Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مہاتما گاندھی کی پڑپوتی نیلم بین پاریکھ چل بسیں

    مہاتما گاندھی کی پڑپوتی نیلم بین پاریکھ چل بسیں

    گجرات: مہاتما گاندھی کی پڑپوتی نیلم بین پاریکھ انتقال کرگئیں۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے شہر نوساری میں گزشتہ روز مہاتما گاندھی کی پڑپوتی نیلم بین پاریکھ 93 سال کی عمر میں چل بسیں،نیلم بین پاریکھ مہاتما گاندھی کے بیٹے ہری داس گاندھی کی پوتی تھیں اور اپنے بیٹے ڈاکٹر سمیر پاریکھ کے ساتھ ضلع نوساری میں مقیم تھیں۔

    ان کی آخری رسومات آج صبح 8 بجے ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئیں،نیلم بین گاندھیی نظریے پر یقین رکھتی تھیں، انہوں نے اپنی زندگی سچائی اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی تھی۔

    سیف علی خان حملہ کیس،ملزم کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    ڈاکٹر پاریکھ نے کہا، "میری والدہ کو کسی بیماری کا سامنا نہیں تھا لیکن گزشتہ چند دنوں سے، انہوں نے عمر کی وجہ سے کھانا تقریباً ترک کر دیا تھا انہیں شدید آسٹیوپوروسس تھا اور وہ آہستہ آہستہ کمزور ہو رہی تھیں۔ آج صبح، میں نے اپنے ہسپتال نہ جانے کا فیصلہ کیا۔ میں نے ان کے پاس بیٹھ کر اس کا ہاتھ پکڑا۔ میں نے آہستہ آہستہ ان کی نبض کم ہوتی محسوس کی اور وہ بغیر کسی تکلیف کے آرام سے گزر گئیں” ڈاکٹر پاریکھ نے کہا کہ اگرچہ اس نے گاندھیائی نظریات کو خاندان پر مسلط نہیں کیا، لیکن یہ ان کی ذاتی اقدار تھیں جنہوں نے انہیں اپنی زندگی میں متاثر کیا۔

    سلمان خان کی بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سےمداحوں کو عید کی مبارکباد

    وہ کہتے ہیں، "میرے والدین، یوگیندر بھائی اور نیلم بین نے 1955 میں اس کی گریجویشن کے بعد بمبئی چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی دیہی علاقوں میں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ پہلے دیہی سوراشٹرا میں رہتے تھے اور مختصر طور پر ونوبا بھاوے کی بھوڈن تحریک میں شامل ہوئے تھے۔ کچھ مہینوں تک، وہ گجرات کے ایک دور افتادہ گاؤں V662 سے پہلے جنوبی گجرات کے شدیفہ کے ایک گاؤں میں رہتے تھے۔ ابتدائی طور پر، اس نے تاپی ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں ایک اسکول شروع کیا لیکن بعد میں وہ ویارا میں دکشینا پاتھا میں سکونت اختیار کی، جہاں وہ اپنی ریٹائرمنٹ تک اسکول کے کوارٹر میں رہتی تھیں۔

    فواد خان کی 9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی تنازع کا شکار ہوگئی

  • سلمان خان کی بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سےمداحوں کو عید کی مبارکباد

    سلمان خان کی بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سےمداحوں کو عید کی مبارکباد

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اس سال بھی گھر کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی۔

    باغی ٹی وی: سلمان خا ن نے انسٹاگرام پر عید کے موقع پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں اداکار کو بالکونی میں لگے بلٹ پرو ف شیشے کے پیچھے سے اپنی بھانجی کےہمراہ گھر کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوئےمداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شکریہ ،تھینک یو اور آپ سب کو عید مبارک۔

    فواد خان کی 9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی تنازع کا شکار ہوگئی

    واضح رہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کہنے پر اداکار پر قاتلانہ حملے کیے جا چُکے ہیں جس کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ان کے گھر کی بالکونی میں بلٹ پروف شیشے بھی لگوائے گئے ہیں،جبکہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ کی تشہیر کو بھی محدود رکھا گیا تھا۔

  • فواد خان کی  9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی  تنازع کا شکار ہوگئی

    فواد خان کی 9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی تنازع کا شکار ہوگئی

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان 9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں –

    باغی ٹی وی : اداکار فواد خان فلم ’عبیر گلال‘ سے 9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں تاہم ان کی واپسی ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق راج ٹھاکرے کی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز کی مخالفت کر دی ہے۔

    گزشتہ روز فواد خان اور اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد ایم این ایس نے اس کی مخالفت کی ہے،ایم این ایس کے ترجمان امیہ کھوپکر نے فواد خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم عبیر گلال میں پاکستانی فنکار کے شامل ہونے کی وجہ سے فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے، کسی بھی حالت میں ہم ایسی فلموں کو ریاست میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جس میں پا کستانی فنکار موجود ہوں، ہم فلم کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور جلد ہی مکمل بیان جاری کریں گے۔

    بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعظم

    دوسری جانب ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے بھی ایم این ایس کے مؤقف کی حمایت کی-

    واضح رہے کہ 2023 میں بھارتی عدالت نے شیو سینا کی جماعت کی جانب سے دائر کردہ اپیل مسترد کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر عائد خود ساختہ پابندی ختم کر دی تھی،اس کے باوجود ہندو انتہا پسند جماعتوں نے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے پر خود ساختہ پابندی کو برقرار رکھا ہوا ہے-

    بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعظم

  • سلمان خان کی فلم "سکندر” کو باکس آفس پر کمائی میں مشکلات کا سامنا

    سلمان خان کی فلم "سکندر” کو باکس آفس پر کمائی میں مشکلات کا سامنا

    ممبئی: بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم سکندر کو باکس آفس پر کمائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم”سکندر” نے تیسرے دن فلم نے صرف 19.5 کروڑ روپے کمائے، جو کہ ریلیز کے پہلے دن کی کمائی کے مقابلے میں نمایاں کم تھے، فلم نے اتوار کو ریلیز ہونے کے بعد پہلے دن 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

    عید کے دن فلم نے کچھ بہتری دکھائی اور 29 کروڑ روپے کمائے، لیکن اس کے بعد کے دنوں میں کمائی میں تیزی سے کمی آئی، 3 دنوں میں فلم کی مجموعی کمائی 74.5 کروڑ روپے رہی،جبکہ فلم کا بجٹ 200 کروڑ روپے تھا، جس کے مقابلے میں ابتدائی کلیکشن توقعات سے کم ہے۔

    38 سالہ خاتون آشنا کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار

    ماہرین کے مطابق سکندر کی ابتدائی کمائی مایوس کن رہی، خاص طور پر پشپا 2 کے مقابلے میں، فلم کی کہانی اور سلمان خان کے ایکشن پیکڈ کردار نے مداحوں کو کچھ حد تک متاثر تو کیا، لیکن مجموعی طور پر یہ فلم باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔

    دوسری جانب الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے سکندر کو باکس آفس پر سخت ٹف ٹائم دیا ہے، پشپا 2 کے ہندی ورژن نے تیسرے دن ہی 73.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ فلم کی تین دنوں کی مجموعی کمائی 200.7 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

    ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کا بیٹی کے ہمراہ”کجرا رے” پر رقص

  • پہلگام واقعہ : بھارتی ماہرین او ربی بی سی  نے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

    پہلگام واقعہ : بھارتی ماہرین او ربی بی سی نے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

    پہلگام فالس فلیگ/ بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا-

    پہلگام فالس فلیگ حملے میں مودی، بھارتی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری،بھارت کے جغرافیائی اور سیاسی ماہرین نے بھی پہلگام حملے پر مودی سرکار کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے الزامات کو بے نقاب کردیا۔

    مودی سرکار کے پہلگام حملے پر پاکستان پر عائد کیے گئے یہ الزامات اتنے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں خود بھارتی عوام اسے درست ماننے کو تیار نہیں عوام کے ساتھ ساتھ بھارت کا دانشور طبقہ بھی مودی سرکار کی باتوں پر کان دھرنے کو تیار نہیں ہے۔

    بی بی سی نے پہلگام حملے کےحوالے مودی سرکار اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے کردار پر سوالات اٹھا دئیے،پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے سیلیش بھائی کلاٹھیا کی بیوہ شیتل کلاٹھیا تعزیت کیلئے آنے والے وزیر پر برس پڑیں-

    شیتل کلاٹھیا نے کہا کہ آپ کے پاس بہت سی وی آئی پی کاریں ہیں لیکن ٹیکس دینے والوں کا کیا ہےپہلگام میں 26 افراد مارے گئے وہاں نہ تو کوئی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی میڈیکل ٹیم-

    پہلگام حملے میں بال بال بچ جانے والے پارس جین نے دعویٰ کیا کہ:’’پہلگام کے مقام پر نہ تو کوئی پولیس اہلکار موجود تھا اور نہ ہی فوجی اہلکار‘‘

    بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق:’’سی آر پی ایف کا کیمپ حملے کی جگہ سے 7 کلومیٹر جبکہ راشٹریہ رائفلز محض 5 کلومیٹر دور تھی‘‘

    بی بی سی نے بھی اپنی رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا ہے کہ پہلگام جیسے سیاحتی مقام پر سکیورٹی کیوں موجود نہ تھی؟پہلگام حملے کے بعد پولیس کم از کم ایک گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی،پہلگام حملہ سکیورٹی کی مجموعی خامی کا نتیجہ ہے، جس جگہ اتنی بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں وہاں ایک بھی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں-

    بھارتی صحافی اورکشمیر امورکی ماہر انورادھا بھسین نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پہلگام واقعہ دنیا کے سب سے بڑے فوجی زون میں پیش آیایہ تصور کرنا بھی محال ہے کہ جس جگہ لاکھوں فوجی تعینات ہوں وہاں کس طرح دہشت گردی کا کوئی واقعہ اتبنے کھلے عام ہوسکتا ہے
    پہلگام حملے کے محض چند گھنٹوں بعد ہی حملہ آوروں کے نام سامنے آجانا اور پھر ان کے اسکیچ بھی بن جائیں یہ سب عجیب ہے۔

    انورادھا بھسین نے کہا کہ جائے وقوعہ سکیورٹی فورسزکو پہنچنے میں وقت لگا پھر اتنی جلدی حملہ آوروں کی شناخت کیسے ہوئی اور اسکیچ بھی بن گئے اب تک کی تحقیقات زیادہ قابل اعتبار نہیں لگتیں۔

    صحافی انورادھا بھسین نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو پہلگام پہنچنے میں تو دیر ہوئی مگر چند گھنٹوں میں ان کے پاس حملہ آوروں کی تصاویر تھیں،
    آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد بھی کشمیر میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں-

    علاوہ ازیں سیکیورٹی امور کے ماہر بھارتی تجزیہ نگار امیتابھ مٹو نے بھی اعتراف کیا کہ پہلگام حملہ انٹیلی جنس ناکامی اور بہت بڑی کوتاہی تھی۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی بی سی کی یہ رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ بھارتی فوج اور اس کی انٹیلیجنس پہلگام میں مکمل طور پر ناکام رہے، بھارت کو چاہئے کہ وہ پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے اپنی سکیورٹی کی ناکامیوں کو دور کرے، بھارت کے پہلگام فالس فلیگ حملےکےحوالے سے اب ہر جانب سے آوازیں اٹھ رہی ہیں-

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان کی سزا کیخلاف  اپیل اس سال مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں

    190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل اس سال مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل اس سال اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ رواں برس 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی،یہ بیان رجسٹرار آفس نےرپورٹ قائمقام چیف جسٹس کے بینچ میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق سزائے موت کے خلاف 2017 کی اپیل سب سے پرانی عدالت میں مقرر ہے، دائر ہونے کے بعد اپیلیں اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مجموعی طور پر سزا کے خلاف 279 اپیلیں زیر التوا ہیں، سزائے موت کی 63 عمر قید کی 73 اپیلیں زیر التوا ہیں، سات سال سے زائد سزا کی 88 جبکہ سات سال قید کی 55 اپیلیں زیر التوا ہیں بانی پی ٹی آئی کی اپیل ابھی موشن اسٹیج پر ہے، اس اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی اسکے بعد اپنے نمبر پر لگے گی، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق فکسیشن پالیسی مرتب کی گئی۔

    بھارتی فوج میں "سکھ”اہلکاروں کی وفاداری پرشک،خفیہ دستاویزات لیک

    رپورٹ کے مطابق فکسیشن پالیسی کے مطابق زیر التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا، سزائے موت کے خلاف سب سے پرانی زیر التوا اپیل 2017 کی ہے، اپیلیں دائر ہونے کے بعد اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں بانی پی ٹی آئی کی 14 سال قید کی سزا کیخلاف اپیل 31 جنوری 2025 کو دائر ہوئی، اپیل کو پیپر بکس کی تیاری کے بعد اپنے نمبر پر لگایا جاتا ہےنیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ڈائریکشنز کے مطابق 2025 میں مقرر ہونے کا امکان نہیں۔

    پہلگام،بھارت ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کردہ حقائق کو جھٹلا نے میں بری طرح ناکام

  • وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد

    وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد

    جاتی امرا: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے جاتی امراء میں آبائی قبرستان میں اپنے والدین، بھائی اور بھابھی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وقت گزارا، شہباز شریف نے دوپہر کاکھانا شریف فیملی کےہمراہ کھایا، نواز شریف نےجاتی امراء میں آج وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام شریف خاندان کو کھا نے پر مدعو کر رکھا تھا۔

  • ہمیں یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں،یوسف رضا گیلانی

    ہمیں یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں،یوسف رضا گیلانی

    ملتان : چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں، پیپلزپارٹی اپنے تحفظات پر بات کر رہی ہے تمام مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے گا، ملیشیاء میں عالمی کانفرنس میں دعوت ملی ہے، کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سمیت مسائل اٹھاؤں گا۔

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مظلوم فلسطینی اور کشمیریوں کیلئے دعاگو ہوں، پاک افواج دہشت گردی کےخلاف قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں، ملک کو ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    آرمی چیف کا عید الفطر پر وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

    سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے،رانا ثنااللہ

    وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر اور ملائیشین ہم منصب سے رابطہ

  • آرمی چیف کا عید الفطر پر وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

    آرمی چیف کا عید الفطر پر وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی، آرمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ آپ کی وابستگی اور قربانیاں نہ صرف ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہیں، انہوں نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے،رانا ثنااللہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کی جدوجہد ہی ہماری کامیابی کی بنیاد ہے،آرمی چیف کے دورے پر پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے،رانا ثنااللہ

    سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں رانا ثنااللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہم عید کی خوشیاں منارہے ہیں، شہدا اور ان کی فیملیاں ہماری محسن ہیں، ان قربانیوں سے ملک کا وجود ہےقوم کا دوٹوک فیصلہ ہے اب دہشت گردی برداشت نہیں ہوگی، بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہمدرد بھی برداشت نہیں ہوں گے، دنیا جان چکی کہ ہم معاشی بحران سے باہر آچکے ہیں، تمام بڑے ادارے ملک کی اچھی معاشی سرگرمیوں کی رپورٹ دے رہے ہیں مہنگائی کم ہوئی عام آدمی کےحالات بہتر ہوں گے، پنجاب حکومت نے عام آدمی کی مشکلات کو مدنظر رکھتے پلان بنایا، ہر ریلیف کا مقصد عام شہری کو سہولت دینا ہے، ن لیگ کی خدمت کی سیاست ہے، جن لوگوں نے نفرت کو سیاست بنایا وہ انجام کو پہنچیں گے۔

    کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتیں ،را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی، جو ملکی آئین کو مانتے ہیں، ان سے مذاکرات کرنے، ان کے ناز نخرے اٹھانے کو تیار ہیں مگر ان کے عمل سے دہشت گردوں کی حمایت کی جھلک نہ آئے۔

    وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر اور ملائیشین ہم منصب سے رابطہ

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ کو ہم دہشت گرد نہیں کہتے مگر وہ دہشتگرد وں کی مذمت کریں، ان کے سفاکانہ فعل کی مذمت کریں، آل پارٹیز کانفرنس کے معاملہ پر اتحادیوں سے بات کریں گے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی نہیں آئی، جو میڈیا حق سچ کی آواز ہے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، قانون میں ترمیم کی جاسکتی ہے،سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے، صحافتی تنظیموں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، بلدیاتی الیکشن اس سال ہوسکتے ہیں-

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری