی، سعید غنی اور وقار مہدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

    جنوبی وزیرستان میں پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،ایک دہشت گرد ہلاک

  • مریم نواز  کا  گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے  پیکج کا اعلان

    مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کے ریکارڈ پیکج کا اعلان کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت گندم کے کاشتکاروں کے لیے منعقدہ خصوصی اجلاس میں کسان دو ست اقدامات کا اعلان کیا گیا اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کے مجموعی پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

    وزیراعلیٰ نے ”ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام“ کے تحت 25 ارب روپے کے امدادی پیکج کی منظوری دی، جس کے تحت گندم کے پانچ ایکڑ پر کاشت کرنےوالے کسانوں کو فی کسان 25 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی،صوبے اور اضلاع کی سطح پر گندم اگانے کے مقابلے ہوں گے اور کاشتکاروں کو ٹریکٹرز اور رقم دی جائے گی۔

    سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

    اجلاس میں فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کے لیے لازمی ترمیم، ”الیکٹرونک وئیر ہاؤسنگ ری سیٹ“ پالیسی اور بنک آف پنجاب کو 100 ارب روپے کی کریڈٹ لائن قائم کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی وزیر زراعت کو گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی، پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھی گندم خریداری مہم میں معاونت کرے گا اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم کے کاشتکاروں کو 2.5ارب روپے کی لاگت سے 1000 ٹریکٹر مفت دیئے گئے اور 8 ارب روپے ٹیوب ویل سولرائزیشن کی مد میں سبسڈی دی گئی۔

    وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کا خیرمقدم

  • سونا  تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

    سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

    کراچی: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 69 ڈالر اضافے کے ساتھ3395 ڈالر فی اونس ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کے اضافے سے 3ہزار 441روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 21روپے کے اضافے سے 2ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی۔

    او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کا آزاد کشمیر کا دورہ

    رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریدا ر ی نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہےامریکی سینٹرل بینک کی جا نب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضا پیدا کردی ہے۔

    بنگلور، بھارتی فضائیہ کے افسر پر حملہ

  • فلسطینی خاتون کا بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے کا انکشاف

    فلسطینی خاتون کا بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے کا انکشاف

    61 سالہ فلسطینی خاتون کنان نے غزہ میں خوراک کی قلت کے سبب بچوں کو کچھوے کا گوشت پکا کر کھلانے کا انکشاف کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 61 سالہ کنان اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونے کے بعد خان یونس کے ایک خیمے میں اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں ، فلسطینی خاتون نے خیمے میں آگ پر پکتے سرخ گوشت کو دیکھتے افسردگی سے بتایا کہ بچے کچھو ے کھانے سے خوفزدہ تھے لیکن ہم نے انہیں بتایا کہ اس کا ذائقہ مچھلی کی طرح لذیذ ہے، اس کے باوجود کچھ بچوں نے کھانا کھالیا لیکن کچھ نے کچھوے کھانے سے انکار کردیاکچھوے کا خول ہٹا کر اس کا گوشت بنایا جاتا ہے اس کے بعد اس میں پیاز، کالی مرچ، ٹماٹر اور مصالحے ڈال کر اسے پکایا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں فاقہ کشی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے آئی پی سی آئی پی سی کے مطابق غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے غزہ میں قحط کے خطرے سے متعلق رپورٹ کو خطرناک فرد جرم قرار دیا ہے

    اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد تک اگست کے بعد راشن یا کھانے پینے کی اشیاء نہیں پہنچ سکی ہیں، غزہ میں انسانی بحران اب بھی تباہ کن ہے، گزشتہ ماہ آئی پی سی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے۔

  • اسحاق ڈار سے اماراتی وزیرخارجہ  کی ملاقات

    اسحاق ڈار سے اماراتی وزیرخارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اماراتی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے ملاقات کی-

    یو اے ای کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیااس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور وزا ر ت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

    اس کے ساتھ ہی خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون اور یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے،یادداشت فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پائی ہے۔

    جنوبی وزیرستان میں پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،ایک دہشت گرد ہلاک

    اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ معزز مہمان کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتا ہوں،خواہش ہےکہ آپ کادورہ کامیاب ہو بہت سے منصوبو ں پر ہم مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں ، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

    شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ پر تپاک استقبال پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستان کے لوگ یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    پوپ فرانسس انتقال کرگئے

  • جنوبی وزیرستان میں پولیس پر  دہشت گردوں کا حملہ ناکام،ایک دہشت گرد  ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،ایک دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان لوئر میں نامعلوم دہشت گردوں کا تھانہ اعظم ورسک کے ایس ایچ او اور پولیس پارٹی پر حملہ ناکام،حملہ آور دہشت گرد ہلاک –

    رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او اور پولیس پارٹی پولیو ڈیوٹی پر تھے، پولیس پارٹی اور دہشت گردوں کے درمیان کلوشہ کے علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے۔

    ہلاک دہشت گرد سے ایس ایم جی، راکٹ لانچر جب کہ 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں، ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان ولد پیرزادہ کے نام سے ہوئی، تلاشی میں 2 شناختی کارڈز، 3 اے ٹی ایم کارڈز اور ایک اسمارٹ فون برآمد کیے گئے برآمد شدہ کارڈز میں سے ایک ہلاک دہشتگرد کا جب کہ باقی شہید کانسٹیبل عمران کے نکلے جو عید سے قبل دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھےشہید کانسٹیبل عمران کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی جنوبی وزیرستان میں درج ہوا تھا۔

    پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی،10 سے زائد خوارجی دہشتگرد ہلاک

    لاہور ہائیکورٹ،پرویز الہیٰ کے بیٹوں کیخلاف کیس،جج کی سماعت سے معذرت

    گھر کے باہر کھیلنے والی سات سالہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد

  • پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی،10 سے زائد  خوارجی دہشتگرد ہلاک

    پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی،10 سے زائد خوارجی دہشتگرد ہلاک

    پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی کا مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

    بنگلور، بھارتی فضائیہ کے افسر پر حملہ

    گھر کے باہر کھیلنے والی سات سالہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد

    دینی مدارس کے لیے گرانٹ بڑھا دی ہے، بیرسٹر سیف