Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مجھے اس کی لاجک سمجھ نہیں آئی کہ  پی ٹی آئی5 دن انتظار نہیں کرسکتی، عرفان صدیقی

    مجھے اس کی لاجک سمجھ نہیں آئی کہ پی ٹی آئی5 دن انتظار نہیں کرسکتی، عرفان صدیقی

    اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے، ہماری اپیل ہو گی آپ مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کی لاجک سمجھ نہیں آئی کہ وہ 5 دن انتظار نہیں کرسکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں اب بھی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہے، ہماری اپیل ہو گی کہ وہ اس امر کو نہ چھوڑیں، سیاست میں مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہوتے ہیں، اگر آپ سیاسی، جمہوری رویوں کے اندر رہنے اور مذاکرات کرنے کی صلاحیت نہیں ہے تو بھی آپ مذاکرا ت کی طرف آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ایما یا حکم پر مذاکرات کے سلسلے کو ختم کر رہے ہیں مذاکرات کا یہ عمل ان کی پیش رفت پر شروع ہوا تھا، 5 دسمبر کو انہوں نے ایک کمیٹی قائم کی تھی اور خود خواہش کی تھی کہ ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں، اس سے قبل ان کی بہت سی معرکہ آرائیاں ہو چکی تھیں، 9 مئی، فائنل کال اور 24، 25، 26 نومبر بھی ہو چکا تھا۔

    اوچ شریف: خیر پور ڈاہا جلال پور ایکسپریس روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، دو افراد زخمی

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس کے بعد پی ٹی آئی نے محسوس کیا کہ ان کے پاس معرکہ آرائی کے بجائے مذاکرات کا راستہ باقی رہ گیا ہے تو انہوں نے ایک کمیٹی بنادی، انہوں نے ایوان میں بھی خواہش کا اظہار کیا کہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں وزیراعظم نے 7 اتحادی جماعتوں کےارکان پرمشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی جس کے بعد ہمارے درمیان سنجیدگی سے بات چیت شروع ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے اجلاس میں طے پایا کہ وہ اپنے مطالبات تحریری شکل میں لائیں گے، دوسرے اجلاس میں نہیں لائے، اس کے بعد 16 جنوری کو وہ اپنے مطالبات تحریری شکل میں لے کر آئے پی ٹی آئی کو 5 دسمبر سے 16 جنوری تک اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرنے میں 42 روز لگے، اور ہم سے یہ تقاضا ہے کہ ہم 7 دن میں ان تمام نکات کا جواب بھی دے دیں اور ہماری شرائط کے مطابق جوڈیشل کمیشن قائم کریں، جن ججوں کا ہم نے کہا ہے اس میں ان کو شامل کیا جائے۔

    پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے ان مطالبات کو بڑی سنجیدگی سے لیا، ہماری کمیٹی بیٹھی، ہم نے غور و فکر کیا، لیکن آج انہوں نے کہا ہے ، وہ میرے لیے بڑا افسوسناک ہے، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ایسی جماعت جو ہم سے ہاتھ ملانا نہیں چاہتی تھی، جو سمجھتی تھی کہ یہ چور اور ڈاکو ہیں، ان کے قریب نہیں جانا، ان سے ہاتھ نہیں ملانا۔

    انہوں نے کہا کہ راضی ہونے کے بعد مجھے نہیں سمجھ آتا کہ ان 7 دنوں میں ایسی کیا چیز ہوئی ہے، واضح کردوں کہ اس دن کے اعلامیے میں لکھا تھا کہ دونوں کمیٹوں کے دوران طے پایا کہ 7 کاروباری روز کے اندر اپوزیشن کے مطالبات پر اپنا باضابطہ تحریری مؤقف دے گی ہمارے خیال کے مطابق 7 کاروباری روز 28 جنوری کو پورے ہوتے ہیں، اور ہم اس حوالے سے اب بھی بڑی تندہی سے کام کر رہے ہیں، تاہم وہ جس بے تابی سے آئے تھے، اسی بے تابی سے جا رہے ہیں، ہم انہیں کہتے ہیں کہ ابھی کہتے ہیں کچھ دن ٹھہر جائیں، موسم خوشگوار ہونے دیں۔

    ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک
    سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ جو آپ پہلے کرتے رہے ہیں وہ 6 دن بعد بھی ہو سکتا ہے، ہم 28 جنوری کی تاریخ اسپیکر قومی اسمبلی کو دے چکے ہیں کہ آپ اجلاس بلائیں، 7 جماعتیں جب متفق ہو جائیں گی، جو تقریباً ہو چکی ہیں۔

    حکومتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے بڑے صبر و تحمل سے اسے آگے بڑھایا، ہم نے دیکھا کہ عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کی کال چل رہی ہے، وہ باہر پاکستانیوں کو کہہ رہے ہیں کہ پیسے نہ بھیجو، ہم نے اس پر تصادم نہیں کیا، ہم نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ عمران خان کو روکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی کو جو بھی اعتراضات ہیں، ہم لکھ کر دے دیں تاکہ ہم اپنی جو ایکسرسائز کررہے ہیں، اس کے بارے مٰں کوئی فیصلہ کر سکیں، ہماری کمیٹی قائم ہے، ہم مزید ملاقات کریں گے اور مشاورت کریں گے، 7 جماعتیں مل کر باضابطہ ردعمل ضرور دیں گی۔

    لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی تقریبِ حلف برداری

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا، چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں-

  • وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو خط ،امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا د

    وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو خط ،امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا د

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا دی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا دی ہےاس سے قبل پیر کو نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک ٹویٹ میں تہنیتی پیغام میں صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

    وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کرامریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کےمتمنی ہیں، یہ 2 عظیم ملک برسوں سے اپنے لوگوں کے لیے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

    پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 20 جنوری کو نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا باضابطہ خط بھیجا اور اس کے ساتھ ساتھ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھی نئے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

    ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20جنوری کو امریکا کے 47 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی پر بہت کم بات کی تاہم انہوں نے امریکا کو اندرونی طور پر مستحکم کرنے کے لیے بے شمار سخت اقدامات اٹھانے کی بات کی تھی۔

    جتنی آزادی صحافت ہوگی اتنا سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا کلچر ختم ہوگا ، شرجیل انعام میمن

  • پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی،پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے، اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور سہیل احمد عظمی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے،تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

  • ترمیمی ایکٹ سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا متاثر نہیں ہوگا، عطااللہ تارڑ

    اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں قواعد وقت کی ضرورت ہیں۔

    باغی ٹی وی: عطااللہ تارڑنے پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ترمیمی بل صحافیوں کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں قواعد وقت کی ضرورت ہیں، ڈ یجیٹل میڈیا پر کوئی کچھ بھی کہہ دیتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر صحافت کے نام پر الزام تراشی کی جاتی ہے، پیکا ترمیمی بل ڈیجیٹل میڈیا کے لیے ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر جھوٹ اور پروپیگنڈے کی کوئی جواب دہی نہیں ہے۔

    ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    ان کا کہنا تھا کہ ترمیمی ایکٹ میں سوشل میڈیا کی تعریف وضع کی گئی ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ کا دائرہ کار ڈیجیٹل میڈیا تک محدود ہے، ترمیمی ایکٹ سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا متاثر نہیں ہوگا،قانون سازی سے ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، صحافتی تنظیموں سے مشاورت پر یقین رکھتے ہیں، پی آر اے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی، پی بی اے اور اے پی این ایس سمیت سب کو دعوت ہے کہ وہ آئیں اس پر بات کریں۔

    بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے،مریم نواز شریف

    عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا سے لاکھوں کمانے والے ٹیکس کیوں نہیں دیتے؟ کیا وجہ ہے جو انتہاپسندانہ نکتہ نظر جو کہیں بیان نہیں ہو سکتا وہ سوشل میڈیا پر زیادہ وائرل ہوتا ہےڈیجیٹل میڈیا پر الزام تراشی اور کردار کشی ہوتی ہے لیکن کوئی نوٹس نہیں ہوتا، ترمیمی بل سے ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ ملے گا، ورکنگ جرنلسٹس کو موقع ملے گا کہ وہ اپنا روزگار محفوظ کر سکے سوشل میڈیا پر خود ساختہ صحافی نفرت پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔

    قومی اسمبلی میں پھر ہنگامہ آرائی ، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

  • ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مؤثر کارروائی کے دوران دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 22 اور 23 جنوری کی رات پاک افغان بارڈر پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ سے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی، جس پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 خوارج مارے گئے جبکہ ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

    ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے،وزیراعظم

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہتا آیا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    مزدوروں کو اگر محنت کا صلہ ملے تو ہمارا معیشت کا نظام چل سکتا ہے، بلاول بھٹو

  • ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے،وزیراعظم

    ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بینک پاکستان میں 10 سال کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جبکہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے،آج جس پروگرام کا افتتاح کیا ہے، یہ ہماری ڈریم ٹیم نے ورلڈ بینک کے ساتھ ملکر شراکت داری فریم ورک بنایا ہے۔

    بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے،مریم نواز شریف

    وزیراعظم نے کہا کہ آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، ہم صدر ورلڈ بینک کے مشکور ہیں، شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا، 10سالہ شراکت داری فریم ورک میں 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں، شراکت داری فریم ورک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔

    قومی اسمبلی میں پھر ہنگامہ آرائی ، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے اور عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اس پروگرام کے تحت 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو تعلیم اور صحت کے شعبوں کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں جو آفت 2022 میں پاکستان میں آئی تھی وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔

    دنیا صرف مذمتیں کرتی رہی،ٹرمپ نے غزہ میں سیز فائر کرادیا،تجزیہ :شہزاد قریشی

    شہباز شریف نے کہا کہ اس پروگرام کو تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ پرائیوٹ انویسٹمنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گےمجھے یقین ہے کہ جس محنت کے ساتھ یہ پروگرام تشکیل پایا ہے، اسی محنت اور جذبے کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں گے تو پاکستان یقیناً بلندیوں کو چھوئے گا اور پاکستان عظیم بنے گا، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

    جتنی آزادی صحافت ہوگی اتنا سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا کلچر ختم ہوگا ، شرجیل انعام میمن

  • بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے،مریم نواز شریف

    لاہور: ‏وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50 رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ اور بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیر و سیاحت کے لئے جیب خرچ دینے ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی-

    بلوچستان کے طلبہ نےپنجاب میں وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کی تعریف کی،بلوچستان کے طلبہ نے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے بلوچستان کے طلبہ کیلئے مصروفیات ترک کردیں۔

    خاتون اول آصفہ بھٹو شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کی مشکور

    مریم نواز شریف نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان آکر طلبہ کو ہونہار سکالرشپ دینا چاہتی ہوں، بس چلے تو پنجاب سے زیادہ سکالر شپ اور لیپ ٹاپ بلوچستان کے طلبہ کو دوں، کافی عرصے سے بلوچستان کے طلبہ کے بارے میں سوچ رہی تھی، بلوچستان کے طلبہ کو ای بائیک دینے کا بھی جائز ہ لیا جائے گا-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی ترقی وہاں پر ہوئی، نواز شریف کے 3 مرتبہ وزارتِ عظمی کے دور میں بلوچستان اوپر کو گیا، نواز شریف نے بلوچستان پر ہر مرتبہ بھرپور توجہ دی، شاید پنجاب سے بھی زیادہ بلوچستان توجہ کا مرکز رہا، ہر پاکستانی کی طرح میرے دل میں بھی بلوچستان کے لئے بہت محبت ہے-

    قومی اسمبلی میں پھر ہنگامہ آرائی ، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

    انہوں نے کہا کہ نواب احمد جوگیزئی نے خون سے پاکستان زندہ باد کا نعرے والا رومال ساتھ دفن کرنے کی وصیت کی، بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے، بلوچستان کے لوگوں کے لئے دل تڑپتا ہے، بلوچستان کے بچے کسی سے کم نہیں،موافق حالات ملیں تو سب سے آگے بڑھیں گے،جتنا پنجاب کے بچوں کے بارے میں سوچتی ہوں، اتنی ہی فکر بلوچستان اور دیگر صوبے کے بچوں کے لئے بھی ہے-

    مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان میں فعال ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ ہے، سچائی کو عقل ودانش اور شعور کی کسوٹی پر پرکھنا چاہیے، دہشت گرد خود باہر رہتے ہیں، بچے بھی باہر رکھتے ہیں اور دوسروں کے بچوں کو ورغلا کر مرواتے ہیں، ہم پنجابی اور بلوچی بعد میں ہیں پہلے پاکستانی ہیں، پنجاب میں 3 لاکھ سے کم آمدن والے 30 ہزار بچوں کو ہونہار سکالر شپ دے رہے ہیں-

    دنیا صرف مذمتیں کرتی رہی،ٹرمپ نے غزہ میں سیز فائر کرادیا،تجزیہ :شہزاد قریشی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری ہی نہیں اچھی پرائیویٹ یونیورسٹی کے طلبہ کو پہلی مرتبہ سکالر شپ مل رہا ہے، 30 ہزار میں سے ایک بھی سکالر شپ سفارش پر نہیں دیا، 18 ہزار طالبات نے ہونہار سکالرشپ حاصل کیا، سکالر شپ دیتے ہوئے کسی سے نہیں پوچھا گیا کہ تعلق کس جماعت سے ہے، سکالرشپ حاصل کرنے والے اگلے 4 سال مفت تعلیم حاصل کریں گے-

    مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں بیٹھ کر سکالر شپ نہیں دیئے، 9 ڈویژن میں جاکر بچوں کو سکالرشپ دئیے، ہونہار سکالرشپ کی تقریب میں جو اپنائیت اور محبت طلبہ کی طرف سے ملی، خواب سا لگتا ہے، طلبہ کی طرف سے ملنے والی محبت اور پیار کو مخالفین نے ڈرامہ قرار دیا، ہونہار سکالر شپ میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے سیکینڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کو بھی شامل کیا جارہا ہے-

    انسانیت کا عملی مظاہرہ: فیصل آباد کا خاموش مسیحا

    مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں لیپ ٹاپ کے بغیر پڑھائی ممکن نہیں،منصب عوام کی امانت ہے، اللّٰہ اور عوام کے سامنے خود جوابدہ سمجھتی ہوں، پنجاب میں لائیو سٹاک کارڈ، گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ، انٹرن شپ اور دیگر اقدامات سے زراعت کو فروغ دے رہے ہیں، فری میڈیسن، ڈائلیسز کارڈ اور صحت کی دوسری سہولتوں سے بلوچستان کے لوگ مستفید ہوتے ہیں، مانگ کر قومیں ترقی نہیں کرتیں، 2016میں آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلے، بعد میں پھر پھنسا دیا گیا-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنے وسائل اور انسانی ترقی کو ذریعہ بنا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، پنجاب اور بلوچستان کو آبادی کے لحاظ سے فنڈز ملتے ہیں، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہمارے اتنے وسائل نہیں لیکن ریونیو بڑھا کر عوام پر خرچ کرتے ہیں، سڑکیں اور پل ہی نہیں بنا رہے بلکہ لوگوں کی حالت بدلنے پر توجہ دے رہے ہیں،ہر کسی کو ترقی کا ثمر ملنا چاہیے، پاکستان کے پہلے سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال بلوچستان اور دیگر صوبوں کے لوگ بھی علاج کرا سکیں گے، چین سے کینسر کے علاج کے لئے لیکویڈ نائٹروجن کرائیو سرجری مشین لارہے ہیں-

    آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا،فیصل واوڈا

  • خاتون اول آصفہ بھٹو   شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت  کی مشکور

    خاتون اول آصفہ بھٹو شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کی مشکور

    راولپنڈی: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین ِامراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی ،بریفنگ میں کہا گیا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں الٹراساؤنڈ رہنمائی کے تحت دل کی پیدائشی اور ساخت سے متعلق بیماریوں کا جدید طبی طریقہ کار سے چینی تعاون سے پہلی بار علاج کیا جا رہا ہے-

    اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے-

    چینی سفیر نے کہا کہ چین امراض قلب کی جدید طبی خدمات کا دائرہ بلوچستان تک بھی بڑھائے گا،چین پاکستانی ڈاکٹروں کو امراض قلب کے جدید طریقہ علاج بارے تربیتی مواقع بھی فراہم کرے گا، چین پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھائے گا-

    خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،خاتون اول نے دل کے مریضوں کو جدید ترین علاج فراہم کرنے پر آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کو بھی سراہاخاتون اول نے اے ایف آئی سی میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں پھول پیش کئے،آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کمانڈنٹ نے خاتون اول کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی-

  • مزدوروں کو اگر محنت کا صلہ ملے تو ہمارا معیشت کا نظام چل سکتا ہے، بلاول بھٹو

    مزدوروں کو اگر محنت کا صلہ ملے تو ہمارا معیشت کا نظام چل سکتا ہے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے۔ پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے مل کر ملک کو آئین دلوایا، قائد عوام کے ساتھ اس ملک کے مزدوروں نے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر جدوجہد کرکے اپنا حق چھینا اور پہلی بار ملک کے مزدوروں کو وہ حقوق ملے جو پوری دنیا مانتی ہے کہ یہ ان کا حق ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بے نظیر بھٹو نے مزدوروں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی، وہ ایک نہتی لڑکی آمریت کے مقابلے میں کھڑی تھی تو اس لیے کہ اس کے مزدور بھائی پیچھے کھڑے تھے ہم نے اس دور میں نہ صرف ملک کی آزادی و جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کی، خواہ وہ آمر جنرل مشرف کا دور ہو یا جنرل ضیا کا دور ہو، جو مزدوروں کے خلاف سازشیں تھیں، تب بھی پی پی اور مزدوروں نے مل کر ان سازشوں کو ناکام کروایا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ جہاں بھی موقع ملا خواہ وفاقی یا صوبائی سطح پر ، ہم نے ہمیشہ مزدوروں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔ پیپلز پارٹی نے ملک کو سب سے پہلے لیبر پالیسی دی ہم نے تنخواہوں اور پنشنز میں بھی اضافہ کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مزدوروں کو اگر محنت کا صلہ ملے تو ہمارا معیشت کا نظام چل سکتا ہے۔

    اپنے خطاب میں بلاول کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ایسا کوئی نظام ہی نہیں ہے جہاں حکومت عوام کی مرضی کے بغیر چل سکے۔ آپ الیکشن کریں یا نہ کریں، وزیراعظم ہو، صدر ہو، بادشاہ یا امیر المومنین ہو، سب نظام اپنے عوام کی مرضی سے چلتے ہیں۔ ہر نظام کی پالیسی عوام کی خواہشات اور امیدوں کے مطابق بنائی جاتی ہے۔ اور جب کسی بھی نظام میں حکمران اپنی مرضی چلانے لگیں یا عوام کی خواہشات اور مرضی سے دور ہو جاتے ہیں تو پورا کا پورا نظام گر جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج نہ ان کے پاس اتنی اکثریت ہے، پارلیمان میں یا کہیں بھی، اور کبھی کبھار وقتاً فوقتاً حکومت ایسی پالیسی بناتی ہے جیسے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہو ہماری تجویز ہے کہ منتخب نمائندوں کے اتفاق رائے کے ساتھ پالیسی بنائی جائے تو پارلیمنٹ اور ملک کے لیے بہتر ہوں گی، مگر جو پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں ، ان میں اپوزیشن تو دور کی بات، اتحادیوں ہی سے اگر صلاح مشورہ کرلیا جاتا تو یہ پالیسیز بہتر چلتیں، زیادہ کامیاب ہوتیں، ہم نفرت کی سیاست، تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم ایشوز کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اس وقت پاکستان کی سیاست افسوس کے ساتھ ایشوز کے بجائے کسی اور طرح سے چل رہی ہے۔

  • قومی اسمبلی میں پھر ہنگامہ آرائی ، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

    قومی اسمبلی میں پھر ہنگامہ آرائی ، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا ، پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے بعد اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کر گئے۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر مائیک مانگا، تاہم اسپیکر نے انہیں اجازت نہیں دی۔

    عمر ایوب کو اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے ارکان نے ڈیسک بجا کر احتجاج کیا، جس سے ایوان کی کارروائی شدید متاثر ہوئی اور اسپیکر نے کان پر ہیڈ فون لگا لیے حکومتی وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز نے ہیڈ فون لگا کر کارروائی جاری رکھنے کی کوشش کی۔

    پی ٹی آئی ارکان نے ظالمو جواب دو خون کا حساب دو کے نعرے لگائے گئے پی ٹی آئی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ کر پھینک دیں اور اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔