Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، نہ ہی پی ٹی آئی نے دھرنے کی کوئی کال دی تھی، ہم صرف عمران خان کی بہنوں سے حمایت کیلئے آئے تھے۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اُن کی بہنوں کا حق اور یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم ہے سمجھ سے باہر ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات کیوں نہیں کروائی جارہی اور اس میں مسئلہ کیا ہے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پولیس نے گرفتار نہیں حراست میں لینے کا کہا مگر یہ عمل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیونکہ عدالتی حکم موجود ہے۔

    نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ دو بار سے بہنوں کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جارہی جس پر انہوں نے آج دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، جس طرح بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی ویسے عمران خان کے اہل خانہ کو بھی ملنے دیا جائے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی وہ جیل کے باہر رہیں گی،ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، نہ ہی پی ٹی آئی نے دھرنے کی کوئی کال دی تھی، ہم صرف عمران خان کی بہنوں سے حمایت کیلئے آئے تھے۔

    اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ

  • نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے عالمی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنینس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : ملاقات میں چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کےطور پر تقرر کا خیر مقدم کیا گیا اور ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔

    اعلامیہ کے مطابق چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتے بلاک چین ٹیکنالوجی اور گلوبل انٹرپرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کےلیے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔

    خیبر:ابرار آفریدی بھاری اکثریت سے صدر اور سجاد حسین جنرل سیکرٹری منتخب

    نواز شریف نے گفتگو کے دوران کہا کہ چانگ پنگ ژاؤ جیسی شخصیات سے ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں،پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کےلیے تیار کر رہے ہیں، پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کےلیے بالکل تیار ہے،ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹرپرائز کی راہ پر گامزن کرے گی۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے،شرجیل میمن

    اعلامیہ کے مطابق دونوں نے رہنماؤں نے چانگ پنگ ژاؤ نے ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا اور کہا چانگ پنگ ژاؤ کے تقرر سے ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت بنے گا۔

  • اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر  پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ

    اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب ناکے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد کئی کارکنا ن گرفتار کرلیے گئے،راولپنڈی پولیس کے کارکنوں کی گرفتاری کے عمل کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما ناکے سے فرار ہوگئے ،بعدازا ں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی یقین دہانی پر پولیس نے گرفتار کارکنان کو چھوڑ دیا۔

    پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا تھا کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا-

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے،شرجیل میمن

    عمر ایوب، عامر ڈوگر، زرتاج گل اور دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں گورکھپور ناکے پر روک دیا گیااس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو آج ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے بانی پی ٹی آئی جن لوگوں کے نام دیتے ہیں، ان کو ملاقات کرنے نہیں دی جارہی، بانی چیئرمین کا اپنے رفقاء اور فیملی سے ملاقات کا حق ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے الزام لگایا کہ صدر آصف زرداری نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے،جب تک صوبوں کے حق کا تحفظ نہیں ہوگا، امن نہیں آسکتا، پنجاب میں گندم اور کھاد کا بحران ہے۔

    اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے سے پیشی کیلئےکال اپ نوٹس جاری

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے،شرجیل میمن

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے،شرجیل میمن

    کراچی: رہنما پی پی پی اور سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متحدہ کو کس نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں، شکست کے خوف کی وجہ سے یہ لوگ بلدیاتی انتخابات سے بھاگے تھے۔

    باغی ٹی وی : سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چینلج کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم دوبارہ الیکشن لڑےمیں بھی دوبارہ لڑتا ہوں پتہ چل جائےگا عوامی مینڈیٹ کس کےپاس ہے متحدہ نے کچھ دنوں سے حکومت سندھ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی آپریشن میں کردار ادا کرنے والے پولیس جوانوں کو چن چن کر شہید کیا گیا، آپ نے ماضی میں ہزاروں لوگوں کا قتل کیا، ہزاروں ماؤں کی گودیں اجاڑیں،متحدہ کو کس نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں، شکست کے خوف کی وجہ سے یہ لوگ بلدیاتی انتخابات سے بھاگے تھے، مصطفی کمال نے خالد مقبول صدیقی کے لئے جو زبان استعمال کی وہ دہرا نہیں سکتا، حکومت سندھ نے کراچی میں متعدد ترقیاتی کام کیے ہیں۔

    اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے سے پیشی کیلئےکال اپ نوٹس جاری

    پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا

    کراچی سے فتنہ الخواج کا دہشتگرد گرفتار

  • اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے سے  پیشی کیلئےکال اپ نوٹس جاری

    اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے سے پیشی کیلئےکال اپ نوٹس جاری

    لاہور: پاکستان شوبز کی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے میں پیشی کے لئے کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق نادیہ حسین کو کال اپ نوٹس ان کے اکاونٹ میں شوہر کی جانب سے کروڑوں روپے منتقل ہونے پر جاری کیا گیا ہے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کو دوپہر ڈیڑھ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نادیہ حسین سے مختلف سوالات کرنے ہیں۔

    واضح رہے کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے خلاف اربوں کی مبینہ کرپشن کےالزام میں تحقیقات جاری ہیں،پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف سوشل میڈیا پر ایف آئی اے پر الزامات عائد کرنے پر دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

    پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا

    ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے الزامات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الزامات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور سنگین جرم ہے-

    کراچی سے فتنہ الخواج کا دہشتگرد گرفتار

  • پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی ہے کیونکہ سپورٹروں کو معلوم ہوگیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏میں بیرون ملک موجود ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی ہے کیونکہ سپورٹروں کو معلوم ہوگیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے آگئے ہیں، پہلے بھی بتایا تھا کہ حماد اظہر نے سمجھوتے کے تحت استعفی دے دیا اور اب جلد منظر عام پر واپسی ہوگی۔

    وسیع معدنی ذخائر ہوتے ہوئے مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں۔آرمی چیف

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے مال بھی آزادی بھی اور سیاست بھی، نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا بانی اب اکیلے رہ گئے سارے کارڈ الٹے کھیل کر مزید مشکلات میں ہیں، یہ سب ڈرامہ، سازشیں میں قوم کو وقت سے پہلے بتاچُکا تھا آگے قوم خود فیصلہ کرے۔

    بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

  • کراچی سے فتنہ الخواج کا دہشتگرد گرفتار

    کراچی سے فتنہ الخواج کا دہشتگرد گرفتار

    کراچی:سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے فتنہ الخواج کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق ملزم جمیل احمد عرف قاری صاحب کو لی مارکیٹ پچر روڈ پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا،کالعدم تنظیم فتنہ الخواج کے رکن حماد انصاری نے گرفتار ملزم کو کراچی کے حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دیا تھاملزم ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر حماد انصاری کو بھیجتا تھا جسے حماد انصاری بعد میں ایڈیٹنگ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا،گرفتار ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

    مسافر کا دوران پرواز فضائی میزبان پر حملہ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

    مسافر کا دوران پرواز فضائی میزبان پر حملہ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

  • بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

    بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،اسدقیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی سے گفتگو ہوئی جس میں علی امین گنڈاپور دیگرپارٹی رہنماؤں سےاختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے جبکہ اسدقیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی نے بھی اختلافات ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے-

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے کوشش کی ہے، علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے،بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہو گئی، پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

    ملازمت کا جھانسہ،لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور کرنے والا گروہ گرفتار

    دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے مخالفین پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بڑھا چڑھا کر پیش کر کے خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں پی ٹی آئی میں معمولی اختلافات کو بڑھا کر پیش کرنا محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، پی ٹی آئی میں اختلافات سے کہیں زیادہ اختلافات تو شریف خاندان میں ہیں، شریف خاندان میں اقتدار کےحصول کی جنگ ہر وقت جاری رہتی ہے، پیپلز پارٹی کو بھی بھٹو کے اصل وارث کی فکر کرنی چاہیئے۔

    چاغی میں سونا اور تانبا دریافت،جدید ڈرلنگ شروع

  • مسافر کا دوران  پرواز فضائی میزبان پر حملہ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

    مسافر کا دوران پرواز فضائی میزبان پر حملہ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

    کوالالمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے آسٹریلوی شہر سڈنی جانے والی پرواز مسافر کی جانب سے فضائی میزبانوں پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے آسٹریلوی شہر سڈنی جانے والی پرواز میں مسافر نے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، مذکورہ شخص پر طیارے میں موجود مسافروں کی حفاظت کو دو مرتبہ خطرے میں ڈالنے اور ایک مرتبہ حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ، ملزم کو ہر جرم میں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

    سڈنی پولیس کے مطابق سڈنی ائیرپورٹ پر 46 سالہ اردنی شہری نے گزشتہ اتوار کو طیارے کا دروازہ کھولنے کی دوبار کوشش کی اور روکے جانے پر کیبن کریو کے ایک رکن پر حملہ بھی کیا، مذکورہ شخص نے دوران پرواز پہلے ہوائی جہاز کے پچھلے ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کو کھولنے کی کوشش کی جس پر عملے کی جانب سے مذکورہ شخص کو ائیر لائن کی درمیانی سیٹ پر بٹھادیا گیا، تاہم ایک بار پھر مسافر نے طیارے کا سینٹرل دروازہ کھولنے کی کو شش کی اور جب اس شخص کو عملے اور مسافروں کی جانب سے روکا گیا تو اس دوران اس نے مبینہ طور پر ائیر لائن کے عملے کے ایک رکن پر بھی حملہ کیا۔

    چاغی میں سونا اور تانبا دریافت،جدید ڈرلنگ شروع

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی آئی اے کی پیرس پرواز پی کے 749 کے دوران ایک مسافر نے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر ایئر ہو سٹس پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد فرانسیسی پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا تھا-

    ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے سے روک دیاگیا

  • مریم اورنگزیب کا شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر انتباہی پیغام جاری

    مریم اورنگزیب کا شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر انتباہی پیغام جاری

    لاہور: مریم اورنگزیب نے پنجاب بھر میں شدید ہیٹ ویو الرٹ کے باعث عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔

    باغی ٹی وی : سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں عوام سے گزارش کی کہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، خاص طور پر دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں، حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو کے دوران دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک سورج کی روشنی سے بچنا ضروری ہے دوران سفر پانی کی بوتل ہمراہ رکھیں ، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور چھتری یا ٹوپی کا استعمال کریں، محنت کش افراد اور مزدور حضرات دن کے اوقات میں سایہ دار جگہوں پر کام کریں تعلیمی ادارے طلباء کو گرمی سے بچاؤ کی ہدایات جاری کریں اور اسمبلی کا وقت محدود کریں۔

    ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے سے روک دیاگیا

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ڈیسک قائم کرنے اور اور طبی عملہ کو الرٹ پر رہنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے ریسکیو 1122 اور ایمبولینس سروسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، ہنگامی صورت میں فوری رابطہ کریں، فیکٹریز اور انڈسٹریز ملازمین کو ہیٹ پروٹیکشن گیئر فراہم کریں اور کام کے اوقات میں نرمی کریں۔

    محمود خان اچکزئی پہلے اپنی پارٹی تو سنبھالے، اکبر ایس بابر

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو شہر میں واٹر کولرز، سائے دار جگہوں اور ایمبو لینس سروس کو فعال رکھنے کا کہا گیا ہےمیڈیا اور سوشل میڈیا پر عوام کو مسلسل آگاہی دی جائے گی، ہیٹ ویو سے بچاؤ ہمارا مشترکہ فرض ہے گاڑی میں بچوں یا پالتو جانو روں کو ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں، گاڑی کا درجہ حرارت جان لیوا ہو سکتا ہے۔

    پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات میں چکر آنا، شدید پسینہ، کمزوری، اور بے ہوشی شامل ہیں، فوری طبی امداد لیں حاملہ خواتین، دل اور شوگر کے مریض خصوصی احتیاط برتیں، دھوپ اور گرمی سے دور رہیں مساجد، امام بارگاہوں، گرجا گھروں، اور دیگر عبادت گاہوں میں پانی کی سہولت مہیا کی جائے۔