Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • الیکشن کمیشن نے لیگی رہنما عادل بازئی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے لیگی رہنما عادل بازئی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عادل بازئی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عادل بازئی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کے فیصلے کو دوبارہ ویب سائٹ پر آویزاں کردیا۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کا تاثر حقائق کے برعکس ہے، تبصرہ نگار اپنی رائے سے قبل ایک دفعہ فیصلے کو غور سے پڑھ کر فیصلہ کریں کہ کونسا ادارہ جانبدار ہے، آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اسپیکر قومی اسمبلی سے ڈیکلیئریشن کی وصولی کے 30دن کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہے۔

    کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ملزمان کی بریت کا آغاز

    اعلامے میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق عادل بازئی آزاد امیدوارکی حیثیت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، نوٹیفیکیشن 15 فرور ی کو جاری ہوا عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، عادل بازئی کا بیان حلفی 18 فروری 2024 کو الیکشن کمیشن کو موصول ہوا۔

    عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا

    اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے 19 فروری 2024 کو عادل بازئی کی ن لیگ میں شمولیت کی منظوری دی، الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی شمولیت سے متعلق قومی اسمبلی کو 25 اپریل 2024 کو مطلع کیا، قومی اسمبلی نے اپنی ویب سائٹ پر نمبر256 پرعادل بازئی کانام مسلم لیگ (ن) کی فہرست میں شامل کیا، عادل بازئی 25 اپریل سے 2 نومبر 2024 تک اپنی پارٹی وابستگی پر خاموش رہے۔

    جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیل کا فوجی آپریشن،9 فلسطینی شہید 40 زخمی

    الیکشن کمیشن کے مطابق ریفرنس دائر ہونے کے بعد 2 نومبر 2024 کو عادل بازئی نے اس سے متعلق مقامی عدالت میں درخواست دائر کی، اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس کےمتن کے مطابق عادل بازئی نے فنانس بل پر ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں ووٹ نہیں دیا اور 26 ویں آئینی ترمیم کی رائے شماری کے وقت بھی حصہ نہیں لیا۔

    عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے نشست خالی قرار دے دی گئی۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

  • کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ملزمان کی بریت کا آغاز

    کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ملزمان کی بریت کا آغاز

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ملزمان کی بریت کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو رہائی دینا شروع کردی ہے کارروائی میں انتہائی دائیں بازو کی پراؤڈ بوائز اور اوتھ کیپرز جیسی تنظیموں کے 14 ارکان کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے جن میں سے کچھ کو غداری کی سازش کا مجرم قرار دیا گیا تھا پراؤڈ بوائز کے ایزکیوتاریو اور اوتھ کیپرز کے اسٹیورٹ رہوڈز کو امریکی حکومت نے رہائی دی ہے صدارتی حکم نامے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ بھی ختم کردیا گیا۔

    2005کے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور فنڈز کے آڈٹ کی رپورٹ طلب

    دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے آتے ہی امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ کو برطرف کردیا جس کے بعد ایڈمرل لنڈالی فیگن کو بارڈر سیکیور ٹی معاملات پر سے ہٹا دیا گیا ہے،ادھر وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالنے پر امریکی محکمہ خارجہ میں اہلکاروں کی بڑی تعداد مستعفی ہوگئی، ٹرمپ ٹیم نے محکمہ خارجہ کے کئی افسروں اور دنیا میں تعینات سفیروں سے استعفے مانگے تھے۔

    راولپنڈی: سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا دورہ چیمبر آف کامرس، تجارتی مواقع پر بریفنگ

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے صدارتی حکم نامے میں 4 سال قبل کیپیٹل پر حملہ کرنے والے اپنے تقریباً 1500 حامیوں کو معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • 2005کے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور فنڈز کے آڈٹ کی رپورٹ طلب

    2005کے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور فنڈز کے آڈٹ کی رپورٹ طلب

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور آڈیٹر جنرل سے 2005 کے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور فنڈز کے آڈٹ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست گزار سے سوال کیا کہ زلزلہ متاثرین کےلیے کتنے مکان بنے؟ کتنے متاثرین کوکاروبارمیں مدد ملی؟-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کی بحالی سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس دوران متعلقہ فریقین عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ اکتوبر 2025 میں زلزلےکو 20 سال ہوجائیں گے،کیا زلزلہ متاثرین کی بحالی کا 50 سال کا منصوبہ ہے؟ –

    جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ زلزلہ متاثرین کےلیے کتنے مکان بنے؟ کتنے متاثرین کوکاروبارمیں مدد ملی؟ درخواست گزار نے بتایا کہ حکومت نے نیو بالاکوٹ شہر بنانے کا اعلان کیا تھا، ابھی نیوبالاکوٹ سٹی سے متعلق کچھ نہیں ہوا۔

    عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا

    نمائندہ ایرا نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 14 ہزار سے زائد زلزلہ متاثرین کے لیے منصوبے مکمل کیے، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا وہ منصوبےکہاں ہیں جو مکمل ہوئے؟کیا انسانوں کے لیے منصوبے بنائے گئے یاجنوں کےلیے؟-

    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور آڈیٹرجنرل پاکستان سے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈز کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی، بعد ازاں آئینی بینچ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

    طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی،وزیراعظم

    واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

  • عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا

    عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا

    اسلام آباد: عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جمعرات 23 جنوری کو بنوں، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین، شہید بے نظیر آباد میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے، جمعہ 24 جنوری کو چارسدہ، لکی مروت اور اسلام آباد میں عازمین کو تربیت دی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق ہفتہ 25 جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک اورعمر کوٹ سندھ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے، عازمین حج دیئے گئے شیڈول کے مطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں۔

    ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ کارگو ٹرمینل پر جگہ مانگ لی

    دوسرے شہروں میں مقیم عازمین نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں سمندرپار مقیم عازمین پاکستان پہنچ کر متعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گےنئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کر تربیتی پروگرامز میں شرکت کر سکیں گے85 ہزار 560 عازمین کو تحصیل کی سطح پر حج کی تربیت دی جائے گی۔

    بگ میک اور ڈائیٹ کوک کے عادی ٹرمپ 78 سال کی عمر میں کیسے لڑ رہے ہیں؟

    واضح رہے کہ حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی، حج کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیاجائےگا جبکہ مجموعی طور پر 600 نا ظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے-

    حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی

    عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے، ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگراں ہوگا، جو عازمین کے ہمراہ پاکستان سے جائے گا اور واپسی تک ساتھ رہے گا،ذرائع وزارت مذہبی امور فلائٹ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عازمین کو ناظم کی اطلاع دی جائے گی۔

  • ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ کارگو ٹرمینل پر  جگہ مانگ لی

    ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ کارگو ٹرمینل پر جگہ مانگ لی

    کراچی: ایمریٹس ائیر لائن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار اسکوائر فٹ کی جگہ مانگ لی، کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایمریٹس بے اپنا کارگو حب کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہےاس وقت کراچی میں سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ائیرکا ہے، صرف کراچی سے 2024 کے دوران سب سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ائیرلائن نے اٹھایا-

    پی آئی اے کی عدم توجہی اور درست منصوبہ بندی نہ ہونے سے 2024 کے دوران کراچی سے صرف 2 ہزار ٹن کارگو کا بزنس حاصل کرسکی،ایمریٹس ائیر لائن کی درخواست پر ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو ٹرمینل پر جگہ دینے کے لئے کام شروع کردیا۔

    جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیل کا فوجی آپریشن،9 فلسطینی شہید 40 زخمی

    بگ میک اور ڈائیٹ کوک کے عادی ٹرمپ 78 سال کی عمر میں کیسے لڑ رہے ہیں؟

    مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل

  • جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے  اسرائیل کا فوجی آپریشن،9 فلسطینی شہید 40 زخمی

    جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیل کا فوجی آپریشن،9 فلسطینی شہید 40 زخمی

    غزہ: جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے کےجنین شہر میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق شہید ہونےوالوں میں ڈاکٹر اور نرس بھی شامل ہیں اسرائیلی بلڈوزر نےجنین میں سڑکیں تباہ کردیں اس حوالے سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی پر شدید تشویش ہے اسرائیل کی پرتشدد کارروائی میں فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں اسرائیلی فوج طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنین کو عسکریت پسندوں کی نئی آماجگاہ کسی صورت نہیں بننے دیں گے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اورشمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی دُھند ، جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا سمیت چند مقامات پر بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا، قلات شہر اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

    حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی

    زشتہ روز چترال ، سوات ، کاکول ، دورش ، دیر میں بارش ہوئی، کالام میں 20، مالم جبہ اور پٹن میں 12، چترال اور دیر میں 9، تیمرگرہ میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کالام میں 9 انچ ، مالم جبہ میں 7 انچ برف باری ہوئی-

    مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل

  • حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی

    حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی

    اسلام آباد: عازمین حج کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے،عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے، ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگراں ہوگا، جو عازمین کے ہمراہ پاکستان سے جائے گا اور واپسی تک ساتھ رہے گا،ذرائع وزارت مذہبی امور فلائٹ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عازمین کو ناظم کی اطلاع دی جائے گی۔

    طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی،وزیراعظم

    قبل ازیں وزیر مذہبی امور چوہدری سالک اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق نے معاہدے پر دستخط کیے تھے، معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی،نرخ بھی کم ہوں گے-

    سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرایا ہے۔

    سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد شیئرخریدے گا

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حج ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی، عازمین کو مدینہ منورہ میں چار سے آٹھ دن کی مدت کے لیے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی، ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ، اور متعلقہ معلومات درج ہوں گی۔

    بگ میک اور ڈائیٹ کوک کے عادی ٹرمپ 78 سال کی عمر میں کیسے لڑ رہے ہیں؟

  • طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی،وزیراعظم

    طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کیلئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباء کا انتخاب میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی، پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کا بھی حکم دے دیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلبہ کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی، طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی، بہت جلد طلبہ کا پہلا بیچ زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کیلئے چین روانہ ہوگا، چین جانے والے طلبہ میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلباء کیلئے مختص کیا گیا، چین کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستانی طلبہ کو جدید زرعی تربیت کا موقع دیا۔

    بگ میک اور ڈائیٹ کوک کے عادی ٹرمپ 78 سال کی عمر میں کیسے لڑ رہے ہیں؟

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ تمام 42 ایگزیکٹو حکمناموں کی فہرست جاری

    مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل

  • بگ میک اور ڈائیٹ کوک کے عادی ٹرمپ 78 سال کی عمر میں کیسے لڑ رہے ہیں؟

    واشنگٹن:ڈونلڈ جے ٹرمپ نے 78 برس کی عمر میں امریکہ کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھا یا-

    باغی ٹی وی:ڈونلڈ ٹرمپ 78سال، سات ماہ اور چھ دن کی عمرمیں امریکہ کے صدر منتخب ہو کر سب سے عمر رسیدہ شخص بن گئے ہیں۔ جو بائیڈن، جنہوں نے 78 سال اور دو ماہ کی عمر میں حلف لیا، اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے پر 82 سال کے ہو جائیں گے۔امریکہ کے سب سے کم عمر صدر بننے کا اعزاز تھیوڈور روزویلٹ کو حاصل ہے اس وقت ان کی عمر 42 سال اور 322 دن تھی،جمی کارٹر وہ صدر ہیں جن کی عمر سب سے طویل تھی، وہ حال ہی میں 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    2015 میں، نوخیز صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ڈاکٹر کو ایک خط لکھا جس میں اس بات کی گواہی دی گئی کہ، اگر وہ کامیاب ہوئے، تو وہ ‘صدارت کے لیے منتخب ہونے والے اب تک کے صحت مند ترین فرد’ ہوں گے۔

    تب سے، ان کے مخالفین نے ان کا مذاق اڑایا ہے (خط میں یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اس کی ‘جسمانی طاقت اور اسٹمینا غیر معمولی’ ہے) اور انتباہ جاری رکھتے ہوئے کہ ان کی عمر کا آدمی فاسٹ فوڈ اور ڈائیٹ کوک کے ساتھ، اور اس کا ورزش کا طریقہ (یا اس کی کمی) ممکنہ طور پر صحت مند نہیں ہو سکتا۔

    ان کے ناقدین کا یہ اصرار کہ نئے امریکی صدر ہارٹ اٹیک سے صرف ایک بگ میک کے فاصلے پر ہیں، ہو سکتا ہے کہ خواہش مندانہ سوچ کا ایک بہت بڑا ڈولپ ہو لیکن اس کے باوجود اسے برسوں سے مسلسل ختم کیا جا رہا ہے ٹرمپ کےڈاکٹر انہیں فاسٹ فوڈ کھانے سے منع کرتے ہیں-

    یہاں تک کہ ان کی بیوی بھی مبینہ طور پر پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں، یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ میلانیا اور رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر، جو ان کے سیکرٹری صحت کے لیے نامزد ہیں، زیادہ صحت مند کھانے کے لیے ٹرمپ پر ‘گینگ اپ’ کر رہے ہیں فاسٹ فو ڈ کی جگہ کم پروٹین، سلاد اور سبزیوں کی جگہ لے رہے ہیں۔

    ٹرمپ کے دو سابق معاونین نے گواہی دی ہے کہ ٹرمپ میکڈونلڈ کا ایک عام آرڈر دو بگ میک، دو فائل-او-فش اور ایک چاکلیٹ ملک شیک تھا۔ مجموعی طور پر، 2,430 کیلوری اور پھر بھی اگر کوئی ایسا شعبہ ہے جہاں ٹرمپ نفی کرتے رہتے ہیں، تو یہ ان کی صحت ہے –

    یہ سچ ہے کہ ٹرمپ کو جو بائیڈن سے موازنہ کرنے سے فائدہ ہوا ہے، جو اب 82 سال کے ہیں، جن کی زوال پذیر ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں حیران کن طور پر کم ہو چکی تھیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اتوار کو فلاڈیلفیا کے مضافاتی قصبے کے میکڈونلڈز گئے اور فرنچ فرائز سٹیشن اور ڈرائیو تھرو ونڈو پر کام کیا، بکس کاؤنٹی میں میکڈونلڈز کے مالک کو بتایا کہ وہ ’ملازمت کی تلاش میں ہیں اور ہمیشہ سے اس فاسٹ فوڈ ریستوران میں کام کرنا چاہتے تھے۔‘

    میکڈونلڈز پہنچنے کے بعد ٹرمپ اپنی جیکٹ اتار کر روایتی ایپرن پہن کر فرنچ فرائز سٹیشن پر گئے کیمروں سے گھرے ہوئے ٹرمپ نے فرینچ فرائز کو گرم تیل میں ڈبویا اور ان کی نمک سے سیزننگ کے ڈرائیو تھرو ونڈو کے ذریعے گاہکوں کے حوالے کیا۔

    ریستوران کے سامنے سڑک پر ہزاروں لوگ یہ منظر دیکھنے کے لیے قطار میں کھڑے تھےٹرمپ نے اس موقعے پر کہا: ’یہ مزے کا کام ہے۔ میں یہ سارا دن کر سکتا تھا۔‘