Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایم کیوایم کا حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے پٹیشن دائر کرنےکا اعلان

    ایم کیوایم کا حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے پٹیشن دائر کرنےکا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں، سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے کراچی کا کونہ کونہ 17 سالو ں کا اپنا نوحہ سناتا ہے، منی بسیں ماضی میں عوام کو نشانہ بناتی تھیں، بشری زیدی کے واقع نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا، ڈمپر سے ہلاکتیں تسلسل سے کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈمپر کے جو ہارس پاور ہیں، اس کو شہر میں چلنے کی اجازت نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف جسٹس کو خط لکھا ہے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر سپریم کورٹ سوموٹو لے،عدالتیں ہمیں بتائے کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائیں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔

    عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم حادثات میں جاں بحق افراد کے لئے پٹیشن دائر کرنے جارہی ہے، ہمارے ساتھ آئیں، قانونی کوشش کریں گے، ہمارے اہم ترین سیکڑوں اہم ترین فیصلے عدالتوں میں رل رہے ہیں، لیاری گینگ وار کی طرح اغوا تاوان کی وارداتوں شروع ہوگئی ہیں، اگر کوئی حقوق کے لئے از خود کھڑا ہو تو ہمیں موردالزام نہ ٹھہرایا جائے، جعلی ڈومیسائل والوں کو پینشن مل جاتی ہے، دنیا بھر میں پولیس مقامی ہوتی ہے، مخیر حضرات آگے آئیں، عدالتوں سے انصاف مانگنے کی حجت تمام کریں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اعلان

  • عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    لاہور:عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لیا گیا،ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا۔

    عید کے دوران تفریحی پارکوں میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے شہری کھیل کے میدانوں، گیمنگ زونز اور مکینیکل جھولوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان مقامات کا رخ کریں گے تفریحی پارکس، تھیم پارکس اور پلے ایریاز میں مستقل بنیادوں پر لگائے گئے مکینیکل جھولوں کی مشروط اجازت ہوگی۔

    مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جناح اور چلڈرن اسپتالوں کے دورے

    مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیامستقل نصب جھولوں کے حفاظتی معائنے اور تمام ریگولیٹری معیارات پر عمل درآمد بارے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تصدیقی سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا جو 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کرے گا، امن و امان کا قیام اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، سینیئر افسران کی قیادت میں عید کی چھٹیوں میں کام جاری رہے گا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اعلان

  • مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جناح اور چلڈرن اسپتالوں کے دورے

    مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جناح اور چلڈرن اسپتالوں کے دورے

    لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال کے دورے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاونٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ، ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا، انہوں نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔

    مریضوں کے لواحقین نے جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا، تمام ادویات ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اعلان

    اعلان کرکے عوام کو بتایا جا رہا تھا کہ ایمرجنسی وارڈ، ہسپتال میں داخل اور عارضی علاج کے لیے آنے والے تمام مریض ہسپتال کے اندر سے دوائی لیں، ہسپتال کی طرف سے مفت دوائی نہ ملنے کی شکایت کرنے کے لئے ہیلپ لائن کا بھی اعلان کیا جا رہا تھا۔

    ریسپشن پر لگی اسکرین پر زیر علاج مریضوں اور ان کی تعداد دکھائی جا رہی تھی، فارمیسی کے باہر سٹاک میں موجود ادویات کی تفصیل بھی سکرین پر جاری کی جارہی تھی،صفائی کا عملہ صفائی کر رہا تھا، ہر وارڈ کے باہر گارڈز بھی موجود تھے، مریم اورنگزیب نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیامریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں، کارکردگی پر وزیراعلی کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی-

    امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیر اعلی مریم نواز شریف نے عوامی شکایات پر 24 مارچ کو جناح ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا تھابدانتظامی پر ایم ایس جناح اسپتال کو معطل کر دیا تھا، وزیر اعلی پنجاب نے مفت ادویات کی عدم فراہمی اور مریضوں کو باہر سے ادویات خرید کر لانے کی صورت حال پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    وزیراعلی مریم نواز نے اسپتالوں کی تمام فارمیسیز کے باہر سکرین آویزاں کرنے،سٹاک میں موجود ادویات کی تمام تفصیل عوام کو دکھانے، اسپتال میں مفت دوائی کی فراہمی کےاعلانات کرنےاور ریسیپشن پرمریضوں کی آمد، علاج اور تعداد دکھانے کےاحکامات دیئے تھے ،وزیر اعلی مریم نواز شریف کے جناح اسپتال کے دورے کے 6 دن میں ان ہسپتالوں میں نمایاں بہتری آئی۔

    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا  عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اعلان

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اعلان

    لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: ملک محمد احمد خان نے عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر "اسپیکر اور عوام” پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے سوالات براہِ راست اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کر سکیں،پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے باضابطہ پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔ عوام اپنے سوالات اسکرین پر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔

    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

    امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

  • شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا –

    باغی ٹی وی : شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، کراچی سمیت مختلف شہروں میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بیک وقت ہوں گے جبکہ چاند کے بارے میں حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

    ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پایا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی، آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قویٰ امکان ہے، چاند انسانی آنکھ سے بھی آسانی سے نظر آسکے گا۔

    امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    محکمہ موسمیات نے بھی چاند نظر آنے کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے اتوار کو مطلع کہیں صاف، کہیں بادل چھائے رہیں گے، غروب آفتاب شام 6 بج کر 48 منٹ اور غروب قمر7 بج کر13 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔

    ترجمان اسپارکو کے مطابق بھی اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں، چاند انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول گواہیوں کا جائزہ لے کر شوال کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

    جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، کویت، بحرین، یمن، فلسطین، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں مسلمان آج عید الفطر منارہے ہیں جبکہ پاکستان میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید الفطر منا رہی ہے، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی عیدالفطر آج منائی جارہی ہے، اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایمل ولی نے بھی آج سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

  • امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کو وسعت دینے اور سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال پر کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں عید پلان، سیکیور ٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا، اس کے علاوہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق بھی کیا گیا،اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے بھی لیے گئے، دوران اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو بحالی امن کے لیے ٹھوس ہدایات اور اقدامات کو مؤثر بنانے کا حکم دیا۔

    قبل ازیں بلوچستان حکومت نے ریاست کے خلاف بیانیہ میں ملوث سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا تھا کہ اب صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی۔

    اجلاس میں ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تمام کمشنرز اور ضلعی افسران کو سب ورژن میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے حکام کو ہدایت کی کہ بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان کا قومی جھنڈا لہرایا جائے گا، جن تعلیمی اداروں کے سربراہان ان احکامات کی پابندی نہیں کروا سکتے، اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں، ریاست کے احکامات کی بجا آوری فرائض منصبی میں شامل ہے، ہر سرکاری افسر اور اہلکار کو عمل کرنا ہوگا۔

    وزیر اعلٰی سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی ہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے ہمیں مل کر لڑنا ہے۔ پالیسی حکومت دیتی ہے عمل درآمد فیلڈ افسران کی ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ انفرادی ذاتی سوچ ریاست کی پالیسی سے بالا تر نہیں۔ کوئی بھی افسر حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا تو رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہوجائے کسی بھی سیاسی پریشر سے بالاتر ہو کر تفویض کردہ آئینی ذمہ داری کو پورا کیا جائےکسی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری نہیں چلے گی، ایسی کوئی بھی مصدقہ شکایت ملی تو متعلقہ ایس ایچ او یا رسالدار لیویز نہیں رہے گا۔

    وزیر اعلٰی بلوچستان نے افسران کو ہدایت کی کہ ریاست مخالف عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، آئینی حلف کی پاسداری ضروری ہےریا ست مخالف عناصر کے سامنے نہیں جھکنا، عوامی میل جول اور اجتماعات میں حکومت پالیسیوں کی ایڈوکیسی اور ترویج کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا کلچر روایتوں کا امین ہے جس میں مسافروں اور معصوم مزدوروں کے قتل کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جاررہا ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیکر نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا ہے،یوتھ پالیسی منظور ہوچکی ہے، ضلعی افسران مقامی سطح پر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں۔

  • برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

    برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

    لندن: برطانیہ میں اتوار کے روز گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں، جس کے ساتھ ہی برٹش سمر ٹائم (BST) کا آغاز ہو گیا۔

    باغی ٹی و ی: گھڑیوں کا یہ تغیر رات 1 بجے (GMT) نافذ ہوا، جس سے برطانوی عوام ایک گھنٹہ کم سوئے مگر لمبے دنوں کا آغاز ہو گیا۔یہ روایت 100 سال سے زائد عرصے سے چلی آ رہی ہے اور اکثر "اسپرنگ فارورڈ، فال بیک” کے جملے سے یاد رکھی جاتی ہے۔

    برٹش سلیپ سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ دو بارہ وقت کی تبدیلی ختم کی جائے کیونکہ اس سے نیند کے معمولات، دماغی صحت اور جسمانی صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں، ماہر نیند چارلی مورلی کے مطابق "تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ صرف ایک گھنٹہ نیند کم ہونے سے بھی دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔”

    گوجرانوالہ: تھانے کےمحرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    امریکن ہارٹ فاؤنڈیشن کے ایک مطالعے کے مطابق، ڈیلی لائٹ سیونگ کے بعد پہلے دن میں دل کے دوروں میں 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا اسی طرح، فن لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں فالج کے کیسز میں 8 فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی دماغ کے خوف کے مرکز کو متحرک کرتی ہے، جس سے معمولی مسائل بھی زیادہ دباؤ والے محسوس ہوتے ہیں۔

    دنیا کے صرف ایک تہائی ممالک اب بھی ڈیلی لائٹ سیونگ پر عمل کر رہے ہیں یورپ میں یورپی پارلیمنٹ نے اس کو ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا، لیکن یہ منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا۔

    ایلون مسک کا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فروخت کرنے کا اعلان

    ماہرین نیند کو بہتر بنانے کے لیے سونے کے اوقات کو تدریجی طور پر ایڈجسٹ کرنے، صبح کے وقت سورج کی روشنی لینے اور کیفین کے استعمال کو کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں،برطانیہ میں ابھی تک حکومت نے اس پالیسی پر نظر ثانی کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا، جس سے یہ بحث فی الحال برقرار ہے کہ ڈیلی لائٹ سیونگ کا خاتمہ ہونا چاہیے یا نہیں۔

  • جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار

    جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار

    تھانہ صدر بہاولپور کی حدود میں 11 سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بہاولپور کے احکامات پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیابہاولپور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولپور میں زیادتی و قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق6 روز قبل باقر پور میں کھیتوں سے بچی زخمی حالت میں ملی تھی، جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ بدقسمتی سے وہ اسپتال منتقلی کےدوران دم توڑ گئی تھی۔

    ایلون مسک کا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فروخت کرنے کا اعلان

    ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مختصر مدت میں اصل ملزمان کو ٹریس کرلیا،گرفتار ملزمان میں شامل 2 افراد معصوم بچی کے سگے ماموں ہیں، اس کے علاوہ 2 ملزمان قریبی رشتہ دار ہیں۔

    شام : 23 وزراء پر مشتمل نئی حکومت کا اعلان

  • گوجرانوالہ: تھانے کےمحرر نے لیڈی پولیس اہلکار  کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    گوجرانوالہ: تھانے کےمحرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    گوجرانوالہ کے تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نےفوری نوٹس لیا-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق خاتون اہلکار سے زیادتی کا مقدمہ ان چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے ملزم محرر آصف کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے ایف آئی آر کے مطابق ملزم کھانا کھلانے کے بہانےخاتون اہلکارکوہوٹل لے کرگیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم محرر خاتون اہلکار کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا، لیڈی پولیس اہلکار کی شکایت پر محرر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ایلون مسک کا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فروخت کرنے کا اعلان

    سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

    امریکا میں مسافر اور جنگی طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

  • ایلون مسک کا  اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  کو فروخت کرنے کا اعلان

    ایلون مسک کا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فروخت کرنے کا اعلان

    ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے اعلان کیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فروخت کر رہے ہیں، ایلون مسک نے 2022 میں ایکس کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا مگر اب انہوں نے اسے اپنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی ایکس اے آئی کو 33 ارب ڈالرز میں فروخت کر دیا ہے، یعنی انہوں نے اپنی چیز خود کو ہی فروخت کر دی ہے۔

    دونوں کمپنیاں پرائیویٹ ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ان کی مالی ٹرانزیکشنز کو عوام کے سامنے جاری نہیں کیا جائے گا ایلون مسک جو اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بھی مالک ہیں، نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ایکس اے آئی کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارت کو ایکس کی وسیع رسائی سے ملانے سے بہت زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

    شام : 23 وزراء پر مشتمل نئی حکومت کا اعلان

    انہوں نے بتایا کہ ایکس اے آئی اور ایکس کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے، آج ہم ان کے ڈیٹا، ماڈلز اور دیگر پہلوؤں کو اکٹھا کر رہے ہیں یہ مشترکہ کمپنی اربوں افراد کو زیادہ اسمارٹ اور ایسا بامقصد تجربہ فراہم کرے گی جو ہمارے مشن کے مقاصد کے قریب ہوگا، اس فروخت کے بعد ایکس اے آئی کی قدر 80 ارب ڈالرز اور ایکس کی 33 ارب ڈالرز ہوگی۔

    ایلون مسک نے 2023 میں ایکس اے آئی کی بنیاد رکھی تھی اور ان کے مطابق اب یہ دنیا کی چند بڑی اے آئی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو بہت بڑے پیمانے پر ماڈلز اور ڈیٹا سینٹرز تیار کر رہی ہے۔

    امریکا میں مسافر اور جنگی طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے