Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے لاہور میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز

    ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے لاہور میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز

    لاہور: لاہور میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک افسران نے حل نکالتے ہوئے شہر میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز بنا دئیے۔

    باغی ٹی وی: مراسلے کے مطابق صدر ڈویژن اور کینٹ ڈویژن میں نئے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئے ہیں صدر ڈویژن میں جاتی امراء کے قریب ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک سیکٹرز بنائے گئےنواں کوٹ ٹریفک سیکٹر میں دربار شاہ فرید، سبزہ زار چوک، رحیم اسٹور، گولڈ مارکیٹ، یتیم خانہ، سمن آباد چوک شامل ہے۔

    شیرا کوٹ ٹریفک سیکٹر میں چوک بابو صابو، چھوٹا بابو صابو چوک، لیاقت چوک، نیازی اڈا، سٹی اڈا اور عبداللہ اڈا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں نیاز بیگ سیکٹر میں ناکہ موٹروے، ٹھوکر چوک، کٹار بند روڈ، چوک ٹھوکر تا ملٹری کٹ، ازمیر چوک سمیت دیگر علاقے شامل ہیں، ملتان روڈ سیکٹر میں ملٹری ڈپیو کٹ، ہنجرل وال، ملتان چونگی، منڈی اسٹاپ، اعوان ٹاﺅن، کھاڑک نالہ چوک اور بجلی گھر چوک شامل ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود تبدیل، محمد اشفاق نئے ڈی سی تعینات

    نیو ایئر پورٹ سیکٹر میں چترال لین بہار شاہ روڈ، عسکری ٹین، مکمل برکی روڈ، پیرا گون سٹی، ڈی ایچ اے فیز سکس، سیون اور ایٹ شامل کیے گئے ہیں بیدیاں روڈ سیکٹر میں بھٹہ چوک، پی اے ایف گالف کلب، گوہاوا، مکمل بیدیاں روڈ، ایلیٹ سینٹر، ڈی ایچ اے فیز سکس اور رایا کلب شامل ہیں، ٹریفک سیکٹر بھوبتیاں کچی کوٹھی کٹ، بھوبتیاں چوک رائیونڈ روڈ بشمول (قزلباش چوک، خیابان چوک، دبئی چوک، بھوبٹیاں چوک) شامل ہیں۔

    امریکا: شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد جانور ہلاک

    مسجد یو ٹرن موٹروے عبدالستار ایدھی روڈ بشمول (قزلباش چوک) او پی ایف کا یو ٹرن ایل ڈی اے سوسائٹی، جوبلی ٹاؤن سوسائٹی بشمول (خیابن جناح چوک) جبکہ بھوبتیاں چوک موہلنوال سلپ ملتان روڈ سمیت (شام چوک) شاہ کام چوک بحریہ ٹاؤن تا رنگ روڈ پل سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

    حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

  • ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود تبدیل، محمد اشفاق نئے ڈی سی تعینات

    ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود تبدیل، محمد اشفاق نئے ڈی سی تعینات

    پشاور:لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی جگہ محمد اشفاق کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: خیبر پختونخوا کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نئے ڈپٹی کمشنر محمد اشفاق کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3سکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے تھے،فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو زخمی حالت میں تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، انہیں ایک گولی کندھے اور دو ٹانگوں پر لگی تھیں۔

    سعودی عرب کی ایک اور ایئرلائن کو پاکستان کیلئے آپریشن شروع کرنے کی اجازت

    دوسری جانب، سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کرکے ڈپٹی کمشنر اور 3 سیکیورٹی اہل کاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گری (سی ٹی ڈی) میں درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہےپولیس کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

  • سعودی عرب کی ایک اور ایئرلائن کو پاکستان کیلئے آپریشن شروع کرنے کی اجازت

    سعودی عرب کی ایک اور ایئرلائن کو پاکستان کیلئے آپریشن شروع کرنے کی اجازت

    ریاض: سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کو پاکستان کے لیے آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق سعودی آدیل ائیرلائن (Flyadeal) اپنا فلائٹ آپریشن 2 فروری سے شروع کررہی ہے، پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی، پروازیں کراچی ریاض اور جدہ کیلئے آپریٹ کی جائیں گی۔

    رپورٹ کے مطابق آدیل ایئر کی پہلی پرواز کراچی پہنچنے پر طیارے کو ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا، سی اے اے فلائی آدیل کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت پہلے ہی دے چکی ہے سعودی عرب کی نئی ایرلائن کے پاکستان آنے سے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آئے گی۔

    امریکا: شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد جانور ہلاک

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی جانب فری لانسنگ ہب کا قیام

    حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

  • امریکا: شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد جانور ہلاک

    امریکا: شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد جانور ہلاک

    ڈیلاس: امریکا میں شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد جانور ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ڈیلاس کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 579 جانور ہلاک ہو گئے جن میں سے زیادہ تر چھوٹے پرندے تھے،تمام جانور دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے مرے۔

    ڈیلاس فائر ریسکیو کے ترجمان جیسن ایونز نے ایک بیان میں کہا کہ شمال مغربی ڈیلاس میں پلازہ لیٹینا میں پالتو جانوروں کی دکان میں موجود 579 جانور دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے مر گئے۔

    حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

    ایونز نے کہا کہ آگ کے شعلے ہرگز جانوروں تک نہیں پہنچے۔ چوزے، ہیمسٹر، دو کتے اور دو بلیاں بھی مر گئیں وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ بجھانے کے لیے تقریباً دو گھنٹے لگے اور تقریباً 45 امدادی کارکنان نے کارروائی میں حصہ لیا اگرچہ ڈی ایف آر کے اہلکاروں نے بچاؤ کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے دکان میں موجود تمام جانور دھوئیں کے باعث دم توڑ گئے۔

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی جانب فری لانسنگ ہب کا قیام

    ایونز نے کہا کہ آگ لگنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا بڑے اور ایک منزلہ شاپنگ سینٹر کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا جس میں جزوی طور پر منہدم چھت بھی شامل تھی شاپنگ سینٹر میں متعدد چھوٹے کاروبار کیے جاتے ہیں، آتشزدگی کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا اور اس کی تحقیقات جاری ہیں-

    دبئی: گاڑی کی نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت

    شاپنگ سینٹر کے فیس بک پیج پر بیان کیا گیا ہے کہ ایک ایسی جگہ جہاں لوگ کھانے کے لیے جا سکتے ہیں اور ہر طرح کی لاطینی اشیاء اور خدمات حاصل کر سکتے ہیں صفحہ پر ہسپانوی زبان میں ایک پوسٹ میں وہاں کام کرنے والے خاندانوں کے لیے دعاؤں کا کہا گیا۔

    بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر تباہ،3 افراد ہلاک 2 زخمی

  • حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پولیتھین بیگز کے استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانےکا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ بھیجا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور محکموں بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیتھین بیگز پر پابندی کے اقدام پر عمل درآمد تیز کیا جائےوزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019 میں اسلام آباد میں پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی، ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پولیتھین بیگز کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔

    وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی، وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی سے متعلق ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں۔

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی جانب فری لانسنگ ہب کا قیام

  • گلگت بلتستان میں  پاک فوج  کی جانب  فری لانسنگ ہب کا قیام

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی جانب فری لانسنگ ہب کا قیام

    گلگت:گلگت بلتستان کے علاقے طاوس میں پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ ہب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایس سی او کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول طاوس میں فری لانسنگ ہب قائم کیا گیااسکول کے پرنسپل شاہین بیگ نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہا،نوجوانوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک بہترین فری لانسنگ ہب بنایا گیا، اس فری لانسنگ ہب سے نہ صرف اسکول کے بچوں کو فائدہ ہوگا بلکہ باہر کے لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے، اس فری لانسنگ ہب سے بچے آن لائن بزنس، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں گے۔

    اسکول کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ ایسے فری لانسنگ وقت کی اہم ضرورت ہیں، اس ہب کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع قائم ہوں گے، اسکول کے بچوں کو اس ہب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

    توجہ برائے وزیراعظم پاکستان، تجزیہ : شہزاد قریشی

    سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی

    فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ، حمایت ختم کرنے پر حکومت ختم ہو جائےگی ، پیپلز پارٹی

  • توجہ برائے وزیراعظم پاکستان، تجزیہ : شہزاد قریشی

    توجہ برائے وزیراعظم پاکستان، تجزیہ : شہزاد قریشی

    توجہ برائے وزیراعظم پاکستان ورلڈ بینک اور دوسرے عالمی مالیاتی اداروں کا مقروض ملک ہے ۔ کیا ایک مقروض ملک کو زیب دیتا ہے کہ وہ وزیروں اور مشیروںکی مزید بھرتی کرے؟ اسی ملک کے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری سے تنگ آکر انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں بیرون ملک روزگار حاصل کرنے کے لئے موت کی آغوش میں جا رہے ہیں ۔ وزیراعظم صاحب یہ فیصلہ افسوسناک ہے اس فیصلے کے اثرات مسلم لیگ(ن) بطورجماعت پر پڑیں گے ۔ کیا یہ اڑان پاکستان ہے ؟ سچ تو یہ ہے کہ اس وقت پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں پنجاب اُڑان کر چکا ہے۔ جہاں میرٹ اور بس میرٹ پرعمل ہو رہا ہے ۔ فلاحی کاموں سے پنجاب میں (ن) لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاق میں نئے وزیروں ،مشیروں کی بھرتی مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت میں کمی کا باعث ہوگی۔ کیا کابینہ میں اضافے سے معیشت میں اضافہ ہوگا؟ کیا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کابینہ میں اضافہ یا جا رہا ہے؟ ۔بیمار لاعلاج ہیں ،بچے تعلیم سے محروم، مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ۔ عوام غربت کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں ۔ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بدترین افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ریاست بدترین سیاسی انتشار کی زد میں ہے۔ ریاست اگر چل رہی ہے تو وہ پاک فوج اور جملہ اداروں کی وجہ سے زمینی حقائق ہے۔ کوسوں دور سیاسی گلیاروںمیں شوروغل مچا ہوا ہے۔ بے وجہ کی بیان بازیاں ،ایک دوسرے پر الزامات ،عوام میں ایک خلفشار اور بے چینی ہے جو صاف نظر آرہی ہے۔ کہیں نیکی اور پارسائی کے روپ دھار کر مذہب کے لبادے میں اپنے گناہوں اور جرائم کو چھپایا جارہا ہے ۔ کہیں جمہوریت کے نام پر جرائم کی سزائوں کو چھپانے کا سلسلہ ۔اگر عمران کی حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے عوام چلا اُٹھے تھے تو آج شہباز اور حکومت میں شامل جماعتوں اور کے پی کے کی عوام زندہ لاشیں بن چکی ہیں۔ ملک میں اس وقت اگر تجزیہ کیا جائے تو پنجاب میں مغربی ممالک کی طرز پر پنجاب کی عوام کی خدمت کی جا رہی، فلاحی کاموں سے لے کر میرٹ نظر آرہا ہے ۔پنجاب کی عوام اگر سُکھ کا سانس لے رہی ہے تو اس کی بنیادی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پشت پر میاں نواز شریف کھڑے ہیں جنہوں نے 1985 ء میں اور پھر تین بار وزارت عظمیٰ کے دوران میگا پراجیکٹس اور دیگرترقیاتی کام کئے۔

    (تجزیہ شہزاد قریشی)

  • دبئی: گاڑی کی نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت

    دبئی: گاڑی کی نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت

    دبئی : گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت کی گئی۔

    باغی ٹی وی: دبئی کی نمبر پلیٹ P7 کی نیلامی کے لیے ایک تقریب مقامی ہوٹل جمیرہ میں منعقد کی گئی جہاں اس نمبر پلیٹ کے لیے بولیاں لگائی گئیں اور اس منفرد نمبرپلیٹ کے لیے بولی لگانے کا ایک زبردست سلسلہ اس ریکارڈ توڑ فروخت کا باعث بنا۔

    دبئی کی نمبر پلیٹ P7 کو 55 ملین درہم میں نیلام کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی یو اے ای کی نمبر پلیٹس کافی مہنگے داموں فروخت ہوتی رہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

    فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ، حمایت ختم کرنے پر حکومت ختم ہو جائےگی ، پیپلز پارٹی

    P7 (دبئی، 2024) –55 ملین درہم میں جبکہ AA9 (دبئی، 2021) –38 ملین درہم میں نیلام ہوئی،اسی طرح AA8 (دبئی، 2022) –35 ملین درہم میں اور D5 (دبئی، 2016) –33 ملین درہم میں نیلام ہوئی-

    دبئی میں مقیم ایمریٹس آکشن نے دنیا کی سب سے مہنگی نمبر پلیٹ فروخت کر کے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا ہے یہ اس وقت کیا گیا جب ٹیلیگرام ایپ کے بانی اور مالک Pavel Valerievich Durov نے بولی لگائی اور اس کے بعد یہ بولی 55 ملین درہم تک پہنچ گئی۔

    بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر تباہ،3 افراد ہلاک 2 زخمی

  • سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی

    سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی

    ریاض:مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ختم کر لی گئی تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔

    باغی ٹی وی: حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے، تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں، مسجد نبویؐ میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔

    فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ، حمایت ختم کرنے پر حکومت ختم ہو جائےگی ، پیپلز پارٹی

    صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

    بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلئے

  • فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ، حمایت ختم کرنے پر حکومت ختم ہو جائےگی ، پیپلز پارٹی

    فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ، حمایت ختم کرنے پر حکومت ختم ہو جائےگی ، پیپلز پارٹی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنی اتحادی حکومتی جماعت مسلم لیگ ن سے فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ، حمایت ختم کرنے پر حکومت ختم ہو جائے گی-

    باغی ٹی وی : مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، شاید مسلم لیگ ن کو اس بات کا ادراک نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا اتھارٹی کے قیام کے فیصلے پر حکومتِ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کو بے خبر رکھا گیا، جس دن حمایت ختم کر دیں گے وفاقی حکومت بھی ختم ہو جائے گی،کافی وقت سے یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، 11 ماہ گزر گئے تاحال مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے پانی اور نئی کینالز کے معاملے پر بھی وفاقی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا اگر مسلم لیگ ن نے کامیابی سے حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے-

    بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر تباہ،3 افراد ہلاک 2 زخمی