Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی آئی کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، رانا ثنا اللہ

    پی ٹی آئی کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، رانا ثنا اللہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور وہ مینڈیٹ واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنااللہ نے سینیٹر عرفان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ملاقات میں اپوزیشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کے مطالبات کا جائزہ لے کرجواب دے گی، کمیٹی میں تمام اتحادی اور پیپلزپارٹی کے اراکین بھی شامل ہیں، حکومتی کمیٹی مطالبات پر جو جواب دے گی وہ حتمی ہوگا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے 2 بنیادی مطالبات ہیں جن کا وہ پچھلے 10، 11 ماہ سے ذکر کرتے آرہے ہیں، ایک تو یہ کہ ہمارا مینڈ یٹ واپس کیا جائے جس پر ہم انہیں کہتے ہیں کہ اس کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے، آج اس سے وہ دستبردار ہوگئے ہیں اور آج کی ملاقات میں انہوں نے الیکشن کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کیا اپوزیشن کا دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ تمام مقدمات سیاسی طور پر بنائے گئے ہیں جس پر ہم نے انہیں کہا تھا کہ آپ ہمیں ایف آئی آر کے نمبرز فراہم کریں کہ کن سیاسی ورکز کے خلاف ایسے مقدما ت بنائے گئے ہیں لیکن انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

    ہر خاتون اور لڑکی کو عزت اور تکریم کی نظر سے دیکھنا، مریم نواز کا جوانوں کو درس

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا ’وفاقی حکومت 2 کمیشن قائم کرے اور ان کمیشن کی سربراہی یا چیف جسٹس آف پاکستان کریں یا پھر سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز میں کسی کو سربراہی دی جائے، یہ کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت بنائے جائیں، تحریری مطالبات میں 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کی بات کی گئی تو یہ معاملہ تو پہلے سے سپریم کورٹ میں ہے اور اس پر پہلے سے ہی جوڈیشل ریویو ہوچکا ہے تو اس میں دوبارہ چیف جسٹس کس چیز کی انکوائری کریں گے۔

    : پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم،مکانات مسمار

    انہوں نے کہا کہ اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود میں رینجرز کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کی قانونی حیثیت اور ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کا کہا گیا، یہ معاملے پر بھی پہلے ہی جوڈیشل ایکشن ہوچکا ہے، اس پر تو اسی وقت ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا تھا اپوزیشن نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ کمیشن 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے وقت کے حالات کی تحقیقات کرے کہ کن حالات میں گروہوں یا افراد کو اعلیٰ سیکیورٹی مقامات تک رسائی ملی، پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ تمام کیسز انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں چل رہے ہیں جب کہ کچھ کے ملٹری کورٹس میں فیصلے ہوچکے ہیں۔

    : پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم،مکانات مسمار

    انہوں نے کہا کہ یہ تمام کیسز تو پہلے ہی عدالتوں میں ہیں تو اب ان کا نئے سرے سے کمیشن بنانے کا تو مینڈیٹ بھی نہیں ہے کہ کیسز عدالتوں میں کسی بھی سطح پر چل رہے ہوں تو اس میں کمیشن کیا کرسکتا ہے پی ٹی آئی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کمیشن یہ بھی دیکھے کہ لوگوں کو کس حالات میں گرفتار کیا گیا، اس پر جتنے بھی کیسز چل رہے ہیں وہاں سب کچھ بتایا گیا ہے کہ کون کہاں سے اور کیسے حراست میں لیا گیا۔

    سلمان خان کے خاندان میں افسوس کا سماں

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات پروپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں، پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا اور کچھ نہیں ان مطالبات کا تو کوئی جواب نہیں بنتا، پی ٹی آئی نے مطالبات کے ساتھ کسی قسم کی تفصیلات اور ڈیٹا فراہم نہیں کیا لہذا اس پر 2017 کے ایکٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن کا قیام کا جواز نہیں بنتا۔

  • ہر خاتون اور لڑکی کو عزت اور تکریم کی نظر سے دیکھنا، مریم نواز کا جوانوں کو درس

    ہر خاتون اور لڑکی کو عزت اور تکریم کی نظر سے دیکھنا، مریم نواز کا جوانوں کو درس

    فیصل آباد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی لیکن بچوں کی خوشی دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جتنا پیار مجھے طلبہ کی طرف سے مل رہا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی، میرے مخالفین کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ سٹیجڈ ہوتا ہے، مخالفین یہاں آکر دیکھیں کہ کس طرح ایک ماں نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کر لیا ہے‘۔

    مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اِس محبت سے انصاف کر سکوں، ایک بچی نے مجھے ایک دوپٹہ دیا، دکھانا مجھے وہ وائٹ دوپٹہ پلیز، اس پر میرے والد نوازشریف کی تصویر بنی ہے، لاہور سے ہیلی کاپٹر میں بیٹھی تو پائلٹ نے کہا سخت دُھند ہے، ہیلی ٹیک آف نہیں کر سکتا، میں نے کہا اُڑاؤ، پائلٹ نے کہا میڈم بہت بڑا رِسک ہے، میں نے کہا میں رِسک لوں گی لیکن اپنے بچوں کے پاس جاؤں گی-

    : پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم،مکانات مسمار

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جیل میں نہیں روئی لیکن بچوں کو جب ان کا حق سکالر شپ کی صورت میں ملتا ہے تو ان بچوں کی خوشی دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اب پنجاب کے بچوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا کہ کسی کے خواب ادھورے رہ جائیں، اس سال 30 ہزار سکالر شپ دیئے ہیں، یہ چھوٹا نمبر ہے، اگلے سال 50 ہزار تک لے کر جائیں گے-

    معاہدے کے بعد اسرائیل کا غزہ پر بڑا حملہ،45 شہید

    انہوں نے کہا کہ میں جیل میں نہیں روئی، صرف تب روئی جب والد نیب کی تحویل میں تھے،اُن بچوں سے پوچھو جو جیلوں میں پڑے ہیں، جنہوں نے اُنہیں جیل کا راستہ دکھایا وہ آج اُنہیں پوچھنے نہیں آتے، میں ایک خاتون ہوں، مخالفین میرے خلاف جلسوں میں نعرے کستے ہیں، یوتھ کو کیا سبق دے رہے ہیں کہ کوئی خاتون راستے میں نظر آجائے تو اُسے آوازیں کسو، اُسے ذومعنی جملے بولو-

    نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند

    انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹو یہ کبھی نہ کرنا، ہر خاتون اور لڑکی کو عزت اور تکریم کی نظر سے دیکھنا، ایک دفعہ مجھے پتہ چلا کہ میرے بیٹے جنید نے بہت تیز گاڑی چلائی، میں نے اُسے کہا کہ تمہیں احساس ہے کہ تم نے اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالی، جو میری تمہارے اندر انویسٹمنٹ ہے تم اُسے خطرے میں ڈالنے چلے تھے-

    سلمان خان کے خاندان میں افسوس کا سماں

  • : پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم،مکانات مسمار

    : پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم،مکانات مسمار

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم ، ناجائز طریقے سے تعمیر کیے گئے مکانات کو مسمار کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :میڈیا ذرائع کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر 50 سال بعد ناجائز قابضین سے قبضہ واگزار کرالیا گیا، جامعہ پنجاب ہیلتھ سینٹر سے متصل سرکاری زمین پر 37 خاندان 50 سال سے قابض تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ افراد اور با اثر ملازمین نے ناجائز طریقے سے 12 کنال سرکاری اراضی پر گھر بنا رکھے تھے، چند ملازمین نے سرکاری زمین بیعانے پر فروخت کرکے غیر متعلقہ افراد کو گھروں کا قبضہ دے رکھا تھا جامعہ پنجاب میں آنے والے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے چارج سنبھالتے ہی ناجائز قبضے کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی گھر فوری گرا دیئے جائیں۔

    توشہ خانہ 2 کیس: آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہ طلب

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد علی نے ناجائز قبضہ واگزار کرانے سے متعلق اہم ترین شخصیات کی سفارش بھی نہیں سنی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ریحان صادق کی سربراہی میں انتظامیہ نے رات گئے آپریشن کیا اور ناجائز تعمیر کیے گئے گھر گرا دیئے گئے۔

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک ، 18 زخمی

  • توشہ خانہ 2 کیس: آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہ طلب

    توشہ خانہ 2 کیس: آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہ طلب

    اسلام آباد: توشہ خانہ 2 کیس میں آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی عمران خان عدالت میں پیش ہوئےجبکہ بشریٰ بی بی غیر حاضر تھیں وکلا صفائی ارشد تبریز اور قوسین مفتی پیش ہوئے پراسیکیو شن کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔

    وکلا صفائی نے استغاثہ کے پانچویں گواہ طلعت پرجرح مکمل کر لی عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی، مقدمے میں اب تک 7 گواہان کی شہادت قلمبند کی جاچکی ہے ایف آئی اے کے گواہ شفقت محمود،طلعت محمود اور عمر صدیق بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

    سلمان خان کے خاندان میں افسوس کا سماں

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک ، 18 زخمی

    جمائما گولڈ اسمتھ کی برطانیہ میں جنسی جرائم کو مسلمانوں سے جوڑنے والوں پر تنقید

  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک  ، 18 زخمی

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک ، 18 زخمی

    راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے –

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سیکورٹی فورسز اورمعصوم شہریوں کےخلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئےجن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں ، اس صورتحال پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں۔

    سلمان خان کے خاندان میں افسوس کا سماں

    آئی ایس پی آر کے مطابق 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج مارے جا چکے ہیں جبکہ 18 خوارج زخمی ہوئے ہیں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    جمائما گولڈ اسمتھ کی برطانیہ میں جنسی جرائم کو مسلمانوں سے جوڑنے والوں پر تنقید

  • سلمان خان کے خاندان میں افسوس کا سماں

    سلمان خان کے خاندان میں افسوس کا سماں

    ممبئی:بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا قریبی دوست اس دنیا میں نہ رہا جس کے بعد خاندان کے افراد غم میں مبتلا ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا پالتو کتا ’ٹورو‘ چل بسا جس کی خبر اداکار کی دوست اور اداکارہ لولیا ونتور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی،اور لکھا کہ ٹورو کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں سلمان خان کے پالتو کتے کے مختلف کلپس کو جوڑ کر دکھایا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان جانوروں سے بہت محبت کرتے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنے کتے ٹورو کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے تھے، انہوں نے ٹورو کو ایک وفادار اور محبت کرنے والا دوست سمجھا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہ اس فلم میں رشمیکا منڈنا کے ساتھ اداکا رہ کرتے نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کاری اے آر مروگاداس کر رہے ہیں سلمان فلم میں دو مختلف کرداروں میں دکھائی دیں گے، مداحوں کو ان کی نئی فلم آںے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

  • نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند

    نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کرنے اور اور اس کی جگہ نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کی جا رہی ہے اور اس کی جگہ نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، 3 نئے ریجنل سینٹر آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے، نئے ریجنل دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کر دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی، ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں، جعلساز عناصر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے جعلساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیا، نادرا دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ساتھ ان عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنا رہا ہے۔

    جمائما گولڈ اسمتھ کی برطانیہ میں جنسی جرائم کو مسلمانوں سے جوڑنے والوں پر تنقید

    محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی موبائل ایپ کو پہلے سے بہت مزید بہتر بنا دیا گیا ہے، شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی، ب فارم، ایف آر سی سمیت تمام خدمات موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر شناختی دستاویزات کی تمام تر کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔

    وینا ملک کے نئے فوٹو شوٹ کی چرچے

  • جمائما گولڈ اسمتھ  کی برطانیہ میں جنسی جرائم کو مسلمانوں سے جوڑنے والوں پر تنقید

    جمائما گولڈ اسمتھ کی برطانیہ میں جنسی جرائم کو مسلمانوں سے جوڑنے والوں پر تنقید

    لندن:بانی پی ٹی آئی عمرا ن خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانیہ میں جنسی جرائم کو مسلمانوں سے جوڑنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے-

    باغی ٹی وی: جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ برطانیہ میں جنسی زیادتی تمام کمیونٹیز، سماجی و اقتصادی پسِ منظر، مختلف نسلوں اور عقائد پر محیط ہے 1970ء سے 2015ء کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال کے 3 ہزار واقعات پیش آئے جن میں سے 936 واقعات مبینہ طور پر پیڈو فائلز (بچوں سے زیادتی کے) تھے۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا ہے کہ ان واقعات میں 133 مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں اور 52 پادریوں کو برطرف کیا گیا2016ء کے بعد سے ہر سال 100 سے زیادہ جنسی زیادتی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    وینا ملک کے نئے فوٹو شوٹ کی چرچے

    جمائما نے لکھا کہ برطانیہ کے بورڈنگ اسکولز میں 2012ء سے 2018ء کے دوران ہزاروں مبینہ متاثرین سامنے آئے، صرف 2012ء سے اب تک 425 ملزمان پکڑے گئے جن میں سے 160 پر فردِ جرم عائد کی گئی، ان مقدمات میں سے 171 مقدمات ایسے تھے جن میں بچوں کے ساتھ تاریخی بدسلوکی سے کی گئی تھی اور کم از کم 125 ملزمان تو حالیہ واقعات میں ملوث تھے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ 1997ء سے 2013ء کے دوران یو کے ایشین گرومنگ گینگز کے کم از کم 1400 متاثرین سامنے آئے، ان واقعات میں 60 بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سزا سنائی گئی۔

    ایران سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ حکومت کا ابتدائی 100 دن کا منصوبہ پیش

    جمائما نے کہا کہ مندرجہ بالا تمام واقعات کے متاثرین کی صحیح تعداد واضح نہیں ہے کیونکہ ایسے معاملات اکثر سالوں تک رپورٹ ہی نہیں ہوتے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے اور متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے میں متعدد بار ناکام ہوئے،ان تمام واقعات میں خطرہ مختلف کمیونٹیز کے مرد ہیں جو کہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہیں-

  • وینا ملک کے نئے فوٹو شوٹ کی چرچے

    وینا ملک کے نئے فوٹو شوٹ کی چرچے

    کراچی: اداکارہ ، ماڈل اور میزبان وینا ملک کے نئے گلیمرس فوٹو شوٹ کے انٹرنیٹ پر چرچے ہیں-

    باغی ٹی وی : وینا ملک نے حال ہی میں نیا گلیمرس فوٹو شوٹ کروایا ہے فوٹو شوٹ کی ویڈیو اور تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جس میں اُنہیں سنہری اور کوپر رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے،جبکہ وینا ملک نے اپنے چہرے، گردن اور بازوؤں پر بھی سنہری رنگ کیا ہوا ہے۔

    وینا ملک کے اس منفرد اور حسین فوٹو شوٹ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیاہے، اداکارہ کی ان پوسٹس پر وینا ملک کے فالوورز ان کے حُسن کی تعریف کر رہے ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ وینا ملک ایک بہترین اداکارہ ہیں جن کی حسِ مزاح بھی لاجواب ہے۔

    ایران سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ حکومت کا ابتدائی 100 دن کا منصوبہ پیش

    قبل ازیں وینا ملک کا ایک انٹرویو وائرل ہوا جس میں اداکارہ نے مفتی قوی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا اُنہوں نے مفتی قوی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی کو کوئی حق نہیں کہ وہ میرے کام کے بارے میں ٹیلی ویژن پر کھلے عام تنقید کریں اور میرے پاس آزادی ہے کہ اپنی مرضی سے جو بھی کرنا چاہوں کر سکتی ہوں۔

    ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی

    اُنہوں نے قرآن پاک کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ذاتی ترقی اور روحانی آزادی کے لیے قرآن کی آیات کو پڑھنے اور سمجھنے کی ترغیب دی،اداکارہ نے اپنے مذہبی سفر پر سوال اٹھانے والے ناقدین سے سوال کیا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ اسکرٹ پہننے کے بعد اللّٰہ سے معافی نہیں مانگی جا سکتی؟حجاب پہننے کا فیصلہ اپنے اندر ہونے والی روحانی تبدیلی کی بنیاد پر کیا تھا، میں دل سے ابھی بھی ویسی ہی انسان ہوں جیسی پہلے تھی-

    ٹرمپ حلف برداری تقریب کے 20 دعوت نامے ملے، سلمان اکرم راجہ

  • ایران سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ حکومت کا ابتدائی 100 دن کا منصوبہ پیش

    ایران سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ حکومت کا ابتدائی 100 دن کا منصوبہ پیش

    نیو یارک: یونائیٹڈ اگینسٹ نیوکلیئر ایران (یو اے این آئی) کی جانب سے ٹرمپ حکومت کی نئی مدت کے پہلے 100 دنوں کے دوران ایران کے بارے میں امریکی پالیسی کو از سر نو تشکیل دینے کی سفارشات شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: یونائیٹڈ اگینسٹ نیوکلیئر ایران (UANI) امریکا میں وہ تنظیم ہے جو ایران کو ایک علاقائی سپر پاور بننے کے اپنے عزائم کو حاصل کرنے سے روکنا چاہتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا میں یہ غیر جانبدار تنظیم تہران کو عالمی سطح پر دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا ایک بڑا ذریعہ سمجھتی ہے مذکورہ تنظیم کا منصوبہ امریکی حکومت کے لیے قومی طاقت کے چار اہم محوروں پر مبنی ”جامع حکمت عملی“ پر انحصار کرتا ہے، یہ چار محور سفارتی، معلوماتی، فوجی اور اقتصادی ہیں۔

    ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی

    اس کی اہم سفارشات میں اقوام متحدہ کے ذریعے بین الاقوامی پابندیاں دوبارہ لگانے کے طریقہ کار کو فعال کرنا، ایران سے ایٹمی پروگرام میں ”زیرو افزودگی یا دوبارہ پروسیسنگ“ کی پالیسی پر عمل کرنا شامل ہے۔

    تہران پر دباؤ کو بڑھانے کے لیے اتحادیوں اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک اتحاد تشکیل دینا۔ ایرانی عوام کی مدد کے لیے ”ڈیموکریسی فنڈ“ بنانے کے لیے ایرانی اثاثوں کو ضبط اور ری ڈائریکٹ کرنا۔

    امریکی شہریوں کو نقصان پہنچانے پر ایرانی پاسداران انقلاب اور ایرانی خفیہ ایجنسی کی تنصیبات کے خلاف فوجی حملے کرنا۔

    ٹرمپ حلف برداری تقریب کے 20 دعوت نامے ملے، سلمان اکرم راجہ

    امریکی پابندیوں سے بچنے والے پورے ایرانی گھوسٹ بیڑے کی نشاندہی کرنا اور پائلٹس کیلئے انعامی پروگرام شروع کرنا کہ وہ اپنے جہازوں پر ایرانی تیل کی نقل و حمل نہ کریں۔

    اس تنظیم کا کہنا ہے کہ قومی طاقت کے اوزار (DIME) پر مبنی اس جامع نقطہ نظر کے ذریعے ٹرمپ حکومت ایرانی حکومت کو کمزور کر سکتی ہے، جبکہ ایرانی عوام کو ان کی اپنی خواہشات کا احساس کرنے کے لیے جگہ فراہم کر سکتی ہے پہلے 100 دنوں کے اندر ان سفارشات پر عمل کرنا شروع کر کے آنے والی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اسلامی جمہوریہ کو اپنی دہائیوں سے جاری جارحیت اور جبر کی مہم کی اصل قیمت کا سامنا کرنا پڑے۔
    نومئی مقدمے،عمران خان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری
    دوسری جانب ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات ”ایرانوفوبیا“ کو فروغ دینے کی کوشش ہیں اور ایران کی جانب سے ایسے اقدامات کی مسلسل تردید کی گئی ہے۔

    ٹرمپ حلف برداری تقریب کے 20 دعوت نامے ملے، سلمان اکرم راجہ

    اپنے غیرملکی میڈیا انٹرویو میں مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی ٹرمپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی اور اکتوبر میں سوئس سفارت کاروں کے ذریعے امریکہ کو تحریری یقین دہانی بھیجی تھی۔