Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی  کیلئے درخواست دائر

    یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی کیلئے درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: شہری اسلم نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سےدرخواست دائر کی ،درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے جسے وہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے،غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز لیے جا رہے ہیں اور پیسہ کمایا جا رہا ہے-

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یوٹیوب اور فیس بک پر بغیر کسی لائسنس کے کسی بھی قسم کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہےیوٹیوب ، فیس بک ، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہو رہی ہیں، اس کے علاوہ یوٹیوبر اپنے ولاگز میں اپنی خواتین کو دکھا رہے ہیں جو خاندانی نظام تباہ کر رہے ہیں۔

    18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ سٹیزن پروٹیکشن رولز پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند کرنے کے احکامات جاری کرے۔

    امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

  • 18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ  شرکت کیلئے  ہانگ کانگ روانہ

    18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کے مطابق محمد اورنگزیب دورہ ہانگ کانگ میں اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔

    محمد اورنگزیب مقامی اور چینی حکام، فنانشل سیکٹر ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری حضرات سے ملاقاتوں کے علاوہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔

    امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

    وزیر خزانہ عوامی جموریہ چین کے ہانک کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے چیف ایگزیکٹو جان کے سی لی سے بھی ملاقات کریں گے اور ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ ارکان اور رہنماؤں سے بھی ملیں گے ایشیائی مالیاتی فورم ایشیائی نقطہ نظر سے عا لمی معیشت پر اثر انداز ہونے والے اہم مسائل کے حل اور بصیرت کے اشتراک میں ایشیاء کے مالیات، کاروبار اور بااثر حکومتی رہنما ؤ ں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کا کام سر انجام دیتا ہے۔

    ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار کا دعویٰ

  • امریکی شہر مینہیٹن جتنی  خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

    امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

    12 جنوری بروز اتوار کو ایک ایسا نایاب واقعہ رونما ہوگا جو 10 سالوں میں صرف ایک بار ہوتا ہے، جس کا مشاہدہ گھر سے عام ستاروں کی دوربین یا لائیو اسٹریم میں کیا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مطابق ایک انتہائی بڑے پہاڑ جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی، ایلنڈا نامی سیارچہ 4.2 کلومیٹر چوڑا ہے اور اس کی چوڑائی تقریباً امریکی شہر مینہیٹن جتنی ہے خلائی چٹان کو زمین کے قریب ترین فاصلے تک آنے میں کئی دہائیاں لگیں ہیں یہ فاصلہ دنیا سے 7.6 ملین میل کا، یعنی زمین اور چاند کے درمیان اوسط فاصلے سے تقریباً 32 گنا زیادہ ہے-

    ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار کا دعویٰ

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ممکن ہے کہ ایسے سیارچوں کو 2087 تک زمین کے قریب قریب نہیں دیکھا جاسکے گایہ بڑا سیارچہ زمین سے ٹکرانے کی صورت میں بڑے پیمانے پر جانداروں کی معدومیت کا باعث بن سکتا ہے، اس کا بڑا سائز اسے ستاروں کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ایک دلچسپ آبجیکٹ بناتا ہے۔

    ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار کا دعویٰ

    اتوار کو ایلنڈا 9.4 کی شدت سے چمک پیدا کرے گایہ اتنا روشن نہیں ہے کہ اسے براہ راست آنکھ سے دیکھا جا سکے لیکن یہ اتنا روشن ہے کہ خلا کیلئے مخصوص دوربینوں کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.381 ارب ڈالر کا اضافہ

  • ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار  کا دعویٰ

    ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار کا دعویٰ

    ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی بائیوگرافی لکھنے والے سیتھ ابرامسن کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،شاید مسک اپنا ذہنی استحکام بھی کھو رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کا خلائی تحقیق، الیکٹرک کاروں، سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت جیسے اہم شعبوں میں کافی اثر و رسوخ ہے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کی قیادت کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے ایلون مسک کے سیتھ ابرامسن کے خیال میں ان اہم ترین سیکٹرز پر مسک کا کنٹرول اور حکومت میں ان کا کردار قومی استحکام کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

    سوانح نگار سیتھ ابرامسن جو ایلون مسک کے رویے کا دو سال سے مطالعہ کر رہے ہیں نے کہا کہ مسک کی دماغی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں، ابرامسن نے ذکر کیا کہ مسک نے کھلے عام دماغی صحت کے مسائل سے نبردآزما ہونے، منشیات کے استعمال اور مغلوب ہونے کے بارے میں بھی بات کی ہے –

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.381 ارب ڈالر کا اضافہ

    ابرامسن کا کہنا تھا کہ مسک شد ید بیمار پڑ سکتے ہیں میں حقیقی طور پر سوچتا ہوں کہ ایلون مسک کارویہ تشویشناک ہوتا جا رہا ہے اور وہ پاگل بھی ہوسکتے ہیں، کسی ایسے شخص کے طور پر جس نے دو سالوں سے اپنے آن لائن اعمال کا مطالعہ کیا ہے، اور یہ جانتے ہوئے کہ وہ کھلے عام دماغی صحت، منشیات کے استعمال، اور انتہائی تناؤ کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہیں۔

    لاس اینجلس:آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں لُوٹ مار اور چوریاں

    ایلون مسک کے بارے میں سیتھ ابرامسن کی وارننگز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بحث چھیڑ دی کچھ صارفین نے ابرامسن سے اتفاق کیا اور مسک کے غیر متوقع رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم بعض صارفین مسک کے خیالات اور وژن کا دفاع کررہے ہیں-

    وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی پر لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.381 ارب ڈالر کا اضافہ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.381 ارب ڈالر کا اضافہ

    کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 2.381 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13997 ارب ڈالر تھا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
    تاز
    3 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.378 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.695 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 4.683 ارب ڈالر ہے۔

    لاس اینجلس:آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں لُوٹ مار اور چوریاں

    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر میں 2.305 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 73 ملین ڈالر کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی پر لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • لاس اینجلس:آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں لُوٹ مار اور چوریاں

    لاس اینجلس:آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں لُوٹ مار اور چوریاں

    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث خالی کرائے گئے گھروں میں لوٹ مار اور چوریاں ہونے لگیں-

    باغی ٹی وی : لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، ایک رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں تقریباً 12 ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں آگ کی شدت اتنی ہے کہ اس کو مکمل طور پر تاحال نہیں بجھایا جا سکا اس آگ کی لپیٹ میں عام امریکیوں سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا-

    لاس اینجلس کاؤنٹی میں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار رہائشیوں کو آگ کےباعث انخلا پر مجبور ہونا پڑاان میں سےبہت سے افراد بس ضروری سامنا لے کر گھروں کو چھوڑ گئے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے مزید 2 لاکھ رہائشیوں کو گھر چھوڑنے کے احکامات جاری کیے جا سکتے ہیں حکام نے ابھی تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، تاہم اس تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے۔

    دنیا کا کوئی بھی پانی کا نظام لاس اینجلس آگ نہ بجھا سکا

    دوسری جانب لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث خالی کرائے گئے گھروں میں لوٹ مار اور چوریاں ہونے لگیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے تصدیق کی ہے کہ آگ کے باعث خالی کرائی گئی املاک میں لوٹ مار اور چوریوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے گھروں میں چوریاں اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    تمیم اقبال اورایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کیوجہ سامنے آگئی

    انشورنس انڈسٹری کو خدشہ ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات سے نکل کر مہنگے ترین رہائشی علاقوں کو خاکستر کرنے والی آتشزدگی امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آگ ثابت ہو سکتی ہے جس میں بیمہ شدہ نقصانات آٹھ بلین ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہےاس کی ایک وجہ یہ بتائی جا رہی ہےکہ لاس اینجلس میں امریکا کےمہنگے ترین گھر بنے ہوئے ہیں آگ کے نتیجے میں اپنے گھروں سے محروم ہونے والی مشہور شخصیات میں لیٹن میسٹر اور ایڈم بروڈی اور پیرس ہلٹن شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی پر لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • وزیراعلیٰ سندھ  کی بیٹی کی شادی پر لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر کے  سوشل میڈیا پر چرچے

    وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی پر لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی بلاول بھٹو زرداری نے اس تقریب کے دوران اپنے والد کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    تصویر میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،تصویر پر صارفین کی جانب سے تعریفی کمنٹس کئے جا رہے ہیں،صارفین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی پی نے واضح وزن کم کیا ہے جس کے بعد وہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم اور خوبصورت نظر آ رہے ہیں،صارفین نے بلاول بھٹو کو مستقبل کا وزیراعظم قرار دیا-

    تمیم اقبال اورایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کیوجہ سامنے آگئی

    جہاں پارٹی کے جیالوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جناب سے تعریفیں کی جارہی ہیں وہیں بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی اس تصویر پر سرخ دل کے ایموجیز کے ساتھ کمنٹ کیے ہیں۔

    اسرائیل کی یمن میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات پر بمباری

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو شریک تھےتقریب میں وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ، رانا تنویر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سید خورشید شاہ موجود تھے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ، شہادت اعوان اور وقار مہدی بھی موجود تھے،ان کے علاوہ صوبائی وزرا سمیت دیگر شخصیات اور سرکاری افسران بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

    لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے کر دی تھی،معروف ماہر نجومی کا دعویٰ

  • تمیم اقبال اورایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کیوجہ سامنے آگئی

    تمیم اقبال اورایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کیوجہ سامنے آگئی

    بنگلادیش کے تمیم اقبال اور انگلینڈ کے کرکٹر ایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑا کیوں ہوا ،تفصیل سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق 9 جنوری کو دونوں کرکٹرز کا جھگڑا بنگلادیش پریمیئر لیگ کا ایک میچ ختم ہونے کے بعد ہوا اس حوا لے سے ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ تمیم اقبال بول رہے تھے کہ کیا میں منشیات کی وجہ سے لگنے والی پابندی پر شرمندہ ہوں، وہ پوچھ رہے تھے کہ کیا میں اب بھی منشیات لے رہا ہوں، تمیم اقبال بہت بدتمیزی کر رہے تھے یہ واقعی بہت شرم کی بات ہے کیونکہ اگر میدان میں کچھ ہوتا ہے تو اسے وہیں ختم ہونا چاہیے، گیم کے بعد ذاتیات پر حملے کرنا بہت برا عمل ہے۔

    اسرائیل کی یمن میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات پر بمباری

    دوسری جانب تمیم اقبال نے کہا کہ ایلکس ہیلز نے ٹیم کے ایک کھلاڑی کو برا بھلا کہا جو کہ ٹی وی پر بھی دکھ رہا تھا، اگر آپ جشن کی ویڈیو دیکھیں تو ٹیم کے کھلاڑی جیت کے بعد دوسرے کھلاڑی کی طرف بھاگے لیکن ایلکس ہیلز میری طرف دیکھتے رہے اور میرا مذاق اڑاتے رہے۔

    لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے کر دی تھی،معروف ماہر نجومی کا دعویٰ

    بنگلادیشی کھلاڑی نے کہا کہ ایلکس ہیلز نے جب میری ٹیم کے کھلاڑی کے ساتھ دوبارہ بدتمیزی کی تو مجھے اپنے ساتھی کے لیے کھڑا ہونا پڑا اور مجھے ایسا کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہےمیں ایلکس ہیلز کی پابندی کے بارے میں نہیں جانتا تھا اور نہ ہی میں ان کو فالو کرتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ انگلینڈ میں ان کے خلاف بہت سے الزامات ہیں، اگر کوئی میرے یا میری ٹیم کے بارے میں کچھ کہے گا تو میں ہمیشہ کھڑا ہوں گا، اس سے قطع نظر کہ مجھے ٹی وی پر کس طرح پیش کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایلکس ہیلز پر 2019ء میں منشیات کے استعمال میں ملوث ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    جنوبی کوریا طیارہ حادثہ "بلیک باکس” میں‌چار منٹ قبل ریکارڈنگ رک گئی تھی،انکشاف

  • اسرائیل کی یمن میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات پر بمباری

    اسرائیل کی یمن میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات پر بمباری

    اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایاجن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں جمعہ کو اسرائیلی فوج کے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں کیے گئے حملوں میں حدیدہ، راس عیسیٰ بندرگاہوں، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا ، حملوں میں 1 شخص ہلاک اور 16 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حوثی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی قیمت چکا رہے ہیں اور انہیں مزید بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی، ادھر حماس نے یمن پر حملے کی مذمت کی۔

    لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے کر دی تھی،معروف ماہر نجومی کا دعویٰ

    واضح رہے کہ اسرائیل کے تازہ ترین حملے اس وقت ہوئے جب فوج نے جمعرات کو یمن سے داغے جانے والے 2 ڈرونز کو مار گرایا،اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے۔

    گوجرہ: فائرنگ سے جرمنی پلٹ شخص سمیت دو نوجوان شدید زخمی

    دوسری جانب غزہ پر بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینی شہید ہوگئے،اس کے علاوہ لبنان پر بھی اسرائیل نے ڈروان حملہ کیا جس میں 5 شہری شہید ہوئے۔

    ٹرمپ کی برطانوی شاہی خاندان سے محبت، امریکہ و برطانیہ کے تعلقات پر اثرات

  • لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے کر دی تھی،معروف ماہر نجومی کا دعویٰ

    لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے کر دی تھی،معروف ماہر نجومی کا دعویٰ

    لاس اینجلس:معروف ماہر نجومی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔

    باغی ٹی وی : لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، ایک رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں تقریباً 12 ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں آگ کی شدت اتنی ہے کہ اس کو مکمل طور پر تاحال نہیں بجھایا جا سکا اس آگ کی لپیٹ میں عام امریکیوں سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا،حکام نے ابھی تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، تاہم اس تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے۔

    امریکہ میں تباہ کن آگ،12 ہزار عمارتیں راکھ کا ڈھیر،ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    ڈیلی اسٹار کے مطابق بھیانک آگ کے بارے میں معروف ماہر نجومی ایتھوس سالومی جنہیں موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ کہا جاتا ہے نے حیران کن طور پر دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔

    ڈیلی اسٹار نے رپورٹ میں کہا کہ ایتھوس سالومی نے ایک اخبار کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی بڑے واقعات کی پیش گوئی کی تھی، بشمول COVID-19، ملکہ برطانیہ کی موت، اور یوکرین پر روس کے حملے اب ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیلیفورنیا کی ریاست لاس اینجلس میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی پیش گوئی بھی کی تھی۔

    امریکہ، جنگلات میں آتشزدگی کی وجوہات کا انکشاف

    ڈیلی اسٹا رنے کہا کی برازیلین ماہرنجوم ایتھوس سالومی نے یہ پیشگوئی تقریباً ایک سال قبل کی تھی، لیکن انہوں نے ہمیں بتایا تھا کہ 2024 میں ایک بڑی آتشزدگی کا واقعہ پیش آئے گا اور ہم نے یہ خبر 25 دسمبر 2023 کو شائع کی تھی،قابل ذکر بات یہ ہے کہ میری پیشگوئی بالکل درست تھی، دسمبر 2023 میں میں نے کہا تھا کہ 2024 کے آغاز سے آگ لگنے کے واقعات میں بڑا اضافہ دیکھا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے خاص طور پر کیلیفورنیا کا ذکر کیا تھا، اس کا مطلب ہے کہ حالات تباہ کن نتائج کے ساتھ وہاں پیش آنے کے لیے تیار ہیں اگر میرے تصورات سچ ہوتے رہے تو مستقبل اور بھی مشکل ہو جائے گا 2025 کے لیے، میں نے معیشت اور ٹیکنالوجی سے متعلق اہم واقعات کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے جس میں انسانیت کا بڑا نقصان نظر آرہا ہے کیلیفورنیا کی حالیہ آگ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک انتباہ ہے اور بہتر آفات کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمد