Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہم جدید علوم کے خلاف نہیں، تقسیم حکومت نے پیدا کی ہے،مولانا فضل الرحمان

    ہم جدید علوم کے خلاف نہیں، تقسیم حکومت نے پیدا کی ہے،مولانا فضل الرحمان

    مردان: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی: میں جامعتہ الاسلامیہ بابوزئی میں تکمیل درس نظامی کے سلسلے میں پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں دینی مدارس کے ہزاروں طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی،مولانا فضل الر حمان مہمان خصو صی تھے، پارٹی رہنما عطا الحق درویش، ضلعی امیر مولانا امانت شاہ حقانی، مہتمم جامعہ بنوری کراچی ڈاکٹر سید احمد بنوری، مفتی حماد یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الر حمان نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں لیکن انسانیت کے فائدے کی بات کریں گے، مغربی کلچر مذہبی جماعتوں کے پیچھے لگی ہوا ہے قیام پاکستان سے اب تک اسٹیبلشمنٹ اور مغربی قوتیں دینی مدارس کے خلاف سرگرم ہیں، جنرل مشرف کو کہا کہ آپ بھی تسلیم کریں کہ ہم امریکا کے غلام ہیں، ہمارے اسلاف نے جدوجہد کی جب کہ اسٹبشلمنٹ نے اس کی غلامی تسلیم کی۔

    پہلا ٹیسٹ:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا ایشو اٹھایا گیا، ہم جدید علوم کے خلاف نہیں، تقسیم حکومت نے پیدا کی ہے مدارس کی حفاظت کرینگے، مدارس کی رجسٹریشن کا ایشو اٹھایا گیا، ہم جدید علوم کے خلاف نہیں ہیں سیاسی جماعت ہو نے کے ناطے ہم مذاکرا ت کے حق میں ہیں، مذاکرات نیک نیتی کے ساتھ ہونے چاہییں،کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، صوبے میں لوٹ کھسوٹ اور کمیشن مافیا سرگرم ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا الٹی میٹم

  • پہلا ٹیسٹ:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو  شکست دے دی

    پہلا ٹیسٹ:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    ملتان: ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی:ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز ہی بنا سکی،پاکستان کی جانب سے تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔

    اس سے قبل قومی ٹیم نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    محمد رضوان بھی صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 جبکہ گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

  • مراکش کشتی حادثہ:بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کے نام جاری

    مراکش کشتی حادثہ:بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کے نام جاری

    اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے الداخلہ کے قریب مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانی بھی شامل ہیں، رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس دیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی ضروریات تمام متاثرین کو مہیا کر دی ہیں جس میں کھانا، پانی، ادویات اور کپڑے شامل ہیں جبکہ میڈیکل ٹیمیں بھی ریلیف آپریشن میں شامل ہیں آپریشن کی مزید نگرانی کے لیے پاکستانی سفارتخانہ اور حکومت پاکستان مراکش حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    ضیا الحق کا دور سب سے خوفناک تھا،جسٹس اطہرمن اللہ

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری فہرست میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شامیر، تنویر احمد، محمد عباس کاظمی، غلام مصطفیٰ، عمران اقبال، شعیب زعفر، علی حسن، محمد عاصف اور بلال اقبال کے نام شامل ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا الٹی میٹم

    واضح رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم کشتی حادثے میں 36 افرادکو بچالیا گیا ہے،کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے-

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری

  • ضیا الحق کا دور سب سے خوفناک تھا،جسٹس اطہرمن اللہ

    ضیا الحق کا دور سب سے خوفناک تھا،جسٹس اطہرمن اللہ

    لاہور: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ ضیا الحق کا دور سب سے خوفناک تھا-

    باغی ٹی وی : لاہور میں پہلی بین الاقوامی جانوروں کے حقوق اور ماحولیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اہم فیصلوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ عدالت نے جبری گمشدگیوں، قیدیوں کے حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے کئی اہم ججمنٹس دی ہیں۔

    انہوں نے خاص طور پر جبری گمشدگی کے کیسز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسز میں عدالت نے متاثرین کے درد کو سمجھتے ہوئے فیصلے کیے، بطور جج میں اس درد کو محسوس کر سکتا ہوں جو کسی کا عزیز جبری گمشدہ ہونے پر اہل خانہ پر گزرتا ہے۔

    خیبرپختونخوا میں31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

    جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کے چڑیا گھر کے حوالے سے دی گئی ججمنٹ پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ جانوروں کے حقوق کا تحفظ بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا انسانی حقوق کاہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر زندگی قیمتی ہے، چاہے وہ انسان کی ہو، جانور کی یا پودوں کی۔

    انہوں نے پاکستان میں طاقت کے زور پر اقتدار کے حصول اور جنرل ضیاء الحق کے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں طاقت کے زور پر اقتدار پر قبضہ کیاجاتا رہا، یہ دور سب سے خوفناک تھا، جس میں ٹارچر سیلز بنائے گئے اور لوگوں کو مہینوں عقوبت خانوں میں رکھا گیا-

    امریکی معروف ٹک ٹاکر سر پر گولی لگنے سے جاں بحق

    انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی برطرفی اور قتل کا بھی ذکر کیا،کہا کہ منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا۔

    کانفرنس کے دوران انہوں نے جانوروں کے حقوق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے،انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی پہلی بین الاقوامی جانوروں اور ماحولیات کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔

    حماس یرغمالیوں کےنام جاری نہیں کر دیتی،غزہ میں جنگ بندی نہ کریں،اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو حکم

    جسٹس اطہر من اللہ نے بنی گالہ کی خوبصورتی کو داغدار کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹاؤن پلانر نے اسے جانوروں کے قیام کی بہترین جگہ قرار دیا تھا، مگر اشرافیہ نے وہاں رہائش گاہیں قائم کرکے قدرتی خوبصورتی کو نقصان پہنچایا۔

  • خیبرپختونخوا میں31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا میں31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں 11 دن کیلئے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیامحکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں کل سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے پریشر کی کمی کا سامنا ہے، اس لئے سی این جی اسٹیشن کی بندش کا فیصلہ شدید سرد موسم کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا الٹی میٹم

    اس سے قبل بھی 16 جنوری کو پشاور میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی 19 جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کو سوئی گیس فراہمی کے لیے شہر میں سی این جی اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    حماس یرغمالیوں کےنام جاری نہیں کر دیتی،غزہ میں جنگ بندی نہ کریں،اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو حکم

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر  و بحالی کا الٹی میٹم

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا الٹی میٹم

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری کے بعد 455 پر کام شروع ہوگیا ہے، روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری اور 67 پر کام شروع کر دیا گیا ہے-

    اجلاس میں مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز مکمل کرنے کا بھی حکم دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی، مریم نواز ہیلتھ کلینک بننے سے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، دیہات کے عوام کو پہلی مرتبہ شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔

    امریکی معروف ٹک ٹاکر سر پر گولی لگنے سے جاں بحق

    ملازمت کا جھانسہ: تین بچوں کی ماں سے دو افراد کی زیادتی،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی

  • امریکی معروف ٹک ٹاکر  سر پر گولی لگنے سے  جاں بحق

    امریکی معروف ٹک ٹاکر سر پر گولی لگنے سے جاں بحق

    امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس اوڈونیئل سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی: امریکی سوشل میڈیا اسٹار کی موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے ماریکوپا میڈیکل ایگزامنر نے تصدیق کی ہے کہ اوڈونیئل کی مو ت سر پر گولی لگنے سے واقع ہوئی ہےفٹنس انفلوئنسر کے حوالے سے شہرت رکھنے والے امریکی ٹک ٹاک اسٹار کرس اوڈونیئل کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ فٹنس کے ساتھ ہائیکنگ کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے تھے۔

    حالیہ دنوں میں کرس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتنے ایکٹیو نہیں تھے تاہم انہوں نے نومبر 2024 میں اپنی متعدد ہائیکنگ ایڈونچرز کی ریلز شیئر کی تھیں، جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا تھا کہ ان کی موت کے بعد انہیں کیسے یاد کیا جائے گا۔

    امریکا میں ٹک ٹاک بند،ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا گیا
    america
    کرس نے ایک ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’میں حیران ہوں کہ کب میں اس زمین کو چھوڑوں گا، کب میں چوہوں کی دوڑ سے نکلوں گا، جب میں مٹی میں پڑا ہوں، اگر آپ کو میرا چہرہ یاد ہوگا‘‘۔

    دوسری جانب امریکا میں ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر باضابطہ طور پر پابندی لگا دی گئی، روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک ایپ نے ہفتے کی رات سے ہی امریکا میں کام کرنا بند کر دیا تھا اور اسے ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا گیا پابندی سے گھنٹوں قبل ہی ٹک ٹاک آف لائن ہو گیا 170 ملین سے زائد امریکی ٹک ٹاک استعمال کرتےہیں ٹک ٹاک ایک معروف چینی سوشل میڈیا اپیلیکیشن ہے جو اب ایپل اور گوگل ایپ سٹورز پر ڈاؤن لوڈ کے لیے میسر نہیں۔

    حماس یرغمالیوں کےنام جاری نہیں کر دیتی،غزہ میں جنگ بندی نہ کریں،اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو حکم

    روئٹرز کے مطابق ایپلیکیشن کے کام بند کرنے کے بعد ٹک ٹاک صارفین نے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رخ کیا جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ٹک ٹاک بند ہوگیا ہے صارفین کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس ان کے موبائل فون سے خود ہی لاگ آؤٹ ہوگئے۔

  • ملازمت کا جھانسہ: تین بچوں کی ماں سے دو افراد کی زیادتی،ملزمان  ویڈیو بھی بناتے رہے

    ملازمت کا جھانسہ: تین بچوں کی ماں سے دو افراد کی زیادتی،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    راولپنڈی: ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔

    باغی ٹی وی :متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

    سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند سے علیحدگی ہوچکی ہے، اب والدین کی پاس رہتی ہوں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری

    متاثرہ خاتون کے مطابق کال سینٹر میں ملازمت کے دوران فری نامی خاتون سے ملاقات ہوئی، حالات پوچھنے پر اس کو بتایا کہ معاملا ت اچھے نہیں جس پر اس نے بہتر ملازمت دلانے کے لیے سبز باغ دکھائے گھر میں وجود تھی کہ فون کرکے ڈبل روڈ بلوایا جہاں پہنچنے پر دیکھا کہ خانون سمیت دو افراد موجود تھے جنہوں نے اسلحے کی نوک پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان دھمکیاں دیکر نازیبا وڈیو بھی بناتے رہے-

    القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی

    دوسری جانب متاثرہ خاتون نے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں خاتون کو تھانہ نیو ٹاون میں پولیس عملے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے متعلق الزام عائد کیا، خاتون نے کہا کہ تھانے میں مجھے سامنے بٹھا کر قانونی کارروائی کی صورت میں تھانے کچہری کے چکر اور خرچے کا کہہ کر صلح کے لیے دباو ڈالا جاتا رہا۔

    ویڈیو بیان میں متاثرہ خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی فراہمی کی اپیل بھی کی، معاملہ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس میں آیا تو متاثرہ خاتون کے بیان پر خاتون ملزمہ سمیت دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    جنوبی کوریا: معطل صدر کی حراست میں توسیع ، حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا

  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے تمام 8 ججز دستیاب ہوں گے 20 سے 24 جنوری تک کیسز کی سماعت کے لیے 8 سنگل بینچ اور 4 ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔

    پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری جبکہ دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔ تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا۔

    اسی طرح چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر پرشامل ہیں، چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔

    حماس یرغمالیوں کےنام جاری نہیں کر دیتی،غزہ میں جنگ بندی نہ کریں،اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو حکم

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر

    القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی

  • حماس یرغمالیوں کےنام جاری نہیں کر دیتی،غزہ میں جنگ بندی نہ کریں،اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو حکم

    حماس یرغمالیوں کےنام جاری نہیں کر دیتی،غزہ میں جنگ بندی نہ کریں،اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو حکم

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی نہ کرے جب تک کہ حماس یرغمالیوں کے نام جاری نہیں کر دیتی۔

    باغی ٹی وی: الجزیرہ عربی نے اپنی اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں،نابلس میں اسرائیلی فورسز نے متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ شرفی مارکیٹ میں واقع جامع مسجد پر بھی دھاوا بول دیا۔

    اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی لیکن کسی شخص کی گرفتاری یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،تمون کے علاقے میں اسرائیلی افواج نے نئی فوجی چوکیاں بھی قائم کرلیں۔

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر

    الجزیرہ عربی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے وسطی اور جنوبی غزہ پر حملے شروع کر دیئے، غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے شمالی اور مغربی علاقوں پر 4 چھاپے مارے گئےفلسطینی میڈیا نے وسطی شہر دیر البلاح کے ساتھ ساتھ خان یونس شہر کے قریب اباسان کے جنوبی قصبے میں ایک گودام پر اسرائیلی فضائی حملے کی بھی اطلاع دی، جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کو ئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    دوسری جانب سے کچھ دیر قبل روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے رفح کے علاقوں سے انخلا شروع کردیااسرائیلی افواج نے رفح کے علاقوں سے مصر اور غزہ کی سرحد کے ساتھ واقع فلاڈیلفی کوریڈور کی طرف انخلا شروع کر دیا ہےاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی نہ کرے جب تک کہ حماس یرغمالیوں کے نام جاری نہیں کر دیتی۔

    امریکا میں ٹک ٹاک بند،ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا گیا

    وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے آئی ڈی ایف کو ہدایت کی ہے کہ جنگ بندی جو کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 30 منٹ پر نافذ ہونی ہے، اس وقت تک نہیں ہو گی جب تک کہ اسرائیل کو رہائی پانے والوں کی فہرست نہیں مل جاتی جو حماس نے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    دوسری جانب حماس نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کی فہرست میں تاخیر کی وجہ تکنیکی مسائل ہیں، اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے اب تک 3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کی فہرست جاری نہیں کی، غزہ میں جنگ بندی کا طے شدہ وقت گزرگیا۔

    القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی

    واضح رہے کہ 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ آج سے نافذ ہو گا، جس سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکنے کی امید پیدا ہو گئی ہے اسرائیل کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کے بعد غزہ میں اس بات کی تصدیق کر دی کہ معاہدہ مکمل طور پر عمل میں آئے گا۔

    اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ حکومت نے یرغمالیوں کی واپسی کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، اور اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل اپنے ثابت قدم مؤقف کی بدولت امن کے متلاشی فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

    غزہ معاہدہ : 6ہفتوں کی جنگ بندی پر عمل درآمد 3 مراحل میں کیا جائے گا،قطری وزیر اعظم

    جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ہم نے مشرقِ وسطیٰ کا چہرہ بدل دیا ہے۔ ہمارے بہن، بھائی اپنے گھروں کو واپس آ رہے ہیں، اور ان میں سے اکثریت زندہ ہے، یہ سب اسرائیل کے ثابت قدم مؤقف کے سبب ممکن ہوا ہے۔

    نیتن یاہو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک یرغمالیوں کی فہرست کی مکمل معلومات اسرائیل کے حوالے نہیں کی جاتیں اسرائیل کو 33 یرغمالیوں کی فہرست موصول ہونے تک معاہدہ آگے نہیں بڑھے گا۔

    فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف ،وظیفے دینے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل لڑائی دوبارہ شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہےیہ جنگ بندی معاہدہ فلسطین میں کئی ماہ سے جاری خونریزی کے خاتمے کی ایک اہم کوشش ہے، جس سے نہ صرف اسرائیل بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے حوا لے سے بھی نئے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں-