Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال،سندھ حکومت کا طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ

    تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال،سندھ حکومت کا طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ

    کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ،سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیکل اسکریننگ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجوں میں کی جائے گی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تک جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن میں سہ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، جو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، متعلقہ ضلع کے ریجنل ڈائر یکٹر اور متعلقہ کالج پرنسپل پر مشتمل ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ٹی او آرزکے تحت میڈیکل اسکریننگ ٹیم کسی بھی سرکاری کالج کا اچانک دورہ کرے گی، اس موقع پر محکمہ کالج ایجوکیشن کی ٹیم میڈیکل اسکریننگ ٹیم کی معاونت کے لیے موجود ہوگی، میڈیکل اسکریننگ ٹیم کالج میں کسی بھی طالب علم کا میڈیکل ٹیسٹ کر سکے گی۔

    پاکستان فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ،پائلٹ شہید

    نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں میڈیکل اسکریننگ کریں گی، اس ضمن میں محکمہ صحت سے اصول و ضوابط طے کیے جا رہے ہیں کہ کس بنیاد پر کالجوں کا انتخاب ہوگا، کالجوں میں جاکر کس پیرا میٹر کی بنیاد پر طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ ہوگی، تعلیمی اداروں میں سیمینار، ورکشاپس اور آگہی سیشن منعقد کئےجائیں گےجن میں طلبہ کو منشیات کے استعمال کے نقصانات، ان کی تعلیم اور مستقبل پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

  • بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا

    بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا

    بہاولپور چڑیا گھر میں 20 سالہ بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا ہے-

    باغی ٹی وی:بنگال ٹائیگر کو 2010 میں لاہور سے بہاولپور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا، اس کی صحت بگڑتی ہوئی بتائی جارہی ہے، اس کی ایک آنکھ خراب ہے اور اس کے ساتھ صحت کے مسائل بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر حماد نقی نے شیر کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ وہ چڑیا گھروں کی عالمی تنظیم کی جانب سے مقرر کردہ رہنما ضابطے کے مطابق فوری کارروائی کریں،بیمار اور بوڑھے جانوروں کو عوامی نمائش پر نہیں رکھا جانا چاہیے اور چڑیا گھروں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

    پاکستان فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ،پائلٹ شہید

    دوسری جانب بہاولپور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سید علی عثمان نے واضح کیا کہ لاہور سے منتقل کیے گئے شیر کو عمر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا جنگل میں بنگال ٹائیگرز عام طور پر 10 سے 15 سال تک زندہ رہتے ہیں، جب کہ قید میں وہ 20 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں بڑھاپے کی وجہ سے، شیر کو چلنے میں دشواری ہوتی ہے، اور اس کی پچھلی ٹانگیں کمزور ہوتی ہیں اور نچلے جسم کے جھکتے ہیں۔

    سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

    سید علی عثمان نے مزید بتایا کہ شیر کو باقاعدگی سے کیڑا مارا جاتا ہے اور اس کا معائنہ کیا جاتا ہے اسے اپنی خوراک کے حصے کے طور پر قیمہ بنایا ہوا گوشت اور وٹامن فراہم کیے جا رہے ہیں شیر کو روزانہ باہر سورج کی روشنی اور تازہ ہوا میں لے جایا جاتا ہے تاکہ اس کی صحت بر قر ار رہے، شیر کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور بہاولپور چڑیا گھر میں اس کی صحت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

  • پاکستان فضائیہ کا تربیتی  جہاز  گر کر تباہ،پائلٹ شہید

    پاکستان فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ،پائلٹ شہید

    نوشہرہ: پاکستان ایئرفورس کا تربیتی جہاز رن وے سے تھوڑے فاصلے پر دوران پرواز کھیتوں میں گر کر تباہ، جہاز میں سوار پائلٹ شہید ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں ایک تربیتی جہاز K8 معمول کے مطابق اڑان بھر کر نچلی پرواز کررہا تھا کہ اس دوران جہاز رن وے سے تھوڑے فاصلے پر رسالپور آرمی گیٹ نمبر کے قریب کھیتوں میں گر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹ سکواڈرن لیڈر احمد میاں موقع پر شہید ہوگیا۔

    جہاز کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ عسکری حکام موقع پر پہنچ گئے اور ایئر فورس ، آرمی اور پولیس کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی فائر بریگیڈ کی گاڑی نے جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے تربیتی جہاز میں سے شہید اسکواڈرن لیڈر احمد میاں کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ تربیتی جہاز گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ایئر فورس کے اعلیٰ حکام نے انکوائری شروع کردی ہے۔

    اسلام آباد میں مقیم 800 افغانی زیرحراست ہیں،افغان سفارتخانے کا دعویٰ

    سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

  • اسلام آباد میں مقیم 800 افغانی زیرحراست ہیں،افغان سفارتخانے کا دعویٰ

    اسلام آباد میں مقیم 800 افغانی زیرحراست ہیں،افغان سفارتخانے کا دعویٰ

    اسلام آباد: پاکستان میں افغانستان کے سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں مقیم 800 افغان باشندوں کو حکام نے حراست میں لیا ہے-

    باغی ٹی وی: سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا کہ پاکستان میں افغانوں کے لیے ویزا کے عمل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ”حراست اور ملک بدری کے پریشان کن معاملات“ کا باعث بنی ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان سفارتخانے نے کہا کہ ”افغانستان کا سفارت خانہ اسلام آباد میں تقریباً 800 افغان شہریوں کی حالیہ حراست پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہےیہ خواتین اور بچوں سمیت خاندانوں کی المناک علیحدگی کا سبب بنی ہے، جن میں سے اکثر پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں، اس تعداد میں 137 افغان باشندے شامل ہیں جن کی ویزا میں توسیع کی درخواستیں زیر التوا ہیں یا جو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی میں عارضی طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ نے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

    وفاقی وزارتوں نے معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد نہیں کیا، فافن رپورٹ

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    دبئی: آئی سی سی کی جانب سے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی۔

    خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہراکر سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا،جنوبی افریقا کے ریان ریکلٹن شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے ریان ریکلٹن نے پہلی اننگز میں 259 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 3 چھکے اور 29 چوکے شامل تھے جنوبی افریقا کے مارکو ینسین کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

    سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

    مریم نواز شریف نے ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا

    رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں

  • سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

    سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، علی حسن زرداری اور چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری جی اے محمد نواز سوہو شریک ہوئے۔

    ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے اور ان کا غیر مجاز استعمال کرنے والوں کو نامزد کرکے ایف آئی آرز کٹوائی جائیں گی کمیٹی اجلاس میں متروکہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ ممبران نے اپنی سفارشات پیش کیں اور اخراجات میں کمی یقینی بنانے کی تجاویز بھی دیں۔

    سرکاری گاڑیوں کے استعمال، پیٹرولیم، آئل اور لبریکنٹس کے اخراجات کو کنٹرول کرنے اور بے کار گاڑیوں کی نیلامی پر بھی تفصیلی تباد لہ خیال کیا گیا ممبران نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی الاٹمنٹ اور ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح رہنما خطوط پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، نیلامی کا عمل شفاف بنانے اور حاصل ہونے والے فنڈز ترجیحی منصوبوں کے لیے مختص کرنے کی تجاویز بھی دی گئی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کے روک تھام اور پی او ایل کے بڑھتے ہوئے اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے، خراب گاڑیوں کی نیلامی مکمل طور پر شفاف بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

  • مریم نواز  شریف نے ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا

    مریم نواز شریف نے ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے چیلنجز بہت زیادہ ہیں اور ہم عوامی کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں پچھلے دور حکومت میں لوگوں کو مفت ادویات بند کر دی گئی تھیں لیکن ہم نے شہباز شریف کی روایت کو دوبارہ زندہ کیا میں خود مریضوں سے پوچھتی ہوں کہ دوائیاں فری مل رہی ہیں یا نہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی زندگی میں خدمت کے علاوہ کوئی کام نہیں لیکن ہم سب اپنا کوئی کام خدمت اور فرض سمجھ کر نہیں کرتے بلکہ وقت گزار کر چلے جاتے ہیں ہم مریضوں کو اسپتالوں میں 90 فیصد مفت ادویات دے رہے ہیں یہاں پر دو ڈھائی کروڑ کی انسولین چوری ہوئی اور اسپتالوں میں مریضوں کو انٹری کے لیے بھی فیس ادا کرنا پڑتی تھی میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ یہ مسائل بھی یہاں پر ہیں۔

    وفاقی وزارتوں نے معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد نہیں کیا، فافن رپورٹ

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے 3 اسپتالوں میں اپنے آفیسرز لگائے اور ان اسپتالوں میں اپنے آفیسرز کو اپنی آنکھ اور کام بنا کر بھیجا ہے اسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک کے علاوہ وزیر اعلیٰ کمپلین ڈیسک بھی قائم کر رہے ہیں اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ فوری رپورٹ کر سکے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل شدید ہیں لیکن راتوں رات تبدیلی نہیں آتی تاہم کوششیں کر رہے ہیں موبائل اسپتالوں میں 70 لاکھ سے زائد افراد کا علاج کیا جا چکا ہے یہ موبائل اسپتال دیہی علاقوں میں مختلف اقسام کے ٹیسٹ بھی کرتے ہیں کلینک آن ویل گلی محلوں میں جا کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

    دسمبر 2024 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

    مریم نواز نے کہا کہ ہم نے چین کا اسٹڈی ٹور کیا کینسر کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان لانا ہے جبکہ لاہور میں کارڈیالوجی کا نیا اسپتال بن رہا ہے اور لاہور کارڈیالوجی میں دنیا کی بہترین مشینری لا رہے ہیں پاکستان کے پہلے پبلک سیکٹر کینسر اسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور چند ماہ قبل نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر کا آغاز ہوا اور اب نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالو جی کی چوتھی منزل بنائی جا رہی ہے۔

    گووندا اور اہلیہ سنیتاعلیحدہ گھروں میں کیوں رہتے ہیں؟دلچسپ انکشاف

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس ماہ ساڑھے 12 ہزار بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز) کو ری ویمپ کر دیں گے اور 904 بی ایچ یوز کو بہترین اسٹینڈرڈ پر ری ویمپ کیا ہے آپ کو اسپتالوں میں جا کر ایسا لگے گا کہ کسی ترقی یافتہ ملک کے اسپتال میں آ گئے ہیں ہر محلے اور گاؤں میں بی ایچ یوز موجود ہیں اور ہم ہر بی ایچ یوز کو منی اسپتال بنانے میں کامیاب ہوں گے دنیا کے جی بی ماڈل پر 2 ہزار 5 سو بی ایچ یوز کو ری ماڈل کر رہے ہیں جبکہ پنجاب کے بی ایچ یوز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے کوشش کریں گے کہ بی ایچ یوز میں تمام بنیادی سہولیات موجود ہوں۔

    لاہور میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

  • وفاقی وزارتوں نے معلومات تک رسائی کے قانون  پر عملدرآمد نہیں کیا، فافن رپورٹ

    وفاقی وزارتوں نے معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد نہیں کیا، فافن رپورٹ

    اسلام آباد:فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ( فافن ) نے کہا ہے کہ وفاق کی اکثر وزارتوں نےلازمی معلومات اجرا کے قانون پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا۔

    باغی ٹی وی: فافن کے مطابق قانونی تقاضے پورے نہ ہونے سے غلط معلومات پھیلنے کا باعث بن رہے ہیں رپورٹ میں 33 وزار توں کی 44 ڈویژنز کا جائزہ لیا گیا، جس میں کسی بھی ڈویژن نے قانون کی دفعہ 5 پر عملدرآمد نہیں کیا،غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ ڈویژن: سب سے کم 8 فیصد، شق 19 پر 15 فیصد، اطلاعات اور صحت سمیت 19 فیصد عمل درآمد کیا۔

    قانون پر31 سے 40 فیصد عمل کرنے والے 15 ڈویژنز میں سے 6 ڈویژنز جو اسٹیبلشمنٹ ، پٹرولیم ، قومی ورثہ و ثقافت ، ریونیو ، داخلہ اور پلاننگ ڈویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات ہیں ، نے 38 فیصد عمل کیادیگر 7 ڈویژنز تجارت، مواصلات ، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، خارجہ امور،نجکاری، مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور بی وسائل نے 35 فیصد عمل کیا۔

    دسمبر 2024 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق لازمی معلومات اجرا کے قانون پر ماحولیاتی تبدیلی اور آئی ٹی و ٹیلی مواصلات کی ڈویژنز نے 31 فیصد عمل کیا فافن کی جائزہ رپورٹ کے مطابق 13وفاقی ڈویژنز کی کارکردگی 21 سے 30 فیصد کے درمیان رہی،یہ رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وفاقی وزارتوں میں معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد کی صورتحال انتہائی ناقص ہے، جس کے نتیجے میں عوام میں بے بنیاد معلومات کا پھیلاؤ ہو رہا ہے۔

    گووندا اور اہلیہ سنیتاعلیحدہ گھروں میں کیوں رہتے ہیں؟دلچسپ انکشاف

  • دسمبر 2024 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

    دسمبر 2024 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

    دبئی: آئی سی سی نے دسمبر 2024 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دسمبر کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں تین، تین ناموں کا اعلان کیا جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں نامزد کھلاڑیوں میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور جنوبی افریقا کے ڈین پیٹرسن شامل ہیں۔
    dec 2024
    جسپریت بمراہ نے دسمبر میں آسٹریلیا کیخلاف تین ٹیسٹ میچز میں 22 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو بھارت کیخلاف 144 رنز بنانے اور 17 وکٹیں لینے پر نامزد کیا گیا ہے جنوبی افریقا کے ڈین پیٹرسن سری لنکا کیخلاف شاندار بولنگ پرفارمنس پرپہلی بار پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔
    dec2024
    خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقا کی نونکولولیکو ملابا اور آسٹریلیا کی اینابیل سوتھرلینڈ کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر اور ویمن پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کیا آئی سی سی کی طرف سےنامزد کئے جانے والوں میں انگلینڈ کے جو روٹ کےساتھ بھارتی باؤلر جسپریت بمرا شامل ہیں دوسری طرف سری لنکا کے کمندو مینڈس اور انگلینڈ کےہیری بروک بھی اس لسٹ میں شامل ہیں آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں جنوبی افریقہ کی لارا مولوارٹ، آسٹریلیا کی انابیل سدر لینڈ ، نیوزی لینڈ کی میلیکر اور سری لنکا کی چماری اتاپاتو شامل ہیں۔

  • گووندا  اور اہلیہ  سنیتاعلیحدہ گھروں میں کیوں رہتے ہیں؟دلچسپ انکشاف

    گووندا اور اہلیہ سنیتاعلیحدہ گھروں میں کیوں رہتے ہیں؟دلچسپ انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حالیہ انٹرویو میں اپنے علیحدہ گھروں میں رہنے کی دلچسپ وجہ بتائی ہے۔

    باغی ٹی وی: سنیتا نے انکشاف کیا کہ وہ اور گووندا الگ گھروں میں رہتے ہیں، لیکن یہ گھر ایک دوسرے کے سامنے ہی ہیں ہمارا فلیٹ اور بنگلہ ایک دوسرے کے سامنے ہیں فلیٹ میں میرا مندر ہے اور میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہوں، جب کہ گووندا بنگلے میں رہتے ہیں، گووندا زیادہ تر اپنی میٹنگز اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، اس لیے وہ بنگلے میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

    سنیتا نے بتایا کہ وہ گووندا سے پہلی ملاقات کے وقت ایک ٹام بوائے طرز کی خاتون تھیں اور مغربی لباس پسند کرتی تھیں، جب کہ گووندا ہمیشہ سے ساڑھیاں پسند کرتے تھے یہاں تک کہ انہوں نے مجھے زبردستی ساڑھیاں پہننے پر مجبور کیا،سنیتا نے انکشاف کیا کہ شادی کی پیشکش انہوں نے خود گووندا کو کی تھی۔

    رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں

    سنیتا نے بتایا کہ گووندا باتوں کے شوقین ہیں انہیں جہاں بھی 10 لوگ ملتے ہیں وہیں بیٹھ کر باتیں کرنا شروع کردتے ہیں۔ جبکہ میں اور میرے بچے زیادہ باتیں نہیں کرتے ہیں۔ کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ زیادہ باتیں کرنے سے توانائی ضائع ہوجاتی ہے گووندا اکثر ملاقاتوں کے بعد لیٹ ہوجاتے ہیں انہیں جلدی صبح جاگنا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں نے الگ الگ گھر میں رہنا پسند کیا ہے۔

    کرینہ کپور کے نئے سال پر پہنے گئے لباس کی قیمت سامنے آ گئی

    گوووندا کی رومانوی زندگی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ آئندہ زندگی میں میرے شوہر نہ بنیں ہم کہیں نہیں جاتے ہیں میرادل چاہتا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ سڑک کے کنارے پانی پوری کھاؤں لیکن اس نے اپنے کام میں اتنا وقت خرچ کر دیا ہے کہ مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ ہم کبھی ایک ساتھ فلم دیکھنے گئے تھے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    واضح رہے کہ گووندا کی شادی کو 37 سال بیت چکے ہیں ان کے دو بچے ہیں جن کے نام ٹینا اور یشور دھن آہوجا ہے ٹینا کو بالی ووڈ میں کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی ہے لیکن سنیتا کو اپنے بیٹے یش سے بہت امیدیں وابستہ ہیں یشوردھن جلد ہی بالی و وڈ میں اپنے ڈیبیو کے ذریعے انٹری دیں گے۔