Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزے جاری نہیں کرتی تو پھر میں بھی کرکٹ کھیلوں گا،سلمان خان

    بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزے جاری نہیں کرتی تو پھر میں بھی کرکٹ کھیلوں گا،سلمان خان

    ممبئی: بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نےپاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی : فلم سکندر کی تشہری مہم کے دوران سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں دبنگ اسٹار نے کہا کہ آپ لوگ حکومت سے اجازت لے آئیں، میں تو پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔

    سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں کہ انھیں بھارتی ویزا نہ دیا جائے، وہ بھی ہماری طرح بس ایک فنکار ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اگر بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزے جاری نہیں کرتے تو پھر میں بھی کرکٹ کھیلوں گا۔

    کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکا، خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا

    واضح رہے کہ 2016ء سے مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کے لیے دعائیں نہیں کیں، سوائے اپنی پہلی فلم “ میں نے پیار کیا“ کےفلم کی قدر کا اصل پیمانہ سامعین کے ہاتھ میں ہے اور ان کی پسند پر منحصر ہے، سکندر کی کامیابی کا انحصار ان مدا حوں یا لوگوں پر ہے جو اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

    کراچی: کورنگی کریک میں زیر زمین گیس ذخیرے میں آتشزدگی، تحقیقات جاری

    انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کسی فلم کے ہٹ ہونے کے لیے دعا نہیں کی، سوائے“میں نے پیار کیا“کے، میری نظر میں، فلم چاہے ہٹ ہو یا فلاپ، اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ لوگ اس سے لطف اندوز ہوں۔

    سکندر کی ہدایت کاری اے آر مرگڈوس نے کی ہے اور اس میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندنا، ستھیا راج، کاجل اگروال اور شرمن جوشی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں،یہ فلم 30 مارچ کو عید کے موقع پر بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی سوغات ثابت ہوگی۔

    کوٹ چھٹہ: بستی تالپور ،سڑک اور سیوریج نالے کی تعمیر میں میگا کرپشن کا انکشاف

  • کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکا، خودکش بمبار نے خود کو  اڑا دیا

    کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکا، خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں لک پاس کے مقام پر دھماکا ہوا ہے، پولیس کے مطابق خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خودکش بمبار ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی پھٹ گیا دھماکے کے وقت لک پاس کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا دھرنا جاری تھا واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں گذشتہ روز بھی بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کراچی: کورنگی کریک میں زیر زمین گیس ذخیرے میں آتشزدگی، تحقیقات جاری

    پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا،دھماکے سے جائے وقوع پر کھڑی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    تنگوانی: ایس ایچ او کی گاڑی پر ڈاکوؤں کا حملہ، دو گارڈ شدید زخمی

  • اتحاد اور اتفاق سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف

    اتحاد اور اتفاق سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں، یہ رب کا عظیم تحفہ ہے، پاک افواج تحفظ پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: وفاقی دارالحکومت میں پاکستان رب ذوالجلال کا احسان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عظیم قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا، اللہ نے ہمیں پاکستان رمضان المبارک میں تحفے میں دیا، پاکستان ایک تاریخی جدو جہد کے نیتجے میں وجود میں آیا، پاکستان اللہ رب العزت کی طرف سے عظیم تحفہ ہے، پاکستان کا قیام کسی بھی معجزے سے کم نہیں ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج 77 سال بعد ہم اس بابرکت مہینے میں یہاں جمع ہیں اور میں سمجھتا ہوں اس کا تقاضا یہ ہے اور پوری قوم پکار پکار کر تقاضا کررہی ہے کہ آئیں ہم یک جان اور دو قالب ہوجائیں، اور اتحاد اور اتفاق کی برکتوں کے ساتھ پاکستان کو درپیش مسائل کو حل کریں، چاہے وہ چاہے وہ معاشی مسائل ہیں، معاشرتی مسائل ہیں یا دہشت گردی ہے، ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اس میں حصہ ڈا لے، اس میں سب سے بڑی ذمے داری علمائے کرام پر عائد ہوتی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر افواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں مگر ملک کے اندر تفریق ہے، اور ذاتی مفادات کے لیے ملکی مفادات کو قربان کرنے کی ایک سوچ ہے مگر آج بھی موقع ہے اگر ہم یہ فیصلہ کرلیں کہ ہم پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خطر اپنی تمام ذاتی خواہشات اور انا کو پاکستان کے تابع کردیں گے، اس سے بڑی پاکستان کی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، اربوں کھربوں کے ڈالر کے خزانے پہاڑوں میں دفن ہیں، دہشت گردی کا ایک یہ بھی زاویہ ہے اور دہشت گردوں کو جو مالی امداد ملتی ہے، اس کا ایک یہ بھی رخ ہے کہ پاکستان قدرت کے عطاکردہ وسائل سے فیض یاب نہ ہوسکے۔ یہ وہ دشمن ہیں اور وہ اہجنٹ ہیں جنہں پاکستان کی ترقی اور خوش حالی گوارا نہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ علما کرام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف ہم سب نے متحد ہونا ہے، ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ کب تک یہ خون بہایا جاتا رہے گا، کب تک افواج پاکستان کے جوان قربانیاں دیتے رہیں گے، افواج پاکستان ملک کے تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینا عظیم قربانیوں سے بے وفائی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد اور اتفاق سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے، اتحاد اور اتفاق سے ہی پاکستان کے معاشی اور معاشرتی چیلنجز پر قابو پائیں گے، ایک عظیم ملک بننے کے لیے ہمیں بھی دشوار گزار راستوں سے گزرنا ہوگا اور نوجوانوں کو تعمیر وطن کے لیے خود کو وقف کرنا ہوگا یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں، اخراجات میں کمی کرکے نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مذہبی منافرت اور تفریق کا خاتمہ کرنا ہے، کچھ عناصر اپنے مفاد کے لیے تقسیم پیدا کرکے ملکی استحکام کو داؤ پر لگارہے ہیں، وسیع ترمفاد کی خاطر ذاتی انا کو ملکی مفاد کے تابع کرنا ہے، پاکستان واحد اسلامی نظریاتی مملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا، دہشت گردی کا مقصد پاکستان کو وسائل سے استفادہ کرنے سےروکنا ہے، ے پناہ وسائل سےہم اپنے قرض ختم کرسکتے ہیں، ایسےعناصر کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی گوارا نہیں ، جانتے ہیں دہشت گردوں کومالی معاونت کہاں سے مل رہی ہے۔

  • علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں،طلال چوہدری

    علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں،طلال چوہدری

    فیصل آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے ریڈ کارپٹ بچھا کر اور بارڈر کھول کر عمران خان نے 4 ہزار دہشت گردوں کو پاکستان اور خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آج کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پاکستان اور افغانستان کا بارڈر 2600 کلو میٹر تک ملا ہوا ہے، سرحدی کوئی ہموار زمین پر نہیں بلکہ کہیں پہاڑ اور کہیں وادیاں ہیں، اس کے باوجود اس پر فینس اس کا کام 92 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ بارڈر پر 1400 چوکیاں قائم ہیں، جس پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہیں، بارڈر کی حفاظت کی ذمہ داری دو ملکوں کی ہوتی ہے اور اگر ایک ملک کرے اور دوسرا نہ کرے تو پھر 2600 کلو میٹر کے اس بارڈر کی حفاظت اور ذمہ داری پوری کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے پاکستان کے پاس ریسورسز اتنے نہیں ہیں، جتنے امریکا کے پاس ہیں، امریکا کا جو بارڈر میکسکو کے سا تھ ہے، امریکا اس بارڈر کو آج کے دن تک محفوظ بنانے کے لیے پوری کوشش کرتے ہیں، لیکن نہیں بناسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ بات بارڈر کی فینس کی نہیں ہے، فینس موجود ہے، چوکیاں موجود ہیں مگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یہ کہنا کہ وہاں سے لوگ آ جاتے ہیں، وہاں سے لوگ آئے نہیں ہیں، وہاں سے ریڈ کارپٹ بچھا کر اور بارڈر کھول کر عمران خان نے 4 ہزار دہشت گردوں کو پا کستان اور خیبرپختونخوا میں بسایا ہے، علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں، محدود وسائل کے باوجود سرحد محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بارڈر فینس نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی نہیں ہے، اپنا گریبان جھانکیں، سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہوتی ہے، کس دہشت گردوں سے ہماری لڑائی ہے، ہماری جنگ ان لوگوں سے ہے، جن سے مسجدیں محفوظ ہیں اور نہ نمازیں، جنہوں نے نہ رمضان شریف کا کوئی احترام کیا ہے، نہ نہتے عورتوں اور بچوں کا کوئی احترام کرتے ہیں یہ کونسا جہاد ہے کہ رمضان شریف ہو، نمازی نماز پڑھ رہے ہوں اور حملہ آور ہونے والے کہیں کہ وہ جہاد کر رہے ہیں، یہ جہاد نہیں دہشت گردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے، یہ ان لوگوں کے ساتھ جنگ ہے، جو اتنے بے رحم ہیں کہ نہ نہتے عورتیں اور بچوں کو چھوڑ تے ہیں اور نہ وہ رمضان اور مسجد کا کوئی خیال کرتے ہیں، پاکستان میں جو بیانیہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ اس میں حساس اداروں کی ناکامی ہے، بارڈر صحیح طرح ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، ذرا اس سے آگے بھی آ جائیں، صحت، تعلیم، امن و امان اور بہترین گور ننس کس کا فرض بنتا ہے؟ کس نے ادارے بنانے تھے؟ کس نے امن و امان کے لیے بہترین فورس کو کھڑا کرنا تھا؟-

    طلال چوہدری نے کہا کہ یہ جنگ ہم جیت رہے ہیں، دہشت گرد روز مارے جاتے ہیں، وہ سافٹ ٹارگٹ پر حملہ کرتے ہیں، ہماری حکومتوں کی کمی، کوتاہیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اگر صوبائی حکومت نے سیف سٹی کیمرے لگائے ہوتے، اگر حکومت خیبرپختونخوا نے سی ٹی ڈی کا بہترین محکمہ بنایا ہوتا، تو سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا تھا کہ دہشتگردی پنجاب اور سندھ کی طرح وہاں بھی ختم نہ ہوتی، دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں، رمضان میں حملے کرنا جہاد نہیں، دہشت گردی ہے، بے گناہوں پر حملہ کرنے والوں سے ہمدرد ی کی جاتی ہے، پی ٹی آئی 10 سے 12 سال سے دہشت گردوں سے نہیں لڑرہی، دہشت گردوں نے کبھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر حملہ نہیں کیا۔

  • اسلام آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی

    اسلام آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی

    اسلام آباد میں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: یہ خوف ناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جے کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں تین مرد اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں، حادثہ ڈمپر کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، ریت سے بھرا ڈمپر کنٹرول سے باہر ہونے پر رکشا کے اوپر گرگیا، رکشا میں سوار افراد ڈمپر کے نیچے دب جانے سے ہلاکتیں ہو ئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا حاثہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آیا ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد اور چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) موقع پر پہنچ گئے-

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع

    ترجمان کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 3 مرد اور ایک لڑکی شامل ہے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریت سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر رکشے پر جا گرا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار مسافر ڈمپر کے نیچے دب گئے جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈی سی اسلام آباد کے مطابق فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ سی ٹی او نے بتایا کہ ڈمپر کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کی جا رہی ہے۔

    امریکی وزیر دفاع کے بازو پر ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑ اکر دیا

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے جاری ایڈمنسٹریٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے کیس سننے سے معذرت کر لی ہے، چیف جسٹس نے جسٹس بابر ستار کے بینچ کو ہی کیس سننےکا ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری کر دیا جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر جاری کر دیا اور جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی رجسٹرار کو کیس دوبارہ نئے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ 14 مارچ کو اس عدالت نےکیس کسی دوسرے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے واپس بھیجا، ناقا بل فہم طور پر غالبا غلطی سے کیس کی فائل دوبارہ اس عدالت کو بھیج دی گئی ہے، چیف جسٹس کے انتظامی سائیڈ پر ریمارکس کے ساتھ فائل بھیجی گئی یہی بینچ کیس کو سنےگا۔

    امریکی وزیر دفاع کے بازو پر ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑ اکر دیا

    حکمنامے میں لکھا کہ کیس واپس اس عدالت بھیجنا چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار کے اسٹاف کی غیردانستہ غلطی ہو گی، چیف جسٹس کے پاس یہ طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں کہ ایک عدالت نے لازمی کیس سننا ہے یا نہیں، رولز کے مطابق کیس بینچ کے سامنے مقرر ہونے پر کیس سننے سے معذرت کا اختیار متعلقہ جج کے پاس ہوتا ہے۔

    حکمنامے میں لکھا کہ کیس سننے سے معذرت پر چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار آفس کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں، رولز کے مطابق ہنگامی اور عمومی مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا اختیار ڈپٹی رجسٹرار کے پاس ہے، چیف جسٹس کی ذمہ داری ڈپٹی رجسٹرار کے تیار کردہ بینچز کے روسٹر کی منظوری دینا ہے۔

    جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ روسٹر منظوری کے بعد چیف جسٹس کا دائر ہونے والا ہر کیس مقرر کرنے میں کوئی کردار نہیں، بینچ سماعت سے معذرت یا لارجر بینچ بنانے کا کہتا ہے تو معاملہ چیف جسٹس کے پاس جائےگا، سماعت سے معذرت پر کیس چیف جسٹس کو بھیجنےکی پریکٹس رولزکےمطابق نہیں، سماعت سے معذرت پر کیس دوسرے بینچ کو بھیجنے کے لیے ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بھیجا جانا چاہیے۔

  • امریکی وزیر دفاع کے بازو پر ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑ اکر دیا

    امریکی وزیر دفاع کے بازو پر ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑ اکر دیا

    واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے دائیں بازو پر موجود ایک ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑا کر دیا جس پر عربی زبان میں ’کافر‘ لکھا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے گزشتہ دنوں ریاست ہوائی میں واقع جوائنٹ بیس پرل ہاربر-ہکَم کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے دائیں بازو پر موجود ایک ٹیٹو دیکھا گیا جس پر عربی زبان میں ’کافر‘ لکھا تھا۔

    پیٹ ہیگستھ کے اس ٹیٹو کی تصویر نے ایک نئی بحث اور تنازعے کو جنم دیا جس کے بعد ان پر اسلامو فوفیا کو فروغ دینے کے الزامات لگ رہے ہیں۔

    جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    اس حوالے سے امریکی مسلمانوں کی نمائندہ جماعت کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے اس ٹیٹو کو ’مسلم دشمنی‘ کا نشان قرار دیا، کہا کہ عربی لفظ’کافر’ جو بنیادی طور پر ایسے شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے جو جان بوجھ کر بنیادی الٰہی سچائیوں کو چھپاتا ہے یا اس سے انکار کرتا ہے کا ٹیٹو اپنے جسم پر لکھنا مسلم دشمنی اور ذاتی عدم تحفظ دونوں کی علامت ہے۔

    جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    ایک فلسطینی صارف نیردین کسوانی نے لکھا ‘ہیگستھ نے کافر ٹیٹو بنوایا ہے، ایک صلیبی نعرہ ہے اور یہ صرف ایک ذاتی انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ امریکی جنگوں کی نگرانی کرنے والے شخص کی طرف سے اسلامو فوبیا کی واضح علامت ہے’۔

  • جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی  میں 17 روز  کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    کوئٹہ:جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی میں 17 روز کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد 430 مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی، ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا، اس موقع پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک پر سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بولان میل روزانہ کی بنیاد پر بحال کردی ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالات جلد ٹھیک ہوں گے۔

    جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے استعفیٰ دیدیا

  • جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، فیصل آباد واقعے کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جا ئے گی۔

    عظمٰی بخاری نے کہا کہ جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا ، مریم نواز نے واقعے کی تفتیش کی خود مکمل نگرانی کی، مریم نواز پنجاب میں خواتین، بچوں سے متعلق انتہائی سنجیدہ ہیں، موٹر وے ریپ کیس میں تو کوئی پیش رفت نہیں ہو ر ہی ہوگی، موٹر وے ریپ کیس کے ملزمان کا آج تک کوئی پتا نہیں، ملزم کی گرفتاری تک وزیراعلیٰ نےایک لمحہ سکون نہیں لیا۔

    سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نوازکی حکومت میں خانہ پوری نہیں ہو سکتی، خصوصی افراد، طلبہ ، بزرگوں کے لیے خصوصی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ انھیں ریلیف دینا میری اولین ترجیح ہے، ملک میں مہنگائی 25 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

    عظمٰی بخاری نے کہا کہ پوری قوم کوجمعۃ الوداع کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، ماہ رمضان میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی گئی، رمضان میں پنجاب حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں، 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ دئیے جا ئیں گے، پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ بننے جا رہا ہے، واقعے کے تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے استعفیٰ دیدیا

  • سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    ممبئی: سنیتا آہوجا کی حال ہی میں ممبئی میں ایک ایوارڈ کی تقریب میں گووندا کے بغیر شرکت نے طلاق کی افواہوں کو پھر سے ہوا دے دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا تقریب میں بیٹے یشوردھن آہوجا کے ساتھ شریک ہوئیں اور پاپرازی کیلئے تصاویر بنواتی نظر آئیں تاہم طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریب میں گووندا کی غیر موجودگی ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن گئی۔

    پاپرازی نے فوٹو شوٹ کے دوران سنیتا آہوجا سے سوال کیا ’سر کہاں ہیں؟‘۔ جس پر سنیتا نے پوچھا کیا؟؟؟ اور جواب دینے سے گریز کیا، سنیتا کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پاپرازی میں سے کسی نے کہا ہم گووندا جی کو یاد کر رہے ہیں اس پر سنیتا نے جواب دیتے ہو ئے کہا کہ ’ہم بھی اسے یاد کر رہے ہیں، یہ کہتے ہوئے وہ بیٹے کے ساتھ روانہ ہوگئیں۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک مرتبہ پھر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق پر بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سنیتا آہوجا کا یہ رویہ مشکوک معلوم ہوتا ہے اور شاید ان کے اور گووندا کے درمیان واقعی کوئی مسئلہ چل رہا ہے تاہم وہ نہیں چاہتے یہ خوبصورت جوڑی علیحدہ ہو۔

    واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب بالی ووڈ اداکار کی اہلیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اور گووندا الگ رہتے ہیں۔