Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹرمپ  انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے

    ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے

    اسلام آباد: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد امریکی انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سمیت امریکی وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا، ٹرمپ انتظامیہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بات ہوگی امریکی وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، وفد 8 سے 10 اپریل تک کانفرنس میں شرکت کرے گا،امریکی انتظامیہ سے پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات ہوگی اس کے علاوہ وفد سینئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی۔

  • کنگ چارلس سوم کی گاجر سے بنی بانسری پردھن ،ویڈیو

    کنگ چارلس سوم کی گاجر سے بنی بانسری پردھن ،ویڈیو

    لندن: برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم نے گاجر سے بنی بانسری پر مشہور نظم ”ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار“ بجا ئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق کنگ چارلس سوم نے ونڈسرمحل میں ایک تقریب میں شرکت کی تقریب کا مقصد مقامی موسیقی اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھاتقریب میں مختلف مقامی میوزیکل بینڈز اور آرکیسٹرا نےشرکت کی جنمیں لندن ویجیٹیبل آرکیسٹرا خاص مرکزِ نگاہ رہا یہ منفرد آرکیسٹرا سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مشہور ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے خود بھی اس دلچسپ تجربے میں حصہ لیا اور گاجر سے بنی بانسری بجا کر تقریب کو چار چاند لگا دیے،سوشل میڈیا پر اس موقع کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں بادشاہ کو پرمسرت انداز میں بانسری بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    برطانوی عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے بادشاہ کے اس انداز کو سراہا ہے اور اسے شاہی شخصیت کی سادگی اور فن سے محبت کا خوبصورت اظہار قرار دیا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی باشندوں کو غلط ای میل بھیج دی

    ایم کیو ایم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کی مشکور

    پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی، پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی

  • ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی باشندوں کو غلط ای میل بھیج دی

    ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی باشندوں کو غلط ای میل بھیج دی

    واشنگٹن: امریکی حکومت نے غلطی سے یوکرین کے پناہ گزینوں کو ایک ای میل بھیج دی جس میں کہا گیا کہ ان کی حیثیت منسوخ کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے شروع کردہ پروگرام کے تحت روس کے حملے کے بعد امریکہ فرار ہونے والے یوکرینی باشندوں کو حال ہی میں کہا گیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑ دیں،یوکرین کے لیے یونائٹنگ کہلانے وا لے اس پروگرام نے یوکرین کے باشندوں کو امریکی اسپانسر کی مالی مدد سے دو سال تک عارضی طور پر امریکا میں رہنے کی اجازت دی، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے تحت حالیہ تبدیلیوں نے ان مہاجرین کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی۔

    اس حوالے سے محکمہ داخلی سلامتی کے ترجمان نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ای میل غلطی سے بھیجی گئی اور 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد بنایا گیا یوکرینی پیرول پروگرام ختم نہیں کیا گیا، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کتنے یوکرینی باشندوں کو ای میل مو صول ہوئی۔

    محکمہ داخلی سلامتی نے جمعہ کو ایک فالو اپ نوٹ میں انہیں مطلع کیا کہ یہ حکم غلطی سے بھیجا گیا تھا اور ”آپ کے پیرول کی اصل جاری کردہ شرائط میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    روئٹرز نے گذشتہ ماہ اطلاع دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ روس کے حملے سے فرار ہونے والے تقریباً 240,000 یوکرینیوں کی عارضی قانونی حیثیت کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے تحت یوکرینی باشندوں کا جو استقبال کیا گیا تھا، اس طرح کا اقدام اس کے برعکس ہو گا۔

  • ہماری غربت کو جاگیر دار استعمال کر رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

    ہماری غربت کو جاگیر دار استعمال کر رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

    تونسہ شریف : سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری غربت کو جاگیر دار استعمال کر رہا ہے،ہماری پسماندگی کاغلط استعمال اور غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : تونسہ شریف میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد یہاں میں اجتماع سے مخاطب ہوں، ہم بھی کوہ سلیمان کے دامن سے ہیں، ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں ہماری غربت کو جاگیر دار استعمال کر رہا ہے، اس خطے میں وہ آواز موجود ہے جس کو جے یوآئی کی آواز کہا جاتا ہے، غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے، دوسر ے ممالک سے آزادی کی بھیک نہیں مانگی جاسکتی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہم اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے، جے یو آئی واحد قوت نے جو اس آئینی ترمیم کی راہ میں رکاوٹ بنی اور حکومت کو 56 نکات سے 34 نکات پر محدود کیا، اب اگر اس ترمیم کو نقصان پہنچتا ہے تو یکم جنوری 2028 کو سود کے خاتمے کی شق کو بھی نقصان ہوگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سرمایہ کاروں کو دلاسے دینے لگے

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا کے مختلف مسلم ممالک آگ میں جل رہے ہیں، اور دہشتگرد بھی انہی کو کہا جاتا ہے، مسلمان فساد کی جڑ نہیں بلکہ دنیا میں آگ لگانے والے فسادی ہیں فلسطین میں 60 ہزار شہری شہید کردیئے گئے، اسرائیلی وزیراعظم ایک جنگی مجرم ہے، امریکا اور یورپ برابر کے مجرم ہیں۔

    سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہماری پسماندگی کاغلط استعمال ہو رہا ہے، ہماری غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، حکمران غربت کو کمزور ی سمجھتے ہوئےغلط استعمال کر رہے ہیں، مظالم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، اسلامی ممالک میں آگ بھڑک رہی ہے ہم مغر ب کی تہذیب کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، ہمیں امریکا اورمغرب کی غلامی کرنے کہا جاتا ہے، ہم تہذیب، روایات مغرب، یور پ اور امریکا سے مانگتے ہیں۔

    پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی، پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی

    انہوں نے کہا کہ فساد کی جڑ تم ہو،ہم نہیں ہیں، افغانستان، شام اور عرب دنیا میں آگ جل رہی ہےاور اس میں جل بھی میں رہا ہوں، انسانیت کیلئے خطرہ بھی میں ہوں، ایسا نہیں ہو سکتا، فلسطین میں اسرائیلی جبر سے60 ہزار مسلمان بمباری میں شہید ہوئے، غزہ میں بزر گ ،خواتین اور بچے شہید ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ  امریکی سرمایہ کاروں کو دلاسے دینے لگے

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سرمایہ کاروں کو دلاسے دینے لگے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درجنوں ممالک کی درآمدی اشیا پر ٹیرف عائد کرکے جس تجارتی جنگ کو چھیڑا ہے وہ خود امریکی سرمایہ کاروں کے گلے آگئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سرمایہ کاروں کو وضاحت دینا پڑ گئی-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے ٹیرف عائد کرنے کے سب سے زیادہ منفی اثرات کا سامنا خود امریکیوں کو کرنا پڑ رہا ہے صرف 2 روز میں امریکی اسٹاک ایکسچینج میں 5 سال کی بدترین مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی 60 کھرب ڈالر سے زائد رقم ڈوب گئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگین صورت حال اور امریکیوں کی ناراضگی کو بھانپتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پالیسی کی دفاع میں آگئے کہا کہ ہم اب مزید نہ بیوقوف بنیں گے اور نہ ہی بے بسی کے ساتھ تضحیک کا سامنا کریں گے یہ اقتصادی انقلاب ہے، ہم امریکا میں پہلے سے کہیں زیادہ روزگار اور کاروبار واپس لا رہے ہیں اور ہم یہ جنگ جیتیں گے اپیل کی کہ تھوڑا صبر کریں یہ (تجارتی جنگ) اتنا آسان نہیں ہوگا لیکن اس کا اختتام تاریخی ہوگا۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سمیت درجنوں ممالک پر ٹیکس عائد کیے تھے جس کے جواب میں چین نے بھی جوابی ٹیکسز عائد کیے ہیں۔

  • ایم کیو ایم  بجلی کی قیمتوں میں کمی پر  وزیراعظم کی  مشکور

    ایم کیو ایم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کی مشکور

    کراچی:ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے، عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے، ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیز ی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔

    خالد مقبول نے کہا کہ بجلی کی بروقت کمی کے ذریعہ عوام اور معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے، اس سے مہنگائی میں مزید کمی بھی ہوگی، بجلی کی قیمت کم کرنے پر وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے اس دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔

    پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی، پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی

    سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی

    یمنی شہری کی اپنے بچے کے سامنے بھوک سے مرنے کی ویڈیو نے دنیا کو ہلا دیا

  • پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی،  پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز  بنانے  پر  پابندی

    پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی، پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی

    لاہور: پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی لگادی گئی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے صوبے میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پرپابندی کے حکم پر عملدرآمد فوری ہوگا پابندی کی خلاف ورزی پرپاکستان پینل کوڈ کےتحت کارروائی ہوگی، پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظریہ فیصلہ کیاگیا ہے۔

    واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات گہرے ہوتے جا رہے ہیں، اور خشک سالی نے زندگی کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ دریائے سندھ، جو کبھی زندگی کی علامت تھا، اب ریگستان میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے پانی کی کمی نے نہ صرف انسانوں بلکہ مویشیوں، پرند و ں اور آبی حیات کے لیے بھی شدید خطرات پیدا کر دیے ہیں پانی کی شدید قلت کے باعث فصلیں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں، جس سے زرعی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی

    ماہی گیروں کے لیے شکار کا ملنا بھی مشکل ہو گیا ہے، اور کئی لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اس کے علاوہ، کچے کے مکین بھی اپنے گھرو ں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں نقل مکانی کرنے لگے ہیں تاکہ زندگی گزارنے کے لیے ضروری وسائل حاصل کر سکیں۔

    دوسری جانب ملک میں بارش نہ ہونے کے باعث گمبٹ کے روہڑی کینال خشک ہونے لگا، جس کے باعث کاشتکار بھی شدید پریشان ہیں دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث دریا کے کنارے بسنے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں، علاقے میں قحط کی صورتحال پیدا ہونے لگی۔

    یمنی شہری کی اپنے بچے کے سامنے بھوک سے مرنے کی ویڈیو نے دنیا کو ہلا دیا

    دریائے ستلج خشک ہونے سے ماہی گیری سے وابستہ افراد بے روزگار ہونےلگے، موسمیاتی تبدیلی یا ڈیمزکی کمی پنجاب میں بہنے والا دریائے ستلج خشک ہونے لگا دریا خشک ہونے سے ماہی گیروں کو روزی روٹی کے لالے پڑ گئے، ماہی گیر کہتے ہیں کہ جہاں پانی ملتا ہے، وہاں چلے جاتے ہیں، کئی گھنٹے کی مشقت کے بعد ایک ادھ مچھلی ہاتھ آتی ہےحاسل پور میں مچھلی پکڑنے کے لائسنس کی فیس میں اضافے نے ماہی گیروں کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔ ماہی گیروں نے حکومت سے روزگارفراہم کرنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو مزید تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے، اور پورے خطے کی معیشت اور ماحولیاتی توازن پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

  • سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی

    سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی

    ریاض: سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی۔

    باغی ٹی وی : سفارتی ذرائع نے بتایاکہ پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہےعمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن فہرست میں شامل ہیں،پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے-

    ادب کی نیلامی، جب لفظ پیسے کے ترازو میں تولے جائیں ۔ تحریر:شاہد نسیم چوہدری

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان

  • یمنی شہری کی اپنے بچے کے سامنے بھوک سے مرنے کی ویڈیو نے دنیا کو ہلا دیا

    یمنی شہری کی اپنے بچے کے سامنے بھوک سے مرنے کی ویڈیو نے دنیا کو ہلا دیا

    اب: ایک یمنی شخص کی اپنے بچے کے سامنے بھوک سے مرنے کی دردناک ویڈیو نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بھوک سے نڈھال ایک یمنی شہری اپنی آخری سانس لے کر چل بسا جبکہ بچے کو معلوم نہیں تھا کہ اس کا باپ ایک دردناک منظر میں موت کے منہ میں چلا گیا ہے، یہ دردناک واقعہ ایک ایسے ایسے شہر میں پیش آیا ہے جہاں سے حوثی گروپ سالانہ اربوں ریال کماتا ہے۔

    یمنی کارکنوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یاسر احمد البکار نامی شہری کی تصاویر پھیلا دی گئیں، البکار کی روح اس وقت پرواز کر گئی جب وہ شہر ’’اب‘‘ کے شمال مغرب میں واقع المعا ین کے علاقے میں فٹ پاتھ پر تھا اس کے سامنے روٹی کا ایک ٹکڑا تھا اور اس کے ساتھ اس کا کمسن بچہ عمار بھی موجود تھا، ویڈیو میں دکھائے جانے دردناک مناظر بھوک، غربت اور درد کی کیفیت کو ظاہر کر رہے تھے۔

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    یمنی میڈیا ذرائع کے مطابق البکار چار بچوں کا باپ تھا اور وہ ہزاروں شہریوں کی طرح مشکل مالی حالات میں زندگی گزار رہا تھا یہ سب شہری سخت دنوں میں بھاری مصائب کا شکار ہیں، ”البکار“ اچانک بغیر کسی وارننگ کے انتقال کرگیا وہ اپنے ننھے سے بچے کو انتہائی صدمے کی حالت میں چھوڑ کر چل بسا۔

    شناختی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ البکاربدھ کی سہ پہر تک بھوکا رہا تھا۔ وہ روٹی اور دہی کا ایک ٹکڑا اور پانی کی ایک بوتل وصول کرنے سے پہلے ہی بھوک کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس کا بچہ "عمار” موجود تھا جو اپنے ہاتھ میں کیک کا ٹکڑا اور جوس کا ایک ڈبہ کافی دیر سے پکڑے ہوئے تھا۔ یہ کیک اور جوس اسے ایک راہگیر نے دیا تھا۔ راہگیر نے سمجھا تھا کہ اس کا والد سو رہا ہے۔

    رشتوں میں سب سے بڑا زہر "غداری” کا ہوتا ہے…تحریر:نور فاطمہ

    شہری البکار کے ساتھ ہونے والے اس انجام پر سماجی حلقوں اور سوشل میڈیا سائٹس پر غم کی کیفیت چھا گئی اب اور باقی گورنریٹس میں بہت سے لوگوں کی جانب سے صدمے اور المیے کا اظہار کیا گیاشہریوں نے حوثی ملیشیا کو اس کے افسوسناک انجام کا ذمہ دار ٹھہرایا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز حوثی رہنماؤں کے لیے دہشت گردی کے اکھاڑہ میں تبدیل ہو گئے حوثی عیش و عشرت اور آرام دہ زندگی بسر کر رہے ہیں اور ضرورت مند شہری بھوک سے مر رہے ہیں۔

    سماجی کارکن ابراہیم عسقین نے پلیٹ فارم ’’ فیس بک‘‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یاسر البکار کی موت ہوگئی اور اس کی تصاویر دور دور تک لوگوں میں دیکھنے کے لیے پھیل گئیں، بہت سے لوگ اب گورنریٹ میں ظلم و جبر اور فالج اور دل کے دورے کے درد سے مر رہے ہیں اور ان کے بارے میں کسی کو بھی علم نہیں ہو رہا یہ لوگ اس وقت فالج کا شکار ہوتے ہیں جب وہ خود کو اپنے بچوں اور خاندانوں کے لیے روزی فراہم کرنے کے قابل نہیں پاتے ہیں۔

    اسرائیل کے وحشیانہ حملے،حماس کمانڈر سمیت مزید 60 فلسطینی شہید

  • متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق ذو الحجہ کا چاند 27 مئی 2025 کی شام کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذو الحجہ کا پہلا دن ہوگا چاند 7:02 صبح اماراتی وقت کے مطابق طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چاند کی ممکنہ رویت عید کی متوقع تاریخ سے مطابقت رکھتی ہے امارات کے سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق، یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات ذو الحجہ 9 تا 12 (1445 ہجری) ہوں گی، جو کہ چار روزہ چھٹیوں پر مشتمل ہوں گی۔

    رشتوں میں سب سے بڑا زہر "غداری” کا ہوتا ہے…تحریر:نور فاطمہ

    اگر عید جمعہ کو ہوئی تو عوام کو جمعرات اور جمعہ کی سرکاری تعطیلات کے بعد ہفتہ اور اتوار کا معمول کا ویک اینڈ بھی حاصل ہوگا، یوں یہ ایک طویل ویک اینڈ بن جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان میں ابتدائی فلکیاتی حسابات کے مطابق عید الاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ منائے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان مرکز ی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔

    اسرائیل کے وحشیانہ حملے،حماس کمانڈر سمیت مزید 60 فلسطینی شہید