Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • محکمہ تعلیم  کی دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم اور مریم نواز  شامل ہونے کی تصدیق

    محکمہ تعلیم کی دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم اور مریم نواز شامل ہونے کی تصدیق

    لاہور: پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر شامل کر دی گئیں۔

    باغی ٹی وی :محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر شامل کرنے کی تصدیق کر دی،ترجمان کے مطابق نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے بااثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز باب 8، صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں شامل ہیں۔

    محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز، کلثوم نواز کے نام اور تصاویرشائع کی گئی ہیں، نظر ثانی شدہ نصابی کتاب فی الحال چھپائی کے مرحلے میں ہے، نئی مطالعہ پاکستان 2025 کے تعلیمی سال میں نصاب کا حصہ ہوگی، نئی نصابی کتاب کا آن لائن ورژن موجود ہے۔

    10th class sst

    ’1947 سے اب تک قومی ترقی میں خواتین کا کردار‘ کے باب کے مطابق کلثوم نواز کو ایک ’بہادر خاتون‘ کے طور پر دکھایا گیا ہے جنہوں نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں 1999 سے 2008 تک پاکستان میں آمریت کے خلاف کردار ادا کیا۔

  • اگر سندھ میں بنجر زمین آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو بلوچستان میں کیوں نہیں

    اگر سندھ میں بنجر زمین آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو بلوچستان میں کیوں نہیں

    اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب اپنے پانی سے کینال بنا رہا ہے تو اعتراض نہیں بنتا، ایسی باتیں نہ ہوں کہ فیڈریشن ٹوٹ جائے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر شیری رحمان نے پہلے سے منظور شدہ تحریک التواء ایوان میں بحث کیلئے پیش کی، شیری رحمان نے کہا کہ معاملے پر سندھ کے تمام علاقوں میں شدید احتجاج ہوا، حکومتی فیصلے پر سندھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے واضح اعتراض کیا۔

    شیری رحمان نے کہا کہ چولستان کے ریگستان کو ہریالی میں تبدیل کرنے کیلئے پانی تبدیل کیا جا رہا ہے، 25 سال سے ارسا پانی کی کمی رپورٹ کر رہی ہے، کوشش ہوتی ہے اس پر منصفانہ تقسیم ہو، بلوچستان اور سندھ دونوں صوبے اس معاملے پر اعتراض کر چکے ہیں، سا ت ملین ایکڑ کس طرح زرخیز بنائیں گے جبکہ پانی نہیں ہے، کوٹری اور گڈو سے پیچھے دریائے سندھ ٹھاٹے مارا کرتا تھا، اب وہ صورتحال کہاں ہے سب کو پتہ ہے، پانی کم ہے، کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں بوند بوند پانی کو شہری ترستے ہیں گیارہ ماہ سے مشترکہ مفادات کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، تین تین ماہ کے بعد سی سی آئی کی میٹنگ ہونی چاہیے، حکومت کو اس پر واضح کرنا ہوگا کہ وہ چاہتی کیا ہے۔

    پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراکر دیا گیا

    جس کے بعد ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کونسا فیصلہ ہوا ہے جس کو روکنا ہے، ایسا کوئی فیصلہ ہوا جس سے دوسرے صوبہ کا حق مارا ہے تو سامنے لائیں، اگر پنجاب اپنے حصے کے پانی سے کینال بنا رہا ہے تو کوئی اعتراض نہیں بنتا، اگر سندھ یا کسی اور کا حصہ پنجاب استعمال کررہا ہے تو اعتراض بنتا ہے، معاہدے کے تحت اگر پنجاب نہریں بنا رہا ہے تو بحث نہیں بنتی، ایسی باتیں نہیں ہونی چاہیں کہ فیڈریشن ٹوٹ جائے۔

    کراچی : ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    پاکستان پیپلز پرٹی کے سینیٹر جام سیف اللہ دھاریجو بولے کہ سندھ میں پانی کم ہوتا ہے تو بلوچستان میں پانی نہیں جاتا، جب بھی پانی کی کمی ہوتی ہے تو بلوچستان کے لئے مسئلہ ہوتا ہے، ایک علاقہ سیراب کرنے سے دوسرا علاقہ بنجر نہیں ہونا چاہئے، زور زبردستی سے کوئی کینال نہیں بننی چاہیئے، سی سی آئی اجلاس نہیں بلایا جا رہا تو پھر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

    جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر سندھ میں بنجر زمین آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو بلوچستان میں کیوں نہیں، بلوچستان کے پاس زمین بھی زیادہ ہے، آباد کرائی جا سکتی ہے۔

    لاہور جمخانہ کلب اراضی کیس، تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش ،حیران کن انکشافات

  • پنجاب میں  سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراکر دیا گیا

    پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراکر دیا گیا

    لاہور: پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراکر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار سکیم کیلئے 84ارب روپے مختص کر دیئے گئے،کاروبار فنانس سکیم کے تحت 36ارب کے بلاسود قرض دیئے جائیں گے،سکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے قرض دیئے جائیں گے،قرض 5سال کی آسان اقسا ط میں واپس کیا جائے گا25سے 55سال تک پنجاب کےرہائشی قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں قرض کیلئے درخواستگزار کا فائلر ہونا اہلیت قراردیا گیا ہے سکیم کیلئے گھر بیٹھے آن لائن درخواست کے لئے ویب پورٹل پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

    اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10 لاکھ تک بلاسود قرض دیئے جائیں گے، آسان کاروبار کارڈ کے تحت قرض 3 سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد آسان کاروبار کارڈ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں، کارڈ کے لئے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جاسکے گی، کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس، ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی، کارڈ کے ذریعے25فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے۔قرض کیلئے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے،سٹارپ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10لاکھ روپے تک قرض دیاجائے گا-

    21 اور 25 جنوری کو آسمان پر 6 سیاروں کا دلکش نظارہ کر سکیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں،تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع حکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • کراچی : ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی چھاپا مار ٹیم نے ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیم نے صدر کے علاقے میں کارروائی کی اور جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ہزار 500 جعلی ڈالرز برآمد کرلیے قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز ایک پارٹی کو سپلائی کرنے کے لیے انتظار کر رہا تھا ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرزکی ڈیل کرنے والےنعیم احمد نامی ملزم کو واٹرپمپ سےگرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ جعلی ڈالرزسپلائی کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتار ی کے لیے بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    مصطفی آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس دوران ایک کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1800 گرام آئس اور ایک کلو چرس برآمد کرلی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    21 اور 25 جنوری کو آسمان پر 6 سیاروں کا دلکش نظارہ کر سکیں گے

    پولیس کے مطابق نائیجیرین باشندہ جیف عرصہ 16 سال سے پاکستان میں رہائش پذیر تھا اور اس نے پاکستان ہی میں شادی کررکھی تھی ملزم پس پردہ منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا تھاملزم نے لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں، فارم ہاؤسز سمیت دیگر مقامات پر منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف بھی کیا ہےملزم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    لاہور جمخانہ کلب اراضی کیس، تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش ،حیران کن انکشافات

  • اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلام آباد: اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں،اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج مبشرحسن چشتی نے علی امین گنڈاپورکے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شرا ب برآمدگی کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں، ملزم کو پیش نہیں کرتے۔

    اپنے بچوں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیمی سےبچانے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ،وزیراعظم

    عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا، عدالتی آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب کر لی،وکیل علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ ملزم کی بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کریں، اس حوالے سے عدالتی حکم موجود ہے۔

    سیشن جج نے کہا کہ آپ استثناء کی درخواستیں دےکر صرف عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں، علی امین گنڈاپورکے متعدد وار نٹ جاری ہوئے، تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کرائی جارہی، اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ آپ بریت کی درخواست پرپہلے فیصلہ کریں، اس سےمتعلق عدالتی حکم موجود ہے۔

    لاہور جمخانہ کلب اراضی کیس، تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش ،حیران کن انکشافات

    بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثناء کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں 29جنوری تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

    21 اور 25 جنوری کو آسمان پر 6 سیاروں کا دلکش نظارہ کر سکیں گے

  • اپنے بچوں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیمی  سےبچانے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ،وزیراعظم

    اپنے بچوں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیمی سےبچانے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج کی آمد ہے، امید ہے اس سال پاکستانی عازمین کے لیے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سمیت تمام مقامات پر بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب دست بہ دعا ہیں کہ حماس اسرائیل جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں بدل جائے اس میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، جن میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز، انجینئرز، نوجوان سب شامل ہیں ہزاروں کو جیلوں میں بند کردیا گیا اور غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے پاکستان نے ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی ہم سے جو بن سکا ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، غزہ میں اب تعمیر نو کا مرحلہ بھی شروع ہونے والا ہے، جس میں پاکستان اپنا حصہ ڈالتے ہوئے فرض ادا کرے گا۔

    لاہور جمخانہ کلب اراضی کیس، تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش ،حیران کن انکشافات

    وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز گوادر ائیرپورٹ کا فضائی آپریشن شروع ہوا، یہ بہت خوش آئند بات ہے چین کی 230 ملین ڈالر کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے، جس سے گوادر ائیرپورٹ پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں میں شامل ہوگیا ہے یہ ائیرپورٹ بلوچستان اور ملک کی معیشت کے لیے بہت سودمند ثابت ہوگاچین جیسا دوست ملک، جس نے اپنے وسائل سے پاکستان کو تحفتاً یہ پورٹ دیا ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

    21 اور 25 جنوری کو آسمان پر 6 سیاروں کا دلکش نظارہ کر سکیں گے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو عناصر پاکستان کے ساتھ دشمنی پر اترے ہوئے ہیں اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں، انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ قتل و غارت کرکے وہ نہ صرف بلوچستان کے عوام کے خلاف جا رہے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے ساتھ صریحاً دشمنی ہے جو بھی محاذ آرائی کررہے ہیں یہ پاکستان دشمنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈبینک نے طویل مدتی شراکت داری کا فریم ورک بنایا ہے، جس کے تحت آئندہ 10 برس میں 20 ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی جائے گی، گو کہ یہ قرض ہے تاہم اگر ہمارے شعبوں کو عالمی اداروں کے ذریعے تقویت ملتی ہے تو ہمیں اس کو یقیناً خوش آمدید کہنا ہوگا اور اس کی راہ میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    امریکہ اور طالبان کے مابین قیدیوں کا تبادلہ،ایک افغان،دوامریکی شہری رہا

    وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے دسمبر میں اس شعبے میں 348 ملین ڈالرز کی آئی ٹی ایکسپورٹس ہوئی ہیں اس کے لیے میں اس پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے، جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا اسی طرح حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے جامع پروگرام کا علان کیا تھا، اسے بھی مزید آگے بڑھائیں گے حکومت ملکی معیشت کو مزید بہتر کرنے کے لیے اپنی تمام کاوشیں جاری رکھے گی-

    محسن نقوی کی واشنگٹن میں خصوصی عشائیہ میں شرکت

    انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے خاتمے کے لیے جو کاوشیں جاری ہیں، جو قربانیاں دی جا رہی ہیں، حکومت اور عوام چاہ کر بھی شہدا کا قرض نہیں اتار سکتے،جس کے بدلے میں ملک میں امن قائم ہوگا اور ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگاہمیں من حیث القوم پوری طرح ادراک ہونا چاہیے کہ اپنے بچوں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچانا، اس سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہے۔

  • لاہور جمخانہ کلب  اراضی کیس، تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش ،حیران کن انکشافات

    لاہور جمخانہ کلب اراضی کیس، تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش ،حیران کن انکشافات

    لاہور جمخانہ کلب کو سرکاری اراضی لیزپردینےسےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رپورٹ کے مندرجات پڑھتےہوئے حیران کن انکشافات کیے انہوں نے بتایا کہ لاہورجمخانہ کلب کے پاس ایک ہزار 90 کنال سرکاری اراضی ہے، جس کو 50 پیسے فی کنال لیز پر دیاگیا،یہ پیسےبھی ادا نہیں کیے جاتے۔

    سپیکر ملک محمد احمد خان نے بتایاکہ جمخانہ کی زمین کا کرایہ 50پیسہ فی کنال رکھا گیا،افسوس ہے کہ وہ بھی جمع نہیں کروایا گیا،باغ جناح میں فلوری کلچر گارڈن کی 8ایکٹر زمین پر بھی بطور تجاوزات جمخانہ نے قبضہ کیاہوا ہے، یہ الزام لگایا گیا ہے کہ لیز کا معاملہ ایوان میں دباؤ کے ہتھکنڈے کے طور پر اٹھایا گیا کیونکہ مجھے کہا گیا کہ جمخانہ کلب کی کچھ ممبر شپس دلوانا چاہتے ہیں، میں نے جمخانہ کلب کی انتظامیہ کو بتایا کہ ہمارے پاس تو پیدائش سے پہلے کی ہی ممبر شپ ہے۔

    21 اور 25 جنوری کو آسمان پر 6 سیاروں کا دلکش نظارہ کر سکیں گے

    سپیکرنےکہاغریب آدمی کی 50فٹ کی دکان کا کرایہ 10ہزار تھا جوپانچ ہزار فیصد تک بڑھا دیا گیا،اگر کوٹ رادھا کشن، کھڈیاں خاص، دیپالپور ، پاکپتن سمیت دیگر شہروں کی دکانوں کے کرایہ پر جمخانہ کلب کا ایک ماہ کا کرایہ لے لیا جائے، تو غریبوں کو بے گھر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جمخانہ کلب کے معاملے کو ایوان پر چھوڑتا ہوں ۔

    سعودی جیلوں سے 2019 سے 2024 تک 7 ہزار 208 پاکستانی رہا

  • 21  اور 25 جنوری  کو  آسمان پر 6 سیاروں کا دلکش نظارہ  کر سکیں گے

    21 اور 25 جنوری کو آسمان پر 6 سیاروں کا دلکش نظارہ کر سکیں گے

    اسلام آباد: 21 جنوری اور 25 جنوری کو آپ آسمان پر 6 سیاروں کا دلکش نظارہ کر سکیں گے-

    باغی ٹی وی: ماہرین فلکیات کے مطابق 6 میں سے 4 سیاروں یعنی زہرہ، مشتری، زحل اور مریخ کو دیکھنے کے لیے آپ کو دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ کھلی آنکھوں سے انہیں سورج غروب ہونے کے بعد دیکھا جاسکتا ہے البتہ نیپچون اور یورینس کو دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہوگی زہرہ اور زحل تو ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب موجود ہوں گے۔

    سیاروں کی اس طرح کی قطار بہت زیادہ غیرمعمولی نہیں مگر متعدد سیاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ہر سال نہیں ملتا، جس وجہ سے یہ پلینٹ پریڈ بہت خاص ہے اگر آپ سیاروں کو آسمان پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین وقت سورج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد ہوگا زہرہ اور زحل جنوب مغرب میں جگمگا رہے ہوں گے جبکہ مشتری جنوب مشرقی آسمان پر چھایا ہوا ہوگا اور مریخ مشرق میں نظر آئے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ حلف برداری،پاکستان سے کون کون شریک ہوا

    سیاروں کے نظر آنے کا یہ سلسلہ 3 گھنٹوں تک برقرار رہے گا جس کے بعد زہرہ اور زحل مغرب میں غروب ہو جائیں گےان سیاروں کے بہترین نظارے کے لیے شہروں کی روشنی سے دور کسی تاریک جگہ کا رخ کریں اور جنوب مشرقی افق پر نظر رکھیں۔

    زہرہ آسمان پر چاند کے بعد دوسرا روشن ترین نظارہ پیش کرتا ہے اور اس کی جگمگاہٹ زحل سے 110 گنا زیادہ ہوگی یہ دونوں سیارے حیران کن حد تک ایک دوسرے کے قریب ہوں گے اور دوربین یا آنکھوں سے بھی دنگ کر دینے والا نظارہ پیش کریں گے۔

    پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں،اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن سے استدعا

    نیپچون زحل اور زہرہ کے بالکل اوپر ہوگا جبکہ یورینس کو آپ مشتری کے اوپر دریافت کرسکتے ہیں مریخ 2022 کے بعد اب سب سے زیادہ روشن ہے، یعنی زمین براہ راست مریخ اور سورج کے درمیان آچکی ہے اور اس وجہ سے سرخ سیارہ مشرق میں زیادہ جگمگاتا نظر آرہا ہے سیاروں کی یہ پریڈ یہاں ختم نہیں ہو جائے گی بلکہ 31 جنوری کو چاند بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائے گا جو زحل سے محض ایک ڈگری دور نظر آئے گا یکم فروری کو چاند زہرہ کے قریب ہو جائے گا جس سے رات کو آسمان پر ایک اور خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

    سعودی جیلوں سے 2019 سے 2024 تک 7 ہزار 208 پاکستانی رہا

  • سینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور

    سینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور

    اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا گیا،جبکہ دیت سے متعلق بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر دنیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا، اس دوران وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بل کی مخالفت نہیں کی، اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، قومی اسمبلی نے حال ہی میں ہاؤس فنانس کمیٹی کو تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق اختیار دیا،سینیٹ میں بھی ہاؤس فنانس کمیٹی کو تنخواہو ں اور الائونسز سے متعلق اختیار دیا جارہا ہے، دونوں ایوانوں میں اب یکساں پالیسی ہوگی، اس لیے مخالفت نہیں کی –

    اجلاس کے دوران دیت سے متعلق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کردیا گیا۔

    مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق

    وزیرقانون نے کہا کہ دیت کی کم سے کم حد متعین ہے لیکن زیادہ سے زیادہ دیت کی حد مقرر نہیں، راضی نامے کی صورت میں دیت طے کرنے کا حق ورثا اور متاثرہ شخص کے پاس ہےورثادیت کی رقم پچاس کروڑ اور ایک ارب بھی مانگ سکتے ہیں، عدالت نے طے کرنا ہے کہ کتنی دیت آرڈر کرنی ہے۔

    اس کے علاوہ سینیٹر محسن عزیز کا اسلام آباد صحت عامہ انضباط ترمیمی بل 2025 متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہمارے سینیٹرز نہ ہونے کا ہمیں ایوان میں نقصان ہے ، ایک سال ہوگیا ہے خیبرپختونخوا میں سینٹ کا انتخاب نہیں ہوا۔

    صدرمملکت سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات

    جبکہ سینیٹر عبدالقادر کا دستور ترمیمی بل 2025 بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا علاوہ ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے منظور کرلیا گیا،بل سینیٹرز محسن عزیز کی جانب سے پیش کیا گیا۔

    اسی طرح سینیٹ اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل سے متعلق تحریک مسترد کردی گئی شبلی فراز نے پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل کے متعلق تحریک پیش کی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی بہت سی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق نہیں پاکستان کی مصنوعات برآمد کے لیے عالمی معیار کے مطابق نہیں ہوتیں، پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ایک کرپٹ ادارہ بن چکا ہے اتھارٹی کو کراچی سے اسلام آباد لانے سے اس کی کارکردگی بہتر ہوگی

    ثانیہ مرزا کےا ماراتی بزنس ٹائیکون کیساتھ تعلقات کی خبریں

  • مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق

    مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق

    اسلام آباد:وزارت خارجہ اور مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے بچ جانے کی تصدیق کردی-

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر، ایک اور پاکستانی شہری ڈخلا، مراکش کے قریب کشتی کے سانحے میں زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہے،بچ جانے والے پاکستانیوں کی تصدیق شدہ تعداد 22 ہو گئی،زندہ بچ جانے والے پاکستا نی کا نام محمد عدیل ولد محمد رشید اور کا شناختی کرڈ نمبر نمبر7-0822424-35404 ہے۔

    دوسری جانب مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کی جانب سے اسپین جانے کے لیے ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    پنجاب:بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

    مراکش کشتی واقعے میں گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں بھٹی بھنگو کے ایک ہی گھر کے دو نوجوان بھی لقمہ اجل بن گئے جنہوں نے اسپین جانے کے لیے ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دیئے تھے21 سالہ شہریار اور 22 سالہ افتخار 4 ماہ قبل اسپین جانے کے لیےگھر سے نکلے تھے، جبکہ قانونی طریقے سے اسپین جانے کے لیےایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دیئے تھے، والد کے مطابق ایجنٹ طارق، فائزہ اور عامر گورایہ نے پیسے وصول کیے۔

    چین میں گھناؤنے جرائم کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی

    متوفین کے والد کے مطابق اسپین کے قریب کشتی حادثہ میں شہریار اور افتخار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، کشتی حادثے میں بچ جانے والوں نے تصاویرسے ہمیں تصدیق کی،جاں بحق نوجوانوں کے والد نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    ثانیہ مرزا کےا ماراتی بزنس ٹائیکون کیساتھ تعلقات کی خبریں